Bahawalpur Pakistan بہاولپور پاکستان

Bahawalpur Pakistan بہاولپور پاکستان لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ♥

وہ جنہیں لگتا ھے کہ میکڈونلڈ کا کیا قصور ھے مکڈونلڈ کا بائکاٹ کیوں ؟             🇵🇸
21/12/2023

وہ جنہیں لگتا ھے کہ میکڈونلڈ کا کیا قصور ھے
مکڈونلڈ کا بائکاٹ کیوں ؟
🇵🇸

تلاش گُمشدہ .... شئیر کیجئے .... شکریہنام: عبدالساجد ولد عبدالقادر نیلے کلر کا سوٹ اور سکن کلر کی جرسی پہنی ہوئی ہے 18 د...
19/12/2023

تلاش گُمشدہ .... شئیر کیجئے .... شکریہ
نام: عبدالساجد ولد عبدالقادر نیلے کلر کا سوٹ اور سکن کلر کی جرسی پہنی ہوئی ہے 18 دسمبر رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں ذہنی توازن ٹھیک نہ ہے ـ
گھر کا پتہ: دارالکباب چوک بالمقابل وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور
رابطہ نمبر: 03049534513، 03067713474

کراچی موڑ سے آگے بہاولپور بائی پاس روڈ، الحق کاٹن فیکٹری کے قریب بس , ٹرالر و دیگر وہیکل حادثہ ابتدائی طور پر 5 افراد کے...
13/12/2023

کراچی موڑ سے آگے بہاولپور بائی پاس روڈ، الحق کاٹن فیکٹری کے قریب بس , ٹرالر و دیگر وہیکل حادثہ ابتدائی طور پر 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں، حادثہ بڑا ہے نقصانات کا اندازہ زیادہ ہے، ٹرک میں آگ لگ گئی جس سے موقع پر تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے گئے ـ
ریسکیو سٹاف کے مطابق بس اور ٹرک کے درمیان شٹرنگ کے سامان والی لوڈر ٹرالی ( چھکڑا) کو بچاتے ہوئے ایکسیڈنٹ ہوا جس کے نتیجے 5 لوگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کیا۔ ٹرک کی آگ کو کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کا اب اندرون شہر میں داخلہ ممنوع شہر بہاولپور سے حاصل پور،چشتیاں،ہارون آباد اور بہاولنگر جانے والی پ...
09/12/2023

ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کا اب اندرون شہر میں داخلہ ممنوع

شہر بہاولپور سے حاصل پور،چشتیاں،ہارون آباد اور بہاولنگر جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کا اب شہر سے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حادثات کی شرح بڑھنے کی وجہ سے بہاولپور کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں شہر میں داخل ہونے کی بجائے جیل روڈ سے سول ہسپتال اور پھر جھانگی والا روڈ کے ذریعے ڈیرہ بکھا کا راستہ اختیار کریں گی۔

الحمدللہ اس پر عمل بھی کیا جارہا ہے۔ تمام ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں یہی راستہ اختیار کر رہی ہیں۔

چڑیا گھر بہاولپور میں ٹائیگرز کے حملے میں ہلاک شخص کی شناخت کا معاملہ ـڈپٹی کمشنر بہاولپور  کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص ...
07/12/2023

چڑیا گھر بہاولپور میں ٹائیگرز کے حملے میں ہلاک شخص کی شناخت کا معاملہ ـ
ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد بلاول ولد محمد جاوید کے نام سے ہوئی ہے، جسکا تعلق گرین ٹاؤن لاہور سے تھا ـ
متوفی کے والد سے حکام کا رابطہ ہوگیا ہے جو اپنے بیٹے کی نعش وصول کرنے بہاولپور کے لئے روانہ ہوچکا ہے والد کے مطابق بلاول تقریباﹰ 20 روز سے گھر نہیں آیا تھا ـ
تحقیقات اور متوفی کے والد کی تصدیق اور اسپتال ریکارڈ کے مطابق محمد بلاول نشئہ کا عادی تھا، دو بار نشئہ کے علاج کے لئے 29 جنوری سے 13 مئی 2021 ء جبکہ دوسری بار 9 دسمبر 2021ء سے12 جنوری 2022ء تک الفلاح سنٹر لاہور میں داخل ریا ہے ـ
بلاول جاوید کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 3 مقدمات بھی درج ہیں۔
دوسری جانب انتہائی اہم سوال کہ نوجوان چڑیا گھر میں کیسے اور کس راستے سے داخل ہوا، اس بارے میں چڑیا گھر انتظامیہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر بہاولپور کی بنائی گئی کمیٹیاں تحقیقات کر رہی ہیں۔
تحقیقات میں ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں چڑیا گھر کے عملے کی غفلت سمیت اس مفروضہ پر کہ کیا یہ شخص ٹائیگرز کے انتہائی قیمتی بچے چوری کرنے آیا تھا اگر ایسا ہے تو اس کے ساتھی اور چڑیا گھر کے کونسے اہلکار اس میں ملوث ہوسکتے ہیں، اس پہلو سے بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ کیا اس شخص کو قتل کر کے جائے واقعہ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم نشئہ کرنے کے ریکارڈ کی وجہ سے اس پہلو کے امکان کم بتائے جاتے ہیں ـ
لاش کا پوسٹ مارٹم بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شیروں نے نوجوان کی گردن کو بری طرح نوچ ڈالا تھا، نوجوان کے شیروں کے حملے کے دوران مزاحمت کے شواہد بھی سامنے آئے۔
انتظامیہ کے مطابق نوجوان کے شیروں کے پنجرے میں جانےکی وجہ اور راستےکا علم نہیں ہوسکا۔
رہورٹ: وسیم اقبال

06/12/2023

بہاولپور چڑیا گھر ( شیرباغ ) شہری کی ہلاکت کا معاملہ !!

تفصیلات :
چڑیا گھر شیر باغ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف علی عثمان بخاری اور سپروائزر کلیم سرفراز کے مطابق آج صبح 10/11 بجے کے قریب صفائی کا عملہ جب ٹائیگرز پنجرے کی صفائی کے لئے گیا تو ٹائیگرز کے کمرے میں ایک شخص کی چیڑ پھاڑ کی ہوئی لاش نظر آئی جس کی فوری اطلاع ہمیں دی گئی، ہم نے بہاولپور انتظامیہ، کو آگاہ کیا ـ
علی عثمان بخاری کے مطابق شام کو چڑیا گھر بند کرتے ہوئے تمام وزیٹرز کو باہر نکال کر دروازے لاک کر دئے جاتے ہیں ـ
پانچ افراد سپروائزر کی زیر نگارنی رات کو ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں جبکہ چڑیا گھر کی دیوار یا جنگلہ بھی ٹوٹا ہوا نہیں ہے ـ

ذاتی مشاہدہ
کھائی ہوئی لاش کو دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ یہ شخص رات کے پہلے پہر ٹائیگرز کی درندگی کا شکار ہوا ہے ـ
مذکورہ شخص نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ واجبی سا تھا، جیب میں چڑیا گھر کا ٹکٹ، رقم یا شناختی کارڈ سمیت کچھ نہیں تھا ـ
غالب امکان یہ ہو سکتا ہے کہ مزکورہ شخص چڑیا گھر بند ہونے کے وقت چڑیا گھر میں موجود تھا، لیکن بغیر ٹکٹ داخل کیسے ہوا؟
چڑیا گھر کے سی سی ٹی وی کیمرہ صرف داخلی گیٹ پر لگے ہیں، جن سے اس شخص کی شناخت بہت مُشکل ہے ـ
اس شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، کئی سوالات تحقیق کے بعد ہی سامنے آسکتے ہیں کہ یہ شخص شیر باغ میں کب اور کیسے داخل ہوا ـ
ٹائیگرز کے کمرے کے اُپر چڑھنے کے لئے عقب میں سیڑھی لگی ہوئی ہے کیا وہ شخص اس سیڑھی سے اُپر چڑھا اور پھر کسی وجہ سے ٹائیگرز کے پنجرے میں گِر گیا؟
مزکورہ شخص کا ذہنی توازن درست تھا؟
ڈیوٹی پر موجود عملہ اس شخص کی چیخ و پُکار کیوں سُن نہ سکا؟ ـ
جب یہ سوال چڑیا گھر کے عملہ سے کیا گیا کہ عمومی طور پر شیر/ٹائیگرز کو رات کے وقت کمرے میں بند کر دیا جاتا ہے تو یہ ٹائیگرز کھلے کیسے رہے؟
جس کے جواب میں عملہ نے بتایا کہ اس پنجرے /کمرے میں کُل چار شیر اور شیرنی ہیں، شیرنی نے بچے دئے ہوئے تھے، تو بچوں کے تحفظ کے لئے صبح کے وقت بچوں اور شیرنی کو کمرے میں بند کر دیا جاتا ہے جبکہ رات کو ٹائیگرز کمرے میں بند جبکہ شیرنی اور بچوں کو آزادی ہوتی ہے کہ وہ دوسرے کمرے میں یا باہر جنگلے کی حدود میں رہیں ـ
ہلاک ہونے والے شخص کو باہر جنگلے کے اندر سے شیرنیاں کھینچ کر کمرے میں لے گئیں تھی اُسکی ادھ کھائی لاش کمرے ہی سے ملی ہے ـ
تمام سوالوں کے جواب تحقیقاتی کمیٹی کے بعد ہی مل سکتے ہیں جو کمشنر بہاولپور نے تشکیل دے دی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لے لیا ہے ـ
کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بہاولپور ہیں ـ
ہیڈ آف فارنزکس سائنس ڈیپارٹمنٹ QAMC بہاولپور(رکن)
کنزرویٹر فاریسٹ، بہاولپور(رکن)
انچارج، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، بہاولپور(رکن)
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 بہاولپور(رکن)
انچارج کرائم سین انویسٹی گیشن (پنجاب پولیس) بہاولپور(رکن)
‏تحقیقات میں چڑیا گھر کے انتظام کی بنیادی وجوہات/اسباب کے ساتھ ساتھ غلطیوں کی نشاندہی کرنا۔
مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سفارشات پیش کرنا۔
کمیٹی 24 گھنٹے کے اندر ابتدائی رپورٹ اور 07 دنوں میں تفصیلی رپورٹ کمشنر بہاولپور ڈویژن کو پیش کرے گی۔
تحریر: وسیم اقبال

ہمارے ماضی کی چند خوبصورت یادیں.😍❤
27/11/2023

ہمارے ماضی کی چند خوبصورت یادیں.😍❤

مغرب میں جانوروں کے حقوق کے گن گانے والے یہ تصاویر شاید نہ دیکھ پاتے ہوں گے ورنہ انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلو...
23/11/2023

مغرب میں جانوروں کے حقوق کے گن گانے والے یہ تصاویر شاید نہ دیکھ پاتے ہوں گے ورنہ انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کرنے پہ کیسے چپ رہ سکتے ہیں۔ یہ تصویر تاریخ کبھی فراموش نہیں کر پائے گی۔۔۔۔۔۔۔

خاندان کا1فرد پولیس میں چپڑاسی بھی بھرتی ہوجائے تو سب لوگ خودکو قانون اوراخلاق سے بالاترسمجھنے لگتے، یہ المیہ کبھی ختم ہ...
14/11/2023

خاندان کا1فرد پولیس میں چپڑاسی بھی بھرتی ہوجائے تو سب لوگ خودکو قانون اوراخلاق سے بالاترسمجھنے لگتے، یہ المیہ کبھی ختم ہوگا؟ہم کب سدھریں گے....؟

درد اور تکلیف کے باوجود تمھارے بچے صبر سے مسکراتے ہیں اے غزا......😥
14/11/2023

درد اور تکلیف کے باوجود تمھارے بچے صبر سے مسکراتے ہیں اے غزا......😥

11/11/2023

اب یہ کیا بواسیر ہے
اس جاہل قوم کی مت ماری گئی ہے۔🤮🤮🤮

کوئی فلس,طین تک یہ بات پہنچاۓ کے حکومت پاکستان جہا,د کی تیاریوں میں مصروف ہے....😡                                       ...
08/11/2023

کوئی فلس,طین تک یہ بات پہنچاۓ کے حکومت پاکستان جہا,د کی تیاریوں میں مصروف ہے....😡


بہاولپور میں بننے والے تھیم پارک کا نقشہ !! دیوان پُلی جھانگی والا روڈ کے قریب مینگو آرچرڈ کو ایک ماڈرن تھیم پارک بنایا ...
08/11/2023

بہاولپور میں بننے والے تھیم پارک کا نقشہ !!
دیوان پُلی جھانگی والا روڈ کے قریب مینگو آرچرڈ کو ایک ماڈرن تھیم پارک بنایا جا رہا ہے۔
والڈ سٹی اتھارٹی لاہور اور پی ایچ اے بہاولپور کے اشتراک سے جلد ہی اس پروجیکٹ پر کام شروع کردیا جائے گا، جِسکا کا ٹینڈر 3 نومبر کو جاری ہوچکا ہے ـ

ضروری اطلاع !! بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بیرونی مریضان کی طبی سہولیات میں اضافہ کے پیش نظر،  توسیعی منصوبے پر کام شروع ہو...
04/11/2023

ضروری اطلاع !!
بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بیرونی مریضان کی طبی سہولیات میں اضافہ کے پیش نظر، توسیعی منصوبے پر کام شروع ہو رہا ہے، جسکی وجہ سے شعبہ بیرونی مریضان (آوٹ ڈور ) 9 نومبر سے تقریباﹰ 2 ماہ کے لئے بند کیا جارہا ہے، تاہم شعبہ آؤٹ ڈور کی تمام سہولیات سرصادق محمد خان عباسی ہسپتال ( سول ہسپتال) جھانگی والا روڈ بہاولپور منتقل کی جارہی ہیں ـ
تمام شہریوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 9 نومبر سے شعبہ آؤٹ ڈور کی سہولت BVH کی بجائے سر صادق ہسپتال میں میسر ہونگی، معائنہ، علاج معالجہ و ادویات کے لئے وہیں تشریف لے جائیں ـ

مسئلہ نمبر 1پاکستان اپنا آخری میچ جیت جائےنیوزی لینڈ آخری میچ ہار جائےتو پاکستان کوالیفائی کرجائے گا ✅مسئلہ نمبر 2پاکستا...
04/11/2023

مسئلہ نمبر 1
پاکستان اپنا آخری میچ جیت جائے
نیوزی لینڈ آخری میچ ہار جائے
تو پاکستان کوالیفائی کرجائے گا ✅
مسئلہ نمبر 2
پاکستان اپنا آخری میچ جیت جائے
نیوزی لینڈ بھی آخری میچ جیت جائے
تو پھر رن ریٹ فیصلہ کرے گا ✅

مسئلہ نمبر 3
پاکستان آخری میچ ہار گیا
تو نیوزی لینڈ کوالیفائی کرجائے گا

مسئلہ نمبر 4
افغانستان کے دو میچ باقی ہیں
ایک میچ آسٹریلیا سے اور دوسرا افریقہ سے
افغانستان ایک بھی جیت گیا تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خطرہ بن جائے گا لیکن میرے مطابق اب افغانستان مزید کوئی میچ جیتتا نظر نہیں آ رہا۔

مسئلہ نمبر 5
نیوزی لینڈ کے آخری میچ میں بارش کے بہت امکانات ہیں
اگر نیوزی لینڈ کا آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا
تو پاکستان کو بس اپنا میچ جیتنا ہوگا
پھر پاکستان کوالیفائی کر جائے گا ✅

تلاش گُمشدہ !! محمّد حمزہ ولد محمّد آصف  بستی ڈیرہ عزت بہاولپور سے لا پتہ ہے کسی کو ملے یا کوئی جانتا ہو تو براۓ مہربانی...
03/11/2023

تلاش گُمشدہ !!
محمّد حمزہ ولد محمّد آصف بستی ڈیرہ عزت بہاولپور سے لا پتہ ہے
کسی کو ملے یا کوئی جانتا ہو تو براۓ مہربانی تھانہ کینٹ یا نگہبان سینٹر بہاولپور ماڈل ٹاؤن سی مندرجہ ذیل رابطہ نمبرز پر اطلاح دیں ـ
رابطہ نمبر : 03009684850 ، 03129684850

02/11/2023

لہور لہور اے فیسٹیول میں بہاولپور کی 15 سالہ سویرا کے ہنر نے توجہ حاصل کرلی.

مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے ، ریجنل پولیس افسر ( RPO) ملت...
29/10/2023

مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے ، ریجنل پولیس افسر ( RPO) ملتان سہیل چوہدری
آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جناب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔
پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔
ٹوئیٹر ( ایکس) پر کی گئی پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

29/10/2023

ڈی پی او ڈی جی خان احمد محی الدین نے مزدور کو اپنی جیب سے نقدی 30,000 ہزار دئیے اور تفشیشی آفیسر کو 24 گھنٹے میں رکشہ برآمد کروانے کا حکم دیا

تونسہ شریف ڈی پی او ڈی جی خان احمد محی الدین نے تونسہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں مزدور کا رکشہ چوری ہو گیا رکشہ ڈرائیور کھلی کچہری میں ڈی پی او کے سامنے پاس پیش ہوا اور کہا میرا سرمایہ صرف رکشہ تھا جو چوری ہو گیا ہے

جس پر ڈی پی او صاحب نے فوری طور پر جیب سے 30 ہزار روپے نقد ان کے حوالے کے حوالے کیے اور سٹی پولیس تونسہ کے تفشیشی آفیسر فدا حسین کو حکم دیا کہ ان کا رکشہ برامد کر کے ان کے حوالے کریں جس پر رکشہ مالک نے ڈی پی او ڈی جی خان کو دعائیں دیں

29/10/2023

ایک ہی رات، ایک ہی امت، ایک ہی زبان، ایک ہی دین و مذہب اور ایک ہی نبیؐ و قرآن، حتیٰ کہ ایک ہی مسلک ومشرب۔ ایک طرف صف ماتم بچھ چکی، کفن بھی بڑی مشکل سے نصیب، قبرستانوں میں باری کا انتظار، بے گور و کفن لاشیں، فلک کا کلیجہ چیرتی آہ و بکا، زمین کو شق کرتی آتش و آہن اور بارود کی بارش، روتے بلکتے بچے، فغاں کرتی مائیں، بین کرتی بہنیں، آہیں بھرتے بوڑھے۔ قبر کھودتے اور میتیں اٹھاتے جوان۔ دوسری طرف موج مستی، ناچ گانا، رقص و سرود، موسیقی کی دھنوں پر تھرکتے بے روح اجسام۔ چودہ سو سالہ مسلم تاریخ میں شاید ہی کبھی ایسا ہوا ہو۔ دنیا میں 6 ہزار 9 سو 12 زبانیں ہیں، مگر ربِ کونین کی قسم، کسی لغت میں اس بے حسی کی ترجمانی کرنے والا کوئی لفظ نہیں ہے۔😭😭😭

Life is not easy for everyone! 🇵🇸💔
28/10/2023

Life is not easy for everyone! 🇵🇸💔

غز,ہ بارود سے تباہ کر دیا گیا ،کیا ایران کا یہی ہدف تھا جس نے حما,,س کو آگے لگا کر چھوڑ دیا ؟
28/10/2023

غز,ہ بارود سے تباہ کر دیا گیا ،کیا ایران کا یہی ہدف تھا جس نے حما,,س کو آگے لگا کر چھوڑ دیا ؟

25/10/2023

Well Said Babar bhai. Haraam cheezein dekhni or khelne bhi ni chaiye...😑

23/10/2023

جب تک اس ملک سے سود ختم نہیں ہوتا
اس وقت تک خوشخالی آنا ممکن نہیں۔کیونکہ سود اللہ اور رسولﷺ سے جن۔۔۔گ ہے۔

21/10/2023

میاں نواز شریف صاحب لندن سے واپس آتے ہوۓ.

21/10/2023

پاکستان زندہ باد تھا زندہ باد ہے اور تا قیامت زندہ باد رہے گا (ان شأ اللہ) ♥

20/10/2023

اگر اسر,ا,ئیل کے خلاف جہا,د کا اعلان کیا جائے تو کون کون تیار ہے
انشاللہ
❤❤

ہر ایک پل کے بعد ایک درد بھری تصویر سے اور ایک جگر کو چھلنی کرنے والی  ویڈیو دیکھنے کو ملتی ہے۔یارب تو ہی ان مظلوموں کا ...
20/10/2023

ہر ایک پل کے بعد ایک درد بھری تصویر سے اور ایک جگر کو چھلنی کرنے والی ویڈیو دیکھنے کو ملتی ہے۔
یارب تو ہی ان مظلوموں کا مشکل کشاء ہے۔😢😢😢

♥
19/10/2023

18/10/2023

بھاولپور پر بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو دیکھیں ،،😂😂😂

18/10/2023
Thank you, Zaka Ashraf & Jay Shah ♥️
16/10/2023

Thank you, Zaka Ashraf & Jay Shah ♥️

یاد رکھئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا آسان طریقہ۔ اگر بارکوڈ نمبر 729 سے شروع ہوتا ہے تو اسے اسر...
14/10/2023

یاد رکھئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا آسان طریقہ۔ اگر بارکوڈ نمبر 729 سے شروع ہوتا ہے تو اسے اسرائیلی پروڈکٹ سمجھیں۔ اسلام اور امت مسلمہ کے مفاد میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں یہ امت مسلمہ کے لیے ضروری ہے۔

نظریاتی اصول پسندی، کوئی کھلا کر ادا کر رہا ہے اور کوئی بائیکاٹ کر کے۔۔۔ فیصلہ آپ کی غیرت و حمیت کرے گی۔
14/10/2023

نظریاتی اصول پسندی، کوئی کھلا کر ادا کر رہا ہے اور کوئی بائیکاٹ کر کے۔۔۔ فیصلہ آپ کی غیرت و حمیت کرے گی۔

*حافظ صاحب اگر آپ اسرائیل کو  صرف ایک دھمکی لگا دیں تو شام تک اسرائیل قبلہ اول سے دفع ہو جائے گا* 😥   *حافظ صاحب آپ کے پ...
13/10/2023

*حافظ صاحب اگر آپ اسرائیل کو صرف ایک دھمکی لگا دیں تو شام تک اسرائیل قبلہ اول سے دفع ہو جائے گا* 😥
*حافظ صاحب آپ کے پاس ایک یا دو* *سال اقتدار رہے گا اس کے بعد قیامت تک اور قیامت کے بعد آپ کے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا*
*آج* *موقع ہے حضور پاک صلی اللہ* *علیہ* *وسلم سے وفا کا؛ اسرائیل کے* *خلاف اعلان جہاد کریں*
*قیامت والے دن جہاں محمد بن قاسم کمسن سپاہ سالار حضرت سلطان* *صلاح الدین ایوبی حضرت نور الدین زنگی سلطان رکن الدین بیبرس قتیبہ بن مسلم حضرت محمود غزنوی سلطان شہاب الدین غوری علاؤ الدین خلجی سلطان ٹیپو والی لسٹ میں آپ کا نام بھی آ جائے گا*

11/10/2023

Surah Ibrahim ♥ Verse 42:

Pic of the day ♥
10/10/2023

Pic of the day ♥

کیسی کمزوری، بے بسی اور غلامی کی کیفیت ہے ہماری!!فیسبک پر قرآن کی آیت اور اس کا ترجمہ بھی نہیں لگا سکتے۔واللہ المستعان🤲
10/10/2023

کیسی کمزوری، بے بسی اور غلامی کی کیفیت ہے ہماری!!
فیسبک پر قرآن کی آیت اور اس کا ترجمہ بھی نہیں لگا سکتے۔

واللہ المستعان🤲

08/10/2023

یا اللّٰه قبلہ اول مسجد اقصٰی 🕌
اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں 🇮🇷
کی غیبی مدد فرما.🤲
آمین ❣️

یا اللّٰہ بسم اللّٰہ اللّٰہ اکبر♥️
07/10/2023

یا اللّٰہ بسم اللّٰہ اللّٰہ اکبر♥️

Address

Bahawalpur
63100

Telephone

+923041532062

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahawalpur Pakistan بہاولپور پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bahawalpur Pakistan بہاولپور پاکستان:

Videos

Share