پنجاب کالج کوٹمومن کے قریب تیزرفتاری کے باعث کار LEB7480 جوہڑ میں گر گئی ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے بحفاظت باہر نکال لیا
سرگودھا میں شیعہ علماء کونسل نے پارہ چنار میں دہشت گردی کے واقعات کیخلاف امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سے حسین چوک تک احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی کے شرکاء نے پارہ چنار میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویریں بھی اٹھا رکھی تھی ،
شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی میں کارکنوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر دہشت گردی کے خاتمے کے مطالبات درج تھے ،شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عمران رانجھا نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انسانی خون بہایا جارہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،پارہ چنار واقعات کوئی مذہبی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ دہشتگردی ہے،جو ملک دشمن اور اسلام دشمن کررہے ہیں جنکا حساب اور احتساب حکومت نے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت امن امان کی صورت بہتر بنائے اور پارا چنار کے لوگوں کو ادوایات ودیگر ضروریات زندگی کی کی فراہمی کو ممکن بنائے اور بند راستے کھلوائے،اس وقت حکومت کا کردار قابل تشویش اور قابل افسوس ہے،ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ،
فیملی پارک میں مرد حضرات کا قبضہ
فخر پاکستان انٹرنیشنل ریسلر علی رضا
چک نمبر 89 شمالی سلانوالی روڈ سرگودھا
گوردوارہ 89 شمالی پہ با اثر افراد نے دوبارہ قبضہ کرنا شروع کر دیا
یاد رہے کہ چند ماہ قبل انہی افراد نے عمارت کو مسمار کر کے قیمتی گارڈز سریا و دیگر سامان چوری کر لیا تھا خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد محکمہ اوقاف نے تھانہ صدر سرگودھا میں ایف آئی آر بھی درج کروائ تھی معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد سرد خانے کی نذر ہو گئ
چند ماہ کے وقفے سے اب گاؤں کے آوارہ قسم کے نوجوانوں کو ساتھ ملا کر دوبارہ قبضہ کرنا شروع کر دیا
جناب مظہر شاہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا نے ریسکیو سٹاف کے ہمراہ آج مورخہ 20 دسمبر 2024 کو چاوے والا میں شہید ریسکیو آفیشل جناب کاشف منظور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کی قبر پر حاضری دی جنہوں نے 28 اپریل 2020 کو دو لائن میں شہادت قبول کی تھی۔ قبر پر پھول چڑھائے اور ان کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی۔ خاندان کے افراد اور ریسکیو عملہ۔ یہ دن ریسکیو 1122، پاکستان کی مسلح افواج، رینجرز، فرنٹیئر کور، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ دن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کی میراث قوم کے مستقبل کی تشکیل کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین، ان کے ساتھیوں، پسماندگان اور دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
بھلوال میں اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں کی تعمیر
کنو تورنے کے لیے آنے والے مزدور مہنگائی سے پریشان
تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں ظلم کی انتہا باغ کینو میں پہرہ پر بیٹھے محنت کش کو با اثر افراد کی جانب سے زندہ جلانے کی کوشش غریب محنت کش نے بھاگ کر اپنی جان بچائی
غریب محنت کش 24 جھال کے قریب محنت مزدوری کے سلسلہ میں پہرہ پر تھا تو با اثر ملزمان نےرات گئے محنت کش کی جھونپڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا اور فائرنگ کی جس سے محنت کش نے بھاگ کراپنی جان بچائی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محنت کش کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل با اثر ملزم نے باغ کینو سے مالٹوں کی چوری کی تو اس نے اسے سمجھایا جس سے با اثر ملزم عمر حیات سیخ پا ہو گیا اور اسے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلا گیا اسی رنج کی بنا پر قتل کرنے کی غرض سے ملزم عمر حیات نے اپنے دو کس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ رات گئے اسکی جھونپڑی جس میں وہ سو رہا تھا کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فائرنگ کرنا شروع کر دی۔
تو اس نے بمشکل بھاگ کر اپنی جان بچائی محنت کش کا مزید کہنا تھا کہ با اثر ملزمان نے اسے قتل کرنے کی غرض سے زندہ جلانے کی کوشش کی جس سے اسکی جھونپڑی میں رکھا سامان بھی مکمل جل کر خاکستر ہو گیا۔غریب محنت کش کی درخواست پر تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
متاثرہ غریب محنت کش نے ڈی پی او سرگودھا اسد اعجاز ملہی،آر پی او سرگودھا،آئی جی پنج
بر صغیر پاک و ہند کی معروف روحانی شخصیت حضرت،سید عنایت حسین مشہدی،المعروف لوئی،والی سرکار کا مزار اقدس چک نمبر7شمالی بھیرہ روڈ بھلوال میں واقع ہے ان کا احوال بتا رہے ہیں سید وقار حسین رضوی
سرگودھا مین بازاروں میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دہا جاۓ گا بازاروں میں لگے بیریل صبح 8بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گے