Bannu Ehsas News

Bannu Ehsas News نیوز اپڈیٹ، انٹرٹینمنٹ، سیاخت، کلچر،ایجوکیشن، سیاست اور کھیلوں کی خبریں....
Please Follow this page.

01/09/2024

بنوں میلاد پارک سے براہراست مناظر۔۔۔۔۔

عاطف والد رحمت اللہ آج شام  مدرسے سے گھر نہیں آیا ہے۔گھر والے بہت پریشان ہیں۔ اگر کسی کو کوئی معلومات ہو یا کہاں پر دیکھ...
01/09/2024

عاطف والد رحمت اللہ آج شام مدرسے سے
گھر نہیں آیا ہے۔گھر والے بہت پریشان ہیں۔
اگر کسی کو کوئی معلومات ہو یا کہاں پر دیکھا ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں۔
03369726714

31/08/2024

بنوں ٹانچی بازار میں مزدیگرائی کی مناظر۔۔۔۔۔۔۔۔

سعودی عرب کے کفیل سسٹم کو انڈین فلم نے دنیا بھر میں بے نقاب کر کے رکھ دیا۔ نوکری کی تلاش میں سعودی عرب پہنچنے والا شخص غ...
31/08/2024

سعودی عرب کے کفیل سسٹم کو انڈین فلم نے دنیا بھر میں بے نقاب کر کے رکھ دیا۔ نوکری کی تلاش میں سعودی عرب پہنچنے والا شخص غلام بنا لیا جاتا ہے۔ پھر وہ آہستہ آہستہ اپنی زبان ہی بولنا بھول جاتا ہے اور وقتاً فوقتاً گلے سے ان مویشیوں جیسی آوازیں نکالتا ہے۔ جن کو پالنے پر اسے مجبور کیا گیا۔ یہ فلم ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے جس کے بعد سعودی عرب کے نظام کفالت پر نئی بحث اور تنقید شروع ہوئی۔اس فلم کے بعد سعودی شہریوں میں انتہائی غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور وہ اپنے ملازموں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں کہ ہم سعودی ایسے نہیں ہیں۔ جیسا فلم میں دکھایا گیا ہے۔

حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مدد اور حمایت طلب کر لیوزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ...
31/08/2024

حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مدد اور حمایت طلب کر لی

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وفاقی حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو انگیج کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور ایک ہفتے میں مولانا فضل الرحمان سے دو بڑی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ صدر زرداری نے گزشتہ ہفتے کے روز جبکہ وزیراعظم نے آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ‏
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن صاحب کو بندوق بھی گفٹ کی۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجز میں مولانا فضل الرحمان سے مدد اور حمایت طلب کر لی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ملاقاتوں کا مقصد مولانا فضل الرحمان کی ناراضی دور کرنا اور انہیں منانا ہے، صدر اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا مولانا فضل الرحمان ایک جمہوری سوچ رکھنے والے زیرک سیاست دان ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی گئی کہ وہ ہمیشہ کی طرح جمہوری سیاسی سوچ کے ساتھ آگے چلیں، وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کی سیاست کو مسترد کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پوری کوشش کرے گی مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور ہوں۔

31/08/2024

بنوں.تھانہ میراخیل کی حدود میں ملزمان نے خاتون کو ف ا ئرنگ جبکہ مرد کوگلہ دباکر م وت کے
گھاٹ اتاردیا....پولیس

اڑخی کلہ خوجڑی بنوں میں نوجوان حفیظ اللہ ولد قاسم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا.

تھانہ منڈان پر نامعلوم مسل ح افراد کی فائ رنگ
تھانہ منڈان پولیس جوانوں کی جوابی فائ رنگ سے نامعلوم افراد بھاگ گئے.....

وزیر اعظم میاں شہبازشریف وفد کی ہمرہ جےیوآٸی سربرہ مولانا فضل الرحمن کی رہاٸش گاہ آمد وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار و...
30/08/2024

وزیر اعظم میاں شہبازشریف وفد کی ہمرہ جےیوآٸی سربرہ مولانا فضل الرحمن کی رہاٸش گاہ آمد

وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار وزیر داخلہ محسن نقوی عطاء تارڑ شامل

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کی خیرت دریافت کی

وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمن کو گلدستہ پیش کیا

رہنماوں میں موجود سیاسی صورتحال پر بات چیت

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری حاجی غلام علی مولانا اسعد محمود محمد اسلم غوری مولانا عبید الرحمن موجود

ملاقات میں مولانا جمال الدین مفتی ابرار احمد جلال الدین اڈوکیٹ بھی موجود

میڈیا سیل جے یوآٸی پاکستان

اسلحہ لائسنس کا حصول مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب آپ گھر بیٹھے Dastak ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ عوام کی ...
30/08/2024

اسلحہ لائسنس کا حصول مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

اب آپ گھر بیٹھے Dastak ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
عوام کی سہولت کے پیش نظر، ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان نے اسلحہ لائسنس کی مینول اور کمپیوٹرائزڈ برانچوں کو ایک کمرے میں منتقل کر دیا ہے۔

کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے سوموار تا جمعہ دفتری اوقات میں درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔

مکہ اور مدینہ کے قریب سعودی عرب کے ریگستانوں میں ایک غیر معمولی تبدیلی آئی ہے، حالیہ شدید بارشوں کے بعد سبز ہو گئے ہیں۔ی...
30/08/2024

مکہ اور مدینہ کے قریب سعودی عرب کے ریگستانوں میں ایک غیر معمولی تبدیلی آئی ہے، حالیہ شدید بارشوں کے بعد سبز ہو گئے ہیں۔
یہ غیر معمولی رجحان، خاص طور پر مغربی علاقوں میں، ان عام طور پر بنجر مناظر میں پانی کے اضافی ہونے کی وجہ سے گھاس اور پودوں کی سرسبز و شاداب نشوونما کا نتیجہ ہے۔
یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے تو آپ سب مسلمانوں سے گزارش ہے کے اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام کریں. سچے دل سے اپنے گناہوں سے توبہ کریں ہم اس وقت آخری وقت میں چل رہیں ہیں ہمیں اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہیے. یہی وقت ہے کہ ہم سیدھی راہ پر آجائیں پتا نہیں کب حالات کہاں پہنچے کہاں سے دجال نکل آئے جو سب سے بڑا فتنہ ہے جس کے بارے میں ہر نبی نے اپنی امتوں کو اس فتنے سے آگاہ کیا تھا ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی امت کو اس فتنے کے بارے میں بتایا ہے جو مسلمانوں کے لئے بڑا امتحان ہوگا ، توبہ کے دروازے بند ہو جائیں گے قرآن پاک آسماں پر اٹھا لیا جائے گا تو کیا ہم اس وقت کے لیے تیار ہیں؟ نہیں ہیں تو اپنے آخروی زندگی کے لیے خود کو تیار کریں آپ اس دنیا کے لیے اپنی آخروی زندگی خراب نہ کریں یہ دو دن کی زندگی کے لیے ہمیشہ والی زندگی خراب نہ کریں.
اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔مارکیٹ ذرائع نے انکشاف کیا ہے,بے جا ٹیکسز ...
29/08/2024

ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔مارکیٹ ذرائع نے انکشاف کیا ہے,بے جا ٹیکسز کے خلاف تاجروں نے ملک بھرمیں کامیاب شٹرداؤن ہڑتال کی تھی، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں کی ہڑتال کے باعث معیشت کو 50 سے 55 ارب روپے کا نقصان ہوا، ایف بی آر کو ٹیکسز کی مد میں 8 سے 10 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں بھی ڈیڑھ سے 2 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کےخلاف ملک گیر ہڑتال کی گئی، کراچی تا خیبر تک کاروباری مراکز بند رہے، شہرقائد کے بازاروں میں سناٹا رہا، دکانیں اور بڑی تمام مارکیٹیں مکمل بند رہیں۔ شہر میں بعض مقامات پر پٹرول پمپس بھی بند تھے، ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہی، شیرشاہ اور مومن آباد میں تاجروں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائرنذرآتش کیے، احتجاج ریکارڈ کرایا۔صدرکراچی الیکٹرونس ڈیلرز رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ظالمانہ ٹیکسز کا خاتمہ کرے، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کام کرے، ہڑتال کے باعث اشیائے خورونوش کی ترسیل معطل ہے۔

29/08/2024

بنوں سٹی میں ٹھنڈی ھواوں کا راج۔۔۔۔ بارش شروع
موسم خوشگوار

اگر یہاں پربنوں  کی قدیم سوغات.... چیرائی .....کا ذکر نہ کیا جائے تو یقینا نا انصافی تصور ہوگی...جو عام طور پر اس مہینے ...
29/08/2024

اگر یہاں پربنوں کی قدیم سوغات.... چیرائی .....کا ذکر نہ کیا جائے تو یقینا نا انصافی تصور ہوگی...
جو عام طور پر اس مہینے یعنی صفر کے مہینے میں بدھ کے دن اکثر گھروں میں پکایا جاتا ھیں اور پڑوسیوں اور رشتے داروں کے ہاں بھی ثواب کی نیت سے بھیجا جاتا ھیں۔۔۔۔
اور نئے نویلی دلہن کے گھر بھی سسرال کی طرف سے سپیشل تیار کرکے رشتہ داروں کے ھمراہ دھوم دھام سے لے جایا جاتا ھیں
تو کمنٹ میں بتائے کہ کس کس کے ہاں چیرائی اب بھی تیار کیا جاتا ھیں؟؟ (طاھر خان)

28/08/2024

ٹیکسز سے روتے بھی ھیں اور احتجاج سے بائیکاٹ بھی کر رھیں ھیں بنوں تاجران ۔۔۔۔۔۔
لگتا ھیں عوام کو ان کا بائیکاٹ کرنا پڑےگا

27/08/2024

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیر کو بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات پیش آئیں
جس میں کم از کم 60 افراد ہ لاک اور متعدد زخ می ہوئے ہیں۔ ان حملوں کی ذمے داری بی ایل اے نے قبول کی ھیں۔

مسلح افراد کا سڑک پر ناکے ۔۔۔ لوگوں کو گاڑیوں سے اتار کر ق ت ل کرنا اور ٹرکوں اور بڑی گاڑیوں کو نذر اتش کرنا جیسے واقعات ایک ہی دن میں ۔۔۔۔

(فیس بک سرچ میں صرف بلوچستان لکھ کر سرچ کرو ۔۔۔۔متعدد ویڈیوز اور فوٹو تبصرے بلوچستان پر مل جاتےھیں)))

کل بنوں سٹی میں موبائل سگنلز اور ریلوے روڈ اہل شیعہ کے چہلم ماتم جلوس کی وجہ سے بند رہا۔۔۔۔۔بنوں:- ضلع بنوں میں چہلم اما...
27/08/2024

کل بنوں سٹی میں موبائل سگنلز اور ریلوے روڈ اہل شیعہ کے چہلم ماتم جلوس کی وجہ سے بند رہا۔۔۔۔۔

بنوں:- ضلع بنوں میں چہلم امام حسین(رض) کا مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی حصار میں امام بارگاہ حسینیہ منڈان گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میلاد پارک بنوں تک اور پھر وہاں سے امام بارگاہ حسینیہ تک خیریت سے واپس آکر اختتام پذیر ہوا ۔۔۔

جلوس کے پر امن انعقاد کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔جس کیلئے 900 سے زائد پولیس آفسران و اہلکاران تعینات کئے گئے تھے ۔۔۔

جلوس کی براہ راست نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد نے کی۔
امام بارگاہ حسینیہ اور جلوس کے روٹس کیلئے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے جس کیلئے روٹس پر سیکیورٹی کیمرے، روٹس کی سکینگ اور عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی اہلکاران تعینات کئے گئے تھے ۔۔۔

جلوس کے آگے اور پیچھے اینٹی رائٹ اور مسلح خصوصی سکواڈز تعینات کئے گئے تھے۔

بنوں شہر میں حساس مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے سخت چیکنگ کی جارہی تھی۔
جلوس کے پر امن انعقاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین احمد نے بنوں کی عوام، پولیس، میڈیا نمائندگان، تاجر برادری، مذہبی راہنماؤں اور ریسکیو اہلکاروں کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان بنوں پولیس

سنہری موقع   ۔۔۔۔   ٹویوٹا  کار برائے فروخت GLi Toyota corolla model 2006White colour Full genuine with LED Back camera ...
26/08/2024

سنہری موقع ۔۔۔۔ ٹویوٹا کار برائے فروخت

GLi Toyota corolla model 2006
White colour Full genuine with LED Back camera 📷 10 by 10 condition demand 2500000
Contact:0332-9756149

25/08/2024

شمالی وزیرستان امن پاسون میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہے ، مقامی ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ جلوسوں کی شکل میں امن پاسون میں شرکت کیلئے آرہے ہیں

بنوں ۔۔۔افسران بالا کی ہدایت پر ۔۔۔بنوں ایکسائز ،بنوں پولیس کے اہلکار تھانہ کینٹ کے سامنے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی پک...
24/08/2024

بنوں ۔۔۔افسران بالا کی ہدایت پر ۔۔۔بنوں ایکسائز ،بنوں پولیس کے اہلکار تھانہ کینٹ کے سامنے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی پکڑ دھکڑ شروع۔۔۔پریشانی سے بچنے کے لئے اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائیے ۔

شام کے وقت ایک ماں کی فریاد کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی کہ ان کا یہ بچہ گھم ھوا ھیں۔۔۔  الحمداللہ بچہ اب سہی سلامت اپنے ماں کو...
23/08/2024

شام کے وقت ایک ماں کی فریاد کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی کہ ان کا یہ بچہ گھم ھوا ھیں۔۔۔ الحمداللہ بچہ اب سہی سلامت اپنے ماں کو پہنچ چکا ھیں۔۔۔۔ آپ سب کو بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔( طاھر خان)

‏ختم نبوت کے پروانے باہر کھڑے ہیں،آپ مہربانی کریں فیصلہ واپس کریں،مولانا فضل الرحمٰن کا مسکراتے ہوئے قاضی فائز عیسی سے م...
23/08/2024

‏ختم نبوت کے پروانے باہر کھڑے ہیں،
آپ مہربانی کریں فیصلہ واپس کریں،
مولانا فضل الرحمٰن کا مسکراتے ہوئے قاضی فائز عیسی سے مکالمہ۔۔۔۔۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسہ ملتوی کر دیا
22/08/2024

تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسہ ملتوی کر دیا

22/08/2024

بنوں سکول کے بچے سخت حطرے میں ۔۔۔۔۔
گورنمنٹ پرائمری سکول شہباز شیخان بنوں کی حستہ حال عمارت ٹھوٹ پھوٹ کمرے ۔۔ چاردیواری تک نہیں۔۔۔۔۔
ایجوکیشن دفتر والوں سے ہیڈ ماسٹر کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔۔۔۔

جانی خیل قوم کے مشر ملک ڈاکٹر نور محمد کل رات  فائرنگ سے ق ت ل ۔۔۔۔۔۔      21/8/2024
22/08/2024

جانی خیل قوم کے مشر ملک ڈاکٹر نور محمد کل رات فائرنگ سے ق ت ل ۔۔۔۔۔۔ 21/8/2024

چلو چلو صوابی چلوچلو چلو لکی چلوچلو چلو اسلام آباد چلو🙅خیبر پختون خواہ کے لوگوں ہر وقت چلتے رہو باقی پانی گیس بجلی روزگا...
21/08/2024

چلو چلو صوابی چلو
چلو چلو لکی چلو
چلو چلو اسلام آباد چلو🙅
خیبر پختون خواہ کے لوگوں ہر وقت چلتے رہو باقی پانی گیس بجلی روزگار و ہسپتالوں کی ضرورت نہیں ہے 😂😉

21/08/2024

بنوں ، تحصیل ڈومیل کے علاقے خوڑگئی موسی خیل میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی

بنوں ، آسمانی بجلی گرنے کےباعث گھر کی چھت گر گئی

بنوں ، چھت گرنے کی وجہ سے دو خواتین جاں بح ق ، سات افراد زخم ی

بنوں ، زخ می وں اور جاں ب حق افراد کو خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو 1122

جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا ہے کہ جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کے بغ...
21/08/2024

جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جےیوآئی کسی سیاسی اتحادکےبغیراپنی تحریک خودچلائے گی، ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کےتجربےاچھےنہیں رہے، ہم مزید کسی کوشرمندہ کرناچاہتے ہیں اورنہ ہوناچاہتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کریں گے، ایشو ٹو ایشودیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہوسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 2018کےبعداسمبلیاں اپنی اہمیت کھو بیٹھی ہیں، اس سیاست میں جمہوریت اپنامقدمہ ہاررہی ہے اور سیاسی عدم استحکام معیشت پراثر انداز ہو رہی ہے۔
جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ریاست ہی غیرمستحکم ہوجائےتوبنگلادیش جیسےحالات پیداہوتےہیں، ہم بنگلہ دیش جیسے حالات کی جانب نہیں جانا چاہتے، عوام کامقدمہ قومی سطح پرلڑناچاہتا ہوں لیکن ہمارےاعتراضات اور تحفظات کودورکیاجائے۔
سربراہ جے یو آئی نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کالونیل سسٹم ختم ہوگیا ہے، غریب ممالک کومعاشی، دفاعی اور سیاسی طور پر کنٹرول کیا جاتا ہے ،اس کیخلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا۔
آئی ایم ایف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہمارا بجٹ اب آئی ایم ایف بناتا ہے ہماری معیشت انکےقبضےمیں چلی گئی ہے، ایک زمانہ تھا پاکستان نےآئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا تھا وہ گھٹنے میں آکربیٹھ گئےتھے، آج وہ ہماری گردن سےپکڑتے ہیں اور سانس نہیں لینے دے رہے۔

20/08/2024

بنوں سٹی میں آدھے گھنٹے سے تیز بارش جاری

خمزہ ولد مختیارخان بوزہ خیل  کل صبح 8 بجے سے  لاپتہ ہے اگر کسی کو کوئی معلومات ہو تو اس نمبر رابطہ کریں۔ 03369060675 fan...
20/08/2024

خمزہ ولد مختیارخان بوزہ خیل کل صبح 8 بجے سے لاپتہ ہے اگر کسی کو کوئی معلومات ہو تو اس نمبر رابطہ کریں۔ 03369060675
fans

آر پی او بنوں ریجن عمران شاہد کی زیر صدارت آر پی او آفس بنوں میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے میٹنگ کا انعق...
20/08/2024

آر پی او بنوں ریجن عمران شاہد کی زیر صدارت آر پی او آفس بنوں میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ،
ڈی پی او بنوں ، ڈی پی او لکی،
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز بنوں اور لکی کی شرکت،

تفصیلات کے مطابق آج ڈی آئی جی عمران شاہد کی زیر صدارت بنوں ریجن کے پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں بنوں میں ہر قسم کی نان رجسٹرڈ و بلا نمبر پلیٹ گاڑیوں ،موٹر سائیکل، رکشوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں موٹر سائیکل اور رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ۔

تمام گاڑی مالکان بشمول موٹر سائیکل اور رکشوں اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن یقینی بنائیں.

بہ صورت دیگر تمام نان رجسٹرڈ چھوٹی بڑی گاڑیوں بشمول موٹر سائیکل و رکشوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی.

درج بالا خلاف ورزیوں کے ضمن میں آنے والی تمام گاڑیوں کو جرمانہ کیساتھ تھانوں اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند رکھا جائے گا.
نان رجسٹرڈ گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو رجسٹریشن کی صورت میں قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد مالکان کے حوالے کیا جائے گا.

Address

Bannu
0928

Telephone

+923341971522

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Ehsas News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bannu Ehsas News:

Videos

Share