Bhera News

Bhera News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhera News, Media/News Company, Bhera.

اوباش بیغیرت انسان حراست  میں حامد فراش کو بھیرہ پولیس نے حراس میں لےلیا
21/08/2024

اوباش بیغیرت انسان حراست میں
حامد فراش کو بھیرہ پولیس نے حراس میں لےلیا

18/08/2024

تحصیل بھیرہ میں ایک بے غیرت انسان کا ایک شریف فیملی کو تنگ کرنا کہاں کی انسانیت ہے اداروں کو فلفور ایکشن لینا چائیے۔
ہم ایسے شخص کے خلاف اداروں سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم ہر طرح سے اس مظلوم فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں

میں خود اواز ہوں میری کوئی اواز نہیں

کس قدر کرب سے گزرتی ہوگی میری رات کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا کہ جب پتھر گیٹ پر برس رہے ہوں تو کس کو نیند اتی ہے خوف اور ڈر کے احساس کے ساتھ ہماری راتیں گزرتی ہیں جب گیٹ پہ پہلا پتھر لگتا ہے تو میرے بیٹے کی انکھ کھل جاتی ہے اور وہ اپنی ماں کی گود میں سر چھپا کے ساری رات جاگ کر گزار دیتا ہے رات 12 سے لے کے صبح چار بجے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے گیٹ پر برستے پتھروں کی اوازیں اڑوس پڑوس سنتے ہیں مگر کوئی اس کو منع کرنے والا نہیں سب تماشہ دیکھتے ہیں چلو یہ ان پتھروں کی اوازوں کو اور اس کی گالی گلوچ کو سنا ان سنا کر دیتے ہیں مگر ایک ذات اوپر بھی بیٹھی ہے جو ہر چیز پہ قادر ہے وہ ذات بھی سب سن بھی رہی ہے اور سب دیکھ بھی رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ دنیا والے سنیں نہ سنیں ایک دن وہ تو مظلوم کی اواز سنے گا اس کی رسی دراز ہے مگر ایک دن وہ ضرور کھینچے گا اور مجھے یقین ہے کہ جس قران پاک پہ یہ ہاتھ رکھ کے حلف دے کے مکرا ہوا ہے ایک دن اسی کتاب کا جو مالک ہے وہ ضرور اس کی پکڑ کرے گا اور اسے توبہ کا موقع بھی نہیں ملے گا انشاءاللہ مجھے لوگوں سے امید نہیں ہے کیونکہ یہ شروع سے ہی دستور ہے کہ یہاں کے لوگ بس جنازے پڑھتے ہیں مگر کسی کی مشکل میں اس کا ساتھ نہیں دیتے مگر ایک دن اللہ کی ذات ضرور سنے گی اور اس سے ضرور حساب لے گی کہ کس طرح تو لوگوں کے رستوں میں دن میں کانٹے بچھاتا ہے اور راتوں کی نیندیں حرام کرتا ہے کیونکہ ہر فرعون کے لیے موسی ہے اور اس کی پکڑ ضرور ہوگی میں نے اپنا معاملہ اس رب کے سپرد کیا ہوا ہے اور میرا صبر ہی ہے اور قران پاک میں بھی اللہ کہتا ہے کہ اللہ تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور مجھے یقین ہے کہ میرے صبر کا پھل مجھے ضرور ملے گا۔
انشاءاللہ یہ وقت بھی گزر جائے گا
مظلوم شہری اور اچھا سکول استاد شفیق الرحمن
ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی
ڈی ایس پی بھیرہ ملک فیاض ہنجرا
ایس ایچ او تھانہ بھیرہ حافط نوید اکرم
اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون کاروائی کرے۔
Punjab Police Pakistan
Punjab Police Pakistan
Police
Abida Nazar
Mahar Rafaqat Ali
ARY News

بھیرہ باخبر
The Voice of Bhera
Voice of Sargodha
Press Release Bhalwal
Maryam Nawaz Sharif
Tabeer Welfare Foundation
Poor Help Force and Umar Blood Group
Rakh Charagah Welfare & Umar Blood Group
Umar Blood Group - UBG
Roshan Qadam

🔴اطلاع براۓ عوام الناس 🔴واپڈا میں نیو کنکشن کے لئے ٹیرف A-1   اور A-2, ,کی تفصیل اس میں سیکیورٹی فیس 2400۔ ڈال کر نیو کن...
02/08/2024

🔴اطلاع براۓ عوام الناس 🔴
واپڈا میں نیو کنکشن کے لئے ٹیرف A-1 اور A-2, ,کی تفصیل اس میں سیکیورٹی فیس 2400۔ ڈال کر نیو کنکشن کے لئے ادا کریں یعنی
اگر بیس میٹر تک کنکشن میٹر لگنا ہے تو 2400+ 5900= 8300 جبکہ فائل خود بنوائیں۔
اگر اکیس سے تیس میٹر تک کنکشن میٹر لگنا ہے تو 2400+ 7400= 9800 جبکہ فائل خود بنوائیں
اگر تیس سے چالیس میٹر تک کنکشن میٹر لگنا ہے تو 2400+8800= 11200 جبکہ فائل خود بنوائیں۔
اس سے زائد بالکل ادا نہ کریں

25/07/2024

سیمنٹ کی بوری 207 روپے اضافے کے بعد 1650 کی ہوگئی اور یہ بوری 580 روپے کی تھی صرف 2 سال پہلے!!

نواز شریف نے اپنے مالکوں سے مل کر IPP مہنگی بجلی کے معاہدے 2057 تک کررکھے یعنی اس امیر عوام کو 33 سال مزید مہنگی بجلی خر...
25/07/2024

نواز شریف نے اپنے مالکوں سے مل کر IPP مہنگی بجلی کے معاہدے 2057 تک کررکھے یعنی اس امیر عوام کو 33 سال مزید مہنگی بجلی خریدنی پڑے گی 🖐️🖐️

09/07/2024

اصلی چور کون؟؟؟

کُچھ عرصہ پہلے ہمارے گاؤں میں چوریاں ہونا شروع ہو گئیں، پانی کی موٹریں اور ٹریکٹروں اور دوسری گاڑیوں کی بیٹریاں روزانہ کی بنیاد پر چوری ہو رہی تھیں مگر چور کا پتہ نہیں چل رہا تھا. پچھلے دو سال میں زراعت کے شعبے کی پسماندگی کی وجہ سے چھوٹے زمیندار حضرات کا یہ حال ہے کہ وہ تو پینتیس چالیس ہزار کی بیٹری بھی دوبارہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے، ایسے میں ٹریکٹر کی بیٹری چوری ہونے پر ان بیچاروں کی زراعت بھی متاثر ہو رہی تھی، مگر چور کا نشان ہاتھ نہیں آ رہا تھا.

اسی دوران میرے ہاں سے وہی چور لوہے کی حفاظتی تاریں کاٹ کر ٹریکٹر کی بیٹری ، اسکی ٹاپلنگز اور پانی والی موٹر اتار کر لے گیا. ہم مزدور لوگ ہیں مہینوں سالوں محنت کرتے ہیں اور پھر ایک آدھ ٹریکٹر جمع کر پاتے ہیں، ایسے میں بیٹری چوری ہو جائے تو ٹریکٹر سے کام لینا مشکل ہو جاتا ہے ، لہذا ہمارا دوہرا نقصان ہوتا ہے ایک تو معاشی دوسرا زرعی. والد صاحب نے مجھے اطلاع دی فون پر کہ ہمارے ہاں سے بھی چوری ہو گئی ہے. ہم نے مشورہ کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، لیکن خود بھی دوسرے زمینداروں کے ساتھ مل کر چور کی تلاش جاری رکھی.

آج صبح میں اپنے پشوپال پر بیٹھا تھا کہ میرے والد صاحب کا فون آیا کہ شاہد کہوٹ صاحب، مہر نصر ہطار صاحب اور خالد کہوٹ صاحب کا فون آیا ہے کہ ہمارے ہی گاؤں کے ایک چھوٹے زمیندار مظہر شوئی کے ڈیرے سے وہ چور پکڑا گیا ہے اور اس نے ساری چوریاں مان بھی لی ہیں. پولیس نے سادہ لباس میں آ کر اسکو مظہر شوئی کے ڈیرے سے گرفتار کیا تھا جہاں وہ ملازم تھا. خیر سارے زمیندار حضرات تھانے جمع ہو گئے اور تھانیدار صاحب سے گزارش کی کہ چور کو نامعلوم والے مقدمے میں نامزد کریں اور ہمارا سامان برآمد کروا کے دیں.

اتنے میں مجھے میرے ایک بہت ہی پکے مخبر نے مصدقہ اطلاع دی کہ ہمارے گاؤں کے نمبر دار جناب مظہر کہوٹ ایڈووکیٹ صاحب نے ہمارے علاقے کے ایم این اے جناب ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ صاحب کو فون کیا اور چور کی سفارش کی (یاد رہے نمبردار مظہر کہوٹ اور ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ آپس میں رشتہ دار بھی ہیں). ڈاکٹر مختار بھرتھ جو کہ مسلم لیگ نون کے ایم این اے ہیں، انہوں نے پولیس کو فورا فون کر کے دباؤ ڈالا اور پولیس نے اس چور پر جو کہ اپنی زبان سے چوریاں تسلیم کر چکا تھا، مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا.

اب آتے ہیں سب سے مزے کی بات کی طرف، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کو میرے علاوہ میرے سارے خاندان نے الیکشن سے پہلے پندرہ چک شمالی میں دعوت دے کر بلایا اور اسے ووٹ دینے کا وعدہ کیا اور پھر ووٹ دے کر کامیاب بھی کروایا. میرے سارے ننھیال جو کہ پٹے والا سردار پور نون سے تعلق رکھنے والے پٹیل ہیں انہوں نے بھی سب نے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کو ہی ووٹ دیئے اور کامیاب کروایا. بلکہ میرے ایک ماموں زاد تصور حیات گوندل کو تو کئی بار حد درجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا صرف ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا ساتھ دینے کی پاداش میں.

سوچنے والی بات یہ ہے کہ میرے ننھیال سارے زمیندار ہیں اور انہوں نے ڈاکٹر مختار بھرتھ کا ساتھ دیا، میرے ددھیال زمیندار ہیں اور انہوں نے ڈاکٹر مختار بھرتھ کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ اسکو کامیاب کروانے میں پورا کردار ادا کیا . لیکن جب میرے ہی گھر چوری ہوئی تو اس وقت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے میرا ساتھ دینے کی بجائے چور کا ساتھ دیا..... اب وہ چور جو خود تسلیم کر چکا ہے کہ اسی نے چوریاں کی ہیں، اس پر پولیس اس لیئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر رہی ہے کیونکہ نون لیگی ایم این اے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا دباؤ ہے پولیس پر کہ چور کے خلاف چوری کا مقدمہ درج نہیں کرنا.

میں یہ بیٹھا سوچ رہا ہوں کہ اصل چور کون ہے؟ کیا وہ بندہ چور ہے جس نے بیٹریاں اور موٹریں چوری کی ہیں یا وہ بندہ چور ہے جس نے اسکو ڈیرے پر ملازم رکھا ہوا تھا.. یا پھر ہمارے گاؤں کے نمبردار مظہر کہوٹ صاحب چور ہیں جنہوں نے ایم این اے کو فون کر کے چور کی سفارش کی یا پھر وہ ایم این اے خود چور ہے جو اپنے جیسے زمینداروں کو انکا حق دلوانے کی بجائے ایک چور کی پشت پناہی کر رہا ہے ، یا پھر ہم خود ہی چور ہیں کیونکہ ہم نے ہی مختار بھرتھ کو ووٹ اور عزت دیکر اسمبلی تک پہنچایا تاکہ ہمارے حقوق کی جنگ لڑے؟؟؟

پولیس کو یہاں کوئی دوش نہیں دیا جاسکتا کیونکہ پولیس ہمیشہ حاکمِ وقت کے حکم کی پابند ہوتی ہے... اگر پولیس چور کی معاونت کر رہی ہوتی تو تھانیدار صاحب اتنے مہینوں کی مسلسل کوشش کر کے اس چور کو گرفتار ہی نہ کرتے...

فی الحال میں فیصلہ آپ سب پر چھوڑتا ہوں آپ بتائیئے کہ ان سب میں سے اصلی چور کون ہے؟؟

اگلی تحریر میں ان سب لوگوں کی تصویریں لگا کر پوچھوں گا آپ لوگوں سے کہ ان کی شکلیں دیکھ کر بتائیئے کہ شکل سے کون کون چور لگتا ہے.

محرم کا مقدس اور بابرکت مہینہ ہے، نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ہمیں حق بات کہنے اور حق بات پر قائم رہنے کا درس دیا ہے ... مجھے پولیس کے اندر موجود ایک صاحب نے خود بتایا کہ ڈاکٹر مختار بھرتھ آپکے چور کی پشت پناہی کر رہا ہے... ہم کمزور لوگ ہیں، حسین ابن علی رضوان اللہ علیھم اجمعین کی طرح تلوار تو نہیں اٹھا سکتے مگر کم از کم انکی طرح زبان سے یا قلم سے تو سچ بیان کر سکتے ہیں. اللہ رب العزت ہم سب کا حامی ناصر ہو۔۔ آمین
copy Asad jawaid

مہنگائی کی ستائی عوام پر آج پھر ایک اور بمب گرادیا گیا ۔۔نااہل حکومت نے بجلی کے ریٹ میں اضافہ کردیا ۔۔۔😡😡
04/07/2024

مہنگائی کی ستائی عوام پر آج پھر ایک اور بمب گرادیا گیا ۔۔
نااہل حکومت نے بجلی کے ریٹ میں اضافہ کردیا ۔۔۔😡😡

03/07/2024
02/07/2024

پاکستانی قوم نےاچھے دنوں کے انتظار میں 76 سال گزار دیئے!
ہر 5 سال بعد پتا چلتا ہے کہ جو دن گزر گئے وہی اچھے تھے۔

ظلم کے نئی داستان کا آغاز۔۔!!مردہ قوم کے نام۔۔پہلے جو ٹیکس 200 یونٹ کے بعد شروع ہوتا تھا اب 100 یونٹ کے بعد شروع کردیا گ...
02/07/2024

ظلم کے نئی داستان کا آغاز۔۔!!
مردہ قوم کے نام۔۔

پہلے جو ٹیکس 200 یونٹ کے بعد شروع ہوتا تھا اب 100 یونٹ کے بعد شروع کردیا گیا ہے۔
میپکو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
1 سے لیکر 50 یونٹ تک 4.54 روپے فی یونٹ
1 سے 100 یونٹ تک 9.06
101 یونٹ ہوتے ہی 28.42 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل دینا ہوگا۔
301 یونٹ ہونے پر 200 روپے فکس چارجز دینے ہونگے۔

سوئے رہو موج میں رہو

01/07/2024

بیس بیس ہزار بجلی گیس کے بل تھما کر ایک مفت آٹے کا تھیلا دینا کسی مذاق سے کم نہیں ، بجلی گیس سستی کریں عوام آٹا خود خرید لے گی🤝

30/06/2024
30/06/2024

مہنگائی کےماری اس عوام پر ایک اور بمب گرادیا گیا
پیٹرول کی قیمت میں 7.45 فی لیٹر اضافہ.
ڈیزل کی قیمت میں 9.56 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

29/06/2024

ملک صہیب احمد بھرتھ صاحب تھورا جیا گھبرا لیئے ؟
دنیاکی خوفناک ڈکیتی:200یونٹ:3083۔اور201یونٹ:8154۔اضافی یونٹ؛5071۔یہ ریٹ اگلے6ماہ تک مسلسل بھرناہوگا۔ یعنی1یونٹ30,000کا ہے

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
29/06/2024

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

‏21 لاکھ کا بل آنے کے بعد گورنر خیبرپختونخواہ  فیصل کریم کندہ کے ذاتی گھر کو سرکاری رہائش گاہ قرار دیدیا گیا،یوں اب بل س...
28/06/2024

‏21 لاکھ کا بل آنے کے بعد گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کندہ کے ذاتی گھر کو سرکاری رہائش گاہ قرار دیدیا گیا،
یوں اب بل سرکاری کھاتے سے ادا ہوجائے گا۔عوامی خدمت کا منفرد انداز

ایک تو مہنگائی نے عوام کا بیڑہ غرق کر دیا ہیں۔ اوپر سے بجلی کی بلوں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار شروع ہے ☹️      ...
28/06/2024

ایک تو مہنگائی نے عوام کا بیڑہ غرق کر دیا ہیں۔ اوپر سے بجلی کی بلوں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار شروع ہے ☹️



27/12/2021

صادق ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت سے اپنڈکس کی مریضہ جاں بحق لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر کے خلاف سپتال کے باہر احتجاج جاری

27/12/2021

بھیرہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان نے سید ناصر شاہ کو تھانہ بھیرہ کا نیا ایس ایچ او مقرر کیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ علاقہ میں امن وامان اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ان کی اولین ترجیح ہے انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی بھی مسئلہ میں ان کی درست راہنمائی کریں۔

Address

Bhera

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhera News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share