Mahni Thall Bhaker panjab Pakistan

Mahni Thall Bhaker panjab Pakistan تھل ماہنی 💞 کی ہر نئی آنے والی ویڈیو اور پوسٹ وغیرہ دیکھنے کیلیے ہمارے چینل کو فالو کریں ۔

بڑی بے تابی سے انتظار تھا جس لمحے کا                                 وہ سماں بن کے آیا ہے میلے کا    جنکو ملے عرصہ بیت چ...
30/12/2024

بڑی بے تابی سے انتظار تھا جس لمحے کا
وہ سماں بن کے آیا ہے میلے کا
جنکو ملے عرصہ بیت چکا تھا
وہ دوست بھی دیکھنے کو ملے گا

ہر چھوٹے بڑے کا چہرہ چمکے گا
خوشبو سے دربار کا ہر آنگن مہکے گا
ہرسوں ہو گا خوشیوں کا سماں
کبڈی ہو گی اونٹ اور گھوڑا ناچے گا

توتی اور ڈھول بھی باجے گا
کوئی گھوڑ سواری کوئی جھولا جھولے گا
اصغر دوکانداروں کا میلے بھی کیا میلہ ہو گا
ہر اک اپنے فن سے لاکھوں کے لاکھوں لوٹے گا

21/22/23/02/2025
انشاء اللہ میلہ شاہ بخشانہ منقعد ہو گا

ڈیوٹی سے فارغ ہونے کے بعد  اپنی اپنی بیگمات کو فون کرتے ہیں اور ان سے  کیسےحال چال پوچھتے ہیں۔اردو سپیکنگ: ہیلو! کیا ہو ...
06/09/2024

ڈیوٹی سے فارغ ہونے کے بعد اپنی اپنی بیگمات کو فون کرتے ہیں اور ان سے کیسےحال چال پوچھتے ہیں۔
اردو سپیکنگ: ہیلو! کیا ہو رہا ہے جانو؟
بیوی: اجی آپکے لئے بیف بریانی بنا رہی ہوں۔
پنجابی سپیکنگ: سوہنیے کی ہو ریا اے؟
بیوی: تاڈے لئی دیسی گھی اچ ساگ پکا رئی ساں۔
پشتو سپیکنگ: او گُل جاناں کیا کرتا ہے؟
بیوی: او دل جاناں اَم تمارے پسند کا نمکین گوشت بناتا ہے۔
سرائیکی سپیکنگ: مسات کیا کریندی بیٹھی ایں؟

بیوی: مُکالا ملیندی بیٹھی آں۔ بجلی کئے نی۔ تیڈی نسل کوں پکھا جھلیندی بیٹھی آں۔۔! 😒

#جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1

سکول کا پرنسپل ایک گوشت والی بڑی شاندار شاپ میں داخل ہوا اور وہاں کاؤنٹر پر بیٹھے لڑکے سے کہا بیٹا دو کلو گوشت دینا ۔وہا...
05/09/2024

سکول کا پرنسپل ایک گوشت والی بڑی شاندار شاپ میں داخل ہوا اور وہاں کاؤنٹر پر بیٹھے لڑکے سے کہا بیٹا دو کلو گوشت دینا ۔
وہاں لڑکے نے کہا جی جناب آپ بیٹھیں اور ایک کپ چائے بھی پیش کردی اور اپنے ملازمین سے کہا کہ دو کلو اچھا گوشت بنائیں ۔
گوشت بیگ میں ڈالنے کے بعد ملازمین نے خود جاکر اس کی چھوٹی سی گاڑی میں رکھ دیا۔
پرنسپل نے جب پیسے دینے چاہے تو اس لڑکے نے منع کردیا تو پرنسپل نے پوچھا بیٹا تم نے اتنی میری خدمت کی اور گوشت کے پیسے بھی نہیں لیے ، کیا تم مجھے جانتے ہو ؟
تو اس لڑکے نے کہا آپ میرے استاد ہیں ۔ یاد ہے اپکو جب میں نے کلاس میں ایک غلطی کی تھی تو آپ نے کہا تھا کہ تب تک کلاس میں تم داخل نہیں ہوسکتے جب تک تم اپنے سرپرست کو ساتھ نہ لے کر آجاؤ تو میں سکول سے بھاگ گیا اور ایک چھوٹی سے قصائی کے ہاں کام شروع کردیا تھا ۔اب الحمدللہ میرے پاس اپنی چار بڑی بڑی گوشت کی دکانیں ہیں ،ایک بڑا فارم ہے اور ایک شاندار گھر بھی میں نے لے لیا ہے ۔
تب پرنسپل نے ایک سرد آہ بھری اور کہا جی بیٹا مجھے یاد آگیا کاش میں بھی تمہارے ساتھ اس دن بھاگ جاتا 😄

#جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1

ہمارے گِلے شکوے شکایتیں بھی وہیں ہوتے ہیں جہاں ہماری محبّت ہوتی ہے جہاں مان ہوتا ہے جنہیں ہم اپنا مانتے ہیں جن پر حق جتا...
04/09/2024

ہمارے گِلے شکوے شکایتیں بھی وہیں ہوتے ہیں جہاں ہماری محبّت ہوتی ہے جہاں مان ہوتا ہے جنہیں ہم اپنا مانتے ہیں جن پر حق جتاتے ہیں تو دل بڑا کر کے سُن لیا کریں کیونکہ نا تو ہر کسی سے روٹھا جاتا ہے اور نا ہی ہر کسی کو منایا جاتا ہے بس کچھ خاص لوگوں پر یہ حق جتایا جاتا ہے جِن کی اِتنی اہمیت ہوتی ہے کہ جی چاہتا ہے جب ہم اُن سے روٹھیں تو وہ ہمارے لاڈ اُٹھائیں ہمیں منائیں اور نصیب والوں کے حصّے میں آتا ہے یہ مان یہ لاڈ پیار یہ ناز برداریاں💕
ملک اختر جاوید لاہور
#جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1

اچھے لوگ سڑک کے کنارے لگی روشنی کی مانند ہوتے ہے جو فاصلے کم تو نہیں کرتے لیکن سفر آسان ضرور بنا دیتے ہے ✨ #جامعہ1مدرسہ1...
01/09/2024

اچھے لوگ سڑک کے کنارے لگی روشنی کی مانند ہوتے ہے جو فاصلے کم تو نہیں کرتے لیکن سفر آسان ضرور بنا دیتے ہے ✨

#جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1

*زوم کر کے دیکھیں ربِ کائنات کی قدرت کا کرشمہ..**سبحان اللہ ♥️♥️* #جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1         ...
30/08/2024

*زوم کر کے دیکھیں ربِ کائنات کی قدرت کا کرشمہ..*
*سبحان اللہ ♥️♥️*
#جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1

کیا آپ کو علم ہے🤔کہ لاہورکو لاہور کیوں کہا جاتا ہے؟؟؟کہاجاتاہے کہ پرانے زمانے میں ایک سلطان نے شادی کاارادہ کیا😘 تو انہو...
28/08/2024

کیا آپ کو علم ہے🤔
کہ لاہورکو لاہور کیوں کہا جاتا ہے؟؟؟
کہاجاتاہے کہ پرانے زمانے میں ایک سلطان نے شادی کاارادہ کیا😘
تو انہوں نے تمام شہزادیوں کو جمع کرکےپھول کے بیج دیۓ اور کہا کہ
انکو زمین میں ڈال کر جب پودا تیار ہو جاے اس پودوں سے پھول جو سب سے پہلےلےکےآےگی وہی میری زوجہ اور سلطنت کی ملکہ ہوگی 🤗
6 مہینے کے بعدسب شہزادیاں اپنے اپنے ہاتھوں میں پھول لےکر حاضر ہوئ کسی کے ہاتھ میں سرخ پھول توکسی کےہاتھ میں پیلا غرض ہر کسی کے ہاتھ میں رنگ پرنگے پھول😍۔۔
مگر ایک شہزادی جس کے ہاتھ میں کوئ پھول نئ تھا🤔 بادشاہ نے دریافت کیا کہ تمہارا پھول کہاں ہے شہزادی نے کہا کہ بادشاہ صاحب آپ نے جو بیج دیۓ وہ پھولوں کے بیج نہیں تھے🤔۔۔
سلطان کو شہزادی کاجواب اور اسکی صداقت پسند آئ بادشاہ نے اس سے شادی کرکےملکہ سلطنت کے خطاب سے نواز دیا⁦❤️⁩۔۔⁦❤️⁩

جہاں تک لاہور کا معاملہ ہے تویقین جانیۓ اس کے بارے میں مجھے کچھ پتہ نہیں 🤣

غور سے پڑھنے کا شکریہ💕💞
#جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1 M Imran Siwagi Sial Mudassar Yaqoob Faisal Munir Mohammad Hasnain H Qamar Qamar Danish Abass Malik Mujtaba Hassan Bhidwal Malik Qamar Tayyab Bhidwall M Owais Iqbal Karlu Rizwan Fareedi Humair Akmal Dool Gee محمد اقبال انجم ZeShan Fareedi

جن کے مقدر میں زندگی لکھ دی گئی ہو وہ زندہ رہتے ہیں، *حالات چاہے جیسے مرضی ہوں🥰*  #جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ...
24/08/2024

جن کے مقدر میں زندگی لکھ دی گئی ہو وہ زندہ رہتے ہیں،
*حالات چاہے جیسے مرضی ہوں🥰*
#جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1

بادشاہ کا گزر اپنی سلطنت کے  ایک ایسے علاقے  سے ہوا جہاں کے لوگ سیدھا  نہر سے  ہی پانی لیکر پیتے تھے۔  بادشاہ نے حکم دیا...
23/08/2024

بادشاہ کا گزر اپنی سلطنت کے ایک ایسے علاقے سے ہوا جہاں کے لوگ سیدھا نہر سے ہی پانی لیکر پیتے تھے۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ عوام الناس کی سہولت کیلیئے یہاں ایک گھڑا بھر کر رکھ دیا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا اور ہر چھوٹا بڑا سہولت کے ساتھ پانی پی سکے گا۔ بادشاہ یہ کہتے ہوئے اپنی باقی کے سفر پر آگے کی طرف بڑھ گیا۔

شاہی حکم پر ایک گھڑا خرید کر نہر کے کنارے رکھا جانے لگا تو ایک اہلکار نے مشورہ دیا یہ گھڑا عوامی دولت سے خرید کر شاہی حکم پر یہاں نصب کیا جا رہا ہے۔ ضروری ہے کہ اس کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے اور ایک سنتری کو چوکیداری کیلیئے مقرر کیا جائے۔

سنتری کی تعیناتی کا حکم ملنے پر یہ قباحت بھی سامنے آئی کہ گھڑا بھر نے کیلیئے کسی ماشکی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اور ہفتے کے ساتوں دن صرف ایک ماشکی یا ایک سنتری کو نہیں پابند کیا جا سکتا ، بہتر ہوگا کہ سات سنتری اور سات ہی ماشکی ملازم رکھے جائیں تاکہ باری باری کے ساتھ بلا تعطل یہ کام چلتا رہے۔

ایک اور محنتی اہلکار نے رائے دی کہ نہر سے گھڑا بھرا ہوا اٹھا کر لانا نہ تو ماشکی کا کام بنتا ہے اور نہ ہی سنتری کا۔ اس محنت طلب کام کیلیئے سات باربردار بھی رکھے جانے چاہیئں جو باری باری روزانہ بھرے ہوئے گھڑے کو احتیاط سے اٹھا کر لائیں اور اچھے طریقے سے ڈھکنا لگا کر بند کر کے رکھیں۔ ۔

ایک اور دور اندیش مصاحب نے مشورہ دیا کہ اتنے لوگوں کو رکھ کر کام کو منظم طریقے سے چلانے کیلیئے ان سب اہلکاروں کا حساب کتاب اور تنخواہوں کا نظام چلانے کیلیئے منشی محاسب رکھنے ضروری ہونگے، اکاؤنٹنگ کا ادارہ بنانا ہوگا، اکاؤنٹنٹ متعیین کرنا ہونگے۔

ایک اور ذو فہم و فراست اہلکار نے مشورہ دیا کہ یہ اسی صورت میں ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ ہر کام اچھے طریقے سے چل رہا ہے تو ان سارے ماشکیوں، سنتریوں اور باربرداروں سے بہتر طریقے سے کام لینے کیلیئے ایک ذاتی معاملات کا ایک شعبہ قائم کرنا پڑے گا۔

ایک اور مشورہ آیا کہ یہ سب کچھ ٹھیک ہو رہا ہے مگر ملازمین کے درمیان میں لڑائی جھگڑا یا کوئی زیادتی ہو جاتی ہے تو ان کا تصفیہ اور ان کے درمیان میں صلح صفائی کون کرائے گا؟ تاکہ کام بلاتعطل چلا رہے، اس لیئے میری رائے میں خلاف ورزی کرنے والوں اور اختلاف کرنے والوں کی تفتیش کے لیے ایک قانونی امور کا محکمہ قائم کیا جانا چاہیے۔

ان سارے محکموں کی انشاء کے بعد ایک صاحب کا یہ مشورہ آیا کہ اس سارے انتظام پر کوئی ہیڈ بھی مقرر ہونا چاہیئے۔ ایک ڈائریکٹر بھی تعیینات کر دیا گیا۔

سال کے بعد حسب روایت بادشاہ کا اپنی رعایا کے دورے کے دوران اس مقام سے گزر ہوا تو اس نے دیکھا کہ نہرکے کنارے کئی کنال رقبے پر ایک عظیم الشان عمارت کا وجود آ چکا ہے جس پر لگی ہوئی روشنیاں دور سے نظر آتی ہیں اور عمارت کا دبدبہ آنکھوں کو خیرہ کرتا ہے۔ عمارت کی پیشانی پر نمایاں کر کے "وزارت انتظامی امور برائے گھڑا " کا بورڈ لگا ہوا ہے۔

بادشاہ اپنے مصاحبین کے ساتھ اندر داخل ہوا تو ایک علیحدہ ہی جہان پایا۔ عمارت میں کئی کمرے، میٹنگ روم اور دفاتر قائم تھے۔ ایک بڑے سے دفتر میں ، آرام کرسی پر عظیم الشان چوبی میز کے پیچھے سرمئی بالوں والا ایک پر وقار معزز شخص بیٹھا ہوا تھا جس کے سامنے تختی پر اس کے القابات "پروفیسر فاتح فلان بن فلان ڈائریکٹر جنرل برائے معاملات سرکاری گھڑا" لکھا ہوا تھا۔

بادشاہ نے حیرت کے ساتھ اپنے وزیر سے اس عمارت کا سبب پوچھا، اور ساتھ ہی اس عجیب و غریب محکمہ کے بارے میں پوچھا جس کا اس نے اپنی زندگی میں کبھی نام بھی نہیں سنا تھا۔

بادشاہ کے وزیر نے جواب دیا: حضور والا، یہ سب کچھ آپ ہی کے حکم پر ہی تو ہوا ہے جو آپ نے پچھلے سال عوام الناس کی فلاح اور آسانی کیلیئے یہاں پر گھڑا نصب کرنے کا حکم دیا تھا۔

بادشاہ مزید حیرت کے ساتھ باہر نکل کر اس گھڑے کو دیکھنے گیا جس کو لگانے کا اس نے حکم دیا تھا۔ بادشاہ نے دیکھا کہ گھڑا نہ صرف خالی اور ٹوٹا ہوا ہے بلکہ اس کے اندر ایک مرا ہوا پرندہ بھی پڑا ہوا ہے۔ گھڑے کے اطراف میں بیشمار لوگ آرام کرتے اور سوئے ہوئے پڑے ہیں اور سامنے ایک بڑا بورڈ لگا ہوا ہے:

"گھڑے کی مرمت اور بحالی کیلیئے اپنے عطیات جمع کرائیں۔ منجانب وزارت انتظامی امور برائے گھڑا" ۔


#جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1

میں دیکھتا ہی رہو بس تیرے روضے کو بس یونہی بہت ہی پیاری نعت  #جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1              ...
23/08/2024

میں دیکھتا ہی رہو بس تیرے روضے کو بس یونہی
بہت ہی پیاری نعت
#جامعہ1مدرسہ1سیدنا1حضرت1ابوزرغفاری1رضہ1ماہنی1



22/08/2024

Check out مدرسہ سیدنا حضرت ابوذرغفاری رض’s video.

21/08/2024

سفاری پارک کی سیر کے دوران بیوی گاڑی سے باہر نکل کر شوہر سے بحث کرنے لگی اچانک چیتا آگیا

اور لڑائی جھگڑا آئندہ زندگی کے لیے پکا پکا ختم ہو گیا

جامعـــہ مدرســـہ سیــــدنا حضـــرت ابوذرغفـــاری رضــہ ماہنــی تھــل بھکــر کی تعمیــر کا کام شــروع مدرسہ فنڈز اکاؤنٹ ...
21/08/2024

جامعـــہ مدرســـہ سیــــدنا حضـــرت ابوذرغفـــاری رضــہ ماہنــی تھــل بھکــر کی تعمیــر کا کام شــروع
مدرسہ فنڈز اکاؤنٹ نمبر
ABL01980010029508480027

ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺳﺎﺕ ﺳﻮ ﺑﺮﺱ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺻﻔﮩﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﺠﺪ ﺑﻦ ﺭﮬﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﮐﺎﻡ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺧﺘﻢ ﮬﻮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﺭﯾﮕﺮ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﮐﺎﻡ ﮐ...
20/08/2024

ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺳﺎﺕ ﺳﻮ ﺑﺮﺱ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺻﻔﮩﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﺠﺪ ﺑﻦ ﺭﮬﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﮐﺎﻡ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺧﺘﻢ ﮬﻮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﺭﯾﮕﺮ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﮐﺎﻡ ﮐﺮ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﺎ ﻭﮬﺎﮞ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﮬﻮﺍ۔ ﻭﮦ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﮐﮭﮍﯼ ﮬﻮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﮯ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﮍﮬﺎ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺭﮬﺎ ﮬﮯ۔
ﮐﺎﺭﯾﮕﺮ ﮬﻨﺴﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﺑﮍﮮ ﻣﺴﺘﺮﯼ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : " ﺧﺎﻣﻮﺵ ! ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺒﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﻟﮑﮍﯼ ﻻﺅ ﺍﻭﺭ ﭼﻨﺪ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﺍﮐﮭﭩﮯ ﮐﺮﻭ "!
ﺟﺐ ﮐﭽﮫ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﻟﮑﮍﯼ ﻟﮯ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﻣﺴﺘﺮﯼ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎﺅ ﺍﻭﺭ ﺩﮬﮑﺎ ﺩﻭ۔ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺭﺍ ﻭﻗﺖ ﻣﺴﺘﺮﯼ ﺍُﺱ ﺿﻌﯿﻒ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮫ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﺏ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮬﻮﺍ ﮐﮧ ﻧﮩﯿﮟ؟
ﭼﻨﺪ ﻣﻨﭧ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺑﻮﮌﮬﯽ ﺑﻮﻟﯽ ﮐﮧ ﺍﺏ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ ﻣﻨﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﺩﻋﺎ ﺩﮮ ﮐﺮ ﭼﻞ ﭘﮍﯼ۔
ﻣﺰﺩﻭﺭﻭﮞ ﻧﮯ ﻣﺴﺘﺮﯼ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﻟﮑﮍﯼ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﭨﯿﮍﮬﮯ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﮐﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ؟
ﻣﺴﺘﺮﯼ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ " : ﻧﮩﯿﮟ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻏﻠﻂ ﺍﻓﻮﺍﮦ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺿﺮﻭﺭ ﺭﻭﮐﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ۔ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺑﮍﮬﯿﺎ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﻏﻠﻄﯽ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮧ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺘﯽ ﮐﮧ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﭨﯿﮍﮬﺎ ﺑﻨﺎ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺍﻓﻮﺍﮦ ﭘﮭﯿﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﮬﻤﯿﺸﮧ ﭨﯿﮍﮬﺎ ﮬﯽ ﺭﮬﺘﺎ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻟﮑﮍﯼ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺩﮬﮑﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﺍِﺱ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﮐﻮ ﮬﻤﯿﺸﮧ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮬﮯ۔ "
ﺍﻓﻮﺍﮦ ﺳﮯ ﮈﺭﯾﮟ۔ ﺍﮔﺮ ﺑﺮﻭﻗﺖ ﮐﺴﯽ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺍِﺱ ﮐﺎ ﺳﺪِّﺑﺎﺏ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﮬﻤﯿﺸﮧ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺭﮬﮯ ﮔﺎ۔

#جامعہ-مدرسہ-سیدناحضرت-ابوزرغفاری-رضہ

.    *" اپنی زوجہ سے لڑنے کے فوائد "*آج تک آپ نے بیوی سے جھگڑے کے نقصانات پڑھے ہوں گے لیکن آئیے آج ہم آپ کو بیوی سے لڑنے...
15/08/2024

. *" اپنی زوجہ سے لڑنے کے فوائد "*
آج تک آپ نے بیوی سے جھگڑے کے نقصانات پڑھے ہوں گے لیکن آئیے آج ہم آپ کو بیوی سے لڑنے کے فوائد سے متعارف کراتے ہیں:

*1-* نیند میں کوئی خلل نہیں آتا
سُن رہے ہو کیا ،
لائٹ بند کرو ،
پنکھا بند کرو ،
کمبل ادھر دو ،
ادھر منہ کرو ،
وغیرہ

*2-* جب تک بیوی سے جھگڑا رہتا ہے، اس دوران بیوی پیسے نہیں مانگتی

*3-* جھگڑے کے دوران بات چیت بند ہوتی ہے جس سے روز روز کی کِچ کِچ کم ہوتی ہے اور شوہر بلا وجہ کشیدگی سے بچا رہتا ہے ۔

*4-* جو کام آپ خود کر سکتے ہیں وہ اس لیے نہیں کرتے کہ بیوی کر دیتی ہے، لڑائی کے بعد وہ چھوٹے موٹے کام
(خود اٹھ کر پانی پینا، نہانے کے لیے اپنے کپڑے خود نکالنا، اپنے لئے خود چائے بنانا) خود کر کے شوہر کام کرنے کا عادی ہو جاتا ہے ۔

*5-* جھگڑے کے دوران کام کے وقت آپ کو بیوی کی فالتو کالز (جانو کیا کر رہے ہو؟ دل نہیں لگ رہا ہے ،
آج موسم کیسا ہے ، کھانا کھایا تھا ؟ اس قسم کے فقرے ) نہیں آتے، جس سے آپ اپنے کام پر بھرپور توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔

*6-* سب سے زیادہ شوہروں کو کام کے بعد جلدی گھر آنے کے لئے گھر سے بار بار فون آتے ہیں. مگر ایک
بار جھگڑا ہو جانے کے بعد آپ کچھ دن تک اس فکر سے دور رہ سکتے ہیں۔

*7-* یہ انسان کی نفسیات ہے کہ جو چیز نہیں ہوتی اس کی قیمت کا احساس تب ہی ہوتا ہے، جھگڑے کے دوران
بیوی کو آپ کی قدر کا احساس ہوتا ہے ۔

*8-* آپس میں جھگڑے سے محبت بڑھتی ہے، کیوں کہ اکثر دیکھا گیا ہے ایک بار بارش ہو جائے تو موسم سہانا ہو جاتا ہے
تو آئیے عہد کریں کہ آج کے بعد آپ سب شوہر مہینے میں ایک نہ ایک بار اپنی بیوی سے جھگڑا
ضرور کریں گے *(بیوی تو ہمیشہ تیار رہتی ہے)*
تاکہ ایک ماہ میں کچھ دن شوہر حضرات بھی کچھ وقت امن و سکون سے گزار سکیں ۔
اور ساتھ میں سب کنواروں کے لیے بھی دعا کریں تا کہ ان کی زندگی میں بھی کوئی ایسی آئے جس سے وہ "جھگڑا" کرسکیں...
*شوہروں کے مفاد میں جاری نوٹ:👇🏽*
1- جھگڑا اپنے رسک پر اور اپنی جسمانی صحت کے مطابق کریں۔
2- جھگڑے کے ضمنی اثرات کی ذمہ داری مصنف کی نہیں ہوگی۔
3 -زنانہ آلاتِ حرب (بیلن ،ڈنڈا،جھاڑو) سے بچنے کا خود بندوبست کریں۔

😂😂شکریہ










Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈


❤❤❤❤❤


iew

‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین
Today the best video ⚡❤‍🩹











Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈


❤❤❤❤❤


11/08/2024
ڈاکٹر محبوب الہٰی صاحب کر نل فیض رسول کے والد محترم محمد رمضان شائق رضا الی سے وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ کے مناظر ...
10/08/2024

ڈاکٹر محبوب الہٰی صاحب کر نل فیض رسول کے والد محترم محمد رمضان شائق رضا الی سے وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ کے مناظر

Check out مدرسہ سیدنا حضرت ابوذرغفاری رض’s video.

Address

Bhakkar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahni Thall Bhaker panjab Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mahni Thall Bhaker panjab Pakistan:

Videos

Share