Kashi Digital

Kashi Digital The power of digital marketing with me. I am your go-to expert in building a solid online presence,
(2)

💯
06/05/2024

💯

06/05/2024
05/05/2024

ضروری نہیں سوشل میڈیا کا ہر رشتہ عشق و عاشقی پر منحصر ہو !
کچھ نامعلوم رابطے ادب، احترام اور عقیدت کے بھی ہوتے ہیں

29/04/2024

فری کورسز کہاں سے کیے جاسکتے ہیں؟

اگر آپ فری میں کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے!

تحریر عثمان حبیب

عموماً سٹوڈنٹس کو مشورہ دیتا ہوں کہ کوئی پیڈ کورس کرنے سے پہلے آپ یوٹیوب سے سیکھ لیں اور جس بھی فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں تو اس کے متعلق یوٹیوب پر بیسک معلومات پہلے ضرور حاصل کرلیں۔
نیچے کچھ یوٹیوب کے چینلز بتا رہاہوں جو معیاری اور اچھا کونٹینٹ دیتے ہیں اور جن سے کافی کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے یوٹیوب چینل سے سیکھ سکتے ہیں :
1۔Marketing Fundas
2۔WsCube Tech
3۔ Green Learn Academy
4۔ Hisham Sarwar
5۔ Umar Tazkeer

سرچ انجن آپٹمائزیشن SEO سیکھنے کے لیے ان چینلز کا وزٹ کیجیے :
1۔Hisham Sarwar
2۔Umar Tazkeer
3۔WsCube Tech
4۔ Marketing Fundas

اگر گرافک ڈیزائننگ سیکھنی ہے تو درج ذیل چینل پر اچھا مواد ملے گا:
1۔ GFXMentor
2۔ Satori Graphics
3۔ As Graphics
4۔ Rajeev Mehta
5۔ PiXimperfect
6 - Design Academy
7۔ Mohamed Achraf
8۔ Adobe Ai
9 ۔ Dansky
10 ۔ Grapocean
11۔ Apple Graphic Studio
ان میں سب سے بہترین چینل جی ایف ایکس مینٹور، ستوری گرافکس اور راجیو میتھا ہیں۔

ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے جی ایف ایکس مینٹو، بلی فور یو، راج فوٹو وغیرہ چینل سے سیکھ سکتے ہیں۔
1۔ GFXMentor
2۔ Billi 4 You
3۔ Raj Photo Editing and Much More
4۔ Premiere Basics
5۔ Cinecom . net

فوٹو گرافی اور فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے یہ چینلز مفید ہیں:
1۔ PiXimperfect
2۔ dslr9
3۔ Kunal Malhotra

فلم میکنگ
1۔ Digifilming

ویب ڈیزائننگ -ورڈ پریس وغیرہ کے لیے یہ چینلز دیکھ سکتے ہیں:
1۔ deSaleemi
2۔ Nayyar Shaikh
3۔ WP Academy

ویب ڈیویلپمنٹ یعنی ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس ، جاوا سکرپٹ اور پی ایچ پی سیکھنے کے لیے دیکھیے :
1۔ Yahoo Baba
2۔ CodeWithHarry
3۔ WsCube Tech

کوڈنگ اور پروگرامنگ وغیرہ سیکھنے کے لیے درج ذیل چینلز کا وزٹ کرسکتے ہیں:
1۔ CodeWithHarry
2۔ Codanics
3۔ WsCube Tech

فری لانسنگ سیکھنی ہے تو سر ہشام سرور، سر عرفان ملک، اور ایچ بی اے سروسز چینلز سے سیکھ سکتے ہیں۔
1۔Hisham Sarwar
2۔ HBA Services
3۔ Irfan Malik

ایمرجنگ ٹیکنالوجی جیسے ڈیٹا سائنس، اے آئی ، ڈیپ لرننگ، ڈیٹا اینالائسز وغیرہ سیکھنے کے لیے :
1۔ Emerging Technologies

اے آئی سیکھنے کے لیے سر عرفان کا چینل بہترین ہے۔
1۔ Irfan Malik
اس کے علاوہ اس پلیٹ فارم سے بھی سیکھ سکتے ہیں:
2۔ DeepLearningAI

سائبر سیکورٹی اور ایتھکل ہیکنگ کے لیے :
1۔ WsCube Cyber Security
2۔ WsCube Tech
3۔ Cyberwings Security

بزنس سے متعلقہ معلومات اور آئیڈیاز کے لیے :
1۔ Business Talks
2۔ Dr. Vivek Bindra
اس کے علاوہ تھوڑا اوپر لیول کے بزنس کو سمجھنے مختلف بزنس آئیڈیاز سیکھنے اور سٹارٹ اپس کے لیے شارک ٹینک کے شوز بھی یوٹیوب پر دستیاب ہیں۔

سر Usman Habib کی وال سے لی گئی ایک بہترین
تحریر:

*اے اللہ مجھے خیر اور بھلائیوں میں سے خوبصورت اور آسان حصّے عطاء فرما ،تاکہ میرا دل مطمئن ،طبیعت پُرسکون اور زبان شکرگزا...
26/04/2024

*اے اللہ مجھے خیر اور بھلائیوں میں سے خوبصورت اور آسان حصّے عطاء فرما ،تاکہ میرا دل مطمئن ،طبیعت پُرسکون اور زبان شکرگزار رہے۔۔۔!!✨💓*

22/04/2024

Sonia Rasheed کی وال سے خوبصورت تحریر
ہر سکل میں ہر فیلڈ میں ارننگ ہے
یہاں میں نے دیکھا ہے پاکستانیوں کو دو دن ٹک ٹاک پر کام کرتے ہیں
دو دن فیس بک کا پیج بناتے ہیں اس پر کام کرتے ہیں
پھر ٹویٹر کی طرف بھاگ جاتے ہیں
پھر ٹک ٹاک کی مونیٹائزیشن اتی ہے
تو ادھر بھاگ جاتے ہیں
پھر انسٹاگرام مونیٹائزیشن اتی ہے تو ادھر بھاگ جاتے ہیں
ایک جگہ ایک پلیٹ فارم پر کام نہیں کرتے ادھر کبھی ادھر نہ ادھر کے رہتے نہ ادھر کے
دیکھیں میرا تجربہ ہے
اگر اپ صرف ایک پلیٹ فارم مثال کے طور پر صرف یوٹیوب کو ہی پکڑ کر بیٹھیں اور اسی پر محنت سٹارٹ کر دیں تو یقین جانیں اپ یوٹیوب سے یہ اچھا خاصا کمانے لگ جائیں گے
لیکن پاکستانی پتہ نہیں سمجھتے کیوں نہیں
دیکھیں پکی پکائی اپ کو کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دینی جس مرضی پلیٹ فارم پر چلے جائیں محنت کرنی ہی پڑے گی
اس لیے بہتر ہے ایک جگہ سٹیبل ہو کر ایک پلیٹ فارم پر کام کریں شکریہ

21/04/2024

صلی الله عليه وآله وسلم💕

انسان کو اتنا باکردار ہونا چاہیے کہ جب کوئی اسے کہے کہ۔۔  " تمھارے بارے میں ایک بات پتہ لگی ہے "  تو وہ سُن کر مسکرا دے ...
21/04/2024

انسان کو اتنا باکردار ہونا چاہیے کہ جب کوئی اسے کہے کہ۔۔ " تمھارے بارے میں ایک بات پتہ لگی ہے " تو وہ سُن کر مسکرا دے اور اسکا سکون پریشانی میں نہ بدلے۔۔۔😊💕

21/04/2024

جب آپ مارکیٹنگ کی دنیا میں داخل ہوتے ہیں
سب سے پہلے جو چیز اہم ہوتی ہے وہ آپ ہوتے ہیں
آپ کی ذات ہوتی ہے یعنی آپ کی شخصیت۔
آپ کیا ہیں؟ کون ہیں؟ (فرضی نام اور فیک معلومات دینے سے اس سوشل دنیا میں آپ سکرول ڈاؤن کا ہی کام کر سکتے ہیں )
آپ نے بتانا ہے کہ آپ نے اگر کوئی سوشل پلیٹ فارم جوائن کر رکھا ہے تو کیوں کیا ہے
میرا مطلب آپ کا سوشل نیٹ ورک جوائن کرنے کا مقصد کیا ہے۔
تبھی لوگ یہ سمجھ سکیں گے نا کہ انھیں آپ کیا فائدہ دے سکتے ہیں
لوگ آپ سے کیا سروس لے سکتے ہیں۔
جب بھی کوئی بزنس سٹارٹ کرنا چاہیں اور برانڈ بنانا چاہیں تو پہلے خود کو برینڈ بنائیں
لوگ آپ کو جانتے ہوں آپ پر پورا اعتماد کرتے ہیں
آپ کا رویہ آپ کا اخلاق اعلیٰ درجے کا ہونا چاہیے
اور پھر اسی طرح اپنی آڈیونس بڑھاتے رہیں
زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کریں
پھر اپنا کاروبار انٹرڈیوس کروائیں
اور یہاں بھی بلکل آپ نے ویسے ای کام کرنا ہے جیسے آپ نے خود پر کیا تھا
یعنی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے کاروبار سے متعلق آگاہ کریں
اب آگاہ کیسے کرنا ہے سوشل میڈیا پر
اس کے لیے آپ سروسز بھی لے سکتے ہیں جس سے آپ کم عرصے میں اپنا ہدف حاصل کر سکتے ہیں
لیکن یہاں اب آپ کو انویسٹمنٹ کرنی ہے
یہ انویسٹمنٹ آپ کے بزنس کے کام بھی آئے گی اور آپ کی زاتی برانڈگ کے لیے بھی فائدہ مند ہوگی۔۔۔
تو آج سے ہی آغاز کیجیے۔۔۔
آنلائن کاروبار شروع کیجیے جس میں آپ کا انٹرسٹ ہو جس کے مطابق آپ انویسٹ کر سکتے ہوں
اور سوشل میڈیا کے زریعے اپنے کاروبار کی ایک پہچان بنائیے

کچھ لوگ مضبوط اتنے ہوتے ہیں کہسب کچھ ختم ہونے پر بھی نہیں روتےاور کچھ اس قدر نرم دل ہوتے ہیں کہ چھوٹی سی بات پر بھی رو د...
20/04/2024

کچھ لوگ مضبوط اتنے ہوتے ہیں کہ
سب کچھ ختم ہونے پر بھی نہیں روتے
اور کچھ اس قدر نرم دل ہوتے ہیں کہ چھوٹی سی بات پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔💔

20/04/2024

"اللّٰه تعالیٰ" جنھیں پسند کر لیتا ہے
وہ سب سے زیادہ آزمائے جاتے ہیں ....!!!❤‍🩹💯

صبر کا دامن کبھی نہ چھوڑیں 🙂

20/04/2024

‏اس دنیا میں 7,869,969,869 لوگ ہیں۔
سکون چاہتے ہو تو انہیں ویسے ہی نظر انداز کرو
جیسے تم نے ابھی ان نمبرز کو کیا.

اج کے دور میں پاکستانی Students  کس فیلڈ  میں اپنا کریئر بنائے؟اج کے دور میں کس فیلڈ کی زیادہ demand ہے ؟جواب ۔ کالج ، ی...
19/04/2024

اج کے دور میں پاکستانی Students کس فیلڈ میں اپنا کریئر بنائے؟
اج کے دور میں کس فیلڈ کی زیادہ demand ہے ؟

جواب ۔ کالج ، یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے پہلے کیریئر کونسلنگ ضرور کریں ورنہ آپ وقت اور پیسہ دونوں ضایع کریں گے اور ہاتھ بھی کچھ نہیں آئے گا۔ پاکستان کے حساب سے health related fields بہترین ہیں۔ چاہے وہ ڈاکٹر ہو ڈینٹسٹ ہو سرجن ہو کارڈیو technologist ہو نرس ہو یہ تمام پیشے پاکستان کے حساب اسے بھی بہترین ہیں اور پوری دنیا میں بھی ان کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہے
اسکے بعد انجینئرنگ آتی ہے۔ robotic engineering سیکھیں، مکینیکل engineer بنیں ۔ سوفٹویئر انجینئر بہترین ہے ۔ آنے والا دور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا ہے اس لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کوئی بھی ڈگری ہو بہترین ہے خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے related degree بہترین ہے ۔ electronic engineering بہترین ہے۔ یہ تمام ڈگریاں آپ کو پاکستان سے باہر جابز حاصل کرنے میں مدد دیں گی کیوں کہ یہ سب ٹیکنیکل پروفیشنل تعلیم ہے جس کی پوری دنیا میں ڈیمانڈ ہے
پاکستان میں ان ڈگریوں کی ڈیمانڈ کا انحصار پاکستان کی معیشت پر ہے اگر تو پاکستان کی معیشت ایسی ہی رہتی ہے کوئی تبدیلی نہیں آتی تو پھر کسی ڈگری کی ڈیمانڈ پاکستان میں نہیں ہو گی لیکن اگر انویسٹمنٹ ہوتی ہے کارخانے لگتے ہیں نئے نئے بزنس کھلتے ہیں ریسرچ سینٹرز بنتے ہیں ۔ ہر طرح کی مینوفیکچرنگ ہوتی ہے تو پھر ہر ڈگری کی ڈیمانڈ ہو گی جسکا اُوپر ذکر کیا گیا ہے۔
آنے والا دور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے روبوٹس کا دور ہے سائنس اور ٹیکنولوجی کا دور ہے۔ Blockchain ٹیکنولوجی کا دور ہے۔ blockchain technology میں degree لیں۔ یہ ڈگری آپ کو دنیا میں کہیں بھی جاب لینے میں مدد دے گی ۔ اگلے پانچ دس سال میں ان degrees کی بہت زیادہ ویلیو ہو گی۔
انٹرنیشنل ریلیشنز ، پولیٹیکل سائنس ، ایم اے انگلش ، ایم اے فارسی ماس کمیونیکیشن ایم اے فلاں ایم اے ڈھمکاں جیسی ڈگریوں سے دور رہیں تو آپ کے لیے بہتر ہو گا

اگلے پانچ دس سالوں میں سعودی عرب کو لاکھوں انجینئرز ، آئی ٹی پروفیشنلز ، میڈیکل پروفیشنلز کی ضرورت ہو گی جس سے آپ کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ aviation technology ، solar technology کی degrees بھی مستقبل کے لیے بہترین ہوں گی۔ مستقبل میں electronics کا استعمال بہت بڑھ جائے گا اس لیے electronic engineering ، iskay علاوہ renewable energy کے بڑھتے استعمال کی وجہ سے renewable energy technology کی ڈگری بہت کام آئے گی
جینیٹک انجینئرنگ ایک بہترین سبجیکٹ ہے مستقبل میں یہ انقلاب لے کر آئے گی اس لیے جینیٹک انجینئرنگ کی ڈگری کی ڈیمانڈ بہت بڑھ جائے گی
ایم اے انگلش سے جتنا دور بھاگ سکتے ہیں بھاگ لیں اسکے بلکل نزدیک نہ جائیں۔ اپنا وقت پیسہ اور مستقبل تباہ کریں گے ۔ پاکستانیوں کو انگریزی کی ٹیوشنیں پڑھانی ہیں تو ایم اے انگلش بہترین سبجیکٹ ہے ۔ایڈمشن سے پہلے کیریئر کونسلنگ ضرور کریں۔

بشکریہ
~ مسعود رحمان

⭕ میچیورٹی کسے کہتے ہیں؟⭕ میچیورٹی کیا ہے؟⭕ میچیورٹی کسی انسان میں کس وقت آتی ہے؟* ‏میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ...
17/04/2024

⭕ میچیورٹی کسے کہتے ہیں؟
⭕ میچیورٹی کیا ہے؟
⭕ میچیورٹی کسی انسان میں کس وقت آتی ہے؟
* ‏میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں اور خاموش ہوجاتے ہیں، بحث نہیں کرتے اگر کوئی آپ کو برا بھلا بھی کہہ دے تو یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ " Yes I'm "
* اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔
یاد رکھیں۔۔
گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا ہے، نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے
( آپ میں سے اکثر نے یہ تجربہ کیا ہوگا کہ کتے سے پیچھا چھڑانے کے لیے جیسے ہی آپ نے گاڑی روکی تو کتا فوراً پیچھے کی جانب بھاگ جاتا ہے مگر کتے کو بھگانے کے لیے آپ کو گاڑی روک کر چند لمحے اپنا وقت ضائع کرنا پڑتا ہے )
کچھ لوگ گاڑی نہیں روکتے انہیں معلوم ہے کہ خوامخواہ بھوکنا کتے کی عادت ہے۔۔
ایسے ہی زندگی کے سفر میں جب آپ اپنی منزل کی طرف رواں داواں ہوتے ہیں تو کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔
اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہیں،
یاد رکھیں،
• آپ کو تلخ نہیں ہونا،
• آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔
• آپ کو چالیں چلنے والا، جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔
• آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ شاطر کہلائیں۔
• اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودیں۔
آپ کو لگے زخم ہیں، دل پر ہیں اور روح پر بھی ہیں،
لیکن ان کے لیے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔ مرہم آسمانی ہی اچھے ہوتے ہیں۔ مرہم رحمانی ہی شفاء دیتے ہیں۔ چھوڑ دیں جو ہوا، جانے دیں جس نے جو کیا۔
اپنے پیچھے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔
* زخم دینے والوں،
* تکلیف پہنچانے والوں،
* روح کو روند دینے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر اپنا حال ٹھیک کریں۔ کیونکہ آپ کو وہ نہیں بننا جو حالات آپ کو بنا رہے ہیں۔ آپ کو وہ بننا ہے جو اعمال بناتے ہیں۔
•• "رب کا بندہ بننے کی کوشش کریں"
•• بندہِ مومن۔۔۔ یعنی ایک بہترین انسان۔۔۔
ان شاءاللہ کامیابی آپ کی منتظر رہے گی.❣️

یہی ہے زندگی ، کچھ خواب چند امیدیں ۔۔انہیں کھلونوں سے ، تم بھی بہل سکو تو چلو . 💌
14/04/2024

یہی ہے زندگی ،
کچھ خواب چند امیدیں ۔۔
انہیں کھلونوں سے ، تم بھی بہل سکو تو چلو . 💌

13/04/2024

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کیا ہے؟

آسان لفظوں میں کہا جائے تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کسی چیز کی مارکیٹنگ کرنا۔۔۔ اسے پھیلاوہ دینا، لوگوں تک پہنچانا۔۔۔
کہ ایک جگہ بیٹھے کام ہو جائے۔۔۔
اور ایک آدھ کلک میں ہی ہو جائے۔۔۔
اس طرح کہ لوگوں کا اعتماد بھی بڑھے اور کاروبار کی وسعت بھی پھیلے۔۔۔

چلیں پہلے اسے بزنس کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔۔۔

کسی نئی یا پہلے سے چل رہی کمپنی کا برانڈ تیار کرنے، اس کی فروخت کو بڑھانے یعنی کسٹمرز ڈھونڈنے اور ویب سائٹ ٹریفک کو بڑھانے کے لیے، سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا استعمال کیا جاتا ہے (جسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی کہا جاتا ہے اور یہی ای مارکیٹنگ بھی ہے) جو جو کسی بینر، اشتہار یا لکھی گئی پوسٹ کے ذریعے بھی ہوسکتا ہے۔۔۔

اور اسی طریقے سے لوگ کاروبار کے علاوہ اپنے باقی معاملات کو وائرل کرنے یعنی انھیں لوگوں تک پہنچانے کے لیے مارکیٹنگ کا استعمال کرتے ہیں۔۔۔
یعنی اگر کوئی لکھاری ہے، پبلشر ہے، استاد ہے، قاری ہے، سیلر ہے تو وہ بھی اپنا پیج بنا کر وہاں اپنے ہنر کی مارکیٹنگ کر سکتا ہے۔۔۔ مشہور ہو سکتا ہے۔۔۔

یہاں سراسر فائدہ ہی ہے۔۔۔

مارکیٹنگ کے لیے زیادہ تر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جاتا جہاں کسٹمر سوشل نیٹ ورک بنا سکتے ہیں اور معلومات کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔۔۔ جنھوں نے مارکیٹنگ کرنی ہو وہ انھیں ٹارگٹ کرتے ہیں جہاں لگتا ہے ان کے آسانی اور فائدہ ہے۔۔۔

سوشل میڈیا مارکیٹینگ بزنس کو کسٹمرز کے ساتھ بات چیت کرنے اور نئے کسٹمرز کو راغب کرنے کا طریقہ فراہم کرتی ہے۔۔۔

سوشل میڈیا مارکیٹنگ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام، فیس بک، ٹویٹر، ٹک ٹاک وغیرہ ذریعے کی جا سکتی ہے لیکن ایسی مختلف ویب سائٹیں بھی ہیں جو کسٹمرز کے درمیان رابطے کی اجازت دیتی ہیں۔۔۔ اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت اور معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔۔۔

یوں سوشل میڈیا مارکیٹنگ ہر چھوٹے سے بڑے کام اور کاروبار کے لیے ضروری ہے۔۔۔ اس میں ایک آسانی یہ بھی ہے کہ اخبار اور ٹی وی پر اشتہارات چلانے والا خرچہ بھی بچ جاتا ہے۔۔۔

المختصر!
اگر کوئی شخص یہ اسکل یعنی سوشل میڈیا مارکیٹنگ سیکھ گیا وہ سب کچھ ہی سیکھ گیا۔۔۔

#کاپی
#سلمان

Address

Bhakkar
30000

Telephone

+923193600552

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashi Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashi Digital:

Videos

Share