Usmani & Anjum

Usmani & Anjum HAMMAD, NAAT,NAZAM etc

اسلام علیکم. دوست احباب کو بھیجیں share your friends..
19/03/2023

اسلام علیکم. دوست احباب کو بھیجیں
share your friends..

05/05/2020

👆👆👆👆👆👆👆👆👆👆
اسلام علیکم!
عثمانی اینڈ انجم میڈیا پیش کرتا ہے۔۔
رمضان المبارک کی مبارک
گھڑیوں میں
دوسرا ولیم۔
کلام۔
خدا کی عظمتیں کیا ہیں
محمد مصطفی جانے

نعت خواں۔حافظ عکاشہ انجم

والیم کا نام
جن کو یس لقب سے پکارا گیا۔
خود بھی سنیں اور آگے بھی بھیجیں جزاک اللہ خیرا

04/05/2020
05/12/2019

ڈاکٹر جی ڈاکٹر جی،
کوئی ایسی دوا دیں کہ اس مرتبہ بیٹا ہی ہو،
دو بیٹیاں پہلے ھیں،
آب تو بیٹا ہی ہونا چاھیئے۔
ڈاکٹر: میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔
ساس: پھر کسی اور ڈاکٹر کا بتا دیں؟
ڈاکٹر: آپ نے شاید بات غور سے نہیں سنی،
میں نے یہ نہیں کہا کہ مجھے دوائی کا نام نہیں آتا۔ میں نے یہ کہا کہ میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔
سسر: وہ فلاں لیڈی ڈاکٹر تو۔۔۔
ڈاکٹر: وہ جعلی ڈاکٹر ہوگا ہے،
اس طرح کے دعوے جعلی مولینا، حکیم، پیر وغیرہ کرتے ہیں، سب فراڈ ہے یہ۔۔
شوہر: مطلب ہماری نسل پھر نہیں چلے گی؟
ڈاکٹر : یہ نسل چلنا کیا ہوتا ہے؟ آپ کے جینز کا اگلی نسل میں ٹرانسفر ہونا ہی نسل چلنا ہے نا؟ تو یہ کام تو آپ کی بیٹیاں بھی کر دیں گی،
بیٹا کیوں ضروری ہے؟
ویسے آپ بھی عام انسان ہیں۔ آپ کی نسل میں ایسی کیا بات ہے جو بیٹے کے تھرو ہی لازمی چلنی چاھیئے؟
سسر: میں سمجھا نہیں؟
ڈاکٹر: ساھیوال کی گایوں کی ایک مخصوص نسل ہے جو دودھ زیادہ دیتی ہے۔ بالفرض اس نسل کی ایک گائے بچ جاتی ہے تو worried ہونا چاھیئے کہ اس سے آگے نسل نہ چلی،
تو زیادہ دودھ دینے والی گایوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ طوطوں کی ایک مخصوص قسم باتیں کرتی ہے۔ بالفرض اس نسل کی ایک طوطی بچ جاتی ہے تو فکر ہونی چاھیئے کہ اگر یہ بھی مر گئ کہ تو اس نسل کا خاتمہ ہو جائے گا۔
آپ لوگ عام انسان ہیں باقی چھ سات ارب کی طرح آخر آپ لوگوں میں ایسی کونسی خاص بات ہے؟
سسر: ڈاکٹرصاحب کوئی نام لینے والا بھی تو ہونا چاھیئے۔
ڈاکٹر : آپ کے پَر دادے کا کیا کیا نام ہے؟
سسر: وہ، میں، ہممممم، ہوں وہ۔۔۔۔
ڈاکٹر: مجھے پتہ ہے آپ کو نام نہیں آتا،
آپ کے پر دادا کو بھی یہ ٹینشن ہو گی کہ میرا نام کون لے گا؟ اور آج اُس کی اولاد کو اُس کا نام پتہ بھی نہیں۔
بہادر شاہ ظفر کی سگی اولاد آج دلی کے چاندنی چوک میں رہ رہی ہے۔ فقیروں سے ایک درجہ اوپر حالت ہے اُن کی۔ سب کو بتاتے پھرتے ہیں کہ ہم ہیں مغلیہ سلطنت کے اصل وارث لیکن لوگوں کو چھنکنا پرواہ نہیں۔
ویسے آپ کے مرنے کے بعد آپ کا نام کوئی لے یا نہ لے۔ آپ کو کیا فرق پڑے گا؟ آپ کا نام لینے سے قبر میں پڑی آپ کی ھڈیوں کو کونسا سرور آئے گا؟
علامہ اقبال کو گزرے کافی عرصہ ہوگیا،
آج بھی نصاب میں انکا ذکر پڑھایا جاتا ہے۔
گنگا رام کو مرے ہوئے کافی سال ہو گئے لیکن لوگ آج بھی گنگا رام کو نہیں بھولے۔
ایدھی صاحب مر گئے،
لیکن نام ابھی بھی زندہ ہے اور رہے گا۔
جنید جمشید کو کون نہیں جانتا ؟
بہو: پر ڈاکٹر جی وہ بڑھاپے میں ہماری خدمت و کیئر کون کرے گا؟
ڈاکٹر: تو سیدھی طرح کہیں نا کہ آپ کو بڑھاپے میں بیٹے کے روپ میں ایک خدمتگار و سیوا کرنے والے کی ضرورت ہے۔ ایک بچہ پیدا کر کے آپ investment کرنا چاھتی ہیں کہ بڑھاپے میں آپ کو فائدہ ہو؟
بہو: ہمارے معاشرے میں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
ڈاکٹر: آپنی آپنی سوچ ہے۔ میں تو جب تک زندہ ہوں۔اس طرح زندگی گزاروں گا کہ مجھے بڑھاپے میں کسی کی بھی محتاجی و ضرورت نہ ہو۔ میری غیرت یہ گوارا نہیں کرتی کہ میرا پالا ہوا بعد میں مجھے پالے یا سنبھالتا پھرے،
بہرحال یہ لمبا ٹاپک ہے اور آخری بات۔۔۔۔۔۔
رسول اللہﷺ کی ایک ہی بیٹی (رضی اللہ تعالی عنھا) سے نسل چلی تھی اور آج آپ کو ہزاروں لاکھوں لوگ رسول اللہﷺ کی اولاد (سید) ہونے کا دعوی کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔!!

03/12/2019

,,پیار,,
علی اکمل تصور ........................................
ھم دونوں کا پیار مثالی تھا. ایسا میں سوچتی تھی. جب میں پیدا ھوئی اور ھوش سنبھالا. تب سے میں نے اسے اپنے آس پاس ھی دیکھا. وہ مجھ سے بہت پیار کرتا تھا. پہلے مجھے اس سے ڈر لگتا تھا. اسے دیکھتے ھی میں دوڑ کر اپنی امی کے پاس چلی جاتی. اسے میری امی سے ڈر لگتا تھا. اس لئے وہ مجھ سے دور رھتا. لیکن جیسے ھی میں کھیلتے کودتے امی سے دور ھوتی. وہ مجھے پکڑنے کی کوشش کرتا. میں جھکائی دے کر نکل جاتی. میں سوچتی تھی کہ وہ مجھے نقصان پہنچا سکتا ھے. مگر یہ میری غلط فہمی تھی. غلط فہمی تب دور ھوئی. جب اس نے اپنے ہاتھوں سے مجھے کھانا کھلایا. میں جسے دشمن سمجھتی تھی وہ تو دوست تھا. اب میری ججھک دور ھو چکی تھی. پہلی بار جب اس نے میری پیشانی پر اپنا ہاتھ پھیرا تو اس کے ہاتھ کا لمس مجھے اچھا لگا. وہ صبح کے وقت جب سکول چلا جاتا تو اس کی واپسی تک میں اس کا انتظار کرتی رہتی. جب وہ گھر میں داخل ھوتا تو میں پھدکتے ھوئے اس کے پاس چلی آتی. وہ مجھے گود میں اٹھا لیتا. ھمارا باقی کا وقت کھیل کود میں گزرتا. وہ بیٹھا ھوتا. تو میں اچھل کر اس کے کندھوں پر سوار ھو جاتی. شام کے وقت ھم سیر کرنے بھی جاتے تھے.ھماری اس دوستی کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا تھا. ایک دن جانے کیا ھوا. اچانک ھی میری طبعیت خراب ھو گئی. مجھ سے اٹھا نہیں جا رہا تھا. اسے میری بیماری کا احساس تھا. وہ آدھے گھنٹے تک میرے پاس بیٹھا رہا. میں نیم وا آنکھوں سے اس کی طرف دیکھ رھی تھی. وہ بھی میری طرف دیکھ رہا تھا.پھر وہ اٹھا اور گھر سے باہر نکل گیا. میں سمجھ گئی کہ وہ میرے لئے کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ھو گا. تھوڑی دیر بعد اس کی واپسی ھوئی.اس کے ساتھ ایک آدمی تھا. میں دل ھی دل میں مسکرائی...
,,پیار ھو تو ایسا ھو...,, وہ ڈاکٹر کو اپنے ساتھ ھی لے آیا تھا. اب وہ دونوں میرے پاس بیٹھ گئے. پھر میں نے ایک آواز سنی.
,,بسم اللہ... اللہ اکبر... اللہ اکبر... اللہ اکبر...,,
ھم دونوں کا پیار مثالی تھا. ڈاکٹر کی بجائے وہ میرے لئے قصائی لے کر آیا تھا.... ....................................
مختصر کہانی نمبر 27...

02/12/2019

تین باتیں _
اُس رات میں بہت خوش تها _حویلی میں ایک طرف کسٹرڈ کی دیگیں بن رهی تهیں _ دوسری طرف لائیٹنگ مکمل کی جا رهی تهی _ برات کے کهانے کیلئے همسائیوں کے گهر بکرے ذبح هو رهے تهے جبکہ ایک کارنر پر ٹینٹ لگا کر بیٹیوں کی مہندی لگائی کی تقریب جاری تهی _
بهلا میں خوش کیوں نا هوتا _ اگلے دن میری دونوں بیٹیوں کی بارات آنا تهی _ بچیوں کو دلہن بنا دیکهنا میرا خواب تها اور صبح اِس خواب کی تعبیر مل رهی تهی _
میں بیٹیوں کو کچھ کہنا چاهتا تها _ انتظار تها کہ تهوڑی فارغ هوں تو اپنی بات کہوں _ یہ موقع مجهے پچهلی رات ملا _ دونوں بچیاں میری چارپائی کی پائنتی بیٹھ گئیں بیگم صاحبہ اور بڑا بیٹا ساتھ هی کرسی پر _ میں نے اُنہیں تین باتیں سمجهائیں _ اُنہیں کہا کہ تمہارا باپ تم سے کچھ بهی نہیں چاهتا _ بس اتنا چاهتا هے کہ اپنی زندگی تک اِن باتوں پہ عمل کرنا _ اللہ تم پر راضی هو _ تمہارا باپ تم پر همیشہ راضی رهے گا _
کبهی اور کسی بهی حالت میں جهوٹ مت بولنا _ مذاق میں بهی نہیں _ تم سے جو بهی غلطی هو چکی , جتنا بهی نقصان هو چکا _ هوتا رهے ___ میں اس قابل هوں , مکمل ذمہ دار بنوں گا _بس جهوٹ نہیں بولنا _ سچے لوگوں پر همیشہ بادل بن کر اللہ پاک کی رحمت کا سایہ رهتا هے _
خاوند کی اطاعت کرنا _ یہ میرا نہیں , اللہ کا حکم هے _ تم باپ کے گهر کی مالکنیں هو _ دل چهوٹا مت کرنا _ اگر کبهی حالات ناقابل برداشت هو جائیں تو باپ خود جا کر تمہیں لے آئے گا _ لیکن میکے کا دروازه کهلا دیکھ کر خاوند حضرات سے مقابلہ بازی اور زبان درازی مت کرنا _ ایسا نا هو کہ تمہارے خاوند صاحبان سارا دن کام کر کہ گهر آئیں اور اُنہیں گهر میں بهی سکون نا ملے _
تمہاری ساس بیوه عورت اور رشتے میں تمہاری نانی هے _ تمہاری ماں سے بهی ایک درجہ اُوپر _ اپنی ساس صاحبہ کو هر حالت میں غیر مشروط طور پر راضی رکهنا _ جیسے تمہیں اپنی ماں پیاری هے یونہی تمہارے خاوند حضرات کو بهی اپنی ماں پیاری هے _ اپنی ضد اور انا کی خاطر میرے داماد حضرات کو کسی امتحان میں مت ڈالنا _
بیٹیاں چهوٹی تهیں _ بالکل نا سمجھ اور نادان _ لیکن میری باتیں اُنہوں نے سیانی اور عمر رسیده خواتین کی طرح دهیان سے سنیں , سمجهیں اور اِن پر عمل کیا _
آج بیٹیاں اپنی اپنی جنت کی علیحده سے مالک هیں _ اُن کے بهائی خوش هیں _ جبکہ اُن کا باپ اُنہیں سکهی دیکھ دیکھ کر دن بدن بوڑها نہیں بلکہ جوان هو رها هے _
عبدالغفور

29/11/2019

بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی:

بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا-
ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها اور میری کلاس کا مضمون علوم دينی تها- جب استاد کلاس میں تشریف لائے تو انہوں نے شاگردوں سے سؤال کیا:
آپ کی نظر میں کون لوگ نماز نہیں پڑهتے?
ایک شاگرد نے بڑی معصومیت سے کہا:
جو لوگ مرگئے ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗
دوسرے شاگرد نے شرمندگی سے جواب دیا:
جن لوگوں کو نماز پڑهنا نہیں آتی❗
تیسرا بچہ اپنی جگہ سے کهڑا ہوا اور نہایت معقول جواب دیا:
جو لوگ مسلمان نہیں ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗
اسی طرح ایک اور بچہ نے جواب دیا:
جو لوگ کافر ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے❗
اسی ترتيب سے پانچویں بچہ نے جواب میں کہا:
جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے❗
تمام شاگردوں نے اپنے نظريات بیان کردئیے-
لیکن❗
میں سوچوں میں ڈوب گیا
کہ میں ان میں سے کونسا ہوں؟
آیا میں مرگیا ہوں؟
نہیں تو!
کیا مجهے نماز پڑهنا نہیں آتی؟
آتی ہے.
آیا میں مسلمان نہیں ہوں ؟ الحمداللّٰه كہ ہوں
کیا میں اپنے پروردگار سے نہیں ڈرتا؟
ڈرتا ہوں
آیا مگر میں کافر ہوں ؟ نعوذباللّٰه
پهر میں کیوں نماز نہیں پڑهتا؟
میں اپنے آپ سے کہنےلگا:
اگر قبر کی پہلی رات مجهسے سوال کیا گیا كہ:
تم زنده تهے.
نماز بهی آتی تهی.
مسلمان بهی تهے.
اللہ سے ڈرتے بهی تهے.
پهر بهی تم نے نماز کیوں نہیں پڑهی ⁉
میرے پاس کیا جواب ہے...کیا کہونگا میں آخر؟
جهرجهری آگئ مجهے, اور اسی دن مصمم ارادہ کرلیا کہ اب کبهی نماز ترک نہیں کرونگا.
صرف ایک مصصم و سنجیدہ ارادہ کی ضرورت ہے آپ بهی اس بارے میں ضرور سوچئےگا-
اگر آپ کو بهی سوچنے پر مجبور کردیا تو مہربانی فرماکر آگے بهیجیں- شاید کسی بے نمازی کی طرف رحمت کا در کهل جائے!
🌹نماز دین کا ستون ہے🌹

جس طرح بیمار ہونے کی صورت میں کھانے کی لذت محسوس نہیں ہوتی، اسی طرح گناہوں کی موجودگی میں عبادت کی لذت محسوس نہیں ہوتی.ا...
29/11/2019

جس طرح بیمار ہونے کی صورت میں کھانے کی لذت محسوس نہیں ہوتی، اسی طرح گناہوں کی موجودگی میں عبادت کی لذت محسوس نہیں ہوتی.
اللّه تعالٰی ہمیں سجدوں کی لذت عطا فرمائیں آمین.

29/11/2019

جہاں نظر محمد کا نشانہ ٹھہر جاتا ہے

نعت : حافظ عکاشہ انجم
پیشکش: عثمانی اینڈ انجم

29/11/2019

Coming soon

29/11/2019

جنوری 2020 سے انشاء اللہ نیو کلام حافظ عکاشہ انجم کا ائے گا

25/11/2019
23/11/2019

Assalam o Alykum
Tamam dost kasy hain?

Address

Attock

Telephone

+923145382173

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usmani & Anjum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Media in Attock

Show All