BB News AJK

BB News AJK خواہش نہیں خبر

محکمہ پولیس ضلع بھمبر میں ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبلان کے تبادلے
24/11/2023

محکمہ پولیس ضلع بھمبر میں ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبلان کے تبادلے

23/11/2023

۔۔۔اہم خـبـر۔۔۔
آزاد کشمیر کے پڑھے لکھے بـے روزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر۔۔
تین رُکنی کابینہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد این۔ٹی۔ایس کو بحال کر دیا گیا۔۔

سابق امیدوار ضلع کونسل یوسی ہزاری ملک مشتاق اعوان نے موسٹ سینئیر وزیر کرنل وقار احمد نور سے اہلیان ڈوبہ کی جانب سے شکریہ...
21/11/2023

سابق امیدوار ضلع کونسل یوسی ہزاری ملک مشتاق اعوان نے موسٹ سینئیر وزیر کرنل وقار احمد نور سے اہلیان ڈوبہ کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوا کہا ہے کہ کرنل وقار احمد نور صاحب نے گاؤں ڈوبے کے سب سے اہم اور درینہ مسئلے پر حصوصی توجہ دے کر 3.60 کلومیٹر روڈ کی صورت میں جو تحفہ اہلیان ڈوبہ کو دیا ہے ہم اس پر ان کے بھرپور مشکور ہیں۔ اس بات میں بھی کوئی ابہام نہیں کہ کرنل صاحب حقیقی معنوں میں تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں اور انھوں نے ترقیاتی منصوبوں اور اپنی نیت سے اس بات کو ثابت کر کے دکھایا ہے۔۔ ہم مستقبل میں بھی کرنل وقار احمد نور اور ن لیگ کے کارآمد اور مخلص کارکنان کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔۔اور کرنل وقار احمد نور کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔۔

صدر آزاد جموں و کشمیر نے "تعمیر کشمیر پروگرام برائے تعمیر، بہتری، میٹلنگ اینڈ ری کنڈیشننگ آف روڈز،" کے عنوان سے ترقیاتی ...
21/11/2023

صدر آزاد جموں و کشمیر نے "تعمیر کشمیر پروگرام برائے تعمیر، بہتری، میٹلنگ اینڈ ری کنڈیشننگ آف روڈز،" کے عنوان سے ترقیاتی سکیم کی انتظامی منظوری دے دی۔
برنالہ کل لمبائی 27.50 کلومیٹر
رقم 500.000 ملین درج ذیل، شرائط/شرائط، تفصیلات اور دائرہ کار/لاگت کے ساتھ
ا) شرائط و ضوابط:
میں. منصوبہ منظور شدہ دائرہ کار/ لاگت، تفصیل اور ٹائم فریم کے اندر مکمل کیا جائے گا اور منصوبے کی لاگت پر کوئی نظرثانی نہیں ہوگی۔
اپنی انتظامی منظوری کے اجراء کے بعد 15 دنوں کے اندر کیش/ ورک پلان پیش کرے گا۔

19/11/2023

آزاد کشمیر میں سیاسی ھوائی فائرنگ شروع،
آزاد کشمیر میں 2024 میں عام انتخابات ھونے چاہیے،
آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، راجہ فاروق حیدر خان کے بیان کے بعد حکومت آزاد کشمیر کا ردعمل
مظفرآباد (پی آئی ڈی)19نومبر2023
ترجمان حکومت آزادکشمیر نے کہا ہے کہ فاروق حیدر صاحب 2026تک نئے انتخابات کا انتظار کریں۔ آزادکشمیرمیں جاری احتجاجی تحریکوں کا آغاز انہیں کے مبارک دور میں ہوا تھا۔ وزیرا عظم مضبوط اعصاب کے مالک ہیں ااوراپنے اتحادیوں کی مشاورت سے حکومتی امور انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان حکومت آزادکشمیر نے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اقتدار سے باہر ہو کر ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہے ہیں۔ موصوف نے اپنے دور اقتدار میں اپنی ہی جماعت کے اڑھائی درجن سے زائد وزراء کی فوج ظفر موج کے ذریعے کیا سری نگر یا جموں فتح کرلیا تھا؟ موجودہ حکومت تو آزادکشمیر کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جس میں موصوف کی جماعت بھی شامل ہے۔ پتہ نہیں سابق وزیراعظم اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ کس بات پر ناراض ہیں۔ سابق وزیراعظم جس این ٹی ایس کے نفاذ کا ڈھنڈورہ پیٹ رہے ہیں اپنے اقتدار کے آخری ایام میں سول سرونٹ ایکٹ کا نفاذ کر کے ریاست کے ہزارو ں تعلیم یافہ نوجوانوں کا معاشی قتل کا ارتکاب کیا تب میرٹ کہاں سویا تھا؟ یہ بات بھی موصوف عوام کو بتا دیں۔ ریاستی وزراء کے قلمدان اتحادمی جماعتوں کے سربراہوں کی مشاورت کے بعد تقسیم کیے گئے جس کے لیے وزیراعظم انورالحق پابند نہیں کہ وہ فاروق حیدر صاحب سے مشورہ کرتے۔ موجودہ وزیراعظم کسی شخص یا گروہ سے بلیک میل ہونے والے نہیں بلکہ مضبوط آہنی اعصاب کے مالک ہیں۔ موجود ہ وزیراعظم آزادکشمیر کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں اسمبلی کے 90فیصد اراکین نے منتخب کیا۔ ہمیں تو2016کے انتخابات پر شدید تحفظات ہونے کے باوجود تسلیم کیا گیا اور کبھی بھی قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نہیں کیا اب جبکہ موصوف کی اپنی جماعت بھی بطور اتحادی حکومت کا حصہ ہے موصوف ایک خواہشی پروگرام کے تحت سال رواں میں انتخابات کا مطالبہ کر کے اپنی غیر جمہوری سوچ کا اظہار کر رہے ہیں۔ ترجمان حکومت نے سابق وزیراعظم کے بیان پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں کے مصداق بیان کسی بڑے کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے مترادف ہے۔ البتہ موجودہ حکومت انشاء اللہ اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی اور وزیراعظم انوارالحق کی قیادت میں بلاتخصیص ریاستی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

18/11/2023

گرڈ اسٹیشن بھمبر DHQ فیڈر کے پینل میں اچانک آگ لگنے سے دھماکہ ھوا جس کے باعث بجلی بند ھے۔آگ پر قابو پا لیا گیا ھے۔ایس ڈی او ارسلان میر اور عملہ گرڈ پر پہنچ چکا ھے۔بجلی بحالی کے لیے کوشاں ھیں۔گوجرانولہ سے بھی واپڈا کا عملہ بھمبر کے لیے روانہ ھو چکا ھے۔تقریبا 2/3 گھنٹوں میں تمام فیڈر کی بجلی بحال ھو جائے گی۔تکلیف کے لیے معذرت خواہ ھیں۔۔۔۔ترجمان محکمہ برقیات بھمبر

آزاد کشمیر کے وزراء کو محکمے الاٹ کردیے گئے۔
30/10/2023

آزاد کشمیر کے وزراء کو محکمے الاٹ کردیے گئے۔

سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور آزاد کشمیر  قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کو9 مئی واقعا...
26/10/2023

سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کو9 مئی واقعات میں ملوث قرار دے کر ملزم نامزد کردیا گیا،نئی پارٹی میں شامل نہ ہونے کی صورت میں کاروائی کا امکان۔زرائع

انتظامیہ برنالہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا
18/10/2023

انتظامیہ برنالہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا

برنالہ  کرنل(ر) وقار احمد نور سینئر وزیر و وزیر خزانہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ،ڈاکٹر فاروق احمد نور،اور کرنل (ر)بش...
16/10/2023

برنالہ
کرنل(ر) وقار احمد نور سینئر وزیر و وزیر خزانہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ،ڈاکٹر فاروق احمد نور،اور کرنل (ر)بشارت احمد نور کے والد محترم بزرگ سیاستدان کرنل (ر)عبدالغنی نور سابق امیدوار اسمبلی کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر اعظم آذاد کشمیر چوہدری انوار الحق،سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت وزراء،اعلی بیوروکریسی،سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد کی شرکت،نمایاں افراد میں سابق قائم مقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف ،سابق وزیر اطلاعات مشتاق منہاس،چوہدری مقبول گجر،سابق سینئر وزیرچوہدری طارق فاروق،شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ (ن) آذاد کشمیر،نوابزادہ غضنفر گل،چوہدری اسماعیل گجر سابق وزیر،فیصل ممتاز راٹھور،ایس سی برقیات نزیر مغل،(ر) کمشنر راجہ طارق،مشتاق گورسی،چوہدری رخسار سابق وزیر،چوہدری سعید سابق وزیر،(ر) میجر جنرل شاہد پرویز،سیکریٹری خالد چوہان،حافظ احمد رضا قادری،مرزا ارشد جرال ڈی سی بھمبر،چوہدری یسین صدر پی پی پی،ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری،راجہ غلام ربانی،برگیڈیئر یونس چوہدری،ڈاکٹر فدا ڈی ایچ او،مرزا شفیق جرال سابق صدر مسلم کانفرنس،ڈاکٹر یوسف چیئرمین ضلع کونسل،اظہر صادق وزیر حکومت،دیوان چغتائی،میر اکبر،چوہدری رشید،سمیت ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات،عمائدین سمیت ہر وکلاء،صحافیوں،علماء کرام سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

برنالہ (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے سینئیر وزیر/وزیرخزانہ حکومت آزاد کشمیر کرن...
16/10/2023

برنالہ (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے سینئیر وزیر/وزیرخزانہ حکومت آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کے والد گرامی کرنل(ر)چوہدری عبدالغنی نورکی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے سینیئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار نور کے والد گرامی کے انتقال پر گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلندی کرے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے غم کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ برنالہ کرنل (ر) عبدالغنی نور رحلت فرما گئے ۔ نمازِ جنازہ آج شام 4:00 بجے برنالہ کے مق...
16/10/2023

سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ برنالہ کرنل (ر) عبدالغنی نور رحلت فرما گئے ۔ نمازِ جنازہ آج شام 4:00 بجے برنالہ کے مقام پرادا کی جائے گی

سیاسی وسماجی شخصیت حاجی مشتاق کیکر رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ۔نمازِجنازہ مورخہ 16 اکتوبر دن 2:00 بجے لسے دے کوٹھے کے مق...
15/10/2023

سیاسی وسماجی شخصیت حاجی مشتاق کیکر رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ۔نمازِجنازہ مورخہ 16 اکتوبر دن 2:00 بجے لسے دے کوٹھے کے مقام پر ادا کی جائے گی

‏پیٹرول 40 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے سستا، پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے مقرر جبکہ  303 روپے 18 پیسے فی لیٹ...
15/10/2023

‏پیٹرول 40 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے سستا، پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے مقرر جبکہ 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی

28/09/2023

برنالہ
پی سی چوک ڈوبے کے مقام پر احمد نامی کیبل ورکر کرنٹ لگنے سے جابحق

برنالہ آزادکشمیراسیسٹنٹ کمشنر برنالہ مزمل حسین ہنجرا،تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر نے ہمراہ اعجاز احمد انسپکٹر اوزان و پ...
19/09/2023

برنالہ آزادکشمیر
اسیسٹنٹ کمشنر برنالہ مزمل حسین ہنجرا،تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر نے ہمراہ اعجاز احمد انسپکٹر اوزان و پیمائش میرپور ریٹس اورپیمائش کی جانچ کی اور
معیار پر پورا نہ اترنے والے نور فلنگ پمپ کو 20000 اور اٹک فلنگ پمپ کو 5000جرمانے اور وارننگ دی گئی۔

بھمبر/ سماہنی ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل چوکی کے  نواحی گاوں چوکی گڑھا میں گھریلو ناچاقی پر داماد کے ہاتھوں سسر قتل ساس...
18/09/2023

بھمبر/ سماہنی
ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل چوکی کے نواحی گاوں چوکی گڑھا میں گھریلو ناچاقی پر داماد کے ہاتھوں سسر قتل ساس اور بیوی شدید زخمی واقع کے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی قاتل گرفتار تفصیلات کے مطابق چوکی گڑھا کے رہائشی مستری محمد صادق کے داماد حامد حسین ولد سید حسین ساکن ملتان جو گھر داماد تھا کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا اس دوران داماد محمد حامد حسین نے اپنے سسر محمد صادق عمر 76 سال ساس نذیر بی بی اور اپنی بیوی عشرت بی بی پر رمبی نما کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا شور سن کر پڑوسی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی پہنچایا مستری محمد صادق جس کو سر میں جوٹیں آئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے شدید زخمی نذیر بی بی اور عشرت بی بی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بھمبر رہفر کر دیا گیا ایڈیشنل ایس ایچ او سید افتخار حسین نے ہمراہ پولیس نفری ملزم حامد حسین کو موقع واردات سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ادھر مقتول مستری محمد صادق کا پوسٹ مارٹم سماہنی سول اسپتال میں کیا جارہا ہے

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید گرفتارشیخ رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ،پولیس ذرائع گرفتاری کے فوری بعد شیخ رشید ک...
17/09/2023

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید گرفتار
شیخ رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ،پولیس ذرائع
گرفتاری کے فوری بعد شیخ رشید کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،ذرائع

شیخ رشید کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا یہ معلوم نہیں ہو سکا
پولیس نے شیخ رشید کے دو بھتجوں کو بھی گرفتار کیا، سردار رزاق ایڈووکیٹ

برنالہافسوناک خبرکڈھالہ ڈیمپر اور موٹر سائیکل میں تصادمریحان حبیب بٹ ڈاکٹر آصف بٹ صاحب اور زاہد بٹ میڈیکل سٹور ) والوں ک...
17/09/2023

برنالہ
افسوناک خبر
کڈھالہ ڈیمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم
ریحان حبیب بٹ ڈاکٹر آصف بٹ صاحب اور زاہد بٹ میڈیکل سٹور ) والوں کا بھتیجا کڈھالہ چھپڑ کے نزدیک
ڈیمپر کے نیچے آ جانے سے موقع پر جان کی بازی ہار گیا ۔۔

17/09/2023

جب تک اشرافیہ بل نہیں دے گی عام عوام سے بل کی ادائیگی کے لیے کوئی آپریشن نہیں ہوگا۔ وزیراعظم،سیکرٹری اوراشرافیہ کو بھی بل ادا کرنا ہوں گے

16/09/2023

بڑے مگرمچھوں سے بجلی کا بل لوں گا بجلی والے کسی غریب آدمی کو تنگ نہیں کریں گے چوہدری انوار الحق

11/09/2023
سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر مدحت شہزاد نے برنالہ اسٹیڈیم ،برنالہ کالج گراؤنڈ اور برنالہ پارک لوکیشنز کا وزٹ کیا اور جلد ان ...
09/09/2023

سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر مدحت شہزاد نے برنالہ اسٹیڈیم ،برنالہ کالج گراؤنڈ اور برنالہ پارک لوکیشنز کا وزٹ کیا اور جلد ان پروجیکٹز پرکام شروع کروانے کی یقین دہانی
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ چوہدری مزمل حسین ہنجراء ،تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر ،پٹوار حلقہ برنالہ راجہ عطا الرحمان ،چوہدری نصیر اصغر ،عبدالرحمان بٹ،عامر بٹ موقع پر موجود تھے۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے پارٹی پالیسی فالو نہ کرنے پر شوکاز نوٹسز جاری کر دیے
07/09/2023

پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے پارٹی پالیسی فالو نہ کرنے پر شوکاز نوٹسز جاری کر دیے

محمد عالم خان پور کھوکھر آج صبح دس بجے گھر سے نکلے تھے اور اب تک لاپتہ ہیں بابا جی برنالہ سائیڈ دیکھے گئے تھے، بابا جی ن...
06/09/2023

محمد عالم خان پور کھوکھر آج صبح دس بجے گھر سے نکلے تھے اور اب تک لاپتہ ہیں بابا جی برنالہ سائیڈ دیکھے گئے تھے، بابا جی نے کریم رنگ کی قمیض اور دھوتی پہنی ہوئی ہے جس کسی کو ملیں وہ مندرجہ ذیل نمبرات پر فوری رابطہ کریں
03491419925
0323 7564204

 بجلی کے بلات میں اضافی ٹیکسز کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن اور مکمل پہیہ جام ہڑتال
05/09/2023


بجلی کے بلات میں اضافی ٹیکسز کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن اور مکمل پہیہ جام ہڑتال

24/08/2023

میرپور آزاد کشمیر۔
چوہدری سجاد حسین ڈی آئی جی پولیس میرپور ریجن جبکہ ڈاکٹر خالد محمود چوہان سیکرٹری آثارِ قدیمہ تعینات .

ایکسیئن برقیات بھمبر چوہدری احسان اللہ بھمبر سے سہنسہ قاضی خالد عزیز فاروڈ کہوٹہ سے ایکسیئن برقیات بھمبر تعینات نوٹیفکیش...
23/08/2023

ایکسیئن برقیات بھمبر چوہدری احسان اللہ بھمبر سے سہنسہ
قاضی خالد عزیز فاروڈ کہوٹہ سے ایکسیئن برقیات بھمبر تعینات نوٹیفکیشن جاری

برنالہ ایکشن کمیٹی کا متفقہ فیصلہحلقہ ایل اے پانچ سے کوئی بندہ بھی بل جمع نہیں کروائے گا
21/08/2023

برنالہ ایکشن کمیٹی کا متفقہ فیصلہ
حلقہ ایل اے پانچ سے کوئی بندہ بھی بل جمع نہیں کروائے گا

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار
19/08/2023

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار

سماجی و کاروباری شخصیات راجہ رشید، حاجی ریاض اور حافظ عمران اعوان طارق محمود بٹ کے بھائی اور ایس ایس پی گوجرانولہ عثمان ...
18/08/2023

سماجی و کاروباری شخصیات راجہ رشید، حاجی ریاض اور حافظ عمران اعوان طارق محمود بٹ کے بھائی اور ایس ایس پی گوجرانولہ عثمان بٹ کے چچا جان کی فاتحہ خوانی اور اظہارِ افسوس کے لئیے ان کے گھر بھمبر آمد

سماجی و کاروباری شخصیات حاجی ریاض، راجہ رشید اور حافظ عمران اعوان سابق قائم مقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف کی والدہ کی ...
18/08/2023

سماجی و کاروباری شخصیات حاجی ریاض، راجہ رشید اور حافظ عمران اعوان سابق قائم مقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف کی والدہ کی فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

تھانہ برنالہ کے سامنے  ناجائز پرچہ کاٹنے اور حملہ آوروں کے خلاف پرچہ نا کاٹنے پر زخمیوں کی ھڑتال۔۔۔۔ٹریفک بند ایس ایچ او...
17/08/2023

تھانہ برنالہ کے سامنے ناجائز پرچہ کاٹنے اور حملہ آوروں کے خلاف پرچہ نا کاٹنے پر زخمیوں کی ھڑتال۔۔۔۔ٹریفک بند ایس ایچ او تھانہ برنالہ غائب۔۔۔۔لواحقین کا یہاں تک حالات پہنچانے کا ذمہ دار ایس ایچ او چوھدری ارشد محمود کو قرار دے دیا۔۔۔۔

13/08/2023

سردار تنویر الیاس خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر نامزد

بھمبر۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے احکامات کی روشنی میں ایس پی آفس بھمبر میں لائسنسنگ پرنٹنگ کا دیرینہ مسلہ ...
12/08/2023

بھمبر۔
وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے احکامات کی روشنی میں ایس پی آفس بھمبر میں لائسنسنگ پرنٹنگ کا دیرینہ مسلہ حل۔عوام علاقہ کا اظہار تشکر ۔ایس ایس پی بھمبر راجہ محمد اکمل خان نے لائسنس پرنٹنگ کا افتتاح کردیا۔کافی عرصہ سے لوگوں کو لائیسنس پرنٹنگ کے حوالہ سے کافی مشکلات تھیں۔جس پر وزیر اعظم آزادکشمیر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بھمبر ایس پی آفس میں لائسنس پرنٹنگ کی مشین نصب کردی گئی۔افتتاح کےموقع پرڈی ایس پی سٹی خواجہ عبد القیوم ڈی ایس پی ٹریفک احسان الحق ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن ناصر شریف بٹ سینئر صحافی چوہدری عاطف اکرم مرکزی سیکرٹری فنانس سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آفتاب مرزا سمیت لایسننگ آفس کاسٹاف بھی موجود تھا ڈی ایس ٹریفک نے خصوصی دعا کروائی۔عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی دلچسپی سے ضلع بھمبر کے عوام کا دیرینہ مسلہ حل ہوگیا

12/08/2023

بھمبر میں کمپیوٹرائزڈ لائیسنسنگ پرنٹنگ مشین کو انسٹال کر دیا گیا۔اب ڈرایئونگ لائسنس میرپور کی بجائے بھمبر سے جاری ھونگے۔ ایس ایس پی بھمبر راجہ اکمل خان

Address

Tehseel Barnala Dist. Bhimber Ajk
Barnala
10040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BB News AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BB News AJK:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Barnala

Show All