Shafiq ur rehman -vlog

Shafiq ur rehman -vlog this page for entertainment in my Desi style and promote bhimber beauti and Pakistan real face.......

ایک تصویر جس نے لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کی، جس میں پہاڑوں کے سائے ایک بزرگ شخص کی شکل اختیار کر گئے جو اپنی لاٹھی پر ج...
14/12/2024

ایک تصویر جس نے لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کی، جس میں پہاڑوں کے سائے ایک بزرگ شخص کی شکل اختیار کر گئے جو اپنی لاٹھی پر جھکے ہوئے ہیں۔

A real existence of soil is nature
13/12/2024

A real existence of soil is nature

18/10/2024
24/09/2024

Dinu velly tour
Aik family point door per khubsorat

کل جب جوتا لینے ECS گئی تو گارڈ نے دروازہ کھول کر اندر جانے دیا حالانکہ باہر دروازے پہ وقفہ نماز لکھا ہوا تھا۔ اندر پاؤں...
24/09/2024

کل جب جوتا لینے ECS گئی تو گارڈ نے دروازہ کھول کر اندر جانے دیا حالانکہ باہر دروازے پہ وقفہ نماز لکھا ہوا تھا۔ اندر پاؤں رکھتے ہی دیکھا کہ نماز کے لیے جماعت کھڑی تھی۔ میں چپ کرکے آہستہ آہستہ مطلوبہ جوتیوں تک پہنچی اور پہن کر چیک کرتی رہی ۔
میں تقریبا سات سے آٹھ منٹ تک دکان میں رہی۔ لڑکے وضو کرتے اور جماعت کے ساتھ ملتے جاتے۔
اچھا لگا یہ دیکھ کر ۔
آج کچھ دوستوں کے کمنٹس سے پتہ چلا کہ یہ ECS کے کانٹریکٹ میں ایڈ ہے کہ نماز باجماعت لازمی پڑھنی ہے۔
یہ بہت اچھی بات ہے اور باقی لوگوں کو بھی نمازیوں کے لیے ٹائم رکھنا چاہیے ۔
مجھے سب سے اچھی بات یہ لگی کہ دکان بلکل بند کرنے کی بجائے کسٹمر کو اندر آکر اس ٹائم میں چیزیں پسند کرنے اور بیٹھنے کی اجازت بھی ہے ۔
ان کی کچھ پالیسیوں سے اختلاف اپنی جگہ لیکن اس عمل کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے.....!!!
Copied

نیلم ویلی کی سیر و تفریح کرنے کا آسان طریقہ: نیلم ویلی آزاد کشمیر کی سیاحت کا ارادہ رکھنے والے سیاح حضرات کی معلومات کے ...
19/09/2024

نیلم ویلی کی سیر و تفریح کرنے کا آسان طریقہ:
نیلم ویلی آزاد کشمیر کی سیاحت کا ارادہ رکھنے والے سیاح حضرات کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے نیلم ویلی آنے کے لیے اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس ہائی وے مری سے ہوتے ہوئے آئیں۔ ایکسپریس ہائی وے کے اختتام پر دائیں جانب مری روڈ کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا سفر جاری رکھیں۔ (ہزارہ سے آنے والے معزز مہمان ہزارہ موٹروے کا استعمال کریں)
نیلم ویلی بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے یہاں پر موبائل سروس کا بڑا ایشو ہے، یہاں پر صرف SCOM سم کی سروسز حاصل کی جا سکتی ہیں جو کہ نیلم ویلی کے تقریباً سارے مقامات پر سروس فراہم کرتی ہے بشمول 4G انٹرنیٹ۔ تاہم Ufone کی سم بھی رومنگ پر چلتی ہے مگر اس پر انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔ لہذا SCOM کی سم مظفرآباد سے آتے ہوئے لینا نا بھولیں۔ مظفرآباد کے علاوہ راستے میں نوسیری کے مقام سے بھی سم مل سکتی ہے یا پھر نیلم میں کنڈل شاہی، کٹن یا آٹھمقام سے بھی سم مل جاتی ہے۔
خبردار- (اسلام آباد سے تقریباً 2 گھنٹے کے فاصلے پر نیلم پوائنٹ کے نام سے دریائے جہلم کے کنارے سیاحوں کو نیلم ویلی کا دھوکہ دینے کے لیے ایک کاروباری مرکز کھلا ہوا ہے جس کا آزاد کشمیر یا نیلم ویلی سے سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے، یاد رکھیں یہ جگہ آزاد کشمیر یا نیلم ویلی میں قطعاً نہیں ہے. لہٰذا دھوکہ کھانے سے بچیں)
اسی مقام کے پاس کوہالہ پل کراس کرنے کے بعد ریاست آزاد جموں و کشمیر کا آغاز ہوتا ہے۔ کوہالہ سے تقریباً ایک گھنٹہ کے فاصلے پر مظفرآباد شہر واقع ہے۔ سیاح حضرات اپنے وقت کے حساب سے فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے رات مظفرآباد میں قیام کرنا ہے یا نیلم ویلی کی طرف نکلنا ہے۔ عموماً رات کے وقت نیلم ویلی کا سفر سیاحوں کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔ اگر آپ شام کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں تو رات مظفرآباد میں قیام کیجئے۔ مظفرآباد شہر میں 2500/3000 روپے فی کمرہ سے لے کر پی- سی ہوٹل تک ہر معیار کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ اگر آپ دن کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں اور آپ کا ارادہ آگے بڑھنے کا ہے تو مظفرآباد شہر کی مرکزی شاہراہ یا براستہ نلوچھی گوجرہ بائی پاس روڈ چہلہ بانڈی کی طرف نکل جائیں۔ چہلہ بانڈی سے نکل کر آپکا نیلم ویلی کے لیے سفر شروع ہو جاتا ہے۔ راستے میں مختلف ٹورسٹ پوائنٹس (پنجگراں واٹرفال، دھنی واٹرفال، نیلم جہلم ڈیم، لائین آف کنٹرول چلہانہ کا وزٹ کرتے ہوئے تقریباً 3 گھنٹے بعد آپ کنڈل شاہی پہنچ جائیں گے. کنڈل شاہی واٹرفال وزٹ کرنے کے بعد رات کا قیام کنڈل شاہی واٹرفال پر یا کٹن میں کریں. ان مقامات پر متعدد گیسٹ ہاؤسز سیاحوں کی رہائش کے لیے موجود ہیں۔ جن کا کرایہ 2500 سے 8000 تک ہے۔ اپنے بجٹ کے حساب سے آپ اپنی رہائش لے سکتے ہیں۔ اگر آپ یہاں رات سٹے کر رہے ہیں تو اگلے دن آپ بابون ویلی وزٹ کے لیے چلے جائیں یا پھر واپسی پر آپ بابون ویلی وزٹ کر سکتے ہیں جس کی تفصیل آگے لکھی ہوئی ہے۔
اگر ان جگہوں پر رہائش کے لیے جگہ موجود نہیں تو آپ آٹھمقام میں رہائش لے سکتے ہیں یا پھر آٹھمقام سے 35 منٹس کے فاصلے پر کیرن یا پھر اپر نیلم کے مقام پر بھی قیام کر سکتے ہیں۔ اپر نیلم گاؤں کو نیلم ویلی کی سیاحت میں ایک خاص مقام حاصل ہے جو کہ اسکی خوبصورتی اور لائن آف کنٹرول کے بالکل سامنے ہونے کی وجہ سے ہے.
رات قیام کے بعد آپ پتلیاں جھیل کے دلفریب مناظر دیکھنے کے لیے نکل جائیں، کیرن سے تقریباً 20 منٹس کے فاصلے پر دواریاں سے بذریعہ لنک روڈ لوات بالا آپ پتلیاں جھیل کی طرف جاتے ہوئے انتہائی دلفریب جیپ ٹریک کے منظر سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے (3.5) کا خوبصورت ترین جیپ ٹریک ہے۔ نارملی اس ٹریک پر جیپ کا کرایہ 15 سے 18 ہزار ہے۔ جیپ تقریباً آخری مقام تک جاتی ہے، اوپر ٹاپ پر بیس کیمپ بھی موجود ہوتا ہے۔ تقریباً 10 سے 15 منٹس کا پیدل سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔ دن گزار کر واپس کیرن میں رات گزارنے کے لیے رخت سفر باندھ لیجئے ۔
رات کے قیام کے بعد اگلی صبح ناشتہ وغیرہ کرنے کے بعد اگر اب آپکا ارادہ رتی گلی جھیل کا ہے تو کیرن سے تقریباً 30 منٹس کے فاصلے پر دواریاں گاؤں سے ایک لنک روڈ رتی گلی جھیل کی طرف جاتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی نہیں ہے تو دواریاں سے جیپ کرائے پر لے لیں جو تقریباً 12 سے 15 ہزار روپے میں مل جاتی ہے۔ اگر آپکا پیدل ٹریکنگ کا ارادہ ہے تو اپنے ساتھ انرجی فوڈز جیسے انرجی بسکٹ، انسٹنٹ پاؤدر جوسز، دودھ وغیرہ لازمی رکھیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی سوغات کلچہ بھی کافی کار آمد رہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی ہے تو بھی کوشش کریں کہ دواریاں سے کسی مقامی ڈرائیور کو ساتھ رکھ لیں جو مناسب دیہاڑی پر مل جائے گا۔ رتی گلی روڈ پر نا تجربہ کار حضرات خود ڈرائیونگ سے گریز کریں۔
دواریاں سے رتی گلی بیس کیمپ جہاں تک گاڑیاں جا سکتی ہیں تقریباً 18 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور یہ 18 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 2.5 سے 3 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ رات قیام رتی گلی بیس کیمپ پر کریں جہاں آپ اپنے ٹینٹ بھی لگا سکتے ہیں، بصورت دیگر بیس کیمپ پر مناسب کرائے پر ٹینٹ دستیاب ہوتے ہیں۔ رتی گلی بیس کیمپ میں رات کے قیام کے بعد صبح بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل کی طرف پیدل ٹریکنگ کریں، بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل تقریباً 40 منٹ کے فاصلے پر ہے۔ اپنی زندگی کا حسین ترین دن رتی گلی جھیل پر گزار کر دن کو موسم کی صورتحال کا اندازہ کرنے کے بعد 12 بجے تک واپس بیس کیمپ پہنچیں اور پھر واپس دواریاں کا سفر شروع کر دیں. دواریاں پہنچ کر شاردہ کے لیے نکل جائیں۔ دواریاں سے شاردہ کا فاصلہ تقریباً 2 گھنٹے کا ہے۔ یاد رکھیں دودھنیال سے آگے سڑک کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے، لہٰذا محتاط ڈرائیونگ کریں۔ رات کا قیام شاردہ میں کریں، جہاں بہت سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ یہاں پر آپ موٹر بوٹنگ بھی کر سکتے ہیں اور شاردہ پل کراس کر کے قدیم شاردہ یونیورسٹی کا وزٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے اور آپ کا آگے جانے کا ارادہ ہے تو انتہائی محتاط ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ شاردہ سے تقریباً 1.5 گھنٹے کے بعد کیل پہنچ جائیں گے۔ (شاردہ سے کیل جیپس ریکومنڈڈ ہیں تاہم کار بھی لے جا سکتے ہیں) اپنی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کریں اور کیل سے بذریعہ چیئرلفٹ اڑنگ کیل کے لیے روانہ ہو جائیں. چیئرلفٹ کے بعد تقریباً 35 سے 40 منٹس کا ہائیکنگ ہے. (یاد رکھیں کہ چیئرلفٹ اکثر مغرب سے پہلے پہلے بند ہو جاتی ہے)
رات قیام اڑنگ کیل کریں اور صبح سویرے اٹھ کر خوبصورت وادی کا نظارہ کریں۔ اس کے بعد کیل واپس آکر کیل سے بذریعہ جیپ یا ذاتی 4WD گاڑی تاؤبٹ کے لیے نکل جائیں۔ کیل سے تاؤبٹ کا فاصلہ 40 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جو تقریباً 3 گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے۔ جیپ بکنگ کا کرایہ تقریباً 13 سے 15 ہزار ہے. کوشش کریں رات قیام تاؤبٹ کے پرفضا مقام پر ہی کریں، اگر آپکا ارادہ واپسی کا ہے تو دن کو تقریباً 2 بجے واپس کیل کی جانب نکل آئیں۔ کوشش کریں رات واپس کنڈل شاہی یا کٹن پہنچ جائیں.
رات قیام کے بعد اگلی صبح اٹھیں اور براستہ جاگراں بابون ویلی کی طرف نکل جائیں. جاگراں تک آپ کی اپنی کار جا سکتی ہے یا پھر آپ کنڈل شاہی یا کٹن سے ہی 4WD گاڑی لے جائیں جو کہ 12 سے 15 ہزار تک مل جائے گی. آپ آدھے گھنٹے میں جاگراں پہنچ جائیں گے. جاگراں سے تقریباً 2 گھنٹے میں آپ بابون ویلی پہنچ جائیں گے اور پہنچتے ساتھ ہی آپ کی زبان سے پہلا لفظ جو نکلے گا وہ کچھ یوں ہو گا.
''واہ بابون تیری کیا بات ہے''
دن بھر اللہ پاک کی قدرت کے نظارے کرنے کے بعد رات واپس قیام کنڈل شاہی یا کٹن کریں.
اگلی صبح ناشتہ کرنے کے بعد کنڈل شاہی واٹرفال کے نظارے کرتے ہوئے واپسی کا سفر شروع کر دیں. اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہو

کچھ ضروری گزارشات:
1. کیونکہ نیلم ویلی پہاڑی علاقہ ہے، انتہائی احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کریں. اور سپیشلی نیند کی حالت میں مسلسل ڈرائیو کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
2. نیلم ویلی آتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق گرم شال، گرم کپڑے، جیکٹ، ٹوپی، دستانے اور جرابیں ضرور ساتھ رکھیں۔
3. چونکہ نیلم ویلی میں ہسپتال وغیرہ تک جلدی پہنچنا ممکن نہیں ہے اس لیے اپنے ساتھ ایمرجنسی میڈیسنز جیسے بخار، زکام، دست، الٹی، قبض وغیرہ کی ادویات، پٹیاں اور پائیوڈین وغیرہ بھی ساتھ رکھیں۔
4. رتی گلی اور بابون ویلی سطح سمندر سے انتہائی بلندی پر واقع ہے لہٰذا اپنی جلد کو الٹرا وائیلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے اچھے معیار کی سن بلاک کریمز ضرور ساتھ رکھیں۔
5. دریائے نیلم کی موجیں انتہائی طاقتور اور خطرناک ہیں لہٰذا دریا، ندی نالوں میں اترنے سے گریز کریں، ایک سیلفی یا کسی بھی نالے یا لکڑی کے پل پر ایک تصویر کا شوق آپ کی جان لے سکتا ہے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کریں۔
6. کسی بھی علاقے کی سیر کے دوران اس علاقے کے قدرتی حسن کا خیال کریں اور اپنے ساتھ لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا کے ریپرز کو وہاں پھینکنے کے بجائے کسی شاپنگ بیگ میں رکھ کر اپنے ساتھ واپس لے جا کر کسی مخصوص جگہ پر ڈسپوز کریں اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
7. کسی بھی علاقے کی سیر کے دوران وہاں کے مقامی لوگوں کی عزت اور پرائیویسی کا خیال رکھیں اور بغیر اجازت کسی گھر یا عورت کی تصویر نہ بنائیں، یہ آپ کے لیئے جھگڑے اور بدمزگی کا سبب بن سکتا ہے۔
8. یہ کہ 4WD گاڑی کے علاوہ کوئی بھی گاڑی کچی یا سولنگ والی سڑکوں پر لے جانے کی کوشش مت کریں کیونکہ یہ آپکی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
9. رتی گلی جھیل، بابون ویلی، پتلیاں جھیل اور شونٹھڑ جھیل عموماً جون کے بعد ہی اوپن ہوتی ہیں اور اکتوبر تک وزٹ کی جا سکتی ہیں۔
10. جیپوں کے کرایے اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں اس لیے یہ مختص ریٹس تصور نا کیے جائیں۔
نوٹ: یہ ایک جنرل ٹور ہے باقی بھی اس کے علاوہ بہت ساری جگہیں ہیں وزٹ کرنے کے لیے جن میں شونٹھر ویلی، چٹہ کٹھہ جھیل، گٹیاں جھیل، سرال جھیل وغیرہ قابل ذکر ہیں.
تمام معزز مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے نیلم ویلی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں.

Neelum valley Neelum Valley Tours Kashmir Premier League

04/09/2024

‏اگر آپ اس گھر کو کاپی کر سکتے ہیں تو سمجھ لیجئے آپ کا فون بہت اچھی کوالٹی کا ہے
╱◥██████◣
│∩│🪟▤│🪟│
▓▆▇█▓🚪▓█▇

30/08/2024

نالہ بھمبر میں طغیانی
اج کا ولاگ نالہ بھمبر کی سیر کروائی جاے گی
ُ

30/08/2024

30 اگست 2024
نالہ بھمبر پتن کی صبح 7 بج کر 50 منٹ کی تازہ صورت حال

27/08/2024

Well come to another vlog
Aj wiki bhai se bakra party khai jandi chontra ….

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉Azeem Ch, Falak Raja, Armaan Mughal, Amee...
26/08/2024

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉

Azeem Ch, Falak Raja, Armaan Mughal, Ameeq Ur Rehman, Waqas Aslam

25/08/2024

Well come to another interesting vlogs
Viki or master azeem ka challenge hi gya

22/08/2024

Well come to another vlog
Baba shadi shaheed darbar per bakra party
Thkx jnb shah butt shb Falak RajaWaqas Aslam Azeem Ch
fans
ُ

راولپنڈی سے 160 کلومیٹر کی دوری پر واقع سدھن گلی جو باغ (آزاد کشمیر) شہر سے 21 کلومیٹر کی دوری پرہے جسے گنگا چوٹی کا بیس...
20/08/2024

راولپنڈی سے 160 کلومیٹر کی دوری پر واقع سدھن گلی جو باغ (آزاد کشمیر) شہر سے 21 کلومیٹر کی دوری پرہے جسے گنگا چوٹی کا بیس کیمپ بھی کہہ سکتے ہیں وہاں سے سات کلومیٹر کی عمودی اور مشکل ڈرائیو آپ کو لے جاتی ہے گنگا چوٹی کی چراگاہوں میں یہاں سے تقریباً گھنٹہ کا پیدل سفر آپ کو گنگا چوٹی پر لے جاتا ہے جس کی اونچائی 10,000 فٹ ہے اور اکثر لوگ صرف ان چراگاہوں سے ہو کر آجاتے ہیں۔

گنگا چوٹی کے دامن میں واقع یہ چراگاہیں اس قدر وسیع و عریض ہیں کہ جس طرف نظر دوڑائیں آپ کو ہریالی ہی ہریالی نظر آتی ہے۔ مقامی لوگ اپنے خاندان کے ساتھ دن بھر کیلئے یہاں آتے اور اپنے ہمراہ کھانا لیکر آتے ہیں۔ یہاں ڈھابے اور رات رہنے کیلئے ٹینٹ بھی موجود ہیں لیکن ان ڈھابوں کا کھانا اتنا معیاری نہیں ہوتا اور کافی مہنگا ہوتا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سے آپ علی الصبح روانہ ہو کر دن کو دو تین گھنٹے ان خوبصورت میدانوں میں گزار کر شام کو واپس آ سکتے ہیں۔

یہاں کا موسم پل بھر میں بدلتا ہے اسلئے گرم ملبوسات ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں، ان میدانوں میں کبھی سورج اپنی تمازت دکھا رہا ہوتا ہے اور کبھی یہاں بادل اٹکھیلیاں کرتے ہوئے آپ کو تر بتر کر رہے ہوتے ہیں اور کبھی اچانک ہی بارش آپ کو گھیر لیتی ہے۔ اگر آپ کو ان میدانوں میں موسم صاف مل گیا ہے تو آپ خوش قسمت ہیں۔

سردیوں میں برف سے ڈھکی یہ چوٹی ایک الگ منظر پیش کرتی ہے اور یہاں سنو سپورٹس اور سنو فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے الغرض یہ چوٹی ہر موسم میں سیاحوں کو اپنی جانب مائل کرتی ہے۔ اور کشش ایسی کہ بیسیوں مرتبہ جانے کے باوجود دل ہے کہ بھرتا ہی نہیں اور بار بار اور زیادہ وقت نکال کر جانے کو دل کرتا ہے کہ اس کے اک اک منظر کو آنکھوں میں سمویا جائے۔
ذیشان احمد

14/08/2024

SHAFIQUE UR REHMAN
wishes the Nation a very Happy Independence Day. May our beloved country and our people prosper with every passing day and always stay united.
PAKISTAN ZINDABAD

Address

Gulshan Colony Bhimber
Bhimber
10040

Telephone

03028036136

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shafiq ur rehman -vlog posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category