17/07/2024
آج ایک آنٹی کہنے لگی بیٹا ذرا میرا موبائل تو دیکھنا پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے جتنا بھی بیلنس ڈلوا لوں دو تین دن میں ختم ہوجاتا ہے میں تو کال بھی بہت کم کرتی ہوں. میں نے کوڈ ملا کر سروسز چیک کی تو ان کے موبائل پر سات مختلف سروسز ایکٹو تھی جن کی روزانہ کٹوتی تقریباً 35 روپے تھی. کوئی گیم سروس کٹوتی دس روپے، کوئی کرکٹ انفارمیشن کٹوتی نو روپے، کوئی کالر ٹیون کٹوتی تین روہے اسی طرح اور سروسز بھی تھی چنانچہ اس کا سو روپے کا بیلنس تین دن میں بغیر کال کیے ختم ہوجاتا تھا حالانکہ انکے پاس سادہ سا بٹنوں والا موبائل ہے. ان پڑھ اور سیدھی سی عورت ہیں جنہیں کال سننے اور دو چار نمبروں پر کال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا. اس غریب عورت سے یہ ارب پتی ملٹی نیشنل کمپنی روزانہ 35 روپے کی ڈکیٹی کررہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں. انکی تو خیر سروسز میں نے بند کردی لیکن ایک بات سوچنے والی ہے کہ ملک میں صرف موبی لنک کے چار کروڑ یوزر ہیں اگر کمپنی ایک کروڑ نمبرز پر ہی یہ سروسز خود ایکٹو کردیتی ہے تو روزانہ پینتیس کروڑ روپیہ عوام کی جیب سے نکل جاتا ہے اور عوام بے چاری گالیاں دیتی رہتی ہے اور لوڈ کروا کروا کر ان کا پیٹ بھرتی رہتی ہے. جن لوگوں نے اس پر ایکشن لینا ہے وہ ماہانہ اپنا حصہ لے کر اے سی والے دفتر میں انجوائے کررہے ہیں.
(جو لوگ اپنے موبی لنک نمبر پر چیک کرنا چاہتے ہیں کہ کون کون سی سروس ایکٹو ہے وہ #6611* ڈائل کریں پھر ایک ملا کر ایکٹو سروسز لسٹ چیک کرلیں. بند کرنے کے لیے تین ملا کر سب کو باری باری ڈی ایکٹیویٹ کرلیں)
اگے گروپوں میں بھی شیئر کریں اور دوستوں کے ساتھ بھی کسی کا بھلا ہو جائے گا
Copy