Bahawalpur Update

Bahawalpur Update news and updates about bahaولpur.❤️
(3)

25/01/2025

بہاولپور شہر کے سوشل میڈیا پر ایک فوڈ بلاگر جو اپنے فیسبک پیج پر ہمیشہ مختلف کھانوں اور کھانوں کے مراکز کے بابت اپنے تجربات پوسٹ کیا کرتی تھیں، گزشتہ شب مجھے اچانک ان کے بارے میں خیال آیا کہ کئی ہفتے گزر گئے ہیں ان کی پوسٹ میرے سامنے سے کیوں نہیں گزری،
انگلیوں کو زحمت دے کر جب ان کا پیج کھولا تو سب سے آخری پوسٹ پر انہوں نے لکھا ہوا تھا کہ “اگر کوئی یہ پوسٹ پڑھ رہا ہے تو میرے والد کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ دیں” ۔
مجھے ان کی پوسٹ پڑھ کر نہایت دکھ ہوا اور وجہ جان کر کہ وہ ایک مدت سے فیسبک سے غائب کیوں ہیں بہت بڑا جھٹکا لگا۔۔
اپنوں کی جدائی انسان کو کس قدر کھا جاتی ہے
اللہ پاک سے دعا ہے اس دنیا سے جا چکے ہر کسی کے والدین کی مغفرت فرمائے آمین

دوپہر کا اب گھر آیا ہوں، کمرے میں داخل ہوا، لائٹ جلائی تو بیڈ کے ساتھ والی میز پر یہ فروٹ کی پلیٹ اور  اس کے نیچے کھیر ر...
24/01/2025

دوپہر کا اب گھر آیا ہوں، کمرے میں داخل ہوا، لائٹ جلائی تو بیڈ کے ساتھ والی میز پر یہ فروٹ کی پلیٹ اور اس کے نیچے کھیر رکھی ہوئی دیکھی،
حالانکہ سب کو پتہ ہے میں رات کو سونے کے وقت نہیں کھاتا،مگر پھر بھی میری امی نے یہ سب رکھا ہے اس خیال میں کہ شاید مجھے بھوک نہ لگ رہی ہو،،
اور یہ آج کا نہیں ہے،امی روزانہ بلاناغہ میرے کمرے میں میز پر کچھ نہ کچھ کھانے
کا رکھ کر سوتی ہیں
❤️

24/01/2025

اس سال سردی گزارے لائق ہی پڑی بہاولپور میں
😕

اصغر بہاولپوری، جو بہاولپور کے ایک معروف فنکار تھے، نے 2012 میں ایک بڑا تالا تیار کیا۔ اس تالے کی تیاری میں انہوں نے ایک...
23/01/2025

اصغر بہاولپوری، جو بہاولپور کے ایک معروف فنکار تھے، نے 2012 میں ایک بڑا تالا تیار کیا۔ اس تالے کی تیاری میں انہوں نے ایک سال تک سیالکوٹ میں قیام کیا اور کئی لاکھ روپے خرچ کیے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا تالا ہے۔ ان کے مطابق، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لاہور کے رہائشی جاوید کا تالا 26 انچ اونچا اور 96 کلو وزنی تھا، جبکہ ان کا تالا 34 انچ اونچا اور 140 کلو وزنی تھا۔ اصغر بہاولپوری اس تالے کا اندراج گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کرانا چاہتے تھے۔

اصغر بہاولپوری اپنی اس دیرینہ خواہش کو محض خواہش ہی رکھ کر اس دنیا سے چند سال پہلے کوچ کر گئے۔

23/01/2025

گلزار صادق بہاولپور میں لکی ایرانی سرکس لگی ہوئی ہے ہر روز شام چھ بجے سے بارہ بجے تک پروگرامز ہیں
😊

اب سے کچھ دیر پہلے فرید گیٹ کے پاس موجود یونائٹڈ بینک کے باہر لی گئی اس تصویر پر غورفرمائیں تو آپ دیکھیں گے کہ غیر قانون...
22/01/2025

اب سے کچھ دیر پہلے فرید گیٹ کے پاس موجود یونائٹڈ بینک کے باہر لی گئی اس تصویر پر غورفرمائیں تو آپ دیکھیں گے کہ غیر قانونی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو اٹھانے والا لفٹر خود ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حادثے کو دعوت دے رہا ہے۔
اگر آپ تصویر کو دوبارہ دیکھیں تو ایک کانسٹیبل بھی نظر آئے گا، جو پولیس کی گاڑی کو سڑک پر کھڑی کرکے اندر آرام سے بیٹھا ہے۔

اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ یا تو بہاولپور کی عوام کے ساتھ ہمدردی کی جائے یا پھر ان سرکاری اہلکاروں کو قانون پر عملدرآمد سکھایا جائے۔🙏🏻

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں ہونے والا تاریخی پاک،بھارت کرکٹ میچپاکستان اور بھارت کے درمیان 1955 میں بہاولپور کے مشہور ڈرنگ...
21/01/2025

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں ہونے والا تاریخی پاک،بھارت کرکٹ میچ

پاکستان اور بھارت کے درمیان 1955 میں بہاولپور کے مشہور ڈرنگ اسٹیڈیم میں ہونے والا ٹیسٹ میچ کرکٹ کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ تھا۔ 13 جنوری 1955 کو شروع ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کے بالرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ اور یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔ اور اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ بہاولپور میں کرکٹ کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔

یہ میچ آج سے تقریباً 70 سال پہلے اسی مہینے(جنوری)کھیلا گیا تھا۔

انا للہ وانا الیہ راجعونتھانہ صدر بہاولپور کے علاقے میں افسوس ناک واقعہذرائع کے مطابق کامران نامی شخص اپنی ادھار رقم واپ...
21/01/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
تھانہ صدر بہاولپور کے علاقے میں افسوس ناک واقعہ

ذرائع کے مطابق کامران نامی شخص اپنی ادھار رقم واپس لینے گیا تھا جب اسے سر میں گولی مار کر اسکی نعش کو آگ کے سپرد کردیاگیا۔
اس کیس میں ملوث ایک ملزم جس کا نام احسان بتایا جارہا ہے، کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے-

اللہ پاک کامران کی مغفرت فرمائے آمین

آج بروز سوموار دیوان پل بہاولپور کے پاس علی آباد ٹاؤن میں ہوئی انوکھی واردات!! دو راہگیروں نے ایک لاک شدہ سائیکل کو اپنی...
20/01/2025

آج بروز سوموار دیوان پل بہاولپور کے پاس علی آباد ٹاؤن میں ہوئی انوکھی واردات!!

دو راہگیروں نے ایک لاک شدہ سائیکل کو اپنی قسمت کا ستارہ سمجھ لیا اور اسے ساتھ لے اڑے۔

پہلی ویڈیو میں دیکھیے دو بندے تھے، لیکن ان میں سے ایک موقع کی نزاکت کو بھانپ کر دل تھامے واپس پلٹ گیا۔ مگر دوسرا جوان جس کے ارادے کچھ زیادہ ہی مضبوط تھے، تنہا کھڑی سائیکل کو “میرا ساتھی، میرا ہمدم” سمجھ کر اس کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھا بیٹھا۔

اب ذرا دوسری ویڈیو میں دیکھیں محترم ایسے اطمینان اور مزے سے چلا رہے ہیں جیسے کوئی معرکہ مار کر لوٹ رہے ہوں۔

20/01/2025

اب میٹرک کے طلبہ کے لیے صرف "میٹرک سائنس" اور "میٹرک آرٹس" کے روایتی آپشنز نہیں رہے۔ پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے بین الاقوامی نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے 2025 سے میٹرک میں مختلف کورسز شامل کیے گئے ہیں۔ اب طلبہ اپنی دلچسپی کے مطابق درج ذیل گروپس میں سے انتخاب کر سکتے ہیں:

1. میٹرک کمپیوٹر سائنس
مضامین: لازمی مضامین + فزکس + کیمسٹری + ریاضی + کمپیوٹر سائنس اور انٹرپرینیورشپ + انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی

2. میٹرک ہیلتھ سائنس
مضامین: لازمی مضامین + فزکس + کیمسٹری + بائیولوجی + ہیلتھ سائنس

3. میٹرک ایگریکلچر سائنس
مضامین: لازمی مضامین + فزکس + کیمسٹری + ریاضی + بائیولوجی + ایگریکلچر سائنس

4. میٹرک فیشن ڈیزائننگ
مضامین: لازمی مضامین + جنرل سائنس + کمپیوٹر سائنس اور انٹرپرینیورشپ + کمیونیکیشن اسکلز اور پرسنل گرومنگ + فیشن ڈیزائننگ

سرد رات کے ڈیڈھ بجے ہم لوگ تو گرم بستر میں ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ حلال کی روزی کی تلاش میں جدوجہد کر رہے ہوتے۔۔اللہ پاک س...
19/01/2025

سرد رات کے ڈیڈھ بجے ہم لوگ تو گرم بستر میں ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ حلال کی روزی کی تلاش میں جدوجہد کر رہے ہوتے۔۔

اللہ پاک سب کے لیے آسانیاں فرمائے۔

ماشاءاللہپاک فوج❤️
19/01/2025

ماشاءاللہ
پاک فوج❤️

قلعہ دراوڑیہ قلعہ جٹ بھٹی راجپوت قبیلے کی تاریخی عظمتوں کا امین ہے۔ تاریخ دانوں کے مطابق جیسل میر کے قدیم جٹ بھٹی راجپوت...
19/01/2025

قلعہ دراوڑ
یہ قلعہ جٹ بھٹی راجپوت قبیلے کی تاریخی عظمتوں کا امین ہے۔ تاریخ دانوں کے مطابق جیسل میر کے قدیم جٹ بھٹی راجپوت حاکم راول دیو راج بھٹی نے 800 عیسوی میں اس کی تعمیر کرائی۔ اس دور میں اس راجا کو راجا ڈیوا بھٹی بھی کہا جاتا تھا۔

تاریخ دانوں کے مطابق چونکہ ریاست جیسل میر اور بہاولپور ریاست کے قدیم جٹ بھٹی راجپوت حاکم راول دیو راج بھٹی نے 800 عیسوی میں اس کی تعمیر کرائی۔ اسی لیے اس کا نام دیو راول قلعہ تھا جو بگڑ کر ڈیوا راوڑ اور اب ڈیراور ہو گیا ہے۔

ایک اور روایت کے مطابق شری کرشن جی مہاراج جن کا جنم چندر بنسی قبیلے میں ہوا اورچندر بنسی اصلا اور نسلا جاٹ بن سندھ بن حام بن نوح علیہ اسلام کی آل میں سے ہیں کی ہی نسل سے ایک انتہاٸی خوش بخت اور جنگجو راجا بھٹی کا جنم ہوا جو اصلاً اور نسلاُ جٹ ہی تھا مگر بعد ازاں وسیع وعریض راج پاٹ کی بدولت تاریخ میں راجپوت مشہور ھوا۔ اور اس راجا جٹ بھٹی کی نسل سے یکے بعد دیگرے کثیرالتعداد راجے مہاراجے ہوئے جن میں سے ایک راجے کا نام راول دیو راج جٹ بھٹی بھی تھا جو وادی ہاکڑہ (چولستان) کا عظیم الشان حکمران ہوگزراہے۔ اس خطے کی قدیم زبان وہی تھی جسے آج کل سراٸیکی کا نام دیا گیا ہے۔ اور سراٸیکی کے بہت سے الفاظ میں حرف” د“ عموماً حرف ”ڈ“کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔مثلاً دادا سے ڈاڈا،دانت سے ڈند،درانتی سے ڈاتری ،دینا سے ڈینا ،دیوا سے ڈیواوغیرہ وغیرہ لہازہ راجا دیوا بھٹی کو راجا ڈیوا بھٹی بھی کہا جاتا تھا نیز یہانپر میں آپکو یہ بھی بتاتا چلوں کہ لفظ دیوا دراصل سنسکرت یا ہندی کے لفظ دیوتا کا اختصار ہے اور اس کی مزید مختصر صورت لفظ دیو ہے۔

چنانچہ راجا دیو نے چولستان (وادیٍ ہاکڑہ)میں جو قلعہ تعمیر کیا تھا اس دور میں اسے دیو اوور یا ڈیوا اوور کہا جاتا تھا۔”اوور“ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی قلعہ/کوٹ/فورٹ کے ہیں اسی طرح ڈیوا اوور سے مراد راجا ڈیوا بھٹی کا قلعہ ہے۔جو بعد ازاں قلعہ ڈیراوڑ /ڈیراول مشہور ہوا۔ (جو بعد میں راجا ڈیوا کے خاندان سے حاکم بہاولپور صادق خاں عباسی کے خاندان کی ملکیت بنا اور آج کل جس میں بہاور لپور کے حکمران عباسی خاندان کے بزرگوں کے مقبرے یا مزارات ہیں ) بالکل اسی طرح جسطرح راجا کہر یا راجا کیہار جٹ بھٹی نے اس دور میں دریاٸے بیاس اور ستلج کے سنگم پر ایک قلعہ تعمیر کیا تھا جسے اس دور میں ”کہراوور“ (راجا کہر جٹ بھٹی کا قلعہ)کہا جاتا تھا جو بعد میں کہروڑ اور پھر کہروڑ پکا مشہور ہوا ۔ جیسے راجا لہو اور راجا کسو کے قلعے ”لہواوور“,”کسواوور“ بعد ازاں لاہور اور قصور مشہور ہوٸے۔

ایک اور روایت کے مطابق یہ قلعہ بھاٹی خاندان کے حکمران رائے ججہ نے نویں صدی عیسوی میں تعمیر کروایا۔ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ رائے ججہ نے اپنے بھتیجے سے اختلاف کی وجہ سے اس قلعہ کی تعمیرومرمت رکوا دی تھی۔ جس پر رائے ججہ کی بہن نے اسے سمجھایا کہ بھٹی/بھاٹی اور بھاٹیا ایک ہی قوم ہیں لہذا قلعہ کی تعمیر جاری رکھیں۔لوک روایت میں اس واقعہ کا ذکر کچھ اس طرح ہوا ہے۔ رائے ججہ سائیں، تیکوں وڈی بھین سمجھاوے بھٹی تے بھاٹیا ہن ہکو کوٹ اسارن ڈے۔

1733ء میں نواب صادق محمد خان اول نے اس قلعہ کو فتح کیا۔ اگرچہ 1747ء میں جیسل میر کے راجا راول سنگھ نے اس قلعہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا لیکن 1804ء میں نواب مبارک خان نے یہ دوبارہ حاصل کر لیا۔
اس کے بعد سے یہ بہاولپور کے حکمرانوں کی شاہی رہائش گاہ بنارہا۔ نوابوں کے مختلف ادوار میں اس قلعہ کی وقتا فوقتا مرمت اور تزین و آرائیش کی جاتی رھی لیکن ریاست کا دار الحکومت بہاولپور بننے سے آہستہ آہستہ اس پر بعد میں آنے والے حکمرانوں کی توجہ کم ہوتی گئی اور اب یہ قلعہ بہت خستہ حالت میں بدلتا جا رہا ہے۔ قلعہ ڈیراور کے اردگرد کئی آثار قدیمہ کے مقامات ہیں جو وادی سندھ کی تہذیب سے بھی پرانے ہیں لیکن آج تک یہاں پر کھدائی نہیں ہو سکی۔قلعہ کے ساتھ واقع تالاب کے بارے میں کہا جاتا کہ اس کی تہ پیتل کی دھات سے بنائی گئی ہے تاکہ بارش کا پانی صحرا میں جذب نہ ہو سکے۔ قلعہ کے پاس ہی لال قلعہ دہلی کی موتی مسجد کی طرز پر بنائی گئی شاہی مسجد قلعہ کی شان اور خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

قلعہ میں خفیہ سرنگوں کا ایک جال بھی بچھایا گیا تھا جو جنگ کی صورت میں خفیہ راستے کے طور پر استعمال ہوتی تھیں۔ لیکن اب سکیورٹی خدشات کی وجہ سے حکومت پاکستان نے ان سرنگوں کو بند کروا دیا ہے۔ صدر لوک سیوا وارث ملک کے مطابق قلعہ ڈیراور میں دفاتر، قید خانہ، پھانسی گھاٹ، رہائش گاہیں اور پانی کا کنواں جو تالاب سے جڑا ہوا تھا، موجود تھے۔ اس قلعہ میں نواب صاحب اپنے درباریوں کے ساتھ کھلا دربار منعقد کرتے تھے اور سزاوں کے احکامات جاری کرتے تھے۔
یہ قلعہ چولستان جیپ ریلی کا اختتامی پوائنٹ بھی ہے۔ جس کی وجہ سے کافی ملکی اور غیر ملکی سیاح اس تاریخی مقام کی سیر بھی کرتے ہیں۔

سرائیکی چوک بہاولپور کی فرنیچر مارکیٹ میں دو گھنٹے قبل خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ا...
17/01/2025

سرائیکی چوک بہاولپور کی فرنیچر مارکیٹ میں دو گھنٹے قبل خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا-

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ متاثرہ تاجروں کو ان کے نقصان پر صبر عطا فرمائے اور ان کا کاروبار جلد بحال ہو آمین

17/01/2025

جب سے سردیوں کی چھٹیاں ختم ہوئی ہیں تب سے سردی بڑھ گئی ہے،
😕

17/01/2025

بہاولپور میں دھند

16/01/2025

بہاولپور شہر کے مسائل کون کون سے ہیں؟ اور کیسے حل کیے جا سکتے ہیں؟

Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahawalpur Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share