ڈی پی او خانیوال /
رانا عمر فاروق صاحب تھانہ حویلی کورنگا میں ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ طور پر پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او ذیشان الہی گل صاحب اور کانسیٹل کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے
عبدالحکیم شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی جا رہی ہے فضائی الودگی اور سموک کو کنٹرول کرنے میں کبیر والا انتظامیہ ناکام ہےاور فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئ بڑے بڑے سیمینار صرف فوٹو سیشن کی حد تک ہوتے ہے
عبدالحکیم میں روزبروزبڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی شہریوں کی پہنچ سے سبزی بھی دورہوتی جارہی ہیں اس بڑھتی مہنگائی نے مزدور دار طبقہ بھی پریشان ہورہا ہے
عبدالحکیم میں عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے کاشتکاروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی پر سماجی حلقے پریشانی کا شکار ہیں
درکھانہ
حکومت پنجاب کی پالیسی اب چمکیں کے گاؤں کے نعرے کو درکھانہ یونین کونسل کے سیکرٹری نے اب چمکیں گی جیبیں میں تبدیل کردیا گاؤں صفائی ستھرائی پر ملنے والی رقم صفائی پر لگانے کی بجائے کاغذی کاروائی تک محدود صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں میں رہنے افراد کو سخت پریشانی کا سامنا ہے
عبدالحکیم میں کھاد کے بحران نے کسانوں کیلئے مشکلات پیدا کر دی کسان کھاد کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور آج کل گندم کی بجائی کا سیزن ہے مگر کھاد مافیا کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے انتظامیہ دفاتر تک محدود
9گھگھ بنیادی مرکز صحت کئی چکوک کے ہزاروں افراد کی طبی سہولیات کے لیے بنایا جانے والا بنیادی مرکز صحت ہے جس میں الٹرا ساؤنڈ مشین لیبارٹری آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود نہ ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
عبدالحکیم کے نواحی علاقہ حویلی کورنگا اور کنڈ سرگانہ میں جانوروں میں وبائی امراض پھیلنے سے گزشتہ 10 دنوں میں درجنوں قیمتی جانور ہلاک ہو چکے ہیں اورآئے روز ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے
عبدالحکیم میں ناجائزتجاوزات کی بھرمار قبضہ مافیاکے آگے انتظامیہ بے بس ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم دکانداروں نے تھڑے کرایہ پر دے دیئے بازار میں خریداری کیلئے آنیوالوں کو بھی مشکلات کا
عبدالحکیم میں ریلوے ملازمین کے لیے بنائے گئے ریلوے کوارٹر انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث خستہ حالی کا شکار ہوگئے سو سال قبل بنائے گئے کوارٹر کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے
عبدالحکیم میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلاڑی گندگی کے ڈھیروں پر کھیلنے کو مجبور ہیں لاکھوں روپے کے فنڈز لگانے کے باوجود کھیلاڑی سٹیڈیم سے باہر کھیلتے نظر آتے ہیں
عبدالحکیم کے نواحی علاقے 9گھگھ میں قائم بنیادی مرکز صحت کا بجلی کا میٹر کٹ جانے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے جبکہ بنیادی مرکز صحت پر آنیوالے والے افراد دیگر سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بھی پریشان نظر آتے ہیں
عبدالحکیم کے نواحی علاقہ قتال پور کی غریب عوام کے لئے بنا یہ بنیادی مرکز صحت قتال پور جو کہ محکمہ صحت اور عملہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا ، غریب عوام علاج نہ ہونے کی وجہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، کسی مسیحا کا منتظر ،
عبدالحکیم کے نواحی علاقہ 29گھگھ میں واٹر سپلائی کی اسکیمیں جو کہ ممبر پنجاب اسمبلی حاجی جعفر سرگانہ کے دور میں دی گئیں پائپ لائنز بوسیدہ ہو گئیں درکھانہ سے دیگر چکوک کو جانے والا صاف پانی آلودہ اور وائرس زدہ ہوچکا ترقی کے اس دور میں آدھی آبادی آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے کئی چکوک کا زیر زمین پانی وائرس زدہ اور ناقابل استمال ہیں 29گھگھ سکول کے بچے بھی سراپا احتجاج ہیں
ملتان جھنگ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے روڈ پر بڑے بڑے گھڑے بن چکے ہیں
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت قتال پور پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پر دی گئی ہیں
درکھانہ گھگھ بار کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم درکھانہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر سوئی گیس وال اسمبلی موجود مگر اہلیان درکھانہ سوئی گیس کی سہولت سے محروم گیلانی دور حکومت میں 11 کلومیٹر دور گیس فراہم کر دی گئی مگر درکھانہ کو محروم رکھا گیا وقافی وزرا سید فخر امام شاہ اور بیرسٹر رضا حیات بھی ہر انتخابی مہم میں اہلیان حلقے سے وعدے کرتے ہیں مگر الیکشن کے بعد حلقے میں آنا گوارا نہیں کرتے
درکھانہ بنیادی مرکز صحت کئی چکوک کے ہزاروں افراد کی طبی سہولیات کے لیے بنایا جانے والا بنیادی مرکز صحت ہے جس میں الٹرا ساؤنڈ مشین لیبارٹری آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود نہ ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے آج سے بیس سال قبل اس سرکاری ہسپتال میں سرجری کی سہولت موجود تھی اور ایم بی بی ایس ڈاکٹر پاپندی سے ڈیوٹی دیتے تھے درکھانہ کے ساتھ معاملہ الٹ ہو گیا بیس سال بعد جہاں اس بنیادی مرکز صحت کو اپ گریڈ کر کے مزید سہولیات ملنی تھیں اس کے برعکس نہ ہسپتال میں سرجری کی سہولت موجود نہ آپریشن تھیٹر نہ لیبارٹری اور نہ ہی ایم بی بی ایس ڈاکٹر
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی عبدالحکیم کی عوام خوش تو ہے مگر حکومتی ہدایت کے باوجود پھل اور سبزی کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی عوام کا کہنا ہے حکومت کو نوٹس لے کر عمل درامد یقینی بنانا چاہئے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے واضح ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عبدالحکیم میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ آ سکی مسافروں نے اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی
جڑالہ پل پر کھال کی تعمیر کے دوران مٹی روڈ پر ڈال دی گئی مٹی کے باعث حادثات روز مرہ کا معمول بن گئے
عبدالحکیم کے مین روڈ کا کام عرصہ ڈیڑھ سال پہلے شروع ہوا تھا لیکن ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا گڑھے پڑنے کی وجہ سے ائے روز حادثات معمول بن گئے ہیں
سپیریئر کالج عبدالحکیم کی گاڑی پر کچھ لوگوں نے اسلحے کے ساتھ حملہ کیا اور گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا لیکن تھانہ حویلی کورنگا پولیس ابھی تک ان لوگوں کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہے اور ایف آئی آر کوئی سنگین دفعات بھی نہیں لگائے اہل علاقہ کے لوگ سرپا احتجاج ہیں
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی عوام دوست پالیسی کے تحت خانیوال میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کا تھانہ حویلی کورنگا میں کھلی کچہری کا انعقاد
ایس ڈی پی او کبیروالا، ایس ایچ اوز، معززین علاقہ اور سرائے سدھوسمیت حویلی کورنگا کے سائلین کی بڑی تعداد میں شرکت
سالانہ نیزہ بازی کے مقابلے جس میں زرق برق لباس اور پگڑیاں پہنے گھڑ سواروں نے نیزوں سے خوب نشانے اکھاڑے اور شائقین سے داد لیتے رہے،پاکستان بھر سے 75ٹیموں کے 300 انٹرنیشنل اور نیشل رائڈرز نے اس میگا ایونٹ میں حصہ لیا،بغدادیہ کلب خانیوال نے پہلی،شورکوٹ کینٹ نے دوسری اور جھنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کیں
ڈڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق کا تھانہ حویلی کورنگا میں کھلی کچہری کا انعقاد کھلی کچہری میں علاقہ کی عوام کو تھانہ جات میں درپیش عوامی مسائل ڈی پی او رانا عمر فاروق کو بتاتے ہوئے
ڈڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق کا تھانہ حویلی کورنگا میں کھلی کچہری کا انعقاد کھلی کچہری میں علاقہ کی عوام کو تھانہ جات میں درپیش عوامی مسائل ڈی پی او رانا عمر فاروق کو بتاتے ہوئے
کوٹ اسلام میں 1965 میں بننے والا دریائے راوی کا پل انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
عبدالحکیم ریلوے کراسنگ پرانڈر پاس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں
#Ausaf