Kashmir Breaking News TV

Kashmir Breaking News TV News and current affairs channel of AJK
(1)

08/01/2024

scholars college

برطانیہ سے آبائی گاؤں ڈڈیال آ زادکشمیرآ نے والے چوہدری تصرف حسین کو راستے میں اسلام آ باد کے قریب ڈاکووں نے گولی مار کر ...
08/01/2024

برطانیہ سے آبائی گاؤں ڈڈیال آ زادکشمیرآ نے والے چوہدری تصرف حسین کو راستے میں اسلام آ باد کے قریب ڈاکووں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔مقتول کی لاش اس کے آ بائی گاؤں بہاری ڈڈیال لائی گئی تو کہرام مچ گیا۔
مقتول کو آ ہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اللہ تعالیٰ اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ و السلام کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ظالم قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے... آمین ثم آمین

29/12/2023
ہائی کورٹ آزاد کشمیر کے جج چوہدری خالد رشید نے وزیر حکومت کے خلاف میٹرک کی جعلی سند کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔وزیر حکو...
29/12/2023

ہائی کورٹ آزاد کشمیر کے جج چوہدری خالد رشید نے وزیر حکومت کے خلاف میٹرک کی جعلی سند کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
وزیر حکومت چوہدری محمد اخلاق کی میٹرک کی سند جعلی قرار دے دی گئی۔
کراچی بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ میٹرک کی سند جعلی ہے جسے ہائی کورٹ آزاد کشمیر نے بھی جعلی قرار دے دیا۔

خبر غم:کوٹلی ہوائی جہاز گراونڈ کا رہائشی خوبرو نوجوان فہد علی قادری کینسر جیسے موضی مرض سے لڑتے لڑتے آخر کار جان کی بازی...
27/12/2023

خبر غم:

کوٹلی ہوائی جہاز گراونڈ کا رہائشی خوبرو نوجوان فہد علی قادری کینسر جیسے موضی مرض سے لڑتے لڑتے آخر کار جان کی بازی ھار گیا۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز احمد قادری (نزد پبلک پارک بلیاہ کوٹلی) کا جوانسالہ بیٹا سابق بجٹ آفیسر محکمہ تعلیم عبدالمحمود قادری کا پوتااور معروف سماجی رہنما امتیاز کشمیری کا بھتیجا تھا فہد علی قادری کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام (4) بجے چلڈرن پارک بلیاہ قبرستان میں ادا کی گئ۔
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور والدین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنیکی توفیق عطاء فرمائے،آمین

کوٹلی آ زاد کشمیر کی ممتاز شخصیت  میجر ریٹائرڈ محمد حنیف رحلت فرما گئے۔ مرحوم، عمر حنیف (ڈپٹی ڈائریکٹر نیب) اور پروفیسر ...
20/12/2023

کوٹلی آ زاد کشمیر کی ممتاز شخصیت میجر ریٹائرڈ محمد حنیف رحلت فرما گئے۔ مرحوم، عمر حنیف (ڈپٹی ڈائریکٹر نیب) اور پروفیسر ڈاکٹر اسد حنیف کے والد گرامی تھے۔جبکہ ملک محمد نسیم ،عبدالرحمن ملک اور طاہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آ بائی گاؤں چوکی کلاہ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کر دی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میڈیا سےگفتگو کے دوران میجر ریٹائرڈ محمد حنیف کے دیرینہ ساتھی میجر ریٹائرڈ گل اختر نے کہا کہ غازئ وطن میجر ریٹائرڈ محمد حنیف ایک ملنسار اور اعلیٰ اوصاف کے حامل ، با اخلاق شخصیت تھے۔ مرحوم کی عسکری اور سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آ پ ایک خدا ترس اور فرشتہ صفت انسان تھے۔

یوم اقبال کے موقع پر محمڈن سکالرز کالج کوٹلی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے شاعر مشرق ، مفکر پاکستان علام...
09/11/2023

یوم اقبال کے موقع پر محمڈن سکالرز کالج کوٹلی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مقررین نے شاعر مشرق ، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی بے لوث قیادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوان نسل کومحنت و جدوجہد اور عمل پیہم کا درس دیا۔ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھ کر اور عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔تقریب میں ادارہ ہذا کے بچوں نے علامہ محمد اقبال کی شہرہ آفاق نظم
"لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" پر خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیا۔

محمڈن سکالرز کالج کوٹلی میں پاکستان کے نامور میجک ماسٹر محمد عرفان نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب د...
30/10/2023

محمڈن سکالرز کالج کوٹلی میں پاکستان کے نامور میجک ماسٹر محمد عرفان نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ رنگ برنگے کرتبوں نے سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ پنڈال تالیوں کی آ واز سے گونج اٹھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میجک ماسٹر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا ادب و احترام کرنے والے ہی علم و ہنر کے فیض سے مستفید ہوتے ہیں ہم نے بھی یہ فن اپنے اساتذہ کی خدمت کر کے سیکھا ہے۔ تما م سٹوڈنٹس اپنے اساتذہ کا ادب و احترام کریں تا کہ دنیا و آ خرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
اس موقع پر پرنسپل مکرم عباس نے میجک ماسٹر محمد عرفان کے فن اور کرتبوں کی تعریف کی اور ادارہ ہذاء کےبچوں کو تفریح مہیا کرنے پر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
پرنسپل مکرم عباس کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس فن کی آ بیاری کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔

محفل میلاد۔۔۔محمڈن سکالرز کالج کوٹلی
20/10/2023

محفل میلاد۔۔۔محمڈن سکالرز کالج کوٹلی

محمڈن سکالرز کالج کوٹلی میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ ادارہ ہذاء کے طلباء و طالبات ...
13/10/2023

محمڈن سکالرز کالج کوٹلی میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔

ادارہ ہذاء کے طلباء و طالبات نے بارگاہ رسالت میں نعت و منقبت پیش کیں۔
سیرت نبی کے عنوان پر تقاریر بھی پیش کی گئیں۔ محفل میلاد میں آ زادکشمیر کےمعروف ثناء خواں ذیشان ریاست، متین ہاشمی، سید مختار حسین شاہ اور دیگر نے خوبصورت کلام پیش کر کے محفل میں سماں باندھ دیا۔
ممتاز ماہر تعلیم جناب غلام الیاس نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیرت محمدی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
پرنسپل مکرم عباس نے محفل میلاد کے شرکاء کا تقریب میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے میڈم شائستہ مکرم ،میڈم حفصہ الیاس، میڈم رانیہ نازش،شعبان علی، سحر بتول، علشباء معروف، میڈم سلمیٰ سفیر، سر عاقب گیلانی، سر عبدالمنان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
روحانی تقریب میں میجر ریٹائرڈ گل اختر، اسلم چوہدری، سلطان چوہدری, ایاز رحیم اور دیگر نے بطور خاص شرکت کی۔
معروف ماہر تعلیم جناب غلام الیاس نے خصوصی دعا سے روح پرور تقریب کا اختتام کیا۔
محفل میلاد کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

محمڈن سکالرز کالج کوٹلی میں PTMکا انعقاد کیا گیا جس میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے طلباء و طالبات میں علم...
23/09/2023

محمڈن سکالرز کالج کوٹلی میں PTMکا انعقاد کیا گیا جس میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے طلباء و طالبات میں علمی ذوق اور تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے ادارہ ہذاء کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر پرنسپل محمڈن سکالرز کالج کوٹلی مکرم عباس نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی توجہ و ہم آہنگی بچوں کے شاندار مستقبل کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ والدین اور اساتذہ بچوں کی مستقبل سازی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔ عصر حاضر میں نوجوان نسل کو موبائل کی لعنت سے دور رکھتےہوئے اسلامی افکار کو پروان چڑ ھا کر ہم نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

محمڈن سکالرز کالج کوٹلی کے شاندار نتائج۔۔ والدین کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار اور مبارکباد
31/07/2023

محمڈن سکالرز کالج کوٹلی کے شاندار نتائج۔۔ والدین کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار اور مبارکباد

میرپور بورڈ میٹرک کے بتائج کا اعلان 31جولائی کو کرے گا۔ نوٹیفکیشن جاری
30/07/2023

میرپور بورڈ میٹرک کے بتائج کا اعلان 31جولائی کو کرے گا۔ نوٹیفکیشن جاری

افسوس ناک خبر(کشمیر بریکنگ نیوز) کوٹلی کے نواحی علاقے سے کسگمہ جانے والی بارات میں شامل موٹر سائیکل سوار نوجوان جرائی کے...
13/07/2023

افسوس ناک خبر(کشمیر بریکنگ نیوز)

کوٹلی کے نواحی علاقے سے کسگمہ جانے والی بارات میں شامل موٹر سائیکل سوار نوجوان جرائی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ یونیورسٹی آ ف کوٹلی میں زیر تعلیم نوجوان عمیر شبیر کا موٹر سائیکل ڈمپر سے ٹکرا گیا جس سے نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
اللہ پاک مرحوم نوجوان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عنائیت فرمائے۔ آمین

افسوس ناک خبرجہلم کے ایک ہوٹل میں گیس سیلنڈر دھماکہ
09/07/2023

افسوس ناک خبر
جہلم کے ایک ہوٹل میں گیس سیلنڈر دھماکہ

گیس سلنڈر دھماکہ||تین افراد جاں بحقJhelum gas cylinder dahmakaMukarram Abbas

09/07/2023

Wajeeha daily routine, daily routine of Wajeeha, mukarram Abbas, wajeeha vlog,

اساتذہ کے متوقع احتجاج کے خلاف انتظامیہ کی موثر حکمت عملی۔ نوٹس جاری
09/07/2023

اساتذہ کے متوقع احتجاج کے خلاف انتظامیہ کی موثر حکمت عملی۔ نوٹس جاری

آ زاد کشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔ضلع مظفرآباد میں ہر طرح کے احتجاج جلسے جلوس پر دفعہ 144 ن...
09/07/2023

آ زاد کشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔
ضلع مظفرآباد میں ہر طرح کے احتجاج جلسے جلوس پر دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔

01/07/2023

عید قربان کے موقع پر قربانی کے براہ راست مناظر

عید قربان کے موقع پر قربانی کے براہ راست مناظر
30/06/2023

عید قربان کے موقع پر قربانی کے براہ راست مناظر

Bull Secrifice on EidBest Vlog on Eid

27/06/2023

معزز عدالت العالیہ کے فل کورٹ بنچ نے آج اپنا تفصیلی فیصلہ سنا دیا...

فیصلے کے مطابق ایس.ایس.ٹی جنرل لائن کی سفارشات پر گئی تمام رٹس کالعدم قرار دے دی گئی ہیں...

معزز عدالت العالیہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ آپ لوگ قطعی عارضی بھرتی ہوئے تھے، اس بنیاد پر آپ مستقلی کا حق نہیں جتا سکتے...

ایس.ایس.ٹی جنرل لائن امیدواروں نے رٹ پٹیشن میں استدعا کی تھی کہ چونکہ حکومت نے ایڈہاک کنفرمیشن کمیٹی بنائی تھی اس لیے ان اسامیوں پر وہ مستقل ہوں گے اس لیے اس وقت تک سفارشات کو روکا جائے جس پر معزز عدالت العالیہ کے فل کورٹ بنچ نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ

"آپ لوگ قطعی عارضی بھرتی ہوئے تھے، اس بنیاد پر آپ مستقلی کا حق نہیں جتا سکتے" اس سے قبل معزز سپریم کورٹ 5 ستمبر 2022 کو فریدہ رفیق وغیرہ بنام آزادحکومت وغیرہ اور ڈاکٹر مظہر بنام آزادحکومت وغیرہ میں اسی طرح کا فیصلہ سنا چکی...

کیس کی پیروی معزز قانون دان سپریم کورٹ شاہد علی اعوان کر رہے تھے...
تفصیلی فیصلہ ملنے پر کاپی شہر کی جائے گی....

میرا خیال ہے اب مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے،عدالت العالیہ کا تفصیلی فیصلہ پبلک سروس کمیشن کی بالادستی کا ضامن ہے کہ مستقبل میں بدون پی.ایس.سی مستقلی کی راہ ہموار نہیں ہے...

کشمیر بریکنگ نیوز(KBN)کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ پاکستان کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں؟ شاید نہیں! ایسے کئی حقائق ہیں جن سے ...
26/06/2023

کشمیر بریکنگ نیوز(KBN)
کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ پاکستان کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں؟ شاید نہیں! ایسے کئی حقائق ہیں جن سے آپ واقف نہیں ہوں گے۔ یہاں درج ذیل ہم اپنے پیارے پاکستان کے بارے میں چند دلچسپ حقائق سے آپ کو آگاہ کریں گے۔

1) پاکستان کا قومی مشروب گنے کا رس ہے۔
2) چھانگا مانگا کا جنگل انسان کا بنایا ہوا دنیا کا سب سے بڑا جنگل تھا۔
3) صوبہ خیبر پختونخوا میں آنسو کے قطرے کی طرح دِکھنے والی ایک جھیل واقع ہے جسے انگریزی میں Tear Drop Lake کا نام دیا گیا ہے۔ اسے پاکستان ایئر فورس کے پائلٹس نے 1993 میں کم اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے دریافت کیا تھا۔
4) دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد K2 پہاڑ کی چوٹی کا نام آتا ہے جو کہ پاکستان میں موجود ہے۔
5) دنیا کا چوتھا سب سے بڑا آبپاشی کا نظام پاکستان میں ہے۔
6) کھیوڑہ کی کانیں دنیا کی دوسری سب سے بڑی نمک کی کان ہیں جسے سکندر اعظم کی فوج نے حادثاتی طور پر دریافت کیا تھا۔
7) پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کی کم از کم 3 ریاستوں کے ساتھ ملتی ہیں جس میں راجستھان، گجرات اور پنجاب شامل ہیں۔
8) صحرائے تھرپار دنیا کا واحد زرخیز صحرا ہے۔
9) سیف الملوک پاکستان کی بلند ترین جھیلوں میں سے ایک ہے۔
10) پاکستان منفرد شہتوت پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے جو کافی رسیلے ہونے کے ساتھ ساتھ میٹھے بھی ہوتے ہیں۔ یہ شہتوت 3.5 انچ سے زیادہ بڑھ سکتے ہیں جو کہ عام شہتوتوں کے مقابلے میں سائز بڑا ہے۔
11) پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ کراچی میں ہوا۔ اسے دیکھنے کیلئے 5000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
12) 2017 میں پاکستان دنیا بھر میں واحد ملک تھا جہاں سب سے زیادہ اے ٹی ایمز تھے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اس کا نام آیا تھا۔
13) تربیلا ڈیم دنیا کا واحد ڈیم ہے جسکی تیاری کیلئے بنیادوں میں سب سے زیادہ پتھر اور اضافی زمین کی تہہ بچھائی گئی ہے۔

شدید گرمی کے اس موسم میں اپنے گھر کی کسی مناسب جگہ پر  اَللّٰہﷻ کی اس مخلوق کے لئے پانی کا انتظام کیجئے ...!!!اللّٰہ پاک...
22/06/2023

شدید گرمی کے اس موسم میں اپنے گھر کی کسی مناسب جگہ پر اَللّٰہﷻ کی اس مخلوق کے لئے پانی کا انتظام کیجئے ...!!!

اللّٰہ پاک ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثمہ آمين

کشمیر بریکنگ نیوز یونان میں کشتی الٹنے کے افسوس ناک حادثے میں 78 افراد جان سے گئے. کوٹلی آزادلشمیر سے تعلق رکھنے والے 20...
17/06/2023

کشمیر بریکنگ نیوز
یونان میں کشتی الٹنے کے افسوس ناک حادثے میں 78 افراد جان سے گئے. کوٹلی آزادلشمیر سے تعلق رکھنے والے 20 افراد بھی تاحال لاپتہ. اب تک کوٹلی کے دو افراد کو زندہ بچایا جاسکا ہے جن کی شناخت عدنان بشیر اور حسیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے. جبکہ دفتر خارجہ لاپتہ پاکستانی افراد کے نام ڈی این اے کے بغیر بتانے سے قاصر ہے.
یونانی حکام نے 78 میتوں کو نکالا ہے جن کی ڈی این اے کے زریعے شناخت ممکن ہوسکے گی. ایتھنز میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے حکام کے مطابق لاپتہ افراد کے لئے والدین یا بچوں کے ڈی این اے رپورٹ بزریعہ ای میل وصول کی جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ان کے علاوہ کسی اور عزیز رشتہ دار کی ڈی این اے رپورٹ پر شناخت کا عمل مکمل نہیں ہوسکے گا. یونانی سفارتخانے کے حکام نے زندہ بچ جانے والے 12 پاکستانیوں سے ملاقات کی جبکہ مقامی پولیس اور اداروں سے مزید معلومات لی جارہی ہیں.

افسوس ناک خبرتاسب بٹ صاحب پلہتر کوٹلی والوں کی جواں سالہ بیٹی ڈاکٹر عائشہ بٹ گولڈ میڈلسٹ کی ناگہانی موت کوٹلی کی فضا سوگ...
29/05/2023

افسوس ناک خبر
تاسب بٹ صاحب پلہتر کوٹلی والوں کی جواں سالہ بیٹی ڈاکٹر عائشہ بٹ گولڈ میڈلسٹ کی ناگہانی موت کوٹلی کی فضا سوگوار ہے۔
اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عنائیت فرمائے۔ آمین

بھارتی ریاست بہار کے ایک ضلع میں قائم ایک اسکول کے تیار کردہ کھانے میں مردہ سانپ برآمد ہوا جسے کھانے پر درجنوں بچوں کی ...
28/05/2023

بھارتی ریاست بہار کے ایک ضلع میں قائم ایک اسکول کے تیار کردہ کھانے میں مردہ سانپ برآمد ہوا جسے کھانے پر درجنوں بچوں کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امونا مڈل اسکول وارڈ نمبر 21 میں ہونے والے واقعے میں متاثرہ بچوں سے متعلق حکام نے بتایا کہ 100 بچوں کا علاج چل رہا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اراریا کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) راج کمار نے بتایا کہ تمام اسکول کے بچوں کو جنہوں نے دوپہر کا کھانا کھایا تھا، کو فوربس گنج کے سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور خوش قسمتی سے سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور قصوروار پائے جانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک این جی او کو اسکول میں دوپہر کے کھانے کی فراہمی کے لیے تفویض کیا گیا تھا اور کھانے کے انتظامات اُن کی ذمہ داری تھی۔ ین جی او کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اگر وہ مجرم پائے گئے۔

امریکی ریاست وسکونسن میں 19 سالہ دلہن کا آتشزدگی کے باعث کمرے میں دھواں بھر جانے سے دم گھٹ گیا اور وہ اسپتال میں علاج ک...
28/05/2023

امریکی ریاست وسکونسن میں 19 سالہ دلہن کا آتشزدگی کے باعث کمرے میں دھواں بھر جانے سے دم گھٹ گیا اور وہ اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئی۔

19 سالہ لڑکی کی شادی صبح ہونا تھی اور وہ گھر کے دوسری منزل پر سو رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ نے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لڑکی کی شادی اس کے دوست طے تھی جس کے لیے گھر میں ایک مختصر سی تقریب رکھی گئی تھی۔ آتشزدگی کے وقت گھر میں دیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے۔
آتشزدگی سے دلہن کے کمرے میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ لڑکی کو برین ہیمرج ہوا ہے۔ دوسرے روز لڑکی نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں اب تک لڑکی کی موت حادثاتی لگتی ہے اور واقعے میں کسی قسم کے مجرمانہ اقدام کو رد کر دیا۔

Address

Kotli Azad Kashmir
Azad Kashmir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Breaking News TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir Breaking News TV:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Azad Kashmir

Show All