چھوٹی سی غفلت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے 😢
چک بیلی خان روڈ تھانہ روات ڈھوک صفدر پیال کے قریب کلیام شریف سے واپسی پر چکوال جانے والے ٹریکٹر ٹرالی کو تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ ۔ حادثے کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ایک سترہ سالہ لڑکے کی ٹانگ کٹ گی زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔حادثے کی وجہ سے سڑک دونوں اطراف سے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گی۔ وارڈن پولیس نے سڑک کو کلیئر کروا دیا۔
راولپنڈی تھانہ چونترہ کی حدود میں واقع آئل اینڈ گیس فیلڈ لمیٹڈ پنڈوری کے ایڈمنسٹریٹر ایڈمن اللہ یار کو آئینہ دیکھایا تو برا مان گے وی او گزشتہ دنوں وائس نیوز نے اس ائل اینڈ گیس فیلڈ لمیٹڈ پنڈوری سے متاثرہ گاوں باھیا بنوٹی میں ابلتا ھوا لاوا اور زہریلی گیسوں سے پھیلنے والی بیماریوں ماحولیاتی تبدیلیوں اور گاوں باھیا بنوٹی میں پینے کے صاف پانی کے فقدان اور اس ائل اینڈ گیس فیلڈ لمیٹڈ کی وجہ سے گاوں باھیا بنوٹی موت کی وادی کا منظر پیش کرنے لگی کی خبر نشر کی جس پر ایکشن لیتے ھوئے کچھ انسانی حقوق کی تنظیموں اور محکمہ ماحولیات نے جب متاثرہ گاوں کی رپورٹ تیار کی تو ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ایڈمن اللہ یار نے گاوں کے لوگوں کے منہ بند کرنے کیلے دئیے گئے پیسے و احسانات یاد دلائے نہ صرف یہ کہ بلکہ لوگوں کو ماحولیاتی ٹیم کے سامنے دھمکیاں دینے لگا جیسا کے اس ویڈیو میں دیکھائی اور سنائی دئے رہا ھے
مورخہ 9 دسمبر بروز سوموار کو چوہدری ظہیر علی نیاز نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک بیلی خان میں اپنا اظہار خیال کیا جہاں پر ایک تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی انجینئر قمر الاسلام راجہ صاحب تھے۔ اس کانفرنس میں علاقے کے معززین اور تعلیمی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیم کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اساتذہ و طلبہ کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ مہمانِ خصوصی انجینئر قمر الاسلام راجہ صاحب نے ان مسائل کو بہت جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر اساتذہ کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
راولپنڈی ائل فیلڈ لمیٹیڈ پنڈوری پول گیس موت کی وادی کا منظر پیش کرنے لگی انسانی و حیوانی جانوں کو شدید خطرات لاحق متاثرہ گاوں باھیا بنوٹی میں ابلتا ھوا لاوا اور زہریلی گیسوں کی وجہ سے زمینیں بنجر اور پینے کے صاف پانی تک کا فقدان مزید دیکھیں اس رپورٹ میں
چک بیلی خان کے نواحی گاوں حکیمال گاوں میں رات گئے دو کاروں میں تصادم . الحمداللہ جانی کویی نقصان نہی ہوا بہرحال گاڑیوں کا کافی نقصان ہو گیا
پاک فوج زندہ باد! ♥️
یہ ہماری سرحدوں کی محافظ، دہشت گردی کے خلاف بہادر سپاہ، اور قدرتی آفات میں عوام کی مددگار ہے۔ وطن کے لیے اس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو روکنے کی کوشش میں ان کے ساتھ آنے والی عوام سڑکوں پر لیٹ گئی۔
تاہم، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ عوام سخت غصے میں ان کے خلاف سخت نعرے بازی اور گالم گلوچ کر رہی ہے۔
کوارڈینیٹر قمر السلا راجہ صاحب و صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ حلقہ 53، دختر چونترہ محترمہ شبنم موسی کی صدر مسلم لیگ ن پنجاب اور مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثنا اللہ اور سابق وفاقی وزیر لطیف کھوسہ سے خصوصی ملاقات اور این اے 53 بالخصوص سوشل میڈیا و یوتھ کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ۔
یہ ملاقات کھانے کی میز پر ہوئی، جہاں حلقہ 53کی میڈیا ٹیم کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔ سوشل میڈیا کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اور خواتین کے لیے کیے گئے مثبت اقدامات کی تعریف کی گئی۔
شبنم موسیٰ کی اس ملاقات کو حلقے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو خواتین کی ترقی اور سوشل میڈیا میں مضبوط کردار ادا کرنے کے عزم کو مزید تقویت دے گی۔
محترم ایم این اے راجہ قمرالسلام صاحب، ہم تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے یونین کونسل چک بیلی خان میں کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ ان منصوبوں میں گلیوں کی تعمیر، بائی پاس روڈ، بجلی کے منصوبے اور سوئی گیس کی فراہمی جیسے اہم پروجیکٹس شامل ہیں۔
یہ عوامی خدمت کے لیے آپ کی سنجیدہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ شکریہ!
Raja Qamar Ul Islam
CHAK BELI KHAN
آج بروز اتوار وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے حلقہ این اے 53 کے ایم این اے راجہ قمرالسلام صاحب نے حکومت پاکستان کی طرف سے امدادی سامان فلسطین اور لبنان کے سفیروں کے حوالے کرنے کی تقریب میں صدارت کی اس موقع پر فلسطین اور لبنان کے سفیروں کے علاوہ ایم این اے ملک ابرار احمد، این ڈی ایم اے کے ڈائرکٹر جنرل، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر ممالک کے سفارتکار ، سینئر فوجی افسران اور سول سوسائٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
Raja Qamar Ul Islam
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک بیلی خان