Press Club Burewala

Press Club Burewala Press Club Burewala [Official]

بورے والا پریس کلب میں امن سیمینار، پولیس اور شہریوں کا پائیدار امن کے عزم کا اظہاربورے والا: پریس کلب بورے والا میں امن...
13/11/2025

بورے والا پریس کلب میں امن سیمینار، پولیس اور شہریوں کا پائیدار امن کے عزم کا اظہار

بورے والا: پریس کلب بورے والا میں امن کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو، سماجی کارکن نور فاطمہ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ عابد فاروق، صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید، ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا ثاقب نذیر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر عسکری کالج چوہدری عبدالصبور، ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن راؤ مہتاب عالم، راؤ نور محمد، عثمان جمیل بھٹی، محمد عاطف چوہدری، شیخ محمد عمران، سینئر صحافیوں یونیورسٹی اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو نے کہا کہ پائیدار امن صرف قانون کے نفاذ سے نہیں بلکہ باہمی احترام، برداشت اور سماجی ہم آہنگی سے قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کے تعاون کے بغیر مکمل امن قائم نہیں کر سکتی، جب تک ہر فرد اپنی ذمہ داری کو پہچان کر معاشرتی نظم و ضبط کا حصہ نہیں بنتا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بورے والا کو امن و بھائی چارے کا مثالی شہر بنانے کے لیے پولیس اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی اور جرائم کے خاتمے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب میں معاشرتی ہم آہنگی، برداشت اور شہری تعاون کو امن کے قیام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ #

09/11/2025
پریس کلب خانیوال اور کبیر والا کے صدور کا پریس کلب بورےوالا کا دورہبورےوالا: جیو نیوز کے سینئر رپورٹرز اور صحافی برادری ...
25/10/2025

پریس کلب خانیوال اور کبیر والا کے صدور کا پریس کلب بورےوالا کا دورہ

بورےوالا: جیو نیوز کے سینئر رپورٹرز اور صحافی برادری کے ممتاز اراکین، پریس کلب خانیوال کے صدر جناب طاہر نسیم اور پریس کلب کبیر والا کے صدر جناب سید فرخ رضا ترمذی ایک مشاعرے میں شرکت کے سلسلے میں اچانک پریس کلب بورےوالا تشریف لائے۔
اس موقع پر معزز مہمانوں نے سابق صدر پریس کلب و نمائندہ جیو نیوز ندیم مشتاق رامے و دیگر مقامی صحافیوں کے ساتھ صحافتی امور، ضلعی اور تحصیل سطح پر درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے پریس کلب بورےوالا کی خوبصورت عمارت، اس کی بہترین دیکھ بھال، صفائی اور تنظیمی معیار کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی ادارہ قرار دیا۔
مہمانوں نے پریس کلب کی عمارت کا معائنہ بھی کیا اور اس کے طرزِ تعمیر اور ماحول کی تعریف کی۔ اس موقع پر رانا عبد الوحیدخان، ظہیر اسلم مرزا, شہباز حاکم قریشی, شاعر منظور برکت ماڑی والا، سرفراز وفا، محمد اجمل شاکر سمیت دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

24/10/2025

نشے میں مبتلا کم عمر بچے کی ویڈیو وائرل، پولیس کی کارروائی - ڈی ایس پی بورےوالا رانا محمد عمران ٹیپو کی بریفنگ

بورےوالا: ڈی ایس پی رانا محمد عمران ٹیپو نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر دو روز قبل نشے کی حالت میں جھولتے کم عمر بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے بچے کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ اسے نشہ آور ادویات فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی مکمل کر لی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

"ستھرا پنجاب پروگرام" پر بورےوالا میں فعال ، انداز میں عملدرآمد جاری ہے، محمد قیصر بٹبورےوالا : تحصیل منیجر ستھرا پنجاب ...
17/10/2025

"ستھرا پنجاب پروگرام" پر بورےوالا میں فعال ، انداز میں عملدرآمد جاری ہے، محمد قیصر بٹ

بورےوالا : تحصیل منیجر ستھرا پنجاب ڈائیوو کمپنی محمد قیصر بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے "ستھرا پنجاب پروگرام" پر بورےوالا میں فعال انداز میں عملدرآمد جاری ہے جس کا مقصد صفائی اور بلدیاتی خدمات میں بہتری لانا ہے۔

پریس کلب بورےوالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کے نظام کو ازسرِ نو منظم کیا جا رہا ہے، جب کہ مانیٹرنگ بہتر بنا کر نتائج کو نمایاں بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام شہریوں کو صحت مند اور صاف ماحول فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر چئیرمین احمد کامران تھہیم، نائب صدر عبدالطیف غزنوی، سینئر صحافیوں اصغر علی کامریڈ، ندیم مشتاق رامے، میاں طارق محمود، رانا عبدالوحید خان، چوہدری اکرم الحق ثاقب، محمد صفدر چوہدری، حافظ جنید احمد، کاشف اقبال، سمیع اللہ جٹ اور ملک نعیم جاوید بھی موجود تھے۔ #

بورےوالا کی سیاست میں ایک خوشگوار اور مثبت منظرچوہدری قربان علی چوہان نے سیاسی روایت سے بلند ہو کر اپنے دیرینہ حریف سید ...
12/10/2025

بورےوالا کی سیاست میں ایک خوشگوار اور مثبت منظر
چوہدری قربان علی چوہان نے سیاسی روایت سے بلند ہو کر اپنے دیرینہ حریف سید شاہد مہدی نسیم کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ یہ ملاقات نہ صرف باہمی احترام کی علامت ہے بلکہ شائستہ اور وضع دار سیاست کی ایک خوبصورت مثال بھی قرار دی جا رہی ہے۔

ڈی ایس پی بورےوالا رانا محمد عمران ٹیپو اور ایس ایچ اوز کی پریس کلب آمد، امن و امان اور میڈیا تعاون پر گفتگو کی گئیبورےو...
11/10/2025

ڈی ایس پی بورےوالا رانا محمد عمران ٹیپو اور ایس ایچ اوز کی پریس کلب آمد، امن و امان اور میڈیا تعاون پر گفتگو کی گئی

بورےوالا (پریس کلب) ڈی ایس پی بورے والا رانا محمد عمران ٹیپو، ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن راؤ مہتاب عالم اور ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا ثاقب نذیر نے پریس کلب بورے والا کا دورہ کیا۔ ملاقات میں شہر کے امن و امان کی صورتحال اور پریس و پولیس کے باہمی تعاون میں بہتری کے امور پر گفتگو ہوئی۔

پریس کلب آمد پر صدر اصغر علی جاوید نے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی رانا محمد عمران ٹیپو نے کہا کہ "پریس کلب سے وابستہ بورے والا کے صحافیوں نے ہمیشہ ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت کے ذریعے پولیس کا ساتھ دیا ہے، میڈیا جرائم کی روک تھام میں اہم شراکت دار ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے پولیس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور میڈیا سے روابط مزید مضبوط کیے جائیں گے۔

بورے والا لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے بورے والا کا نوجوان جانبحق، جانبحق نوجوان قمر نادرا سہولت س...
11/10/2025

بورے والا لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے بورے والا کا نوجوان جانبحق، جانبحق نوجوان قمر نادرا سہولت سنٹر لاہور میں کلرک تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں یعقوب آباد بورے والا کا رہائشی 25 سالہ نوجوان محمد قمر زمان شاہ فائرنگ کی زد میں آکر جانبحق ہوگیا نوجوان قمر ارفع کریم سنٹر میں قائم نادرا سہولت سنٹر میں بطور کلرک کام کرتا تھا مقتول چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

10/10/2025

سماء کی نان سٹاپ لائیو کوریج

دریائے ستلج میں آنے والے نئے سیلابی ریلے نے دوبارہ کئی بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے لوگ گھروں سے دوبارہ اپنے بیوی بچوں اور سامان سمیت نہر کنارے آکر رہنے پہ مجبور ہوگئے ہیں بورے والا کے علاقوں میں اسوقت کیا صورتحال ہے جان لیتے ہیں اپنے نمائندے اصغر علی جاوید سے جو اسوقت ایک متاثرہ فیملی کے ساتھ موجودہیں

10/10/2025

دریائے ستلج میں دوبارہ سیلابی سورتحال پر پرانا سلدیرا سے لائیو کوریج صرف سماء دے رہا ہے آپ کو سیلاب زدہ علاقوں کی پل پل خبر
تفصیل جانئیے اصغر علی جاوید سے

09/10/2025

بورے والا؛ کمشنر ملتان ڈویژن رانا عامر کریم خاں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کا دورہ کیا انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، کارڈیک کارڈ سمیت دیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات ۔ادویات کی دستیابی اور ہسپتال انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے وارڈز میں مریضوں سے علاج معالجہ اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا مریضوں نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کیپٹن ر ارشد اقبال اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد عمران بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے

Address

165-D Block College Road
Burewala
61010

Telephone

0673354066

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Club Burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Press Club Burewala:

Share