عاشقان بابافرید کے لیے بری خبر😭😭😢
کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث رواں سال برصغیر پاک وہند کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید کے 779 ویں عرس کی تقریبات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ۔۔انتظامیہ کے مطابق عرس کی صدیوں جاری رسومات صرف علامتی طور پر ادا کی جائیگی جس میں دیوان فیملی کے چند ویکسین لگوانے اور نادرا سرٹیفکیٹ کے حامل افراد شرکت کرسکیں گے۔۔عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔۔بہشتی دروازہ بھی پانچ روز کی بجائے علامتی طور پر دو روز کے لیے کھولا جائے گا۔۔۔۔۔
عارفوالا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز کی کرسیاں
ان کی تشریف آوری کی منتظر
ایمرجنسی وارڈ میں آٸے مریض پریشان
کون سنے گا یہ داستان
اعلی افسران نوٹس لیں
عارفوالا:قبولہ روڈ پر مبینہ ڈاکو ناکہ۔۔۔
ملزمان نے متعدد راہگیروں کو قیمتی سامان اور نقدی رقم سے محروم کردیا۔۔مزاحمت پر ڈاکوؤں کا تشدد،خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے
پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے دربار پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے زائرین پر تشدد کا واقعہ
عارف والا/پولیس نے دربار پر آنے والی فیملی کو جس طرح تشدد کا نشانہ بنایا وہ سراسر زیادتی ہے، عوامی حلقوں کی رائے
عارف والا/پولیس تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
عارف والا/پاکپتن پولیس نے دربار کے تقدس کا بھی خیال نہ رکھا، فیملی کے مرد خواتین اور بچوں کو شدید زدوکوب کیا گیا
عارف والا/پولیس تھانہ سٹی پاکپتن کی جانب سے زائرین پر تشدد کے بعد متاثرہ فیملی کے خلاف ہی مقدمہ کا اندراج
عارف والا/نئے پاکستان میں متاثرہ فیملی انصاف کی منتظر، وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول سے نوٹس لیکر انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ
عارف والا/اس واقعہ پر صحافتی تنظیموں کی بھی شدید مذمت، اس واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ ۔
عارف والا/ گزشتہ روز قبولہ روڈ حادثہ میں زخمی آرمی کا نوجوان شہادت کے رتبہ پہ فائز ہو گیا
عارف والا/ فوجی جوان کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں 69 ای بی میں ادا کی گئی
عارف والا/ گزشتہ روز قبولہ روڈ پہ فوجی محمد عابد کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی تھی
عارف والا / فوجی جوان محمد عابد کو سی ایم ایچ اوکاڑہ منتقل کیا گیا تھا وہ عید کی چھٹی پہ گھر آیا ہوا تھا کہ حادثہ پیش آگیا
عارف والا/ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوجی جوان شہادت کے رتبے پہ فائز ہو گیا
عارف والا/ فوجی عابد ولد عبدالرحمن عید کی چھٹی پہ اپنے گھر آیا تھا کہ حادثہ پیش آگیا وہ چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا
عارف والا / گلشن اقبال کالونی کے ملت پارک میں دو دن سے عجیب غریب واقعات گزشتہ رات نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ اور آج کوئی درندہ اپنی حیوانیت دکھا گیا ایک دن کی نومولود زندہ بچی کو پارک کے پودوں میں پھینک کر فرار زرائع
عارف والا / ملت پارک میں ایک رات گئے ایک چھوٹی سی ننھی بچی کے رونے کی آواز پہ اہل محلہ باہر جمع ہوئے تو پتہ چلا کہ آواز پارک کے پودوں سے آرمی ہے دیکھا تو وہاں پہ ایک نومولود زندہ بچی پڑی ہوئی تھی اہل محلہ نے پولیس اور ریسکیو1122 کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئے .زرائع
عارف والا / پولیس اور اہل محلہ نے بچی کو ریسکیو کے حوالے کر دیا جو بچی کو متلقعہ ادارہ میں محفوظ کریں گے جبکہ پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا گزشتہ رات بھی اس پارک کے قریب نامعلوم افراد رات گئے شدید فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اہل محلہ نے پولیس کو بلایا تھا
عارف والا / تہصیل روڈ کے قریب سرکاری پانی کا ٹیوب ویل گزشتہ چار روز سے خراب رہائشی ذلیل خوار مسجدوں میں وضو کے پانی کی شدید کمی
عارف والا / میونسپل کمیٹی کی غفلت سے پہلے بھی یہی ٹیوب ویل ہر دو تین ماہ کے بعد خراب رہتا ہے جس کے بارے کئی بار میونسپل کمیٹی کے افسران کو تحریری طور پہ آگاہ بھی کیا گیا لیکن ہر بار موٹر کو عارضی طور پہ ٹھیک کر کے چالو کر دیا جاتا ہے ,اہلیان محلہ
عارف والا / گزشتہ چار روز سے شدید گرمی کے موسم میں گھروں میں استعمال اور پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو چکا ہے جس سے محلہ کے رہائشیوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ قریبی مسجدوں میں وضو کے لیے بھی پانی کی کمی کا سامنا ہے
عارف والا / اہلیان علاقہ نے ڈی سی پاکپتن اور اسسٹنٹ کمشنر سے فوری طور پرٹیوب ویل کو ٹھیک کر کے پانی کی ترسیل کو یقینی بنائے
عارفوالا.... محکمہ زراعت کے فلیڈ اسسٹنٹ امجد علی غریب کسانوں کو لوٹنے لگا گورنمنٹ کی طرف سے کھاد اور سپرے وغیرہ پر سبسڈی دینے کے لئے کسانوں کے اکاؤنٹ اوپن کرنے کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے اور سرکاری فیس 500روپے رکھی ہوئی ہے امجد علی نے اس میں بھی کرپشن کی انتہا کر دی اکاونٹ اوپن کرنے کی فیس اپنی مرضی سے لے رہا ہے کسی سے چھ سو کسی سے سات سو کسی سے آٹھ سو اور اوپر سے دھمکی لگا رہا ہے کہ کسی نے میری شکایت کی تو میں اس کا اکاؤنٹ بند کر دونگا ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس فیلڈ اسسٹنٹ امجد علی کو فوراً معطل کر کے انکوائری کی جائے اور اس کی جگہ کسی ایماندار افسر کو لگایا جائے