Akora Times

Akora Times Peace Love Unity
(1)

17/11/2024

"إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ"
سہیل سنیٹری سٹور میں بازار اکوڑہ خٹک
حاجی حیات الدین ،ظہیر الدین استاد
سہیل محمود، طارق محمود، ابوبکر صدیق
کی والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں۔
نمازِ جنازہ کل بروز پیر دن 11 بجے باغبانپورہ میں ادا کی جائیگی دعا فاتحہ کے لیے ایوب آباد بائی پاس والی مسجد میں بیٹھے ہوئے ہیں

17/11/2024

*وفت سحر وقت دعا رب کائنات کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ رب عظیم آپکی دلی مرادیں تمنائیں، خواھشیں, امیدیں پوری فرمائے. اللہ پاک آپکو عزت، محبت, شفقت, رحمت صحت، دولت اور کشادہ رزق عطاء فرماے. رب کریم آپکو ھر دکھ، درد، تکلیف اور پریشانی سے محفوظ فرمائے. آمین یا رب العالمیں.*

16/11/2024

ہمارے معاشرے کا دستور
مخالفت کرنے والے کو برا سمجھتے ہیں
اور منافقت کرنے والے کو اچھا

16/11/2024

. "ماچس کہ تیلی میں سر تو ہوتا ہے لیکن دماغ نہیں ہوتا
اسی لیئے ‏زرا سی رگڑ سے بھڑک تو اٹھتی ہے لیکن انجام۔۔۔
‏اپنی ہی آگ میں جل کر خاک ہو جاتی ہے۔۔۔
حاسد کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہوتا ہے ۔۔۔
‏اس لیے حاسد نہ بنیں ورنہ حسد کی آگ میں خود ہی جل کر ‏خاک ہو جائیں گے"🔥

اعلان گمشدگی  Iphone 13 promaxکل بروز جمعہ ایک دوست پشاور نظام پور اڈہ سے فلائنگ کوچ سے اکوڑہ خٹک آرہا تھا موبائل فون گا...
16/11/2024

اعلان گمشدگی Iphone 13 promax
کل بروز جمعہ ایک دوست پشاور نظام پور اڈہ سے فلائنگ کوچ سے اکوڑہ خٹک آرہا تھا موبائل فون گاڑی میں گرا ہے اکوڑہ خٹک سٹاپ پر اترنے کے بعد موبائل چیک کیا تو نہیں تھا مہربانی کر کے اگر کسی کو کوئی معلومات ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ 03229016206
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں

مرحوم: عابد صدیقی ایڈوکیٹ ایک ہر دل عزیز شخصیت💐🌼زندگی کے اس سفر میں بعض لوگ اپنے اخلاق، محبت اور اخلاص کی بنا پر دوسروں ...
16/11/2024

مرحوم: عابد صدیقی ایڈوکیٹ
ایک ہر دل عزیز شخصیت💐

🌼زندگی کے اس سفر میں بعض لوگ اپنے اخلاق، محبت اور اخلاص کی بنا پر دوسروں کے دلوں میں خاص مقام حاصل کر لیتے ہیں۔ ان میں سے ایک نام ایڈوکیٹ عابد صدیقی مرحوم کا ہے، جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے اکوڑہ خٹک سے تھا۔ اپنی ملنساری، مہمان نوازی اور مخلصانہ مزاج کے باعث علاقے کے لوگوں کے دلوں میں خاص اہمیت رکھتے تھے۔ ان کی شخصیت کا جو نقش دوستوں اور عزیزوں کے دلوں میں بس چکا تھا، وہ آج بھی زندہ ہے اور ان کی خوبیاں لوگوں کو یاد دلاتی ہیں کہ وہ کس قدر محبت کرنے والے انسان تھے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک سے حاصل کی۔ اس وقت کے مقامی تعلیمی وسائل سے اپنے علم کی بنیاد رکھی اور ساتھ ہی ساتھ اپنی شخصیت میں وہ اعلیٰ اوصاف پروان چڑھائے جن کی بدولت وہ بعد میں اپنے علاقے کے ہر دل عزیز فرد بن گئے۔ انہوں نے زندگی کے ابتدائی مراحل میں ہی اخلاص، محبت اور لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنا لیا

🌼ملنساری اور مہمان نوازی کا اعلیٰ معیار

مرحوم عابد صدیقی ایڈوکیٹ مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ تھے۔ ان کے گھر میں مہمان آتے تو دل کھول کر ان کی خدمت کرتے اور یہی وجہ تھی کہ ان کے دوست اور عزیز رشتہ دار ہمیشہ ان کے گھر کو محبت اور خوشیوں کا مرکز سمجھتے تھے۔ ان کی مہمان نوازی میں زندگی کے اتار چڑھاؤ نے کبھی فرق نہیں ڈالا، اور ہر موقع پر انہوں نے اپنی خوش اخلاقی اور ملنساری کا مظاہرہ کیا۔ ان کے ساتھ بیٹھ کر ہر شخص اپنے دل کی بات کر لیتا تھا اور ان کے دوستوں کا حلقہ انہیں محفل کی جان سمجھتا تھا۔

سماجی اور سیاسی خدمات

انہوں نے نہ صرف ذاتی تعلقات میں محبت اور خلوص کو پروان چڑھایا بلکہ اپنے علاقے کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ ان کی ہر دل عزیزی کا یہ عالم تھا ان کے اخلاق، دیانتداری اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی نے انہیں اپنے حلقے میں مقبول بنایا اور لوگ ان کی بات کو نہایت احترام سے سنتے تھے

🌼 مرحوم کی یادیں

عابد صدیقی ایڈوکیٹ کے انتقال کے بعد بھی ان کی شخصیت کی خوبیاں، ان کے اخلاق کی خوبصورتی اور ان کی محبت کی یادیں ان کے دوستوں اور عزیزوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کے اخلاق، ملنساری اور مہمان نوازی کو آج بھی لوگ ایک مثال کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ ان کا وجود محبت، خلوص اور انسانیت کی اعلیٰ مثال تھا۔

یادیں رہیں گی بس تیری میرے ساتھ یوں
کہ جیسے سانس میں آتی ہے خوشبو

15/11/2024

ون ویلنگ کوئی کھیل نہیں اس کا انجام موت ہے یا پھر عمر بھر کی معذوری
والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اس خونی کھیل کو روکیں

15/11/2024

جب آپ کسی کے لئے اچھا کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کا بھی کہیں اچھا ہو رہا ہوتا ہے۔

15/11/2024
GHS Baghban Pura Akora Khattak.............3 shining stars got medals in Distt. Sports competition 2024.
15/11/2024

GHS Baghban Pura Akora Khattak.............3 shining stars got medals in Distt. Sports competition 2024.

 #ہمارا سکول ہمارا فخر♥️ڈسٹرکٹ نوشہرہ کی سطح پر گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول اکوڑہ خٹک نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں ...
15/11/2024

#ہمارا سکول ہمارا فخر♥️
ڈسٹرکٹ نوشہرہ کی سطح پر گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول اکوڑہ خٹک نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں اول اور دوئم پوزیشن حاصل کی
اس کامیابی پر تمام طلباء اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

15/11/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

محلہ نادر آباد اکوڑہ خٹک
حاجی نادر خان کی زوجہ وفات پائی گئی ہے
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ 3:00 بجے
محلہ نادر آباد اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائے گی

15/11/2024

السَّلَام عَلَيْڪــُم وَرَحْمَـةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

صـبـــــح بــخیــر

اے میرے پاک پروردگار ہماری رہنمائی فرما ہمیشہ بہتر اور صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرما ماضی میں کی گئی ہر نادانی اور خطا کو معاف فرما آئندہ خطائوں سے حفاظت فرما

آمیــــــــن ثُمَّ آمیــــن يَــارَبَّ الْعَالَمِـــــــيْنَ 🤲🏻

14/11/2024

تعليم تهذيب ادب سياست

14/11/2024

محلہ اعظم گڑھ اکوڑہ خٹک
مرحوم عثمان الدين زرگر کا بیٹا اور
سلمان خان، سليم خان ,ارشد خان کا بھائی
اعجاز خان وفات پاچکا ہے نماز جنازہ کل بروز جمعہ 10 بجے ہسپتال گراؤنڈ کے ساتھ ادا کیا جائے گا

14/11/2024

سماجی تحریک اکوڑہ خٹک
کون کون ممبر بنے گے

14/11/2024

جذباتی ہو کر جرم کرنے سے پہلے اپنے پیاروں کا ضرور سوچیں

Address

Akora Khattak District Nowshera KPK
Akora Khattak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akora Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Akora Khattak

Show All