Voice Of Attock - VOA

Voice Of Attock - VOA "Welcome to Voice Of Attock, your premier source for news, updates, and stories from Attock and beyond!"

شمالی میدان کے جنوب میں کالا چٹا کا سلسلہ ہے جو شرقا” غربا” پھیلا ہوا ہے۔ اس پہاڑی سلسلہ کی چٹانیں اور پتھر دو رنگوں پر ...
21/12/2024

شمالی میدان کے جنوب میں کالا چٹا کا سلسلہ ہے جو شرقا” غربا” پھیلا ہوا ہے۔ اس پہاڑی سلسلہ کی چٹانیں اور پتھر دو رنگوں پر مشتمل ہے، سیاہی مائل / بھورے اور سفید، اسی وجہ سے اسکا نام کالا چٹا ہے۔ یہ سلسلہِ کوہ گھنے اور پستہ قد درختوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ لیکن کہیں کہیں سے سبزے سے بالکل محروم نظر آتا ہے۔ اس پہاڑی سلسلہ میں مختلف درخت پائے جاتے ہیں جن میں سے قابل ذکر "گنگھیر” یا "گنگھور” کا درخت ہے جس کے ساتھ کالے رنگ کا فالسے کے برابر پھل لگتا ہے، جو بے حد لذیذ لگتا ہے۔ یہ درخت پاکستان میں اور کہیں نہیں ہوتا۔ یہاں ایک اور درخت "کاہو” بھی پایا جاتا ہے۔ مقامی لوگ اس کے پتوں کی چائے اور قہوہ بنا کر بھی استعمال کرتے ہیں۔ (کچھ لوگ اس درخت کا تعلق زیتون کے درخت کے خاندان سے بتاتے ہیں)۔ اس سلسلہِ کوہ میں مختلف قسم کے جانور پائے جاتے ہیں۔ جن میں ہرن، ساہنبر، اڑیال وغیرہ بکثرت پائے جاتے ہیں۔ پرندوں میں یہاں تیتر چکور اور باز ملتے ہیں۔ کالا چٹا پہاڑ کا نصف شمالی حصہ سوائے چند گاوں کے جو تحصیل فتح جنگ میں شامل ہیں اور ہزارہ کی پہاڑیوں کا تمام علاقہ اس تحصیل میں شامل ہے۔ سب سے اہم پہاڑی سلسلہ کالا چٹا پہاڑ ہے۔ پہاڑوں کی دیوار ضلع کے شمال کے ساتھ ساتھ چلتی ہے اور تحصیل اٹک کو دوسری تحصیلوں سے جدا کرتی ہے۔ جنوب مغربی حصہ کالا پہاڑ کہلاتا ہے جو کہ عام طور پر کالے ریتلے پتھروں سے بنا ہوا ہے۔ بعض جگہ پر سخت گرم موسم کی وجہ سے اسکا رنگ نارنجی اور کہیں کالا ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ کچھ خاکی رنگ کا ریتلا پتھر اور لال مٹی بھی پائی جاتی ہے۔ یہ حصہ دریائے سندھ سے جنوب کی طرف سے شروع ہوتا ہے اور تحصیل پنڈی گھیپ کی حدود سے گزرتا ہوا گگن گاؤں تک ختم ہو جاتا ہے۔ اس کی لمبائی 35 میل اور چوڑائی 4 میل ہے۔ سفید یا چٹا پہاڑ جو کہ اس سلسلہ کا زیادہ حصہ ہے، پورے سلسلے میں شمال کی طرف لمبائی میں پھیلا ہوا ہے۔ دریائے سندھ کے ساتھ اس کی چوڑائی تقریبا” 8 میل ہے۔ یہ پہاڑ سفیدی مائل چونے کے پتھروں سے بنا ہوا ہے۔ اس لئے اسے چٹا پہاڑ کہتے ہیں۔ لیکن اسکے درمیانے حصہ میں کالے پتھروں کے کچھ حصے بھی ملتے ہیں۔ اس پہاڑی سلسلے کا یہ ایک اہم حصہ ہے۔ چونے کے پتھر سے چونا بنانے کی بھٹیاں موجود ہیں اور جنگلی پیداوار کے لحاظ سے کالے پہاڑ سے بدرجہا بہتر ہے۔ کالے پہاڑ میں یہ دونوں چیزیں نہیں ہیں۔ ریتلے پہاڑوں پر پھلاہی کے درختوں کے علاوہ کوئی چیز نظر نہیں آتی ہے، سوائے چند ایک غیر مفید جھاڑیوں کے۔ جبکہ گھاس بھی کہیں کہیں کم نظر آتی ہے۔ چونے کے پتھر کے پہاڑ یعنی چٹا پہاڑ کی شمالی ڈھلانوں پر بہت زیادہ مقدار میں پھلاہی کے درخت ہیں۔ علاوہ ازیں کاہو (جنگلی زیتون)، سنتھا اور دوسری جھاڑیاں بھی بہت زیادہ مقدار میں موجود ہیں۔ یہ سلسلہ چھوٹی پہاڑی ڈھلانوں سے بنا ہوا ہے جن کے درمیان بہت سی وادیاں ہیں۔ کچھ وادیاں کافی پھیلی ہوئی ہیں۔ ان میں کافی مزروعہ زمین بھی ہے۔ مشرقی طرف کی پہاڑیاں بہت کم اونچی ہیں۔ عام سطح بہت ہی کٹی پھٹی اور بنجر ہے۔ ان پہاڑوں کے درمیان ندیاں بھی ہیں جو ان ہی سے نکلتی ہیں لیکن کسی خاص اہمیت کی حامل نہیں۔ نندنہ، گڑھی حسو کی پہاڑیوں کو کاٹتا ہوا بہت گہرائی میں اور تیزی سے شمال کو بہتا ہے۔ کھیری مورت سے شروع ہوتا اور دریائے ہرو میں جا گرتا ہے۔ اس علاقے میں کسی بھی قسم کی عمارتی لکڑی نہیں ملتی لیکن یہ جنگلات ارد گرد کے علاقوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ کیمبل پور کا ریلوے اسٹیشن جو کہ شمال مغربی ریلوے لائن پر واقعہ ہے ان جنگلات سے حاصل شدہ لکڑی کو دوسرے علاقوں تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ اٹک خورد ریلوے سٹیشن سے شروع ہونے والا یہ سفر کیمبل پور ریلوےاسٹیشن پر تمام ہوتا ہے۔ اس کے بعد ریلوے لائن کئی پہاڑی سلسلوں سے ہو کر گزرتی ہے جن میں 7 سرنگیں ریلوے انجنیرنگ کا عمدہ شاہکار ہے۔
اٹک سے متعلق ہر قسم کی معلومات کے لیے ہمارا گروپ جوائن کریں :
https://www.facebook.com/share/g/vcizzHz7Wc2UiomT/
ٹک ٹاک پر بھی آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں :
https://www.tiktok.com/?_t=8s6NA7oF1Lm&_r=1
#اٹک

افسوس ناک خبر :اٹک - جنڈ - چھپڑی - گلیال میں فائرنگ سے تین 3 افراد قتل جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ ممارث ولد محمد امی...
19/12/2024

افسوس ناک خبر :
اٹک - جنڈ - چھپڑی - گلیال میں فائرنگ سے تین 3 افراد قتل
جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ ممارث ولد محمد امین ، 30 سالہ محمد عامر ولد ملک امیر اور 26 سالہ محمد کامران ولد کرم خان کے نام سے ہوئی. قاتل فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار
Source : اٹک
اٹک سے متعلق ہر قسم کی معلومات کے لیے ہمارا گروپ جوائن کریں :
https://www.facebook.com/share/g/vcizzHz7Wc2UiomT/
ٹک ٹاک پر بھی آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں :
https://www.tiktok.com/?_t=8s6NA7oF1Lm&_r=1

فری کورسز کا آغاز  گورنمنٹ آف پاکستان نیو ٹیک NAVTTC کے تعاون سے فری کورسز کا آغازاقراء ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر مٹھیال اور ...
19/12/2024

فری کورسز کا آغاز

گورنمنٹ آف پاکستان

نیو ٹیک NAVTTC کے تعاون سے فری کورسز کا آغاز

اقراء ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر مٹھیال اور جنڈ کیمپس

جس میں شامل ہیں نئے کورسز دور حاضر کے عین مطابق

میل اور فیمیل کے لیے علیحدہ علیحدہ کلاسز

کلاسز کا اجراء 1 جنوری2025 سے۔۔۔۔۔

محدود نشستیں

پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر

03114200559

03416531055

03321565839

جی ٹی روڈ،حاجی شاہ موڑ شدید دھند کی لپیٹ میں:پاکستان ہائی ویز اور موٹرویز کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے مطابق:●کسی بھی ...
19/12/2024

جی ٹی روڈ،حاجی شاہ موڑ شدید دھند کی لپیٹ میں:
پاکستان ہائی ویز اور موٹرویز کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے مطابق:

●کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لیے دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
●سفر شروع کرنے سے قبل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز اتھارٹی کی ہیلپ لائن 130 پر کال کر کے دھند کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں۔
●دھند میں رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں اگر سفر کرنا انتہائی ضروری ہو تو گاڑی کی ہیڈ لائٹس لو بیم پر رکھیں کیونکہ ہائی بیم سے روشنی دھند میں منعکس ہو جاتی ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہوتی ہے۔
●دن ہو یا رات دھند میں فوگ لائٹس اور دونوں اشاروں کا استعمال یقینی بنائیں۔
●دھند میں دوران سفر گاڑی کا ہیٹر بند رکھیں اور شیشے کھلے رکھیں۔
●گاڑی کی پچھلی لائٹس آن رکھیں اور اشاروں کو جلتا رکھیں تاکہ آپ کے آگے اور پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو آپ کی سڑک پر موجودگی کا علم رہے۔
●دھند میں دوران سفر گاڑی کی رفتار معمول سے کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے عام حالات کی نسبت زیادہ فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آپ گاڑی کو کنٹرول کر سکیں۔
●موٹروے اور قومی شاہراؤں پر سفر کے دوران کسی مشکل صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر مدد کے لیے کال کر سکتے ہیں۔
●دھند میں سفر کے دوران کوشش کریں کے گاڑی کے اگلے اور پچھلے بمپر پر ریفلیکٹرز کا استعمال کریں۔
●دھند میں سفر کے دوران بار بار لین تبدیل کرنے سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ ایک ہی لین میں آہستہ رفتار سے سفر جاری رکھیں۔
●اگر آپ دھند میں دوران سفر حد نگاہ صفر ہو جانے یا کسی اور وجہ سے پھنس گئے ہیں تو کوشش کریں کہ سڑک کے بائیں کنارے پر بنی پیلی لکیر کو تلاش کریں۔
●حد نگاہ صفر ہو جانے پر سب سے بہتر سفر کو عارضی طور پر روک دینا ہے، کوشش کریں کہ کسی ٹول پلازہ، پیٹرول پمپ یا ریسٹ ایریا میں گاڑی کو روک دیں۔ اگر ایسی کوئی روشنی والی جگہ قریب نہ ہو تو سڑک کے بائیں جانب سے گاڑی کو سڑک سے جتنا دور ہٹا کر کھڑی کر سکتے ہیں کریں۔ ایسے میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس آف کر دیں اور صرف اشارے چلتے رہنے دیں تاکہ پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو آپ کا علم ہو سکے۔ اگر شدید دھند میں ہیڈ لائٹس اور گاڑی کی پچھلی لائٹس آن رکھیں گے تو پیچھے سے آنے والی ٹریفک دھند کے باعث آپ کی گاڑی کی جگہ کو بھی سڑک کا حصہ سمجھ سکتی ہے اور کسی حادثے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔
●اسی طرح دھند میں سفر کے دوران اپنے ٹائروں میں معمول سے ایک پاسکل ہوا کا پریشر کم رکھوائیں تاکہ سڑک پر پھسلن کے باعث آپ کی گاڑی کے ٹائروں کی گرفت جمی رہے۔
اٹک سے متعلق ہر قسم کی معلومات کے لیے ہمارا گروپ جوائن کریں :
https://www.facebook.com/share/g/vcizzHz7Wc2UiomT/
ٹک ٹاک پر بھی آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں :
https://www.tiktok.com/?_t=8s6NA7oF1Lm&_r=1

حیدر علی ( اٹک) انشاء اللہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹا گانگ کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے حیدر علی نے اس سیزن میں ...
19/12/2024

حیدر علی ( اٹک) انشاء اللہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں
چٹا گانگ کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے حیدر علی نے اس سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ابھی چیمپئنز T20 لیگ کے ٹاپ اسکورر ہیں ۔ پینتھرز کی قیادت بھی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اٹک کے سٹارز کو قومی ٹیم میں کم بیک کا موقع دے آمین ۔
اٹک سے متعلق ہر قسم کی معلومات کے لیے ہمارا گروپ جوائن کریں :
https://www.facebook.com/share/g/vcizzHz7Wc2UiomT/
ٹک ٹاک پر بھی آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں :
https://www.tiktok.com/?_t=8s6NA7oF1Lm&_r=1

اٹک شہر کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری :ووکینشنل ٹریننگ انسیٹیوٹ الخدمت کیمپس دارلسلام کالونی اٹک میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئ...
18/12/2024

اٹک شہر کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری :
ووکینشنل ٹریننگ انسیٹیوٹ الخدمت کیمپس دارلسلام کالونی اٹک میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ٹیکنیل کورسز کرائے جا رہے ہیں درخواست دینے کی آخری تاریخ 27 دسمبر ہے۔
اٹک سے متعلق ہر قسم کی معلومات کے لیے ہمارا گروپ جوائن کریں :
https://www.facebook.com/share/g/vcizzHz7Wc2UiomT/
ٹک ٹاک پر بھی آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں :
https://www.tiktok.com/?_t=8s6NA7oF1Lm&_r=1

پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاتمام سرکاری و نجی سکولز و کالجز 20 دسمبر 2024 سے 10 جنوری 2025 تک بند ...
17/12/2024

پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
تمام سرکاری و نجی سکولز و کالجز 20 دسمبر 2024 سے 10 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔
یونیورسٹیز اپنا شیڈول خود جاری کریں گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔

آن لائن فارم کا لنک: https://docs.google.com/forms/d/1UDJVkWyMxwfqbxgxZaiAV4aTPoCoCbNIX3I-2AMr0XQ رجسٹریشن انٹرنز کی عار...
16/12/2024

آن لائن فارم کا لنک: https://docs.google.com/forms/d/1UDJVkWyMxwfqbxgxZaiAV4aTPoCoCbNIX3I-2AMr0XQ
رجسٹریشن انٹرنز کی عارضی بھرتی کے لیے درج ذیل شرائط و ضوابط پر موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں،
تعلیمی قابلیت: کم از کم BS (کسی بھی شعبے میں کمپیوٹر کی کافی معلومات کے ساتھ) / یا مساوی ڈگری۔ لیکن کمپیوٹر سائنس/آئی ٹی میں بی ایس کو ترجیح دی جائے گی۔
نوٹ: انٹرنز نے 14 سال کی تعلیم 2020 سے پہلے مکمل کی ہو (گزشتہ پانچ سالوں میں)
درخواست دینے کی آخری تاریخ: پیر، 18-12-2024
مالی ترغیب / اعزازیہ: یکمشت (50000 روپے) ماہانہ
ملازمت کی مدت: 75 دن (جس میں مزید 75 دن تک توسیع کی جا سکتی ہے)
تقرری: متعلقہ یونین کونسل (یو سی کے لیے کوئی امیدوار دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ملحقہ یوسی کا امیدوار اہل ہو گا)
دستیابی: کرایہ پر لیا گیا انٹرنی فوری طور پر دستیاب رہے گا، اگر ملازمت پر رکھا گیا ہو۔
درخواست گزار متعلقہ یونین کونسل کا رہائشی ہو گا۔
نوٹ: بھرتی مکمل طور پر ورک چارج کی بنیاد پر کی جائے گی اور انٹرن شپ کی کامیابی سے تکمیل کے بعد امیدوار / ملازمت پر رکھے گئے انٹرنز کو تجربہ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
درخواست گزار متعلقہ یونین کونسل کا رہائشی ہو گا۔
نوٹ: بھرتی مکمل طور پر ورک چارج کی بنیاد پر کی جائے گی اور انٹرن شپ کی کامیابی سے تکمیل کے بعد امیدوار / ملازمت پر رکھے گئے انٹرنز کو تجربہ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

State Life Insurance Corporation of PakistanAsif Ali Saadi Awan (Barq Road Attock City)📢Free Promotion Drive (1 Month Of...
16/12/2024

State Life Insurance Corporation of Pakistan
Asif Ali Saadi Awan (Barq Road Attock City)
📢Free Promotion Drive (1 Month Offer)Comment Your Business

Lords Cafe (Fast Food)Kamra Road Near Aslam Marwat Hospital Attock City📢Free Promotion Drive (1 Month Offer)Comment Your...
16/12/2024

Lords Cafe (Fast Food)
Kamra Road Near Aslam Marwat Hospital Attock City
📢Free Promotion Drive (1 Month Offer)Comment Your Business

عوامی فورم تحصیل جنڈ کی تشکیل ، مطالبات1) پنڈسلطانی تا ناڑہ موڑ روڈ کو کارپٹ کیا جائے 2) رورل ہیلتھ سنٹر دومیل کی ایمبول...
16/12/2024

عوامی فورم تحصیل جنڈ کی تشکیل ، مطالبات
1) پنڈسلطانی تا ناڑہ موڑ روڈ کو کارپٹ کیا جائے
2) رورل ہیلتھ سنٹر دومیل کی ایمبولینس کو کھڑا رکھنے کی بجائے مریضوں کی سہولت کے لئے فنکشنل کیا جائے
3) تحصیل جنڈ کے تمام RHC ,BHU اور THQ میں ڈاکٹرذ کی خالی اسامیاں پر کی جائیں
3) جنڈ میں تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لئے فوراً یونیورسٹی قائم کی جاۓ
4) پنجاب بینک مٹھیال کے متاثرین کے بقایاجات فوری طور پر ادا کیے جائیں
5) مٹھیال ڈسپنسری میں ڈاکٹر تعینات کیا جائے ۔
6) جبی ڈیم ڈھوک حافظ آباد تحصیل جنڈ کی نہر کی فوراً مرمت کی جاۓ تاکہ پانی ضائع نہ ہو
7) رنگلی تا اورنگ آباد روڈ کو فوراً مرمت کیا جائے
Manzoor Hussain

اٹک کا وہ قدیم ترین جانور جو آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا :اٹک : آج سے تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے جہاں اٹک و فتح جنگ ...
15/12/2024

اٹک کا وہ قدیم ترین جانور جو آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا :

اٹک : آج سے تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے جہاں اٹک و فتح جنگ شہر کے درمیان "کالا چٹا پہاڑ” نامی سلسلہ کوہ واقعہ ہے۔ لاکھوں سال قبل ان میں سے بیشتر علاقے سمندر کا حصہ تھے اور یہیں یہ حیرت انگیز جانور گہرے پانیوں میں شکار کیا کرتا تھا۔

وہیل کو عام طور پرمچھلی لکھ دیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے کیونکہ وہیل کا شمار دودھ پلانے والے جانوروں یعنی ممالیہ میں ہوتا ہے جبکہ وہیل کے ارتقائی آباؤ اجداد آج سے کروڑوں سال پہلے خشکی پر اُن علاقوں میں رہا کرتے تھے جو آج پاکستان کا حصہ ہیں۔
یہ بات دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ آج سے کروڑوں سال پہلے، خشکی پر رہنے والے، وہیل کے یہ آبا و اجداد اپنی جسامت اور جسمانی ساخت کے اعتبار سے کتوں/ بھیڑیوں کی طرح دکھائی دیتے تھے۔

پاکی سیٹس Pakicetus : کا تعارف:

یہ ایک گوشت خور شکاری جانور تھا جو کہ لمبوترے جسم، لمبی تھوتھنی، مظبوط جبڑوں اور تیز دانتوں کے ساتھ ساتھ ایک لمبی دم رکھتا تھا۔ بنیادی طور پر یہ خشکی کا جانور تھا لیکن شکار کے لیے اپنے وقت کا ایک بڑا حصہ پانی میں بھی گزارا کرتا تھا۔
اس کے لمبے شکل کی جسامت اسے تیرنے اور غوطہ لگانے میں مدد دیتی تھی جیسے کچھ مچھلیاں لمبے جسم کی حامل ہوتی ہیں۔

سائز:

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق پاکی سیٹس کی جسمانی لمبائی 7 فٹ تک ہوا کرتی تھی جبکہ اس کے وزن کا اندازہ 50 پاؤنڈ تک لگایا گیا ہے۔

خوراک:

بنیادی طور پر اس کی خوراک مچھلی اور آبی جانوروں پر مشتمل ہوتی تھی تاہم اس کی خوراک میں کچھ زمینی جانور بھی شامل ہوسکتے تھے۔

ڈھانچہ اور تحقیقات:

پاکی سیٹس کا پہلا ڈھانچہ سال1981 میں اٹک میں کالا چٹا پہاڑ سے برآمد ہوا تھا۔ یہ جانور ماہرین آثار قدیمہ کے لیے ایک معمہ تھا کیونکہ اس کا جسم زمینی جانوروں سے ملتا جلتا تھا جبکہ کھوپڑی کسی وہیل جیسی تھی اور اس کے گھٹنے کی ہڈیاں سبزی خور جانوروں سے مشابہہ تھیں۔

سال2001 میں اس کے مزید ڈھانچے برآمد کیے گئے جو کہ کافی حد تک مکمل تھے۔ طویل تحقیقات کے بعد 2009میں اس جانور کو آج کی وہیل کا جد امجد قرار دیا گیا تاہم اس پر تحقیقات ابھی تک مکمل نہیں ہوئیں، مزید انکشافات کی بھی گنجائش ہے۔

معدومی:

کہا جاتا ہے کہ پاکی سیٹس کی معدومی کا اندازہ 4 کروڑ 10 لاکھ سال قبل کا ہے، معدومی کی کوئی کنفرم وجوہات کا اندازہ تو نہیں مگر غالب امکان یہی ہے کہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیاں اس کی معدومی کا سبب بنی ہوں گی۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Pakicetus

🔴اٹک سے متعلق ہر قسم کی معلومات کے لیے ہمارا فیس بک گروپ جوائن کریں :
https://www.facebook.com/share/g/vcizzHz7Wc2UiomT/
ٹک ٹاک پر بھی آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں :
https://www.tiktok.com/?_t=8s6NA7oF1Lm&_r=1

Free Promotion Drive : From Voice Of Attock - VOA Rumi School System Attock
15/12/2024

Free Promotion Drive : From Voice Of Attock - VOA
Rumi School System Attock

ہم خدمت خلق کے لیے کوشاں ہیں آئیے آ پ بھی ہمارا ساتھ دیجئے ہمارا پیغام ہے محبت جہاں تک پہنچے❤ٹیم پیغام محبت فتح جنگ ضلع ...
15/12/2024

ہم خدمت خلق کے لیے کوشاں ہیں
آئیے آ پ بھی ہمارا ساتھ دیجئے
ہمارا پیغام ہے محبت جہاں تک پہنچے❤
ٹیم پیغام محبت فتح جنگ ضلع اٹک
03165602948

اٹک میں کسی بھی جگہ سے دیگ آرڈر کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں ۔حاجی فضل دادصاحب 0311-16712350300-5671235
15/12/2024

اٹک میں کسی بھی جگہ سے دیگ آرڈر کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں ۔
حاجی فضل دادصاحب
0311-1671235
0300-5671235

خوش خبریخوش خبری۔ وائس آف اٹک کے 10 ہزار فالورز مکمل ہونے کی خوشی میں بڑی آفر۔ پورے 1 ماہ تک ضلع اٹک کے ہر قسم کے کاروبا...
13/12/2024

خوش خبری
خوش خبری۔ وائس آف اٹک کے 10 ہزار فالورز مکمل ہونے کی خوشی میں بڑی آفر۔ پورے 1 ماہ تک ضلع اٹک کے ہر قسم کے کاروبار کی اپنی فری پروموشن کروا سکتے ہیں۔ کمنٹ میں اپنا کاروبار کا نام لکھیں، پیج مینشن کریں، ہم آپ سے خود رابطہ کریں گے۔ (نوٹ: صرف ان کاروباروں کی پروموشن کی جاۓ گی جو کمنٹ میں اپنا تعارف لکھیں گے)

جمعتہ المبارک کے مسنون اعمالمسواک کرنا ، غسل کرنا ، ناخن کاٹنا ،  صاف کپڑے پہننا  ، تیل اور خوشبو وغیرہ لگانا ،  نماز کے...
13/12/2024

جمعتہ المبارک کے مسنون اعمال
مسواک کرنا ، غسل کرنا ، ناخن کاٹنا ، صاف کپڑے پہننا ، تیل اور خوشبو وغیرہ لگانا ، نماز کے لیے پیدل جانا ، مسجد جلدی پہنچنا ، امام کے قریب بیٹھنا اور خطبہ غور سے سننا ، سورہ الکہف کی تلاوت کرنا ، کثرت سے درود شریف پڑھنا اور دعاوں کا اہتمام کرنا

اٹک کا 450 سال پرانا تاریخی قلعہ اٹک شہر، صوبہ پنجاب کے شمال میں دریائے سندھ کے بائیں کنارے واقع ہے، جسے انگریز سامراج ک...
12/12/2024

اٹک کا 450 سال پرانا تاریخی قلعہ
اٹک شہر، صوبہ پنجاب کے شمال میں دریائے سندھ کے بائیں کنارے واقع ہے، جسے انگریز سامراج کے ایک افسر مسٹر کیمبل نے 1904ء میں کیمبل پور کے نام سے آباد کیا تھا۔ تاہم، شہر سے تھوڑے فاصلے پر اٹک خورد (چھوٹا اٹک) کے نام سے ایک گاؤں پہلے سے ہی آباد تھا۔ دریائے سندھ پاکستان کے دو صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخوا کو اٹک کے مقام پر تقسیم کرتا ہے۔

کہاجاتا ہے کہ ماضی میں حملہ آوروں کو دریائے سندھ کی وجہ سے یہاں رکنا پڑتا تھا۔ مغل شہنشاہ اکبر نے اس علاقہ کی دفاعی اہمیت کے پیش نظر 16ویں صدی میں جب قلعہ تعمیر کروایا تو اس کا نام اٹک قلعہ رکھا۔ یہ قلعہ دریائے سندھ کے کنارے راولپنڈی سے 58میل اور پشاور سے جرنیلی سڑک پر 47میل کی مسافت پر سطح سمندر سے بلند دو چٹانوں کملیہ اور جلیلہ کے درمیان واقع ہے۔

قلعہ کے چاروں اطراف بےشمار دشمن قبائل کی سکونت کی وجہ سے دفاعی اعتبار سے اس مقام کی خاص اہمیت تھی۔ اسے خالصتاً فوجی مقاصد کے لیے تمام جنگی ہتھیاروں کے استعمال کو مدنظر رکھ کر تعمیر کیا گیا۔ اسی وجہ سے اس میں اٹھارہ برج بنائے گئے جو تمام کے تمام گولائی میں ہیں ماسوائے ایک کے جو زاویہ قائمہ (Right angle)پر ہے۔ برجوں کی تعمیر مقامی چٹانی پتھر سے کرکے ان پر چونے کی دبیز تہہ چڑھائی گئی ہے۔

قلعہ کے ایک برج کی بنیاد ازراہ دور اندیشی دریا میں رکھی گئی تاکہ اگر دشمن کے حملے کی وجہ سے قلعہ بند ہو نا پڑے تو قلعہ میں پانی کی محتاجی نہ ہو کیونکہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے اس میں سوائے دریا کے پانی کے کنویں کا پانی حاصل ہونا ممکن نہ تھا۔ چار صدیوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود قلعہ کا برج آج بھی اسی استحکام سے دریا میں موجود ہے اور اس طرح مضبوط ہے کہ گویا حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہو۔ قلعہ اٹک کی تعمیر سے یہ علاقہ صدیوں شمالی حملہ آوروں کی یلغار سے محفوظ رہا۔ خواجہ شمس الدین خوافی کی زیرِ نگرانی اس قلعے کی تعمیر میں دو سال (1581ءتا 1583ء) کا عرصہ لگا۔
اٹک قلعہ مغل حکمرانوں کےمخصوص طرزِ تعمیر کا عکاس ہے ۔ قلعہ میں فن تعمیر کا بہترین نمونہ اس کی چار دیواری کی تعمیر ہے جو چاروں اطراف سے ایک میل طویل ہے۔ قلعے کے برجوں کو آپس میں ملانے کے لیے دیوار کے ساتھ ساتھ ایک راہداری (گیلری) بھی تعمیر کی گئی ہے، جس کے نیچے گارڈز کے لاتعداد کمرے ہیں ۔ اسی طرح کے کمرے میناروں کے نیچے بھی موجود ہیں۔

راہداری حملہ آوروں سے بچانے کا ایک ٹھوس ذریعہ تھی، جس کے زیادہ تر حصے کی چھت اخروٹ کی لکڑی سے بنی ہے مگر ایک جگہ سنگ مرمر کی موٹی سلیب بھی بنائی گئی ہے۔ شمالی درمیانی راستے کے مینار کی اوپری دیوار سے دریائے سندھ کا نظارہ بخوبی ہوتا ہے اور اسی درمیانی راستے سے چار دروازوں والا حصہ جو مینار کے سامنے ہے، ایک چھجہ سے آراستہ ہے اور پورے قلعہ میں یہی وہ عمارت ہے جو محض رہائش کے لیے بنائی گئی ہے اور آج تک اسی مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

قلعے میں چار بڑے دروازے (دلی گیٹ، لاہوری گیٹ، کابلی گیٹ اور موری گیٹ) ہیں۔ ان داخلی دروازوں کی تعمیر میں سرخ پتھر استعمال کیا گیا ہے جبکہ قلعہ کا دیگر حصہ لاجوردی ٹائلز سے بنا ہے۔ ان بلند و بالا دروازوں پر خوبصورت نقش کاری کی گئی ہے۔ آہنی راڈوں سے مزین دلی اور کابلی گیٹ مست ہاتھیوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے بنائے گئے تھے۔ دلی گیٹ کے پاس ایک بڑا گاڑڈ روم موجود ہے، جو قیام پاکستان سے قبل تک کوارٹر گارڈ کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔ قلعہ کے اندر داخلہ موری گیٹ کے راستے سے ہے جو پرانے جی ٹی روڈ کے عین سامنے واقع ہے۔

لاہوری گیٹ قلعہ کا پرانا دروازہ ہے اور زیادہ تر سپاہی یہی دروازہ استعمال کرتے تھے جو بازار کو جاتا تھا۔ قلعہ کا اسلحہ خانہ 1857ء میں بنایا گیا تھا جو پرانے لاہوری گیٹ کی جگہ پر تھا۔ دلی گیٹ کے اندر سے گزرتے ہوئے قلعہ کے نیچے اور اوپر والے حصے میں داخل ہوا جاسکتا ہے۔ پرانا جی ٹی روڈ لاہوری گیٹ کے اندر سے گزر کر شہر کے بازار سے گزرتا ہوا کابلی گیٹ سے ملاحی ٹولہ گیٹ کی طرف دریاکے کنارے نکل جاتا تھا۔

دلی گیٹ سے اندر جائیں تواس طرف ایک بہت بڑا سامعین کا ہال ہے۔ قلعہ کے اوپری حصہ میں خواتین کے لیے ترکی کی طرز پر منفرد حمام ہےجو کہ مغلوں کا ایک خاصہ ہے۔ حمام سے پہلے ایک داخلی ہال اور چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں۔ یہاں ستونوں کو خوبصورتی سے مزین کیا گیا ہے۔ داخلی ہال میں خواتین کے لیے سردی اور گرمی کے لیے مخصوص کمرے ہیں جہاں وہ اپنی مرضی سے گرم یا ٹھنڈے پانی کا استعمال کرتی تھیں۔

دوہری دیوار آج بھی دیکھی جاسکتی ہے جہاں پانی گرم کرکے بھاپ مہیا کی جاتی تھی۔ اس حصہ سے ایک خفیہ سرنگ لاہوری گیٹ کو جاتی ہے جو زیر زمین ہال تک چلی جاتی ہے، جہاں شاہی بیگمات آرام کرتی تھیں۔ قلعہ کے نچلے حصے میں روشنی کا نظام مہیا کیا گیا ہے۔

جنگی اہمیت اور ہیت کے اعتبار سے ضلع اٹک کی خاصی اہمیت ہے۔ انگریز سامراج نے اپنے توپ خانے کیلئے اٹک کو ہی چنا تھا، تقسیم ہند کے بعد اٹک قلعہ کو پاکستان آرمی کے ساتویں ڈویژن کا ہیڈکوارٹر بنا دیا گیا۔ 1956ء کے بعد قلعے کو اسپیشل سروسز گروپ آف پاکستان آرمی (SSG) کے حوالے کر دیا گیا۔ یہاں ایک پرانی سرائے بھی ہے، جو مغل بادشاہ جہانگیر کے عہد میں تعمیر کی گئی تھی۔

اٹک قلعہ کے گردو نواح میں خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک مقام باغ نیلاب ہے۔ اس کے علاوہ پانی کا پھیلاؤ اور کالا چٹا کی سر سبز پہاڑیاں (جن کی بلندی 3800فٹ ہے) اس علاقے کی خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ کرتی ہیں۔
اٹک سے متعلق ہر قسم کی معلومات کے لیے ہمارا فیس بک گروپ جوائن کریں :
https://www.facebook.com/share/g/vcizzHz7Wc2UiomT/
ٹک ٹاک پر بھی آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں :
https://www.tiktok.com/?_t=8s6NA7oF1Lm&_r=1

Address

Near Kachehri Chowk Attock City
Attock

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Attock - VOA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Attock - VOA:

Videos

Share

Our Story

Govt. Post Graduate Colege Attock All temporary responsibilities should be announced by this page! Do invites to your fellows! Spread it to all Do apart of this........ :) Regards : Editor & Admin