Saanwal Media Network

Saanwal Media Network Saanwal Network is one of the Biggest Web Media Infrastructure in Pakistan

کہاوڑ کلاں کی اہم عوامی و سماجی برزگ شخصیت ۔نامور زمیں دار۔رئیس اف کہاوڑ کلاں ملک محب حسین کہاوڑ کے ڈیرے کہاوڑ ہاؤس پر ا...
15/01/2025

کہاوڑ کلاں کی اہم عوامی و سماجی برزگ شخصیت ۔نامور زمیں دار۔رئیس اف کہاوڑ کلاں ملک محب حسین کہاوڑ کے ڈیرے کہاوڑ ہاؤس پر امیر المنومنین۔ شیر خدا۔داماد رسول ص سرداراں جنت کے بابا۔خیبر شکن۔مولا مشکل کشاء۔خاتون جنت کے ہم سفر۔شہنشاہ روحانیت۔ہدایت کا منبع۔اولیا اللہ کے سرتاج۔علم کا روشن دروازہ۔فاتح خیبر حیدر کرار حضرت علی. مرتضی رض کا یوم ولادت انتہائی مزہبی عقیدت واحترام و جوش جزبہ سے منایا گیا۔سرکار مولا۔مولود کعبہ جشن طلوع شمس امامت علی رض کے انعقاد کے لئے ڈیرہ ملک محب حسین کہاوڑ کو انتہائی دیدہ زیب ۔رنگ برنگی فیسنی لائنٹنگ اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔مولود کعبہ کے جشن کے لئے انجمن تاجران کہاوڑ کلاں کے جنرل سیکریٹری ملک عمران حیدر کہاوڑ۔ملک عرفان حیدر کہاوڑملک فیاض حیدر کہاوڑ نے وسیع انتظامات کئیے تھے جشن مولود کعبہ و جشن طلوع شمس امامت علی ع کے روح روا ومنتظم اعلی ذاکر اہل بیت ملک علی حیدر کہاوڑ تھے جشن مولود کعبہ ڈیرہ ملک محب حسین کہاوڑ میں مومنین کرام۔دوست واحباب۔تاجران عمائدین علاقہ علماء اکرام۔سادات برادری۔کہاوڑ برادری ۔بچوں۔بوڑھوں۔اور نوجوانوں کی بھت بڑی تعداد کے ساتھ ملک امجد علی کہاوڑ کوٹلہ جام۔ملک انظر علی کہاوڑ۔سیکریٹری رضوان خان۔ملک اظہر عباس۔انجمن تاجران کہاوڑ کلان کے صدر ڈاکٹر یوسف رانا۔حاجی عمران رانا۔حاجی رانا طارق۔ڈاکٹر الطاف۔اشرف خان۔صحافی عامر ارائین۔نے بھی شرکت کی۔ ذاکر اہل بیت سید عمران حیدر شیرازی dik. ذاکر اہل بیت ملک ضیغم عباس جھامرہ اف چکوال جشن مولود کعبہ کے شرکاء کے دلوں کو گرماتے ہوئے حیدر حیدر حیدرکے پرجوش نعروں سے در و دیوار جھوم اٹھے اور فضا نعرہ حیدری کے نعروں سے گونجتی رہی۔جشن کےاختتام پر شرکاء کے لئے وسیع لنگر تقسیم کیا گیا۔sho صدر تھانہ دریاخان کے ساتھ پولیس کی نفری نے سیکورٹی یے فرائض انجام دئیے
جبکہ ملک جاوید رضا کہاوڑ۔پیر سید مخدوم چن عباس شاہ۔پیر سید طفیل شاہ۔پیر سید علی شاہ پیر سید نجم الحسن شاہ۔پیر سید نوید شاہ۔چوہدری عمر جمال پڑسوتہ۔پیر سید عطاء محمد شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی

تحصیل بار کونسل دریاخان کے سالانہ الیکشن میں نامور قانون دان ملک جاوید رضا کہاوڑ ایڈوکیٹ  واضح برتری سے تیسری بار صدر من...
15/01/2025

تحصیل بار کونسل دریاخان کے سالانہ الیکشن میں نامور قانون دان ملک جاوید رضا کہاوڑ ایڈوکیٹ واضح برتری سے تیسری بار صدر منتخب ہو گئے جوکہ ایک ریکارڈ ہے ملک جاوید کہاوڑ کو تحصیل بار کونسل کا صدر بننے پر چیرمین راجپوت کمیٹی کہاوڑ کلان رانا جنگ شیر علی۔انجمن تاجران کہاوڑ کلاں کے صدر ڈاکٹر یوسف رانا۔جنرلءسیکریٹری ملک عمران حیدر کہاوڑ۔سنئیر نائب صدر اشرف خان۔نائب صدر ڈاکٹر الطاف خان۔ڈاکٹر شکیل رانا ۔جرنلسٹ میاں مطیع اللہ گیلانی۔اور دیگر نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤن کا اظہار کیا اور کہا کہ
ملک جاوید کہاوڑ ایڈوکیٹ کا بار کونسل دریا خان کا صدر منتخب ہونا ہم سب کے لئے باعث فخر۔باعث اعزاز اور باعث مسرت ہے ولاء پرادری کا واضع برتری سے انکو اپنا صدر منتخب کرنا ان کی اعلی صلاحیتوں۔بہتریں کارکردگی اور ان کی شخصیت پر اعتماد کا مظہر ہے اور یہ انتہائی خوش نصیب اور خوش بخت ہیں جو تیسری بار دریا خان بار کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہم ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاء گو ہیں اور امید کذتے ہیں کہ وہ وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے ساتھ عوام حضرات کو بھی فوری اور سستا انصاف کے حصول کے لئے بھر پور جدوجہد کریگے اور وکلاء برادری کی فلاح وبہبود و بار وبنچ کے درمیان جذبہ خیر سگالی اور خوشگوار تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے مضبوط بنائیں گے

انجینئر زرعت ملک حمیرہ اسلم اعوان کو مرکزی مشیر براے ایگریکلچرل  ڈپارٹمنٹ  حضرت سلطان باھو اعوان فاونڈیشن پاکستان نامزدگ...
15/01/2025

انجینئر زرعت ملک حمیرہ اسلم اعوان کو مرکزی مشیر براے ایگریکلچرل ڈپارٹمنٹ حضرت سلطان باھو اعوان فاونڈیشن پاکستان نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن باھو سرپرست اعلی حضرت سلطان باھو اعوان فاونڈیشن پاکستان ۔
صاحبزادہ پیر خالد سلطان باھو چیرمین حضرت سلطان باھو اعوان فاونڈیشن پاکستان.مرکزی صدر صاحبزادہ پیر ڈاکٹر عابد سلطان باھو ۔حضرت سلطان۔باھو فاونڈیشن پاکستان ۔ ۔انجینئر ملک پرویز اعوان مرکزی وائس چیرمین ۔ .حاجی ذوالفقار اعوان مرکزی سکرٹری جنرل پاکستان ۔ جنرل ر ملک عبدالقیوم اعوان چیرمین تھنک ٹیک آف حضرت سلطان باھو اعوان فاونڈیشن پاکستان ۔جنرل ر ملک محمد اعجاز اعوان چیرمین مصالحتی ونگ آف حضرت سلطان باھو اعوان فاونڈیشن پاکستان ۔ڈاکٹر ملک عظیم اعوان۔ مرکزی سنئر نائب صدر مصالحتی ونگ و مزہبی مشیر ملک سرخرو اعوان وائس چیرمین سپریم کونسل ملک شکیل اعوان مرکزی سنئر نائب صدر پاکستان ۔ملک محمد فیصل اعوان مرکزی نائب صدر اول پاکستان .صدر سپریم کونسل ملک مطلوب اعوان سابق DIG .نائب صدر سپریم کونسل .محترمہ ملیحہ حبیب اعوان صاحبہ چیرپرسن لیڈیز ونگ پاکستان ۔محترمہ شمع ناز اعوان صاحبہ وائس چیر پرسن پاکستان . ملک شبیر اعوان مرکزی سکرٹری انفارمیشن پاکستان.ملک کاشف اعوان مرکزی مشیر براے سوشل میڈیا ۔ ۔میجر غلام مرتضی اعوان چیرمین پنجاب. ملک قربان علی اعوان صوبائی مشیر پنجاب ۔صاحبزادہ محمد حیات سلطان اعوان چیرمین بلوچستان ۔۔ ملک تیمور اعوان چیر مین خیبر پختون خواہ ملک عدنان اقبال اعوان صوبائی صدر kpk .ملک محمد خالد اعوان صوبائی سکرٹری جنرل KPk .ملک ناھید اعوان صدر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد kpk ۔ .ملک شوکت اعوان ڈویژنل چیرمین یوتھ ہزارہ ایبٹ آباد KPK.ملک صابر علی اعوان ضلع صدر نوشیرہ kpk .ملک شوکت تاج اعوان چیرمین ضلع ہری پور kpk..ملک جمیل اعوان ضلع صدر ایبٹ آباد kpk. ملک عرفان حیدر اعوان تحصیل صدر ہری پور kpk . ۔ملک معشوق اعوان سرپرست اعلی ضلع اسلام آباد ۔ملک کرنل محبت اعوان چیرمین ضلع اسلام آباد ۔ ملک منیر اعوان صدر ضلع اسلام آباد .ملک عبدالقیوم سنئر نائب صدر ضلع اسلام آباد .ملک محمد افضل اعوان نائب صدر ضلع اسلام آباد ۔۔
ملک مجتبء اعوان سکرٹری جنرل ضلع اسلام آباد ۔ ملک نوید اسلم اعوان ڈپٹی جنرل سکرٹری ضلع اسلام آباد
صاحبزادہ پیر ڈاکٹر عابد سلطان اعوان مرکزی چیف اورگنائزر حضرت سلطان باھو اعوان فاونڈیشن پاکستان

کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی۔پی۔او آفس بھکر میں کھلی کچہری کا انعقاد وزیر اعلی پنجاب اور آئ...
15/01/2025

کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی۔پی۔او آفس بھکر میں کھلی کچہری کا انعقاد

وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پبلک ڈیلینگ کے فروغ کیلیے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے ڈی پی او آفس بھکر سبزہ زار میں کھلی کچہری لگائی
ڈی پی او بھکر نے کھلی کچہری میں آۓ ہوۓ شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔
ڈی پی او بھکر نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور اندر میعاد رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او بھکر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہی اور انکے مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔ پبلک ڈیلینگ کے انعقاد سے عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا شامل ہے۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او صدر بھکر ،ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اور سرکل صدر کے تمام SHOs نے شرکت کی
شہری پولیس کے متعلقہ کسی بھی مسٔلے کے حل کیلیے بلا جھجھک مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے شہریوں کیلیے کھلے ہیں

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری غریب نواز رحمتہ اللّہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ عشق کے پانچ درجات ہوتے ہیں : شریعت یعن...
15/01/2025

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری غریب نواز رحمتہ اللّہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ عشق کے پانچ درجات ہوتے ہیں
: شریعت
یعنی جمال محبوب کی صفت سننا تاکہ شوق پیدا ہو
۲: طریقت
یعنی محبوب کی طلب کرنا اور محبوب کے راہ پر چلنا
۳: حقیقت
یعنی ہمیشہ محبوب کے خیال میں رہنا
۴:معرفت
یعنی اپنی مراد کو محبوب کی مراد میں محو کر دینا
۵:وحدت
یعنی اپنے فانی وجود کو ظاہر میں بھی اور باطن میں بھی ختم کردینا اور صرف محبوب ہی کی موجود مطلق جاننا
جب یہ پانچ مراتب پورے ہوجائیں تو کام ختم ہو جاتے ہیں اور صرف محبوب کا عشق باقی رہتا ہے عاشق اور معشوق کی موج بحر عشق میں فراق ہو جاتی ہے چنانچہ کسی بزرگ نے فرمایا ہے کہ وجود عشق کے درمیان ہے اور آخر بھی عشق سے خالی نہیں ہوتا ہے اور نا ہی عشق کے بغیر قائم و باقی رہ سکتا ہے بس اول و آخر ظاہر و باطن جو کچھ ہے عشق ہے

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس، ڈی آئی جی لیگل اویس احمد ملک، تمام سی پی اوز، ڈی پی ا...
15/01/2025

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس، ڈی آئی جی لیگل اویس احمد ملک، تمام سی پی اوز، ڈی پی اوز، متعلقہ افسران کی شرکت۔ ایڈیشنل آئی انوسٹی گیشن کی اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔ اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کے تحت تفتیش کیلئے 1450 افسران کو خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے، ایکٹ کی دفعہ 09 کے تحت شیڈول جرائم کی تفتیش ایس ایس او آئی یونٹ کرےگا۔ مدعی یا ملزم کے تفتیش سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں ایس ایس پی یا ایس پی خود تفتیش کریں۔ خاتون مدعی یا ملزم کی صورت میں لیڈی پولیس افسران مقدمہ کی تفتیش کریں گی۔
تمام انوسٹی گیشن افسران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کورسز جلد شروع کروائے جائیں، اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کی دفعہ 09، سٹینڈنگ آرڈر 1/24 کے تحت تمام عدالتی معاملات کو باآسانی ڈیل کیا جا سکتا ہے، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن اظہر اکرم

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر بھکر سرفراز ہاشمی نے ایس او پیز کو مکمل فالو نہ کرنے اور کم پیمانے پر پ...
15/01/2025

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر بھکر سرفراز ہاشمی نے ایس او پیز کو مکمل فالو نہ کرنے اور کم پیمانے پر پٹرول کی فروخت اور غیر قانونی آئیل ایجنسیزاور پٹرول پمپس سیل کر دیے- اور بھاری جرمانے عائد کیے - سول ڈیفنس آفیسر نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا جس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کیا اور پیمانے چیک کیے

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان،...
15/01/2025

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ندیم رضا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام الناس کو عمدہ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو پوری ایمانداری اور شفافیت سے خرچ کیا جائے

15/01/2025

لاہور:سینئرصحافی محبوب عالم کی لاہور میں مختلف صوبائی وزراء اور ایم پی ایز سے ملاقاتیں
پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت

تھانہ صدر بھکر پولیس کا جوئے کے اڈے پر کامیاب ریڈ ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر ملک عامر شہزاد اعوان،  ریاض حسین سب انسپکٹر ...
14/01/2025

تھانہ صدر بھکر پولیس کا جوئے کے اڈے پر کامیاب ریڈ
ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر ملک عامر شہزاد اعوان، ریاض حسین سب انسپکٹر اور پولیس ٹیم نے جوۓ اڈے پر کامیاب چھاپہ مارتے ہوۓ 07 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا داؤ پر لگی رقم 31 ہزار روپے 07 موٹرسائیکلز اور سات عدد موبائل فونز کل مالیتی 05لاکھ 78 ہزار روپے برامد ۔
جوۓ میں ملوث ملزمان عنایت اللہ,ابراہیم ,غلام یاسین ,افضل ,شیر زمان ،رضامحمد اور دنیا خان گرفتار
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ ملزمان بند حوالات تھانہ۔
بھکر پولیس زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا

13/01/2025

سیاست میں عدم برداشت ،تشددملکی معیشت اور امن کیلئے تباہی!
پاکستان میں سیاست جمہوری طریقوں سے کی جائے سب کیلئے فائدہ مند ہوگی
:میزبان واجد نواز کیساتھ
فہیم احمد خان اور ثقلین رضا کا خصوصی تجزیہ

12/01/2025

بھکربیوروکریسی کیلئے سونے کی چڑیا،آتے ہوئے نالاں،جاتے ہوئے خفا
سینٹی ٹیشن کو ٹھیکہ پردینے کے فائدے یا نقصانات؟
میزبان واجدنوازڈھول کیساتھ

12/01/2025

آستانہ عالیہ پیر پشاوری ہائوس فوارہ چوک غوری ٹائو ن اسلام آباد
میں جشن ولادت مولاعلی المرتضیٰ علیہ سلام
کے حوالہ سے محفل کا انعقاد کیا گیا
جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت
پیرسید محبوب احمدحسنین شیرازی آستانہ عالیہ پیرپشاوری اسلام آباد،سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر سید دریابادشاہ نے کی۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجیدفرقان حمید سے کیا گیا
محفل کی نقابت بدرالاسلام بدرنے کی
جبکہ ثناء خوانوں میں سید بوعلی شاہ قادری نوشاہی ،محمدحنیف قمرآبادی سمیت دیگر ثناء خوانوں نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے
محفل سے پیر طریقت رہبر شریعت پیرسید محبوب احمدحسنین شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
شیر خدا مولائے کائنات مو لود حرم امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب
سرچشمہ فقر و عرفان اور منبع ولایت ہیں جس سے فیضیاب ہو کر اولیائے کرام نے دنیا بھر میں تو حید کی شمعیں روشن کیں
اور پیغام رسالت کو عام کیا
علی ابن ابی طالب اپنی پیدائش سے وصال بنوی تک رسول خداۖ کیساتھ ساتھ رہے
دعوت دین ہویامراکہ حق، ،بدر و خیبر سے فتح مکہ تک ہر مرحلے پر شیر خدا ہادی بر حق کے یاور و مددگار رہے
امت مسلمہ افکار علی المرتضی پر عمل پیرا ہو کر مسائل و مشکلات کے گرداب سے نکل سکتی ہے
پیر سید محبوب احمدحسنین شیرازی نے کہا کہ شیطانی قوتیں ٹیکنالوجی کے زور پر
مظلوموں کو کچل رہی ہیں
شیطانی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلمانوں کو علم سے ٹو ٹا رشتہ جوڑنا ہو گا
حضرت علی المرتضی نے رزم و عزم،علم و حکمت،جدوجہد و جہاد اور عدل و انصاف کا جوسبق سکھایا
وہ پوری انسانیت کیلئے بہترین نمونہ ہے

سرگودھاڈویژن میں جماعت اہل سنت کو منظم کرنے کیلئے مضبوط لائحہ عمل تیارکرلیاگیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈویژن بھر کے مشائخ عظام،...
11/01/2025

سرگودھاڈویژن میں جماعت اہل سنت کو منظم کرنے کیلئے مضبوط لائحہ عمل تیارکرلیاگیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈویژن بھر کے مشائخ عظام،علمائے کرام اورعوام اہل سنت سے رابطہ مہم شروع کردی جائیگی۔ یہ بات جماعت اہل سنت سرگودھاڈویژن کے امیر صاحبزادہ پیر ڈاکٹر عابد سلطان سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیرسردار بخش نے سانول میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اہل جو کہ سواد اہل سنت ہیںا وریہ سنی احباب کی غیرسیاسی جماعت ہے جس کامقصد مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسولۖ کی شمع روشن کرنا اوراسلامی اصولوں کے مطابق اپنی زندگی گزارنا آقا دوجہاںۖ کی ختم نبوت کو تحفظ کرنا اورکلمہ طیبہ کے نام پرقائم اس ملک پاکستان کی جغرفیائی نظریاتی سرحدوں کاتحفظ کے ساتھ ساتھ ملک میں امن کی فضا قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلدہی ڈویژنل پروگراموں کاشیڈول تیارکرکے ضلعی انتظامیہ کوآگاہ کردیاجائیگا۔

تصوف میں "مشرب" کا مفہومتصوف میں "مشرب"  کا مطلب وہ مخصوص روحانی طریقہ، نظریہ یا رنگ ہے جو کسی صوفی سلسلے یا روحانی شخصی...
11/01/2025

تصوف میں "مشرب" کا مفہوم

تصوف میں "مشرب" کا مطلب وہ مخصوص روحانی طریقہ، نظریہ یا رنگ ہے جو کسی صوفی سلسلے یا روحانی شخصیت کی تعلیمات میں غالب ہوتا ہے۔ یہ اصطلاح دراصل "شرب" (پینا) سے نکلی ہے، جو کسی خاص روحانی فیض یا معرفت سے سیراب ہونے کی علامت ہے۔ ہر صوفی کا ایک الگ ذوق، طریقہ، اور فہم ہوتا ہے، جسے اس کا "مشرب " کہا جاتا ہے۔

"مشرب" اور سلاسلِ تصوف

تصوف میں مختلف سلاسل (طریقے) پائے جاتے ہیں، جن کے اپنے اپنے مشرب ہوتے ہیں۔ جیسے:

- چشتیہ مشرب ۔ عشقِ الٰہی، سماع (قوالی)، نرمی اور وسعتِ قلبی

- قادریہ مشرب۔ جلال، شریعت پر سختی، قوتِ روحانی، اور کرامات

- نقشبندیہ مشرب۔ خاموش ذکر، مراقبہ، اور سخت مجاہدہ
- سہروردیہ مشرب۔ علم و حکمت، فقہ و شریعت کی پاسداری
اگرچہ یہ تمام سلاسل ایک ہی منزل (اللہ کی معرفت) کی طرف لے جاتے ہیں، لیکن ان کے طریقے یا "مشرب" مختلف ہو سکتے ہیں۔
"مشرب کی اقسام "
1. "مشربِ عشق"۔اللہ سے بے پناہ محبت اور فنا فی اللہ کی کیفیت (مثلاً حضرت بایزید بسطامیؒ)
2. "مشربِ معرفت " اللہ کی حقیقت و صفات کی گہری پہچان (مثلاً حضرت جنید بغدادیؒ)
3. "مشربِ زہد"دنیا سے مکمل بے رغبتی اور فقر (مثلاً حضرت رابعہ بصریؒ)
4. "مشربِ جلال" جاہ و جلال، ہیبت اور روحانی قوت (مثلاً حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ)
5. "مشربِ جمال" نرمی، حلم، محبت اور کرم (مثلاً حضرت نظام الدین اولیاءؒ)
"مشرب اور سالک (طالبِ معرفت)
ہر سالک (راہِ سلوک کا مسافر) کی طبیعت، استعداد اور رجحان کے مطابق اسے ایک خاص "مشرب" دیا جاتا ہے، تاکہ وہ اللہ کی طرف آسانی سے سفر کر سکے۔ بعض لوگ عشق کی راہ سے پہنچتے ہیں، بعض معرفت کی راہ سے، اور بعض عبادت و زہد سے۔
"حاصل کلام"
تصوف میں "مشرب"ایک گہرا روحانی نظریہ ہے، جو ہر صوفی کی اندرونی کیفیت، روحانی طریقہ اور اللہ کے ساتھ اس کے تعلق کی نوعیت کو بیان کرتا ہے۔ تمام مشارب کا مقصد ایک ہی ہے: "حق تعالیٰ کی معرفت اور وصال" لیکن ان کے طریقے اور رنگ مختلف ہوتے ہیں۔

11/01/2025

Address

Bhakkar
30000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saanwal Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saanwal Media Network:

Share