Special News

Special News Media

ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان نے ضلع بنوں میں ساتویں زراعت شماری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...
01/01/2025

ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان نے ضلع بنوں میں ساتویں زراعت شماری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آمین اللہ اور بیورو آف سٹیٹیسٹک کے متعلقہ حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔
افتتاح کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زراعت شماری کی صحیح اعداد و شمار مکمل کرنے سے حکومت کو مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ اسلئے تمام تعینات شمار کنندہ زراعت شماری کے مطلوبہ اہداف کی تکمیل کیلئے محنت و لگن سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت شماری کی تکمیل سے مستقبل کی ترقیاتی منصوبوں بارے حکمت عملی وضع کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے محکمہ بیورو آف سٹیٹیسٹک کو اپنی ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ آخر میں زراعت شماری کی پر امن تکمیل کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

شمالی وزیرستان تحصیل سپین وام میں سیکورٹی فورسز پر ائی ڈی حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، سی...
01/01/2025

شمالی وزیرستان تحصیل سپین وام میں سیکورٹی فورسز پر ائی ڈی حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، سیکورٹی زرائع

تفصیلات کے مطابق میرعلی سب ڈویژن تحصیل سپین وام میں سیکورٹی فورسز پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اس علاقے میں کانوائی کیلئے علاقے کو کلیئر کر رہے تھے۔

دھماکے میں نائک حبیب شہید جبکہ لانس نائک نثار شدید زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق شہید اور زخمی کو میرعلی ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

01/01/2025

بنوں میں بارش شروع، موسم خوشگوار

صوبائی وزیر پختون یار خان کی کمشنر بنوں ڈویژن آفس آمد ,نوتعینات کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ نے صوبائی وزیر پختون یار خ...
01/01/2025

صوبائی وزیر پختون یار خان کی کمشنر بنوں ڈویژن آفس آمد ,

نوتعینات کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ نے صوبائی وزیر پختون یار خان کا آفس آمد پر استقبال کیا,

صوبائی وزیر پختون یار خان نے نوتعینات کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ,

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین محکمہ زکوۃ نیاز احمد خان,پی ٹی آئی کے رہنما حاجی ملک محمد اللہ خان داوڑ,چیئرمین معصوم وزیر ایڈوکیٹ,سابق ناظم ملک فیض اللہ خان, آئی ایس ایف ضلعی صدر ندیم خان,محمد ظریف خان و دیگر بھی موجود تھے ,

01/01/2025

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یارخان نے ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان کے ہمراہ ضلعی زکوۃ دفتر کا دورہ کیا ,

01/01/2025

صوبائی وزیر پختون یار خان کا بنوں میں سروس ڈیلیوری سنٹر کا افتتاح

ممبر بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں شب نیاز خان کی ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں آمد ، بم دھماکہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیا...
31/12/2024

ممبر بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں شب نیاز خان کی ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں آمد ، بم دھماکہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ،

ممبر بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں، شب نیاز خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں پہنچے اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ۔ جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بروقت طبی امداد اور دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی ،

انہوں نے زخمی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس موقع پر ہسپتال عملے کو زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

شب نیاز خان نے دھماکے کے بعد ہسپتال عملے کے بروقت اور مؤثر اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی بنوں انتظامیہ اور طبی عملے نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی اور ان کی دیکھ بھال میں جس پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تعریف ہے۔ یہ عمل ان کی محنت اور ذمہ داری کی عکاس ہے ،

31/12/2024

مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مفتی عظمت اللہ سعدی کا تحصیل میرعلی کا دورہ

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یارخان نے ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان کے ہمراہ ضلعی زکوۃ...
31/12/2024

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یارخان نے ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان کے ہمراہ ضلعی زکوۃ دفتر کا دورہ کیا ,

ضلعی زکوۃ دفتر پہنچنے پر چیئرمین نیاز احمد خان و دیگر نے ان کا استقبال کیا,

صوبائی وزیر پختون یار خان اور ڈپٹی کمشنر بنوں کو روایتی پگڑی پہنائی گئیں ,

صوبائی وزیر پختون یار خان نے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرو زکوۃ کی رقم مستحقین,غرباء اور لاچار افراد میں مخلصانہ طریقے سے تقسیم کی جائے گی کسی قسم کی لوٹ مار اور کرپشن کی اجازت نہیں دی جائے گی مستحق خاندانوں کوان کی دہلیز پر زکوۃ کی رقم پہچائی جائے گی,

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کی فلاح و بہود کیلئے پیش پیش ہے عشر و زکوۃ کی رقم سے غرباء کی مدد کی جائے گی جن افراد کو آنکھوں یا دیگر آپریشن کی ضرورت ہو تو محکمہ زکوۃ کی جانب سے ضروریات پوری کی جائیں گی جو خاندان بیٹیوں کے جہیز کی طاقت نہیں رکھتا اس کوعشر وزکوۃ کی رقم سے جہیز کا سامان خریدکر دیا جائے گا,

اس موقع پر چیئرمین معصوم وزیر, ملک نافد خان جھنڈوخیل, ملک فرمان نیاز خان ودیگر بھی موجود تھے,

ڈیڈک چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی حاجی زاہد اللہ  خان وزیر کے فرزند امدا د خان وزیر کا خلیفہ گل نواز ہسپتال کا دورہ امداد...
31/12/2024

ڈیڈک چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی حاجی زاہد اللہ خان وزیر کے فرزند امدا د خان وزیر کا خلیفہ گل نواز ہسپتال کا دورہ

امداد خان وزیر نے ہسپتال میں بیماروں کی بیمار پرسی کی اور ہسپتال میں مریضوں کو درپیش مختلف مساٸل سے متعلق ہسپتال ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور تمام مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت دی،

رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ کا سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کے ہمراہ نورڑ کا دورہ حالیہ 24 نومبر کے گرفتار ...
31/12/2024

رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ کا سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کے ہمراہ نورڑ کا دورہ

حالیہ 24 نومبر کے گرفتار شدہ ورکرز کے گھروں پر حاضری دی,

آئی ایل ایف کے وکلاء سے بدستور رابطے میں ہیں
انشاءاللہ ان افراد کی باحفاظت واپسی تک چین سے نہیں بھٹیں گے اور ان کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوششں کی بھی ہے اور ابتک جاری بھی ہے.

اور ایک نمائندہ مقرر کیا تاکہ گرفتار شدہ افراد کے لئے مالی امداد بھی پہنچائے.

31/12/2024

صوبائی وزیر پختون یار خان کا بنوں سنٹرل جیل کا دورہ

کینٹ پولیس پر حملہ ، حملے میں زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی آج تھانہ ک...
31/12/2024

کینٹ پولیس پر حملہ ، حملے میں زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی

آج تھانہ کینٹ پولیس پر حملہ ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی ایم ٹی آئی بنوں انتظامیہ نے شعبہ ایمرجنسی عملے کو الرٹ کیا اور فوری طور پر اضافی عملے کو بھی ہسپتال پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ،

حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں پہنچائے گئے جنہیں فوری طور پر طبی عملے نے طبی امداد فراہم کی ،

اس موقع پر ایڈیشنل میڈیکل ڈائریکٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم سجاد اور ڈائریکٹر نرسنگ ذائفہ گل بھی شعبہ ایمرجنسی میں موجود رہی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نگرانی کی

حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے

صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے سروس ڈیلیوری سنٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشن...
31/12/2024

صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے سروس ڈیلیوری سنٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان بھی موجود تھے۔

سروس ڈیلیوری سنٹر پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا نے سنٹر کا دورہ بھی کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا منشور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہے تحصیل سے متعلق معلومات سروس ڈیلیوری سنٹر میں ایک چھت کے نیچے مہیا کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کے مسائل سے غافل نہیں بلکہ ان کے حل کیلئے پوری طرح پرعزم ہے عوامی مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے سروس ڈیلیوری کے ذریعے سائلین کے مسائل بروقت حل ہوں گے اور اگر کسی کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو اس کی نشاندہی کی جائے اور مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے عوامی ایجنڈے کے تحت سروس ڈیلیوری سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے عوام کو سہولت ہوگی اور انہیں مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے بنوں سنٹرل جیل کا دورہِ کیا۔اس موقع پر ان کے ہم...
31/12/2024

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے بنوں سنٹرل جیل کا دورہِ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان اور ایکسیئن پبلک ہیلتھ فضل احمد بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے جیل کے مختلف بیرکوں، پھانسی گھاٹ، لنگر خانے اور ہسپتال کا دورہِ کیا اور وہاں فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو بھی جانچا۔

انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

صوبائی وزیر نے جیل میں قیدیوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید برآں انہوں نے ایکسیئن پبلک ہیلتھ بنوں فضل احمد کو ہدایت کی کہ بنوں سنٹرل جیل میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بنوں سنٹرل جیل متعصم باللہ نے بریفنگ دی,

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت قیدیوں اور جیلوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو آئین و قانون کے تحت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

30/12/2024

بی او جی بنوں کے ممبر شب نیاز خان نے بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا الگ الگ دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما حزب اللہ، فرمان نیاز خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے,

ممبر بی او جی شب نیاز خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں کے ڈائریکٹرز سے الگ الگ ملاقات کی اور عملے سے بھی ملے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے حکام نے شب نیاز خان کو تفصیلی بریفنگ دی,

شب نیاز خان نے بریفنگ کے بعد ہسپتالوں کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی حالت زار معلوم کی ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جو اہم ذمہ داری انہیں سونپی ہے اسے بہتر طریقے سے نبھا کر عوام کو صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم کریں گے,

انہوں نے کہا کہ بنوں کے ہسپتالوں کی موجودہ حالت سے آگاہ ہیں اور انشاء اللہ مل کر جدوجہد کریں گے بنوں کے ہسپتالوں کو عملے اور فنڈز کی اشد ضرورت ہے جلد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے نوٹس میں یہ مسئلہ لا کر فنڈز کی فراہمی اور عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے,

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ میں سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کروں گا یہ میرا پہلا اور آخری دورہ نہیں ہوگا بلکہ بار بار آؤں گا تاکہ عوام اور ہسپتالوں کی مشکلات سے خود کو آگاہ رکھ سکوں خیبر پختونخوا کی حکومت کی صحت و تعلیم کی بہتری اولین ترجیح ہے,

Address

Bannu
2800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Special News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Special News:

Videos

Share