Bara News

Bara News Bara News will update you with fresh news about Khyber Agency and Specially Bara. www.baranews.net To the south is Kohat district, to the north Peshawar.

BARA is a town located in Bara Tehsil in Khyber Agency, Federally Administered Tribal Areas, Pakistan. Bara is also the name of the local administrative division Bara Tehsil of the Khyber Agency within the Federally Administered Tribal Areas (FATA) of Pakistan, of which Bara Town is the administrative seat.

13/10/2024
02/10/2024

دقبائلی سیمې ځوان‌ مبارز او جرګه پاکستان تنظیم بانی ښاغلی عابد آفریدی سره تفصیلی مرکه...... په یولسم اکتوبر د پی ټی ایم له لوری ټاکلې شوې قومی عدالت دخیبر د تاریخ یو بله پانړه د پښتنو په تاریخ کښې سیوا شوه .دپیښور پولیسو په پر امنه خلقو ډزې کول او د خپلو آئينی حقوقو نه را منع کول د پولیسو په تاریخ کښې ډیره لویه بزدلی او بد بختی ده ...د خیبر اولس دې خپل غیرت،میلمستیااو تاریخی توره یوځل بیا دنیا ته څرګنده کړی او د پی ټی ایم له لوری په یولسم اکتوبر قامی عدالت کښې دې خپله قربانی ثابته کړی.... په دغه مرکه کښې د‌عابد آفریدی نورې خبرې په ویډیو کښې واورئ....

مرکه کونکې قبائلی خبریال خیال مت شاه آپریدې

باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ امن سیمینار میں اہم فیصلے اور قراردادیں۔۔۔۔ تحریر خیال مت شاہ آفریدی باڑہ سیاسی اتحاد کے اکابر...
25/08/2024

باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ امن سیمینار میں اہم فیصلے اور قراردادیں۔۔۔۔ تحریر خیال مت شاہ آفریدی
باڑہ سیاسی اتحاد کے اکابرین نے باڑہ اورتیراہ میں بڑھتی ہوئی بد امنی پر قابو پانے کے لیے باڑہ کے ایک نجی تعلیمی ادارے اقراء کیڈٹ سکول میں تیرا ہ امن سیمینار کے نام سے ایک جامع امن سیمینار کا انعقاد کیا۔امن سیمینار میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندے مذہبی شخصیات اور اس کے علاوہ علاقے کے مختلف طبقات کے کثیر تعداد میں نوجوانوں اور سیمینار میں ذکر شدہ مختلف طبقات کے رہنماوں سمیت باڑہ سیاسی اتحاد کے درجن بر عہدیداران نے شرکت کی۔ سیاسی اتحاد نے میزبانی کرتے ہوئے ایک اجتماعی سٹیج سجا کر اس موقع پر علاقائی ایم این اے حاجی اقبال افریدی پی کے 71 اور پی کے 70 کے دونوں ایم پی ایز عبدالغنی آ فریدی اور سہیل آفریدی کو بھی خصوصی طور پر دعوت دے کر تیرا امن سیمینار میں شریک ہوئے۔ سیاسی اتحاد کے جنرل سیکرٹری ملک عطااللہ آفریدی اور اے این پی باڑہ کے رہنماء صدیق چراغ جو سٹیج کے منتظمین تھے انہوں نے بار ہا شریک مقررین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ون پوائنٹ ایجنڈہ کے تحت صرف تجاویز دینے کے لئے یہاں پر پانچ منٹ کے دورانیہ میں اپنی تقریر ختم کرے گا اور سیاسی سکورنگ سے بھی پرہیز کرے گا مگراس قسم کے اعلانات کے باوجود اس اہم ایشو اور ون پوائنٹ ایجنڈے یعنی علاقائی امن کی بحالی کے لیے تجاویز اور ائندہ کا لائحہ عمل سے ہٹ کر مقررین نے جذباتی انداز میں اپنے قومی اورصوبائی اسمبلی کے ممبران،صوبائی حکومت سمیت سیاسی پارٹیوں کے اکابرین پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری رکھا۔ گو کہ سیاسی اتحاد کے مشران کے مطابق ایم این اے حاجی اقبال آفریدی، ایم پی اے عبدالغنی آفریدی اور سہیل افریدی کو سیاسی اتحاد کے مشران نے بلا کر انہیں یہ طفل تسلیاں بھی دی تھی کہ سیاسی اتحاد کی اس سٹیج سے ان کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جائے گا لیکن انہیں باڑہ سیاسی اتحاد کے ہی اکابرین نے معاف نہیں کیا اور ان بیچاروں پر ایسے ایسے تیر برسائے کہ ان کی خوب جھاڑ پلائی۔سیاسی اتحاد باڑہ کے زیر انتظام اس جامع امن سیمینار میں جو خصوصی طور پر تیرا ہ میں بدامنی کے روز روز واقعات اور وہاں ٹارگٹ کلنگ دہشت گردوں کی کھلے عام مسلح گشتوں اور تیرا ہ باغ بازار میں کاروباری لوگوں کی کاروباری مراکز پر راکٹوں کے حملوں جیسے واقعات کے بارے میں منعقد کے گئے امن سیمینار سے اپنے الگ الگ خطابات میں خیبر یونین کے بانی رہنماء و سابق صدر حاجی بازارگل آفریدی اور خیبر یونین کے موجودہ صدر مراد ساقی نے اپنے روایتی انداز میں پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنا کر گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم پر تفصیلی اظہار خیال کیا،ان کے انقلابی گفتگو نے امن سیمینار کو ایک نیا رنگ دے کر محفل میں جان ڈالی اور دونوں خیبر یونین رہنماؤں نے اپنی تنظیم کی بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے تیراہ اور باڑہ میں قیام امن کے لئے مثبت اور موثر تجاویز پیش کئے۔ سیمینار سے تیرا سیاسی اتحاد کے صدر شیر آفگن آفریدی نے کہا کہ تیرا ہ میں ہمارے احتجاج اور دھرنے اس لیے بے اثر ہے کہ ہم نے اب تک وہ مزاحمت نہیں دکھائی اور نہ ایک ٹھوس لائحہ عمل اپنایا ہے جس کے باعث ہم سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی جعلی کاروائیاں روک لیں انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے اور راجگال متاثرین کے ساتھ مل کر تیراہ میں بد امنی اور آئی ڈی پیز کی واپسی تک احتجاج اور مزاحمت کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیرا میں انٹرنیٹ کی سہولت کی بندش کی وجہ سے کاروباری لوگوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اس لئے انٹرنیٹ کی سہولت فوری طور پر بحال کی جائے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پیدا کردہ دہشت گردی پر قابو پایا جائے اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو یہ دہشت گرد ملک کے بڑوں شہروں تک بھی پہنچ جائیں گے۔معروف کاروان کے نمائندے نسیم افریدی نے سیکیورٹی فورسز کو مورد الزام ٹھہرا کر تیرا میں بدامنی اور خوف پیدا کرنے
والے کا الزام بھی سیکیورٹی اداروں پر ڈال دی انہوں نے کہا کہ ہماری فوج رات کے اندھیرے میں دہشت گردوں کو تو مار سکتے ہیں لیکن دن دہاڑے تیرا میں دندناتے پھرتے دہشت گردوں اور مسلح جھتوں کو کیوں نہیں روکتے انہوں نے کہا کہ جتنی ساری قربانیاں ہم نے دی ہے کہ اب ہمیں ازاد پشتونستان کا مطالبہ کرنا چاہئے کیونکہ ٓازاد پختونستان ہی ان مظالم سے بچنے کا واحد حل ہے۔ سیمینار کے موقع پر منتخب ایم پی اے سہیل افریدی کو بھی تقریر کرنے کا موقع دیا گیا انہوں نے اپنی تقریر میں اپنی صوبائی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی دفاع کرتے ہوئے کہاں کہ ہم نے ہمیشہ اپنی عوام کی اصل نمائندگی کی ہے اور آئندہ بھی ہم اپنے عوام کی نمائندگی کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ جب تک علاقائی عوام سماجی تنظیمیں قومی و سیاسی مشران اپنے نمائندوں کے پشت پر نہ ہو تو کوئی ایم این اے یا ایم پی اے اکیلے کچھ نہیں کر سکتا۔اس کے بعد رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال افریدی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں بدامنی کے پیچھے جو لوگ کھڑے ہیں ہم ان کے خلاف ائین اور قانون کے مطابق لڑ رہے ہیں ہمارا مقصد آئین اور قانون کی عملداری یقینی بنانا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سیاسی اتحاد کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہیں گے اور سیاسی اتحاد کا ساتھ تب تک نہیں چھوڑیں گے جب تک ہم اپنے علاقے میں امن قائم نہیں کریں۔باڑہ سیاسی اتحاد کے سابق صدر حاجی شاہ فیصل افریدی نے اپنی تقریر کا آغاز ایم این اے اورصوبے میں تحریک انصاف کی حکومت کو حالیہ بدامنی کے ذمہ دار ٹہراکر آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ تیراہ میں میں پاک افغان سرحد کے قریب تمام فوجی کیمپوں میں ہمارے فوجیوں کے لیے ہر قسم کی سہولتیں اور وسائل موجود ہے لیکن اس کے باوجود بھی یہاں دہشت گرد پاک افغان بارڈر کراس کر کے یہاں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہوتے ہیں کیا یہ عجیب منطق نہیں ہے؟انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کو بھی دفاعی بجٹ کا حصہ بنا کر ہمیں تحفظ فراہم نہیں کرسکتے اور ہماری فوج اتنی کمزور ہے کہ وہ دو تین سو طالبان کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس سے یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ ان ہی فوجیوں کا کام ہے اور اس میں بارڈر پر ہمارے موجود پاک فوج کے افسران ہی تیرا میں دہشت گردی کے تمام واقعات کے ذمہ دار ہے فاٹا میں بدامنی اور یہاں آگ اور خون کے اس کھیل میں فیض حمید سے لے کر جی ایچ کیو تک یہ سارے لوگ املوث ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کو موڑد الزام ٹھہرا کر کہا کہ صوبائی حکومت کو اب اس میں کردار ادا کرنا ہے اور ائینی طور پر یہ ساری ذمہ داری صوبائی وزیر اعلی پر عائد ہوتی ہے وزیر اعلی کو چاہیے کہ وہ تیرا ہ میں دہشت گردی کے واقعات اور خصوصاً ضلع خیبر میں بدامنی دہشت گردانہ واقعات کا خصوصی نوٹس لے کر سکیورٹی اداروں سے پوچھ لیں کہ علاقے میں بدامنی کون پھیلا رہے ہیں اور دہشت گرد کس راستے سے ہمارے صوبے میں داخل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں پی ٹی ائی کی حکومت ہے اور اس کو لوگوں نے مینڈیٹ دیا ہے اور اس مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے ان کو یہ سب کچھ آئین کے چوکاٹ میں کرنا ہے۔انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نے ایپکس کمیٹی میں حالیہ فاٹا اپریشن کے حوالے سے باقاعدہ دستخط کی ہے اور اب صوبائی حکومت یہ بہانہ بنا رہی ہیں حالانکہ یہ سب کچھ صوبائی حکومت کی ایما پر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر طالبان بدامنی لاتے تو افغانستان میں حالات کیوں ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کے عوام نے جتنا ووٹ ہمارے ایم این او ایم این اے اور ایم پی ایز کو دیا ہے تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنے ورکرز کو احتجاج کے لیے تیار کرے اور کور کمانڈر،آئی جی ایف سی کے دفاترکے گرد ڈھیرے ڈال دیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی نے شاہ فیصل آفریدی کی تقریر پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صوبائی حکومت یا وزیر اعلیٰ نے حالیہ اپریشن پر نہ کوئی دستخط کیا ہے اور نہ اس کے حق میں ہے بلکہ ہم نے باقاعدہ طور پر صوبائی اسمبلی سے قرارداد پیش کر کے اس کی بھرپور مذمت کی ہے اور ہم نے ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر یہاں سیکیورٹی اپریشن کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے سیمینار شرکاء کے سیاسی مخالفین کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقائی امن کی خاطر ہم باڑہ سیاسی اتحاد کے ساتھ امن تحریک چلانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنے علاقائی عوام کے ساتھ تیراہ اور باڑہ میں پائیدار امن تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ۔کوکی خیل دھرنا کے رہبر حاجی براکت نے کہا کہ قومی وحدت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے پشتون قوم کو بیدار ہونا ہے ہم سب کو ایک ہی پلیٹ فارم پہ کھڑا ہوناضروری ہے پختون قوم کے درمیان آپس میں جو بھی اختلافات ہے یہ سب کچھ سیاسی پارٹیوں کی وجہ سے ہورہا ہے کیونکہ ہم تقسیم درتقسیم ہوکر پشتونوں کااس وجہ سے یہ اتحاد متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ اب ہمیں ایک شریک قیادت کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہم اس ظالم فوج کے سکنجے سے بچ سکتے ہیں۔سفیر امن عبدالرازق آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی اور دہشت گردی قومی اور سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا واحد حل سیاسی ہے یہاں پارلیمنٹ بھی ہے اور آئین بھی ہے لیکن پارلیمنٹ اورآئین اس لیے پامال کیا گیا ہے کہ یہاں پارلیمنٹ میں دلال قسم کے نمائندے ہیں جب تک دلال آراکین پارلیمنٹ ان اسمبلیوں میں ہوں گے ہمیں کوئی توقع نہیں کہ ہم اس پارلیمنٹ کے ذریعے اپنا حق حاصل کرسکے ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے اگر عوام کے حقیقی نمائندگی کرتے ہیں تو وہ ان غلام اسمبلیوں سے استعفی دے اور پارلیمنٹ میں کھل کر ان ظالمانہ پالیسیوں کی مخالفت کر ے۔سیمینار کے اس موقع پر کچھ لمحات کے لئے اس وقت بد مزگی پیدا ہوئی جب پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنماء حاجی سعید اللہ نے پی ٹی آئی حکومت اور پارلیمنٹیرین کے خلاف بعض مقررین نے ہرزہ سرائی کی جس پر سعید اللہ آفریدی نے سٹیج جاکر مخالفین کے بے جا تنقید کے خلاف سیمینار سے واک آؤٹ کیا جس کے بعد سٹیج سیکرٹری نے پی ٹی آئی رہنماء سے معافی مانگ لی۔امن سیمینار سے سابق وفاقی وزیر ماحولیات حمیدااللہ جان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ قبائل کے ساتھ گزشتہ دو دہائیوں سے جو ڈرامے بازیاں ہو رہی ہے ان سے اب قبائلی عوام بے خبر نہیں ہے۔انہوں نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اپنی حقوق اور علاقائی امن بحال کرنا ہے تو اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے ہمیں اپنے جوانوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔نوجوانوں اور عوام کی طاقت کے بغیر امن کے لئے کردار ادا کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم باڑہ سیاسی اتحاد کے پشت پر کھڑے ہیں اور سیاسی اتحاد کو چاہئے کہ وہ علاقائی روایتی اور قومی مشران کی نمائندگی حمایت حاصل کرنے کے لئے قبائلی مشران کا لسٹ تیار کرے اور ہر قبیلے سے ایک گرینڈ جرگہ کے لئے مشران منتخب کرکے تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کرکے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت یہ تحریک کامیاب کرے،اگر یہ حکومتی سٹیک ہولڈرز نے قبائلی مشران کو مطمئین کیا یا اگر ان کی کچھ جائز مجبوریاں تھی تو ہم مان لیں گے اور اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانتے تو پھر ہم نے آخری حد تک جانے کے لئے ڈید لائن دینے پڑیں گے۔باڑہ تحصیل چیئرمین مفتی محمد کفیل نے کہا کہ ہم نے اس پورے سیمینار شرکاء کے گفتگو سے یہ اخذ کیا ہے کہ ضلع خیبر میں اور بالخصوص تیراہ میں جو بد امنی ہے یہ ریاستی اداروں کی وجہ سے ہے اور اس بد امنی سے بچنے کے لئے ہم نے مقابلہ کرنا ہے اسلئے اب اس امر کی ضرورت ہے کہ بد امنی کے خاتمے اور حقوق کے جنگ جیتنے کے لئے ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ تحریک کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دینی چایئے جس کو آءئندہ اتوار تک منظم کرنا ہے اور پھر پورے فاٹا کے مشران کو ایک نمائندہ جرگہ کے ذریعے اس تحریک میں شامل کرنا ہے۔ سیمینار سے پی ٹی ایم باڑہ کے رہنماء
مقیب آفریدی،مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماء حاجی ظاہر شاہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء فرہاد شباب،نوجوان سماجی کارکن گل غفور آفریدی،اکا خیل قبیلے کے ممتاز سیاسی وسماجی رہنماء حاجی سہیل احمد،سیاسی اتحاد کے میڈیا ترجمان خان ولی آفریدی نے تجاویز کے ساتھ ساتھ تیراہ میں حالیہ بد امنی کے خلاف شدید الفاظ میں سیکورٹی اداروں اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت پر سخت اور غیر پارلیمانی الفاظ کے ساتھ قبائلی خطے میں امن قائم کرنے میں ناکامی کے الزامات عائد کئے۔مقررین نے دو ٹو ک الفاظ میں پاک فوج کے افسران،وفاقی و صوبائی حکومتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ قبائلی علاقوں میں مصنوعی دہشت گردی ان کے معدنیات،جنگلات اوریہاں بے پناہوسائل پر منظم طریقے سے قبضہ کرنے کی ناکام کوششیں ہیں جو قبائلی عوام کسی بھی صورت اس کے لئے تیار نہیں ہے۔ سیمینار کے احتتام پر باڑہ سیاسی اتحاد کے صدر حاجی شیرین نے سیمینار شرکاء سے کئی قراردادیں منظور کرنے کا عہد لیا ہے۔ان قراردادوں میں ایک قرارداد یہ تھا کہ ضم اضلاع کے لئے ماضی میں منظور کیا گیا سول ایکٹ کو فوری طور پر ختم کرکے قبائلی اضلاع کو صحیح معنوں میں ملکی آئین کے تحت مین سٹریم میں لایا جائے۔دوسرا قرار داد راجگال متاثرین سمیت ضلع خیبر کے تمام علاقوں کے اپریشن متاثرین کو فوری طور پر اور باعزت طریقے سے آئی ڈی پیز سٹیٹس دیکر اپنے اپنے علاقوں میں واپس بھیج دیا جائے۔تیسرا قرارداد ضلع خیبر کے تمام علاقوں میں بدامنی اور خوف و ہراس ختم کرکے کاروباری لوگوں کے کاروبار اور ان کے جان ومال کو تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ تیراہ سمیت دور افتادہ علاقوں میں مارٹر شلنگ اور جنگی ماحول کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔یہ بھی قرارداد پیش کیا گیا کہ ضلع خیبر میں گزشتہ ایک ماہ سے انٹرنیٹ بندش کا سلسلہ مزید بند کیا جائے اور انٹر نیٹ سہولت فوری مہیاکرکے عوام کے رائے آزادی کے حقوق بحال کیا جائے۔یہ قرارداد بھی پیش کیا گیا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ پاکستان کو قبائلی خطے کی بربادی کے لئے دیے جانے والے تمام بیرونی فنڈز فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کرے۔

18/08/2024

باڑہ نیوز نیٹ ورک۔۔۔۔
ٹی ٹی پی اور کالعدم تنظیم لشکراسلام کے مسلح رضا کاروں نے تیراہ کے دورافتادہ مقام بوٹان اور پیرمیلہ سمیت آدم خیل قبائل کے اکثریتی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔سوشل میڈیا پر مسلح شدت پسندوں نے پیرمیلہ اور چھ چوک میں مسلح گشتیں کرکے علاقائی لوگوں میں شدید وخوف و ہراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سرکاری ذرائع اس قسم کی خبروں کی تصدیق یا تردید سے گریز کررہے ہیں تاہم مقامی ذرائع نے بھی مسلح شدت پسندوں کی تیراہ میں آزادانہ گشت کرنے اور سرکاری چیک پوسٹوں کے قریب گزرتے ہوئے دیکھنے کی تصدیق کی ہے ۔

15/08/2024

مفتی ابو عباس کوم چې یو تکړه عالم دین دې .د دم درود په ذریعه د ډیر وخت نه د خلقو یو قسم روحانی علاج کوي.که‌چا باندې جادو منتر ،کوډې شوې وی، یا په کورونو کښې جناتو اثرات لری که هغه‌نر وی یا زنانه،ماشوم وی که ځوان ،مفتی ابو عباس اورکزئ صیب دعویٰ لری چه دکلام الله په سبب د دم په ذریعه دهر قسم مرضونو او بیماریانو نه به شفا مومی .دم دم درود د مفتی صیب او شفا الله ورکوی....تفصیلی مرکه مو ورسره کړې تاسو ئ هم واورئ او خپلو ملګرو سره ئ د دعا په نیت شریکه کړئ....

باڑہ خیال مت شاہ آفریدی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ خیبر جمرود ہیڈ کوارٹر وقاص بصیر تبدیل جبکہ مامون نواز نئے اے ڈی ل...
11/08/2024

باڑہ خیال مت شاہ آفریدی سے
اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ خیبر جمرود ہیڈ کوارٹر وقاص بصیر تبدیل جبکہ مامون نواز نئے اے ڈی لوکل گورنمنٹ خیبر کے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔لوکل گورنمنٹ الیکشنزاینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تحصیل باڑہ کا نیا اے ڈی لوکل گورنمنٹ بی ایس 17کے محمد وحید تعینات کیا گیا ہے جبکہ سابقہ اے ڈی ہیڈکوارٹر جمرود کو او ایس ڈی بناکر ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس رپورٹ کیا گیاہے۔باڑہ اور جمرود کے عوام اور سیاسی وسماجی حلقوں نے نئے تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مامون نواز کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے سابقہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ وقاص بصیر کی تبدیلی پر علاقائی ایم پی ایز کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوامی اور سماجی حلقوں سمیت تحصیل باڑہ کونسل کے مقامی چیئرمینوں نے سابق اے ڈی لوکل گورنمنٹ کی ٹرانسفر کو خوش آئیند قرار دیکر ان کو دوبارہ ضلع خیبر میں تعیناتی پر ان کے خلاف شدید رد عمل کی دھمکی دی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ٹرانسفر شدہ اے ڈی وقاص بصیر نے اپنی ٹرانسفر آرڈر کینسل کرنے میں ناکامی کے بعد ایک صوبائی وزیر کی آشیر آبادحاصل کرکے لنڈیکوتل تحصیل میں تعینات ہونے کے لئے دوڑ دھوپ شروع کررکھی ہے ۔تحصیل باڑہ کے عوامی نمائندگان یعنی تحصیل باڑہ کے متعدد ویلیج کونسلوں کے چیئرمینوں نے کچھ عرصہ قبل اے ڈی لوکل گورنمنٹ پر ترقیاتی کاموں اور ویلیج کونسل کے دفتری سامان میں بدعنوانی کرکے غیر قانونی طور پر فنڈ ریلیز کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا مقامی چیئرمینوں کا کہنا تھاکہ موصوف نے دفتری سامان کے لئے حکومت سے منظور شدہ فنڈ کو ریلیز کرنے کیلئے ویلیج سیکرٹری اور چیئرمینوں کی جعلی دستخطی کراکے لاکھوں روپے غبن کیا۔اس کے علاوہ زخہ خیل ترقیاتی پیکیج کے ساتھ ساتھ باڑہ کے دور افتادہ علاقوں میں ذاودین ایریا شین کمر ٹو مدرسہ کنکریٹ روڈ اور بانگو کلے کنکریٹ روڈ ایک غیر مقامی ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے لاکھوں روپے فنڈ ہڑپ لیا۔ سابق اے ڈی کی ٹرانسفر کے بعد ان کی دوبارہ لنڈیکوتل سیٹ پر تعیناتی کے لئے دوڑ دھوپ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے علاقائی لوگوں نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور صوبائی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ان پر لگائے گئے کرپشن اور بدعنوانی پر سزا ملنے کیلئے انکوائری کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔تحصیل باڑہ کے ایک مقامی چیئر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سابق اے ڈی لوکل گورنمنٹ ضلع خیبر کی تاریخ میں سب سے کرپٹ ترین افسر تھے۔اے ڈی لوکل گورنمنٹ وقاص بصیر پر عوامی حلقوں اور مقامی سماجی نمائندگان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرکے کہا کہ ضلع خیبر میں کہیں بھی نہ ترقیاتی کاموں میں اور نہ انتظامی امور میں کوئی بدعنوانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کرپشن نہیں کی ہے اور نہ کسی پاس کوئی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی امور کو احسن طریقے سے نمٹائے ہیں ااور جب آپ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھاتے ہوئے تو ضرور بعض لوگ آپ کی مخالفت کریں گے۔
نوٹ لوکل گورنمنٹ بدعنوانی کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے ہم سے رجوع کریں۔انشااللہ عنقریب مزید نئے انکشافات حاضر خدمت ہے۔۔۔

باڑہ خیال مت شاہ آفریدی سے سابق رکن پارلیمنٹ اور تحریک انصاف ضلع خیبر کے صدر حاجی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے...
04/01/2024

باڑہ خیال مت شاہ آفریدی سے
سابق رکن پارلیمنٹ اور تحریک انصاف ضلع خیبر کے صدر حاجی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانیہ سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے جبکہ ملک کو امریکہ کا غلام بنانے والے چوروں کی مناپلی کو ختم کرنے کیلئے ایک بار پھر عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڑہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکبادی کے سلسلے میں پریس کلب آمد پر صحافیوں کو خصوصی میڈیا بیان جاری کرنے کے موقع پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جنہوں نے اس ملک کوامریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلانے کی تحریک شروع کی تو امریکی غلاموں اور کٹھ پتلی حکمرانوں نے انہیں جیل بھیج دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جمہوریت کی بدترین دور سے گزر رہا ہے اور تحریک انصاف کے ورکز سے لیکر سینئر رہنماؤں تک جابر حکمرانوں کے نرغے میں ہیں اس لئے پاکستانی عوام 8فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت سے اس ملک کو قانونی اور آئینی طور پر تباہ کرنے والوں شکست دے کر پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کریں تاکہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔انہوں نے کہا کہ جس شخص نے اس ملک کو بچایا آج وہ جیل کی صلاحوں کے پیچھے سزابھگت رہاہے لیکن چاہئے تو یہ تھا کہ آج وہ ملک کے اعلیٰ منصب پر فائز ہوتا۔اقبال آفریدی نے کہا کہ جب تک اس ملک میں قانون و آئین کی عملداری نہ ہو اور ملکی عدالتیں بااثر طاقتوں کے سکنجے میں ہو تو یہ ملک ڈوبتا جائے گا اور ملک میں عمران خان جیسے عوام دوست لیڈر پر الزام درالزام لگاگر ان کو اقتدار سے دور رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں اب تک ناکام ہے کیونکہ انہیں نوے دن میں الیکشن کرانے کا ٹاسک دیا گیا لیکن وہ الیکشن وقت پر کرانے کی بجائے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی سازش میں لگے ہوئے ہیں جوکہ غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات پر برسر پیکار ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت اگر صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکتے تو وہ فوری استعفیٰ دیں اور قوم کو دھوکے میں نہ رکھیں۔ ضلع خیبر میں حالیہ ممکنہ انتخابات کے حوالے سے اور پارٹی ٹکٹ تقسیم اور انتخابی نشان بلا کے بارے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم عمران خان خود کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ضلع خیبر کے پارٹی ٹکٹ کا تعلق ہے یہاں بھی پارٹی اصولوں اور عمران خان کے بیانئے سے متصل امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلے کا نشان ہو یا کوئی دوسرا اس پہ کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ ہمارا سب سے بڑا نشان اور پہچان عمران خان ہے۔انہوں نے علاقائی عوام سے اپیل کی کہ 8فروری اس ملک کے آذدای اور غلامی مقابلہ ہے اور اس دن ملک پر امریکی ایما پر مسلط ایجنٹوں کو ہر حالت میں شکست سے دوچار کرنا اس لئے ضلع خیبر کے عوام 8فروری کو اپنے گھروں سے نکل کر پاکستان تحریک انصاف کے عظیم لیڈر عمران خان کے بیانئے کو ووٹ دیں۔1723

باڑہ خیال مت شاہ آفریدی سے تیراہ سے حال ہی میں نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں متاثرین کے مشران نے احتجاجی کمیپ منعقد کرتے ہو...
01/01/2024

باڑہ خیال مت شاہ آفریدی سے
تیراہ سے حال ہی میں نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں متاثرین کے مشران نے احتجاجی کمیپ منعقد کرتے ہوئے مطالبات پوری نہ ہونے تک پولیو قطرے پھیلانے سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ تیراہ کے دور افتادہ علاقہ ترخو کس بمقام سوخ مارکیٹ تیراہ متاثرین نے حکومتی متعلقہ ادروں اور پی ڈی ایم اے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی کیمپ قائم کیا ہے۔ تیراہ کے اپریشنل ایریا درے نغاری،سنڈاپال،درے خولے،غلام علی اور باغرے کے علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کے مشران پاوس خان،نورخیل،عقل میر،براکت،خیوا جان،سرور جان اور علی محمد نے احتجاجی دھرنے کے دوران میڈیا کو بتایا ہے کہ حالیہ سیکورٹی اپریشن شروع ہونے کے 45دن گزر گئے لیکن ابھی متاثرین کے ساتھ کئے گئے وعدے صرف وعدے ہی رہ گئے،مشران کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کرنے والے متاثرین تاحال بے سروسامانی کی عالم میں کیمپ کی بجائے تیراہ کے مضافاتی علاقوں سابقہ اپریشنوں کی وجہ سے تباہ شدہ مکانات کے کھنڈر نماگھروں میں خیمہ زن ہے جہاں اس سخت ٹھٹرتی سردی کی وجہ متاثرین کے بچے،بوڑھے اور خواتین نمونیہ اور دیگر بیماریوں کے شکار ہوگئے ہیں جبکہ یہاں طبی سہولیات کا نام ونشان تک بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیراہ کے مذکورہ علاقوں سے ہم تین بار نقل مکانی کرچکے ہیں لیکن ابھی یہ نہ یہ علاقے کلیئر ہو سکے اور نہ ان متاثرہ علاقوں کے آئی ڈی پیز متاثرین کا درجہ دیاگیا جو امتیازی سلوک ہے،متاثرین کے مشران نے مزید کہا ہے کہ حالیہ اپریشن سے قبل ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا کہ متاثرین کو خوراک کی ضرورت پوراکرنے کے لئے راشن کارڈ کا بندوبست کیا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ متاثرین کو تمام تر سہولیات دینے کے لئے الگ متاثرین کیمپ بنانے کا بھی وعدہ کیا گیا۔متاثرین کے مشران کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کے دوران انہیں کہا گیا کہ ہر خاندان کو ٹرانسپورٹ کی مد میں کرائے کے لئے دس ہزار سے پندرہ ہزار تک رقم دی جائے گی اور پی ڈی ایم اے سے آئی ڈی پیز سٹیٹس بھی دی جائے گی لیکن تاحال یہ دو ہزار کے لگ بھگ متاثرہ خاندان در در کی ٹھوکریں مارکر خانہ بدوشوں کی زندگی گزاررہے ہیں۔احتجاجی کیمپ میں موجود مشران نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء،گورنر خیبر پختونخوا،سیکٹری ریلیف خیبر پختونخوا،کورکمانڈر پشاور اورڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کیا کہ تیراہ کے حالیہ نقل مکانی کرنے والے متاثرین کو آئی ڈی پیز کا درجہ دے کر ان سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائے ورنہ پولیو سے بائیکاٹ جاری رہے گا اور ساتھ ہی احتجاج کے طور پر تیرامیدان کا جرنیلی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کیا جائے گا۔

22/12/2023

باڑہ کے معروف کاروباری وسیاسی شخصیت حاجی معروف آفریدی کا باڑہ نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو۔۔۔۔حالیہ الیکشن کے حوالے سے دلچسپ سوالات ،حاجی معروف آفریدی کے نئے انکشافات۔۔۔سیاسی اتحاد باڑہ پر سیاسی تنقید ۔۔۔۔ ضلع خیبر میں حالیہ الیکشن بے مقصد اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔۔مکمل تفصیل جاننے کےلئے نیچے لنک پر کلک کریں اور ساتھ ہی ہمارے یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کریں تاکہ وقتاً فوقتاً نئے معلوماتی ویڈیوز کی نوٹیفیکیشن آپ تک پہنچیں

https://youtu.be/pHHDQq3u7jM

تیراہ مورگا پر سال 2023کی پہلی برف باری ۔۔۔۔خوبصورت اور دلکش منظر۔۔۔۔
14/10/2023

تیراہ مورگا پر سال 2023کی پہلی برف باری ۔۔۔۔خوبصورت اور دلکش منظر۔۔۔۔

فیروز لالا ته یو څو ټکی......دډیر ګران قدر دان ادیب او شاعر ملګری فیروز لالا دژوند دحالاتو او تجربو نه‌ډک‌دهغه‌نوې چهاپ ...
04/10/2023

فیروز لالا ته یو څو ټکی......

دډیر ګران قدر دان ادیب او شاعر ملګری فیروز لالا دژوند دحالاتو او تجربو نه‌ډک‌دهغه‌نوې چهاپ شوې (ژوند سفر سفر )ژوند لیک په‌موضوع لیکل شوې کتاب هم نن راته دهغه دیومسافر ملګری ظهور په لاس ډالئ کړې شو،دفیروز لا لا دزړه‌ نه شکریه ادا کوم چه ما له ئ خپل ژوند‌سفر سفر تخلیق وړاندې کړو .فیروز لالا زما نه‌صرف‌ادبی‌ملګرې دې بلکه‌ هغه زما دصحافتی لیکونو او راپورونو په سوشل میډيا یو باقاعده لوستونکې هم دې او ما له‌ئ همیشه په آزاد صحافت شابا شې او ډاډ راکړې. ما کوشش کولو چه د فیروز لالا په دغه‌نوی کتاب په اردو ژبه کښې ډیر زیات لیکل‌اوکړم خو د‌وخت له‌کمی او بې دریغه مصروفیاتو په‌سبب شاید‌چې‌زما دا کوشش نیمګړې پاتې شو او په خپله مورانئي ژبه کښې‌مې دا څو ګډ وډ‌لفظونه د خپل ګران ملګری فیروز لالا مخې ته کیښودل.د ژوند سفر سفر دغه‌نوې تخلیق ما له‌ نه دې لوستې خو معلومیږی چه په سریزه کښې کومو لیکوالانوې خپل نظر وړاندې‌ کړې نو دا کتاب به‌ضرور یو منفرد مقام لری،دخپل ژوندلیک په باب د فیروز لالا خبرې یو ډیر ځانګړې مقام‌ځکه‌لری چه‌دهغه په‌پورا خاندان کښې دهغه دادبی او فرهنګی میراث خور نشته ګو چې رونړه او بچی ئ اعلی تعلیم یافته تهذیب یافته او میلمه دوست دی.فیرو لالا په خپل دغه نوی کتاب کښې دکتاب لیکلو چه‌کوم‌محرکات‌ذکر کړی هغه په‌خپل ځائ خو مونږ لپاره او زمونږ ادب ذوقه اولس لپاره دژوند‌دسفر لارو ته ي یو نوې رنګ راوړو .په موجوده‌ډیجیټل دور کښې کتابونه مطالعه کول ډیر ګران کار دې خو دکتاب لوستونکې خلق اوس هم‌په‌ګنړ شمیر کښې شته‌ ،زه‌پر امیده یم چه دا کتاب به‌خلق‌ارومرو مطالعه کوی ځکه چې د‌فیروز لالا دغه نوې موضوع سره‌لیکلې شوې کتاب یو جدت راوړې او هر سړې نن صباجدت او بدلون خوښه وی.

11/03/2023

آل ٹرائبل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ظاہر جان نے وفاق کی جانب سے قبائلی اضلاع کے لئے مختص شدہ فنڈ 4ارب 60کروڑ روپے کی غیر منصفانہ تقسیم اور متعلقہ ڈپارٹمنٹس کا فنڈ میں خرد برد کےحوالے سے تحفظات ۔۔۔دیکھئے حاجی ظاہر جان میڈیا کو تفصیلی انٹرویو میں کیا کہتے ہیں ۔

Address

Bara

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bara News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bara News:

Videos

Share

Category

Nearby media companies