Live Hit
Breaking News
Ali Pur District Muzaffargarh
گجر چوک علی پور کے نزدیک شاہد ٹی وی والی گلی راجپوت کالونی میں عرصہ پانچ سال سے سیورج کا نظام درہم برہم ہو گیا، سیورج کا پانی آئے روز گلی میں جمع ہونے سے زیر زمین پانی مضر صحت ہو گیا جسکی وجہ سے علاقہ مکین ہیپاٹائٹس اور گردے کی بیماری میں مبتلا ہونے لگے، علاقہ مکینوں نے متعدد بار میونسپل کمیٹی میں درخواستیں دی لیکن مسلہ جوں کا توں بنا ہوا ہے علاقہ مکینوں کا کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ:-
اسسٹنٹ کمشنر علی پور مکرم سلطان سہو کی طرف سے غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائیاں جاری، متعدد پیٹرول ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا مزید تفصیلات دیکھیں:-
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر علی پور مکرم سلطان سہو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت رانا اعجاز تحصیلدار اقبال عباسی میونسپل کمیٹی عملہ سی او میونسپل کمیٹی محمد فیاض چوہدری نے تجاوزات کے حوالے سے گرینڈ آپریشن کیا، اقبال چوک پر ناجائز فٹ پاتھ پر بیٹھے قابضین کو ہٹوا دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر مکرم سلطان کا کہنا تھا کہ تجاوزات علی پور میں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، علی پور شہر کو تجاوزات فری زون بنائیں گے، شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل بہت جلد ختم کر دیں گے،
علی پور اقبال چوک میں یہ کسی کم ظرف انسان نے بینر لگوا دیا ہے شرم آنی چاہیے جس نے یہ بینر لگوایا ہے شرم آنی چاہیے
علی پور میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی NA 178 علی پور سے امیدوار ایم این اے سید جاوید سعید کاظمی نے الیکشن کمپین شروع کر دی علی پور کی تاریخ میں بڑا انقلاب مزید تفصیلات دیکھیں:-
یہ صرف جمشید دستی نہیں رو رہا ، اپنے اوپر ہونے والے ظلم پہ پورا پاکستان رو رہا ہے ، اپنی بے بسی پہ رو رہا ہے
منصفوں کے نا جاگنے پہ رو رہا ہے آخر کب تک ہم غلام رہیں گے.. 😢😢
جمشید دستی کا اگر یہ بیان سچا ہے تو ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے کسی کی فیملی کو ہراساں کرنا اچھی بات نہیں ہے سیاست میں اتنا نہیں گرنا چاہیے کہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے ایسی نیچ حرکتیں کریں
یہ کیسی جاہلیت ہے؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس پر نوٹس لینا چاہئے
این اے 178 علی پور سے سید جاوید سعید کاظمی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے سید جاوید سعید کاظمی کا اس موقع پر کیا کہنا تھا مزید تفصیلات دیکھیں:-
علی پور، پی پی 275 سے عبداللہ خان بڈانی نے جنرل الیکشن میں ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات جمع کروا دئیے، اس موقع پر عبداللہ خان بڈانی کا کیا کہنا تھا مزید تفصیلات دیکھیں:-
اسسٹنٹ کمشنر علی پور مکرم سلطان سہو کی کاوشوں سے کلمہ پارک خوبصورت بنانے کے بعد I LOVE ALI PUR کا 3D Words بورڈ لگوا دیا، یقیناً علی پور شہر کی خوبصورتی میں اس سے اضافہ ہوگا، بہت شکریہ مکرم سلطان سہو صاحب..
علی پور، لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے علی پور میں نئے بھرتی ہونے والے ٹیچرز کے لیے چھ روزہ ٹریننگ کنونشن کا انعقاد کیا گیا محکمہ لٹریسی کی طرف سے ورکشاپ کروائی گئی جہاں پر بچوں کو پڑھانے کے حوالے سے ٹیچرز کو ٹریننگ دی گئی ڈسٹرکٹ آفیسر طاہرہ رفیق نے بھی ٹریننگ کے آخری روز شرکت کی:-
@highlight
@followers
تھانہ سٹی علی پور کی حدود چنی گوٹھ روڈ پر شایان میڈیکل سٹور سے چور رات کی تاریکی میں چھت توڑ کر 80 سے 85 ہزار روپے کا سامان اور نقدی لے اڑا، تھانہ سٹی کی حدود میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں لمحہ فکریہ ہے، شہریوں اور دکانداروں میں خوف و حراس پھیل گیا، ڈی پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں جنگلات کا 90 فیصد رقبہ غیر قانونی طور پر کاشت کیا جا رہا ہے یہ موضع ڈھاکہ کی ویڈیو ملاحظہ کریں ویڈیو میں واضح دکھائی دے رہا ہے محکمہ جنگلات کی زمین میں فصل کاشت کی جا رہی ہے، لینڈ مافیا سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے.. وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس لینا چاہئے
@followers
@highlight
مرکزی صدر انجمن تاجران شیخ اکرم بھائی کا اسسٹنٹ کمشنر علی پور مکرم سلطان سہو کو کلمہ چوک پارک خوبصورت بنانے پر خراج تحسین، اس موقع پر شیخ اکرم بھائی کا اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے سے کیا کہنا ہے ان کی زبانی سنیں:-