Ba Khabar Battagram باخبر بٹگــــرام

Ba Khabar Battagram   باخبر بٹگــــرام Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ba Khabar Battagram باخبر بٹگــــرام, Media/News Company, Battagram.

بٹگــــرام.!! فکر انسانیت کے چئیرمین ڈاکٹر فیاض پنجگل دیگر عہدیداروں اور جہاں رنڑہ فاونڈیشن بٹگرام کے چیئرمین ایڈووکیٹ ع...
26/12/2024

بٹگــــرام.!!
فکر انسانیت کے چئیرمین ڈاکٹر فیاض پنجگل دیگر عہدیداروں اور جہاں رنڑہ فاونڈیشن بٹگرام کے چیئرمین ایڈووکیٹ عزیر اختر نے پریس کلب بٹگرام کے نئے بلڈنگ پر پریس کلب بٹگرام کے صدر نعیم اللہ خان آجمیرہ اور جنرل سیکرٹری نسیم خان سواتی اور پوری کابینہ کو مبارکباد دی.!!
اس موقع پر فکر انسانیت کے چئیرمین ڈاکٹر فیاض پنجگل نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف پریس کلب بٹگرام کے ممبران سے مشاورت کی جس
پریس کلب بٹگرام کے تمام ممبران نے اس پر اتفاق کیا اور مکمل طور پر ساتھ دینے کا اعلان کیا.!!

بٹگــــرام.!!!مرغی کی اونچی اڑان دو ہی دن میں 70 روپے فی کلو مہنگی.!! 👇
26/12/2024

بٹگــــرام.!!!
مرغی کی اونچی اڑان دو ہی دن میں 70 روپے فی کلو مہنگی.!! 👇

بٹگــــرام.!! نرخنامہ 26 دسمبر 2024.!! آج کا سرکاری نرخ نامہ برائے سبزی، پھل و زندہ مرغی۔ ضلع بٹگرام ۔ڈی سی آفس شاکایات ...
26/12/2024

بٹگــــرام.!!
نرخنامہ 26 دسمبر 2024.!!
آج کا سرکاری نرخ نامہ برائے سبزی، پھل و زندہ مرغی۔ ضلع بٹگرام ۔
ڈی سی آفس شاکایات سیل نمبر 0997310136

بٹگــــرام.!!
26/12/2024

بٹگــــرام.!!

  چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر گاوں شنگری والوں نے پہراداری کا فیصلہ کیا ہےکل رات 2 بجے اسلحہ سے لیس چوروں نے گا...
25/12/2024


چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر گاوں شنگری والوں نے پہراداری کا فیصلہ کیا ہے
کل رات 2 بجے اسلحہ سے لیس چوروں نے گاوں میں ایک کمبے کے ایک سائیڈ سے تار کاٹے تھے جبکہ دوسری سائیڈ سے کاٹنے والا تھے کہ ظفر اور توصیف موقع پر پہنچ گئے چوروں نے ان کے خالی ہاتھوں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کیبل چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے
انشاءاللہ چور بھی جلد معلوم ہو جائینگے
ہم ان نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہے کہ چوروں کو بھگایا دیا۔اور اس واردات کو ناکام بنا دیا۔
اسی سلسلے میں آج گاوں میں جرگہ ہوا اور یہ فیصلہ ہوا کہ گاوں کی چوکیداری پہلے سے زیادہ سخت اور پولیس کے اجازت سے اسلحے کے ساتھ کیا جائے گا
تمام افراد کو مطلع کیا جاتا ہے گاوں شنگری کے حدودِ میں رات 9 بجے کے بعد کسی بھی شخص کو پایا گیا
ان کو کوئی نقصان پہنچ تو اپنا ذمدارخود ہوگا
کسی کو بھی رات کو گاوں ضروری کام پر آنے سے پہلے گاوں والوں کو آگاہ کریں
کسی کو بھی گاوں کے حدود پر یا سڑک پر بلا وجہ پکڑا گیا وہ ہمارا چور ہوگا ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے.!!

عمرہ بکنگ جاری.!نہایت ہی مناسب ریٹ میں عمرہ بکنگ جاری.سلیم برادرز انٹرنیشنل ٹریول مین بازار بٹگرام.
25/12/2024

عمرہ بکنگ جاری.!
نہایت ہی مناسب ریٹ میں عمرہ بکنگ جاری.
سلیم برادرز انٹرنیشنل ٹریول مین بازار بٹگرام.

25/12/2024

پریپور پریس کلب انتخابات.!!
25/12/2024

پریپور پریس کلب انتخابات.!!

بٹگــــرام.!! نرخنامہ 25 دسمبر 2024.!! آج کا سرکاری نرخ نامہ برائے سبزی، پھل و زندہ مرغی۔ ضلع بٹگرام ۔ڈی سی آفس شاکایات ...
25/12/2024

بٹگــــرام.!!
نرخنامہ 25 دسمبر 2024.!!
آج کا سرکاری نرخ نامہ برائے سبزی، پھل و زندہ مرغی۔ ضلع بٹگرام ۔
ڈی سی آفس شاکایات سیل نمبر 0997310136

بٹگــــرام.!! ایم ڈی دودال کنسٹرکشن کمپنی اکمل خان المعروف ماما گل نے گلوبل ویلیج اکیڈمی سکول میں جشن بچپن تقریب سے خطاب...
24/12/2024

بٹگــــرام.!!
ایم ڈی دودال کنسٹرکشن کمپنی اکمل خان المعروف ماما گل نے گلوبل ویلیج اکیڈمی سکول میں جشن بچپن تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ.!!

کوہستان.!! ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا ضلع اپرکوہستان کا دورہ پولیس دربار سے خطاب.!! سیکیورٹی کے لحاظ سے اپرکوہستا...
24/12/2024

کوہستان.!!
ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا ضلع اپرکوہستان کا دورہ پولیس دربار سے خطاب.!!
سیکیورٹی کے لحاظ سے اپرکوہستان کی اہمیت اور حساسیت کا جاننا ہر پولیس آفیسر کیلئے ضروری ہے.
ناصر محمود ستی.!!

ترقیاتی منصوبوں، غیر ملکی ورکرز اور سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ڈی آئی جی ہزارہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈی آئی جی ہزارہ.!!

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی کا دورہ اپر کوہستان ننھے بچوں نے استقبال کرتے ہوئے پھول پیش کیے، کوہستان پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سلامی پیش کی بعد از سلامی ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر پیش کی۔پولیس لائن اپر کوہستان میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی پولیس دربار میں ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس افسران و اہلکاران کے پیشہ ورانہ مسائل کو سنا اور موقع پر کئی مسائل کو حل کیا گیا، دیگر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دی گئیں۔ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے پولیس دربار میں پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کوہستان ہزارہ بھر کے اضلاع میں سے ایک خاص مقام رکھتا ہے، اپر کوہستان میں ملکی تعمیر و ترقی کے مختلف پراجیکٹ پر کام جاری ہیں جو کہ اس ضلع کی اہمیت کو مزید بڑھا تا ہے۔ملک بھرسے اور دیگر ممالک سے آئے سیاحوں کا بھی گزر اپر کوہستا ن سے ضرور ہوتا ہے اس لئے تمام پولیس افسران کو اس کی اہمیت اور حساسیت کا جاننا اور اس کی اہمیت کا مد نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی، غیر ملکی ورکرز اور سیاحوں کا تحفظ ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے اس لئے تمام پولیس افسران و جوان اپنی ڈیوٹی میں غفلت ہر گز نہ برتیں اور دل و جان سے اپنے فرائض منصبی کو نبھائیں تاکہ محکمہ پولیس کے وقار میں مزید اضافہ ہو۔ تمام تر پراجیکٹ ہمارے ملک کی تعمیر و ترقی کا باعث ہیں اس لئے ملک دشمن عناصرپاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ہمیں انہی کوششوں کو ناکام بنانا ہے اور دل و جان سے اپنے فرائض کی ادائیگی کرنی ہے تاکہ ہم محکمہ اور ملک کیلئے وقار کا باعث بنیں نہ کے غفلت کے مرتکب بن کر ذلت کا باعث بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی پولیس آفیسر یا جوان کو کوئی بھی مسئلہ ہو،چاہے نجی ہو یا پیشہ ورانہ میرا دفتر پولیس اہلکاران کی فلاح کے لیئے کھلا ہے اور میں اپنے جوانوں کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاؤں گا.!!

بٹگــــرام.!! ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیرصدارت سب جیل بٹگرام میں قیدیوں کے مختلف مسائل کے حوالے سے میٹنگ منعقد ...
24/12/2024

بٹگــــرام.!!
ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیرصدارت سب جیل بٹگرام میں قیدیوں کے مختلف مسائل کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان سمیت کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کمیٹی ممبران کے ہمراہ سب جیل بٹگرام کا دورہ کیا اور قیدیوں کی مختلف بیرکس اور قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیارچیک کیا۔
دورہ کے موقع پر کمیٹی ممبران اور جیل سپرنٹنڈنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جیل میں نو عمربچوں کی وارڈز، خواتین وارڈز اور قیدیوں کی مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور بیرکس میں قیدیوں کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کمیٹی ممبران نے جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی بیرکس اور واش روم میں صفائی ستھرائی کے نظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں قیدیوں کے لئے بہترین انتظامات ہیں اور قیدیوں کو صاف ستھرے ماحول کے علاوہ عمدہ کھانا فراہم کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کے ساتھ اچھا برتاﺅ ہمارا اخلاقی فرض ہے اور نفرت انسان سے نہیں جرم سے کی جاتی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کی وارڈ میں قیدیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنی سزا مکمل ہونے کے بعد نیک سیرت بن کر رہنا ہے اور زندگی میں کبھی دوبارہ گناہ یا جرم کرنے کا سوچنا بھی نہیں ہے.!!

بٹگــــرام.!! ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر عامر اللہ نے مختلف بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا۔  ...
24/12/2024

بٹگــــرام.!!
ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر عامر اللہ نے مختلف بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا۔ ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز کی حاضری ، ادویات کے ریکارڈ کو چیک کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کو انتظامات مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئی.!!

بٹگــــرام.!! ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان  کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس  بٹگرام میں صحت و صفائی کے فر...
24/12/2024

بٹگــــرام.!!
ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
بٹگرام میں صحت و صفائی کے فروغ کے لیے اقدامات کا عزم ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحت و صفائی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں اور منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پراجیکٹ منیجر واش ہیومن اپیل نے یونیسف کے تعاون سے جاری صفائی و ستھرائی کے منصوبے کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کمیٹی کے ممبران کو آگاہ کیا کہ اگلے تین ماہ کے دوران علاقے میں صفائی و ستھرائی کے مزید اقدامات کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا، جس کا مقصد علاقے کو کھلے میں پاخانہ کرنے کی بری عادت سے نجات دلانا اور عوام میں صحت و صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے واش پراجیکٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں موجود تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کے منصوبوں میں بھرپور تعاون کریں تاکہ بٹگرام کو ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں موجود تمام شرکائ نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ بٹگرام کو صحت و صفائی کے حوالے سے ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے نہ صرف انفراسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دی جائے گی بلکہ عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے بھی موثر مہمات چلائی جائیں گی۔اجلاس کے آخر میں تمام محکموں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بٹگرام کو صاف ستھرا اور محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

الائی بٹگرام.!! تھانہ بنہ پولیس نے بڑی مقدار میں دنداسہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی.!! ایس ایچ او تھانہ بنہ محمود علی...
23/12/2024

الائی بٹگرام.!!
تھانہ بنہ پولیس نے بڑی مقدار میں دنداسہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی.!!
ایس ایچ او تھانہ بنہ محمود علی شاہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم محمد اکبر سکنہ گنگوال سے 14 بنڈل دنداسہ قبضہ پولیس کر کے جرمانے ، ضبطگی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالہ کیا.!!

بٹگــــرام.!!
23/12/2024

بٹگــــرام.!!

بٹگــــرام.!! نرخنامہ 23 دسمبر 2024.!! آج کا سرکاری نرخ نامہ برائے سبزی، پھل و زندہ مرغی۔ ضلع بٹگرام ۔ڈی سی آفس شاکایات ...
23/12/2024

بٹگــــرام.!!
نرخنامہ 23 دسمبر 2024.!!
آج کا سرکاری نرخ نامہ برائے سبزی، پھل و زندہ مرغی۔ ضلع بٹگرام ۔
ڈی سی آفس شاکایات سیل نمبر 0997310136

Address

Battagram

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ba Khabar Battagram باخبر بٹگــــرام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ba Khabar Battagram باخبر بٹگــــرام:

Videos

Share