Tez pakistan

Tez pakistan news

26/04/2023

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے چار سو روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 18 ہزار 650 روپے ہے۔ 10 گرام سونا 386 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 87 ہزار 457 روپے

)تیز پاکستان( واٹس ایپپرانے اینڈرائیڈ موبائل فونز پرواٹس ایپ 24 اکتوبرسے استعمال نہیں کیا جا سکے گا  اپریل 25, 2023دنیا ...
26/04/2023

)تیز پاکستان( واٹس ایپ
پرانے اینڈرائیڈ موبائل فونز پرواٹس ایپ 24 اکتوبرسے استعمال نہیں کیا جا سکے گا
اپریل 25, 2023
دنیا کی معروف ترین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کوجلد ہی پرانے اینڈرائیڈ فونز پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا ۔

غیرملکی میڈیارپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹاکمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ اب بہت جلد پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا واٹس ایپ کو استعمال کرنے کیلئے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے ، مگرآنے والے مہینوں میں اینڈرائیڈ 5.0 (لولی پوپ) یا اس کے بعد ہی متعارف کرائے گئے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ استعمال کیا جا سکے گا ۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ 5 پر کام کرنے والے فونز پرسپورٹ ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ کمپنی کے ایف اے کیو پیج پربتایا گیا ہے کہ 24 اکتوبر2023 سے اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کیا جا سکے گا ۔

کمپنی کی جانب سے اس سے پہلے کے بھی آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر نوٹیفکیشن بھیج کر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے سے آگاہ کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یوزرانٹرفیس اورپرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے جس کے لیے ایسے فیچرزمتعارف کروائے جاتے ہیں کہ جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے

خیال رہے کہ آپریٹنگ سسٹم کے پرانے ورژن کیلئے سپورٹ ختم کرنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مخصوص فیچرز پرانے سسٹم پر کام نہیں کرتے ہیں ۔

اپریل 25, 2023محکمہ موسمیات کی جانب سے 27 یا 28 اپریل سے ملک میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موس...
26/04/2023

اپریل 25, 2023
محکمہ موسمیات کی جانب سے 27 یا 28 اپریل سے ملک میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کچھ دن ملک کے بیشترمقامات پر مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہے گا، اسی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے ۔ چند روز گرمی رہنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ جانے کا امکان بھی ہے کیونکہ ساحلی علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں

جبکہ 27 یا 28 اپریل کو بارشوں کا طاقتور اورطویل سسٹم ملک پراثراندازہوسکتا ہے جو کہ 6 یا 7 مئی تک ملک پر اثرانداز رہےگا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے قریب بحیرہ عرب میں سرکولیشن بھی بنی ہوئی ہے، بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کے 80 سے 90 فیصد علاقوں میں بارش کا بھی مکان ہے ۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں اس سسٹم کے زیراثربارش کا امکان ہے ، صوبے کے مختلف مقامات پرآندھی اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے، بلوچستان کے 80 سے90 فیصد علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کاخطرہ ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 آج کھیلا جائے گاویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچوں کی...
24/04/2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 آج کھیلا جائے گا
ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو 5 میچوں کی سیریز میں1-2کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے 2 میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور اب آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

23/04/2023

عید کا دوسرا روز ، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی
Apr 23, 2023
عید کا دوسرا روز ، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی


لاہور /کراچی ( تیز پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں آج عید کا دوسرا روز منایا جا رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حیدرآباد، لسبیلا، مٹھی، موہنجوداڑو، خیرپور اور پڈعیدن میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان 34، لاہور اور پشاور 32، اسلام آباد 28 اور کوئٹہ 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح مظفر آباد 23، گلگت17، سری نگر 15 اور Leh میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وہ فوٹوشوٹ ،علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں
"جنگ " کے مطابق جۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا

Address

48/tda
Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tez pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share