Waziristan Breaking News

Waziristan Breaking News حقیقت پر مبنی رپورٹنگ

محسود پریس کلب اور گومل سکاوٹس کے زیر اہتمام صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کا دورہ گومل زام ڈیم:جنوبی وزیرستان:محسود پ...
18/09/2024

محسود پریس کلب اور گومل سکاوٹس کے زیر اہتمام صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کا دورہ گومل زام ڈیم:

جنوبی وزیرستان:محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان اور گومل سکاوٹس کے اشتراک سے 70 سے زائد صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹس جوکہ محسود پریس کلب کے زیراہتمام شارٹ ویڈیو ڈاکومینٹری مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں، کو گومل زام ڈیم کا خصوصی دورہ کروایا گیا۔ اس دورے کا مقصد گومل زام ڈیم کی اہمیت، اس کے فوائد اور علاقے پر اس کے مثبت اثرات سے آگاہی دینا تھا۔

دورے کے دوران گومل زام ڈیم ویو پوائنٹ پر محکمہ واپڈا کے ریزیڈنٹ انجینئر، نعمان خان نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ڈیم کی تعمیر، اس کے زرعی فوائد، بجلی کی پیداوار، اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری جیسے پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ محکمہ زراعت اور دیگر حکومتی اداروں کے نمائندوں نے بھی اپنے محکموں کے تناظر میں ڈیم کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ وہ محسود پریس کلب اور گومل سکاوٹس کے اس اہم اقدام کو سراہتے ہیں، جس کی بدولت انہیں گومل زام ڈیم جیسے اہم منصوبے کے بارے میں مفصل معلومات حاصل ہوئیں۔ ایک سوشل میڈیا ایکٹویسٹ نے کہا: "ہم یہاں رہتے ہوئے بھی اس ڈیم کی اہمیت سے مکمل طور پر آگاہ نہیں تھے، اور آج اس دورے نے ہماری معلومات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔"

محسود پریس کلب کے صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گومل زام ڈیم جیسے منصوبے جنوبی وزیرستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے گومل سکاوٹس کمانڈنٹ اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس دورے میں خصوصی تعاون فراہم کیا۔

17/09/2024

گومل زام ڈیم انتظامیہ اپنا قبلا درست کرے ورنہ ریکاڈ احتجاج ہوگا۔.
پچھلے 20 دنوں سے علاقہ گومل کے لیے گدلا پانی چھوڑا ہوا ہیں جو کے لوگوں کو سخت مشکلات ہیں۔اگر دو دنوں میں صاف پانی شروع نہیں ہوئی تو پورا ضلع جام کرکے احتجاج کرینگے۔
ڈی سی ٹانک سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔۔اہل علاقہ و مشران گومل و ڈبرہ

ٹانک/ وزیرستان؛(بیورو رپورٹ)اپر وزیرستان محکمہ پولیس کے سربراہ نے علاقہ میں امن وامان اور منشیات کے خاتمہ پر توجہ دینے ک...
10/09/2024

ٹانک/ وزیرستان؛
(بیورو رپورٹ)
اپر وزیرستان محکمہ پولیس کے سربراہ نے علاقہ میں امن وامان اور منشیات کے خاتمہ پر توجہ دینے کی بجائے گھوسٹ ملازمین سے ماہانہ کٹوتی کے عوض کروڑوں روپے کمانے کا انکشاف پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہونے سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ کئی ان خیالات کا اظہار جے یو ائی رہنما حاجی سعید انور محسود پی ٹی ائی رہنما و ڈسٹرکٹ بار اپر وزیرستان کے صدر شیرپاو پی پی پی رہنما شمس محسود نے محسود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ اپر وزیرستان میں عرصہ دراز سے تعینات اور اسکے کارندوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ا نکا کہنا تھا کہ مختلف پولیس سٹیشنز میں تعینات سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود ڈیوٹی پر گنے چنے اہلکار نظر اتے ہیں جبکہ تفتیشی اسٹاف سینکروں کلومیٹر دور ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بیٹھ کر ریمورٹ کنٹرول کے زریعے فرائض کی سرانجام دہی سے وکلاء اور انکے موکل سو مقدمات کی پیروی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انکا کہنا تھا کہ ماہانہ کٹوتی کے باوجود دو سو سے زائد اہلکاروں کی سروس سے برخاستگی اوران میں لاکھوں روپے کی ادائیگی کرنے والوں کی بحالی جبکہ غریب ملازمین کئی ماہ سے ائی جی پی اور ار پی او کے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ پولیس کی سرپرستی میں منشیات اور ائس کا کاروبار کرنے والوں کو تحفظ جبکہ معمولی چرس ائس پر پکڑے جانیوالے منشیات کے عادی افراد کے خلاف دو کلو اور اس سے زائد کے مقدمات درج کئے جاتے ہیں انکا کہنا تھا کہ وفتا فوقتا اہلکاروں کی بلاوجہ تنخواہیں بند اور دوبارہ بھاری رشوت کے عوض کھولنا معمول بن چکا ہے انکا کہنا تھا کہ ڈی پی او ملک حبیب ائی جی ایف سی دیگر ادروں کے نام پر کرپشن کا بازار گرمکر رکھا ہے شیر پاو ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کا ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی پر مشتمل نیٹ ورک اپر وزیرستان میں امن وامان شہریوں کے تحفظ اور منشیات کے خاتمہ کی بجائے سمگلنگ اور اعلی پیمانے کی کرپشن میں مصروف عمل ہے انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ائی جی پولیس اور ار پی او سے موجودہ کرپٹ اور نااہل ڈی پی او اوراسکے نیٹ ورک کو ضلع بدر کرکے تجربہ کار پی ایس پی ڈی پی او کی تعیناتی کا مطالبہ دہرایا ہے

13/06/2024

*سولر پر ٹیکس لگنے کی تمام افواہیں دم توڑ گئی*

*وفاقی حکومت کا بجٹ میں سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کے خام مال اور پرزوں پر رعایت دینے کا اعلان*

*درآمد شدہ سولرپینلز پر انحصار کم کیا جا سکے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب*

*فی لیٹر پٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کردی گئی،*

*موبائل فون پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ،بجٹ دستاویزات*

*ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات مہنگی ہوں گی ،بجٹ دستاویزات*

*سیلز ٹیکس پندرہ سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کر دیا گیا،بجٹ دستاویزات*

*تانبے، کوئلے، کاغذ اور پلاسٹک کے اسکریپ پر سیلز ٹیکس نافذ،بجٹ دستاویزات*

*نان کسٹم پیڈ سگریٹ بیچنے پر دکان سیل ہو گی،بجٹ دستاویزات*

*فاٹا اور پاٹا کیلئے دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ،بجٹ دستاویزات*

*رہائشیوں کو مزید ایک سال انکم ٹیکس چھوٹ ملے گی،بجٹ دستاویزات*

*گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکس انجن کپیسٹی کے بجائے گاڑی کی قیمت کے تناسب پر لگے گا*

*سیلز ٹیکس پر دی گئی چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز،بجٹ دستاویزات*

*تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی سلیبز میں ردوبدل کی تجویز،بجٹ دستاویزات*

*نان سیلرڈ کلاس پر زیادہ سے زیادہ 45 فیصد ٹیکس لگے گا،بجٹ دستاویزات*

*جائیداد کی خریدوفروخت پر فائلر پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا،بجٹ دستاویزات*

*نان فائلرز کے جائیداد خریدنے اور بیچنے پر 45 فیصد تک ٹیکس لگے گا،بجٹ دستاویزات*

*سگریٹ فلٹر میں استعمال ہونے خام مال پر چوالیس ہزار روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگے گی*

*9 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ ہے،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب*

توانائی کے شعبے میں ڈسٹری بیوشن اور پرفارمنس منیجمنٹ سسٹم کےلئے 65 ارب روپے مختص
جامشورو کول پاور پلانٹ کے لئے 21ارب اور این ٹی ڈی سی کی بہتری کےلئے 11 ارب روپے مختص
آبی وسائل کے لئے 206 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلئے 45 ارب روپے مختص،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 40 ارب روپے مختص،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

چشمہ رائٹ بینک کینال کے لئے 18 ارب روپے مختص،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

بلوچستان میں پٹ فیڈر کینال کےلئے 10 ارب روپے مختص،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

کراچی میں آئی پارک کے قیام کےلئے 8 ارب روپے مختص،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

ٹیکنالوجی پارک اسلام آباد منصوبے کے لئے 11 ارب روپے مختص،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے لئے 20 ارب روپے مختص ہونگے،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

تمام قبائل کو اطلاع دی جاتی ہے کہ قبائلی پٹی میں گزشتہ 20 سالوں سے جاری جنگ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے بارے میں ت...
30/04/2024

تمام قبائل کو اطلاع دی جاتی ہے کہ قبائلی پٹی میں گزشتہ 20 سالوں سے جاری جنگ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے بارے میں تین روزہ
تاریخ 4'5 اور مئی کو بمقام پیراڈائز مار کی شادی حال رنگ روڈ پشاور میں منعقد کی جائے گی جس میں تمام قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے مشران نوجوانان اور عام عوام اور ہر شعبے سے وابستہ لوگوں کو شرکت کرنے کی اپیل کی جاتی ہے

پچھلے PK کیلئے کیے گئے سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پہلے  نمبر پر ایم زیڈ ائی دوسرے نمبر پہ اور جمیعت تیسرے نمبر پہ...
16/01/2024

پچھلے PK کیلئے کیے گئے سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پہلے نمبر پر ایم زیڈ ائی دوسرے نمبر پہ اور جمیعت تیسرے نمبر پہ رہا

سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی مبینہ کمیشن  اڈیو ٹیپ ، یوتھ کمیٹی کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ جنوبی وزیرستان (بیورو رپورٹ ...
21/11/2023

سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی مبینہ کمیشن اڈیو ٹیپ ، یوتھ کمیٹی کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

جنوبی وزیرستان (بیورو رپورٹ )تفصیلات کے مطابق ترجمان یوتھ کمیٹی جنوبی وزیرستان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر پر پاکستان تحریک انصاف کے دور میں کروڑوں روپے اشتہارات کی مد میں دینے کے لیے کمیشن کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جس کی اڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی ائی دور میں پی ٹی ائی مشیروں اور وزیروں کو کرپشن کی کھلے عام چھوٹ ملی ہوئی تھی اور ان کے خلاف کوئی کاروائی دیکھنے میں ا نہیں رہی تھی

ترجمان یوتھ کمیٹی نے پی ٹی ائی دور میں بننے والے انکوائری کمیشن کے نتائج کو مسترد کیا اور کہا کہ حکومت وقت کے خلاف انکوائری کمیشن غیر جانبدار نہیں رہ پاتے

ترجمان یوتھ کمیٹی نے اس حوالے سے اینٹی کرپشن اور ایف ائی اے کو بھی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی اڈیو لیک میں ہونے والی کمیشن کی کرپشن کی صاف شفاف تحقیقات کی انکوائری کرتے ہیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ عدالت عالیہ و عدالت عظمی کی زیر نگرانی جوڈیشل کمیشن تشکیل دی جائے

12/11/2023

ٹانک کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک۔
دو دن پہلے بارش کے بعد اب مٹی اور گرد و غبار کی بارش۔جس کی وجہ سے کئ موزی امراض لاحق ہو سکتے ہیں
ٹی ایم اے ٹانک خرگوش کے نیند سو رہی ہے

جنوبی وزیرستان ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے سینیئر نائب صدر کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات جنوبی وزیرستان( بیورو رپورٹ) تف...
08/11/2023

جنوبی وزیرستان

ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے سینیئر نائب صدر کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

جنوبی وزیرستان( بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان رجسٹرڈ کے سینیئر نائب صدر شبیر جان نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اشفاق سے ملاقات کی

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اشفاق نے صحافتی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی خدمات کو سراہا

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کے انکھیں اور کان ہوتے ہیں اور ڈسٹرکٹ پریس کلب نے ہمیشہ عوام مسائل کو اجاگر کیا ہے جس کی بدولت ہمیں مسائل کی نشاندہی میں مدد ملتی ہے

ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے سینیئر نائب صدر شبیر جان نے سپنکئی رغزائی کے مقام پر ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کی بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پریس کلب کے صحافیوں کی بھرپور معاونت اور ہر ممکن تعاون کرے گی

سینیئر نائب صدر شبیر جان نے اس موقع پر جنوبی وزیرستان کی تحصیل پریس کلب (محسود پریس) کلب کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان سے ان کی ہر ممکن مدد کی درخواست کی

سراروغہ ہسپتال پر جنوبی وزیرستان پولیس کا دعوہ،سٹاف کو دھکے مار کر باہر نکال دیا ،ہسپتال کے ریکارڈ کو جلادیا ۔زرائعتحصیل...
19/10/2023

سراروغہ ہسپتال پر جنوبی وزیرستان پولیس کا دعوہ،سٹاف کو دھکے مار کر باہر نکال دیا ،ہسپتال کے ریکارڈ کو جلادیا ۔زرائع
تحصیل سراروغہ کا واحد فنکشنل ہسپتال پر جنوبی وزیرستان پولیس نے زبردستی قبضہ کرلیا ۔زرائع
سراروغہ ہسپتال پر پولیس کے قبضے کے خلاف پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کا ملک گیر احتجاج کی دھمکی
وزیرستان پولیس نے اسرائلی فوج بن کر تحصیل سراروغہ کے واحد فنکشنل ہسپتال پر قبضہ کردیا ،ڈی جی ہیلتھ اور ائی جی نوٹس لے ۔عوامی حلقے

جنوبی وزیرستان اپر (ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ)وکلا کے روپ میں سرکاری کوارٹر پر قبضہ کرنے والے  قبضہ مافیاں کو ڈسٹرکٹ بار جن...
11/10/2023

جنوبی وزیرستان اپر (ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ)وکلا کے روپ میں سرکاری کوارٹر پر قبضہ کرنے والے قبضہ مافیاں کو ڈسٹرکٹ بار جنوبی وزیرستان کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔منگڑت الزامات کا سہارہ لے کر ضلعی اتظامیہ کو دباو میں لانی کی ناکام کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار جنوبی وزیرستان کے صدر شیرپاؤ محسود ایڈوکیٹ نے میڈیاں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا انکامزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر سہولیتیں دینے کی کوششوں کے ہم احسان مند ہے ۔چند افراد کی جانب سے سرکاری کواٹروں پر قبضے کی سوچ کو ڈسٹرکٹ بار سے نہ جوڑا جائے اور یہ ان افراد کا ذاتی فعل ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے افراد کو ڈسٹرکٹ بار سپورٹ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی یہ ہمارا منشور ہے۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سابقہ ممبر قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو دئیے جانے والے سرکاری کوارٹر کے الاٹمنٹ ارڈر کو انکادورانیہ ختم ہونے کے بعد منسوخ کیا تھا اور کوارٹر خالی کرنے کے حوالے سے باقاعدہ طور پر قانونی نوٹس بھی جاری کیاتھا مگر اس پر عمل درامد کو نظر انداز کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کوارٹر کو قبضے میں لے لیا مگر چند وکلا نے دوبارہ تالے تھوڑ کر کوارٹر پر قبضہ کیا ۔ضلعی انتظامیہ نے انکے قبضہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کوارٹر کو دوبارہ اپنے استعمال میں لایا جس پر وکلاء برادری کی جانب سے شدید رد عمل سامنے ایا تھا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی ۔معاملے کو رفع دفع کرنے کے لئیے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سیشن جج کے درمیان اس معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کے لئیے دو دن کی مہلت رکھی گئی مگر اس دوران وکلاء نے وزیرستان کے بجائے ٹانک کے عدالت سے کوارٹر پر سٹے ارڈر حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں پر چوری کے الزامات بھی عائید کئیے ۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ سابقہ ایم این اے علی وزیر کو دیا جانے والا کوارٹر ضلعی انتظامیہ کی ملکیت ہے جس پر کچھ وکیلوں نے زبردستی قبضہ کیا ہوا تھا اور اس حوالے سے ہم نے باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ بار جنوبی وزیرستان کو بھی اگاہ کیا ہوا تھا۔

علاقہ گومل کے ساتھ سوتیلی ماں کا کردار ادا کرنا بند کرے ۔پچھلے کئی دنوں سے کوٹ اعظم فیڈر پر بجلی بند کر دی ہیں اگر علاقہ...
09/10/2023

علاقہ گومل کے ساتھ سوتیلی ماں کا کردار ادا کرنا بند کرے ۔
پچھلے کئی دنوں سے کوٹ اعظم فیڈر پر بجلی بند کر دی ہیں
اگر علاقہ گومل کو اپنے حقوق نہ ملے تو ہم نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کریں گے
اہل علاقہ گومل
کیونکہ علاقہ گومل سے سپرٹنڈنٹ اور ایکسن واپڈا کو ماہانہ فی گر 1000روپے ملتے تھے اس پہ تحقیقات کرنے کے لیے نیب اور اینٹی کرپشن میں درخواست دیں گے
اہل علاقہ گومل

03/10/2023

تحصیل میئر ٹانک پر مغزئی خوڑہ کے نزدیک نامعلوم شرپسندوں کا حملہ
ڈی پی او ٹانک، ایس پی انویسٹِگیشن، ڈی ایس پیز ہیڈکوارٹرز و رورل اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقہ میں سرچ آپریشن جاری

تحصیل میئر ٹانک صدام خان گاؤں مغزئی میں فاتحہ خوانی کی ادائیگی کے بعد ٹانک کی طرف آرہے تھے کہ جب مغزئی خوڑہ کے نزدیک پہنچے تو نامعلوم شرپسندوں نے ان پر راکٹ سے حملہ کیا اور ان پر فائرنگ بھی کی جس سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا البتہ اس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک افتخار علی شاہ، ایس پی انویسٹِگیشن ٹانک حاجی ناصر خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز عبدالرشید خان، ڈی ایس پی رورل چن شاہ، پولیس کی بھاری نفری، اے پی سی، کیو آر ایف اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

علی امین خان کی ریائشگاہ پر اینٹی کرپشن کا چھاپہڈیرہ اسماعیل خان شہری کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن کا سابق وفاقی وزیر...
03/10/2023

علی امین خان کی ریائشگاہ پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ
ڈیرہ اسماعیل خان
شہری کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن کا سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ پرجوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سیف الرحمن خان اور سرکل آفیسر منہاج سکندر بلوچ کی قیادت میں چھاپہ ، 1سال قبل سیلاب متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے اور یو این ایچ سی آر کی جانب سے بھجوائے گئے ٹینٹ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ کو غلام عباس نامی شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر سردار علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ پر سیلاب متاثرین کی جانب سے یو این ایچ سی آر اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھجوایا گیا سامان موجود ہے، درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ نے عدلیہ سے اجازت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کے ہمراہ اے ڈی سی ریلیف کے نمائندہ اور لیڈی پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ سیف الرحمن خان اور سرکل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن منہاج سکندر بلوچ کی قیادت میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ ''الامین ہائوس ''پر چھاپہ مارا، رہائشگاہ سے منسلک مکان سے سیلاب متاثرین کے لئے یو این ایچ سی آر کی جانب سے بھجوایئے گئے 17ٹینٹ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بھجوائے گئے 8ٹینٹ برآمد کرلئے ،محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے کے مطابق اس موقع پر اس موقع پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے والد امین اللہ خان گنڈہ پور بھی موجود تھے، جو برآمد ہونیوالے سیلاب متاثرین کیلئے بھجوائے گئے سامان کی موجودگی بارے تسلی بخش جواب نہ دے سکے، محکمہ اینٹی کرپشن نے سامان کی برآمد گی کے بعد اپنی انکوائری کا سلسلہ وسیع کردیاہے۔

15/09/2023

جیسے پورے وزیرستان بالخصوص محسود قوم میں سب سے زیادہ اتفاق والے قوم پہ مشہور ملک دینائی قوم کا کراچی میں نوجوان اتحاد نے ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا ۔جس میں قوم ملک دینائ کے تمام نوجوانان اور بزرگوں نے بھرپور شرکت کی اور قوم کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے تیز کرنے اور قوم میں موجود مسئلے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ۔
مزید تفصیلات نیچے دی گئی ویڈیو میں اپ دیکھ سکتے ہیں
افضل خان ملک دینائ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں

اپر وزیرستان  ( ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ)  میڈیا پولیس کے ساتھ ملکر علاقے میں امن و امان کی بحالی عوام کی فلاح اور پولیس ن...
12/09/2023

اپر وزیرستان ( ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ) میڈیا پولیس کے ساتھ ملکر علاقے میں امن و امان کی بحالی عوام کی فلاح اور پولیس نظام کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریںگے اس گفتگو کا اظہار ڈی پی او اپر وزیرستان ملک حبیب خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب اپر وزیرستان کے صدر ملگ حیات اللّه محسود سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش اور دلی خواہش ھے کہ محسود بیلٹ ترقی یافتہ بننے علاقے کی پسماندگی دور هو وہاں کے عوام کو ریلیف میسر هو اور پولیس نظام ترقی سے ہمکنار هو ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر ملک حیات نے ڈی پی او کو نئی ذمہ دارياں سمبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور صحافی برادری کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا

09/09/2023

ملک بھر کی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی یوم دفاع بھر پور ملی جوش و جذبے کے ساتھ مانا یا گیا ۔۔

میرا انشاہ پریس کلب پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر جنوبی وزیرستان( بیورو ر...
08/09/2023

میرا انشاہ پریس کلب پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر

جنوبی وزیرستان( بیورو رپورٹ )تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے ہنگامی اجلاس میں میران شاہ پریس کلب پر پولیس کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔

ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پرس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے صدر ملک حیات اللہ محسود نے کہا کہ صحافت ریاست کا ایک بنیادی ستون ہے اور پریس کلب اور صحافیوں پر حملہ دہشت گردانہ فعل ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے صحافیوں پر حملہ میرانشاہ پولیس کی غنڈا گردی کو ظاہر کرتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھونس، دھمکی اور غنڈا گردی کے زور پر صحافیوں کو دبایا نہیں جا سکتا اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرتے رہیں گے

ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان نے متفقہ طور پر میرانشا ہ پریس کلب پر حملے کی مذمت کی اور ائی جی خیبر پختر حیات سے اس معاملے کی شفاف انکوائری سمیت ملوث اہلکاروں کی فوری برطرفی کا بھی مطالبہ کیا

انا للہ وانا الیہ راجعون افسوسناک خبر لکی مروت  تحصیل غزنی خیل شہبازخیل کے قریب 11000 لائن پر کام کرتے ہوئے اچانک بجلی آ...
08/09/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون افسوسناک خبر لکی مروت تحصیل غزنی خیل شہبازخیل کے قریب 11000 لائن پر کام کرتے ہوئے اچانک بجلی آنے پر کرنٹ لگنے سے 4 افراد موقع پر جاں کی بازی ہار گئے۔۔تفصیل کچھ دیر بعد

ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر نیاز خان تبدیل ملک حبیب خان نئے ڈی پی او اپر تعینات
05/09/2023

ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر نیاز خان تبدیل ملک حبیب خان نئے ڈی پی او اپر تعینات

پسماندہ علاقہ عمر رغزائی میں عوام کی سہولیت کے لئیے ہلال احمر کے تعاون سے  مفت ڈیلیوری کی سہولت سے  عوام مستفید ہونے لگی...
04/09/2023

پسماندہ علاقہ عمر رغزائی میں عوام کی سہولیت کے لئیے ہلال احمر کے تعاون سے مفت ڈیلیوری کی سہولت سے عوام مستفید ہونے لگی ۔

اپر وزیرستان (ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ) ہلال احمر پاکستان اپر جنوبی وزیرستان کے پورے عملہ اور خصوصی طور پر ڈی پی او شیر محمد محسود ، ڈاکٹر نور سعید وزیر اور شیراز خان اور ان کی پوری ٹیم کی محنت کے نتیجے میں BHU عمر رغزائی میں ڈیلیوری کی سہولت سے عوام کے مستفید ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ اج پہلی زچگی کا کیس کامیابی سے سر انجام دیا گیا جس میں بچے اور ماں دونوں کو ضروری ٹریٹمنٹ کے بعد گھر روانہ کردیا ۔عوامی حلقوں کے مطابق اس پسماندہ علاقے کے لوگوں کے لیے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ وہ اپنے BHU میں مفت زچگی کے سہولت سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ اسکے ساتھ ساتھ وزیرستان اپر میں یہ پہلا BHU ہے جو یہاں پر عوام کو صحت کی سہولت مفت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں بے شمار میڈیل کیمپوں کے انعقاد کے زریعے سینکڑوں مریضوں کو مفت میں مستفید کر چکے ہیں ۔

Address

Bara

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waziristan Breaking News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waziristan Breaking News:

Videos

Share

Nearby media companies