ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سپورٹس گالا ایونٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سردار توقیر اور واسع خان کی جوڑی نے عادل عباسی آصف اعوان کو دوصفر سے شکست دیکر فائنل جیت لیا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سید سلیم شاہ تھے ۔ سلیم شاہ نے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے معاشرے مین مثبت تبدیلی آتی ہے ۔صحافیوں کاسپورٹس ایونٹ اس بات کا پیغام ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ ایبٹ آ باد میں کھیلوں کا گراونڈ نہ ہونا افسوس کی بات ہے ۔ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران صحافیوں کا کھیلوں سے لگاو قابل تحسین ہے ۔ آپ جب بھی جہان بھی بلائیں گے آوں گا ۔ پیپلز پارٹی کھیل اور کھلاڑی کو پسند کرتی ہے ان کے مسائل حل کے لئے کوشاں ہے ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے انتظامیہ کے لئے 50ہزار کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اختتامی تقریب سے صدر ایبٹ آباد پریس کلب شاہد چوہدری جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد ایبٹ آباد یونیں آف جرنلسٹس کے صدر ثاقب خان جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے بھی خطاب کیا ۔ اور ایونٹ کو مثبت قرار دیا ۔ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مہما ن خصوصی کو شیلڈدی ۔
ایبٹ آباد: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر "پینشن بچاؤ تحریک" کا آغاز
ایبٹ آباد: پینشن بچاؤ ریلی گورنمنٹ ھائی سکول نمبر 3 سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر۔
ایبٹ آباد: ریلی میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کی شرکت
ایبٹ آباد، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے۔
ایبٹ آباد۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پینشن کا سابقہ طریقہ کار بحال کیا جاۓ۔
ایبٹ آباد: مظاہرین کا کہنا تھا کہ پینشن سے نکالے گئے الاونسسز کا دوبارہ انظمام کیا جاۓ۔
ایبٹ آباد: مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اس تحریک کو صوبہ کی سطح پر چلایا جاۓ گا
ممتاز قانون دان قاسم گوہر تنولی ایڈووکیٹ مہنگی بجلی اور عوامی مسائل کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں عبد الصبور جان جدون مقامی رھنما جماعت اسلامی یوتھ مہنگی بجلی ، گیس اور دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے17 جنوری بروز جمعہ ملک گیر احتجاج میں شرکت کے لئے دعوت دے رہے ھیں
ایبٹ آباد ماحولیاتی تبدیلی پر سماجی اتحاد کے لئے خیبر پختونخوا بین المذاھب رہنماؤں کی تربیت کےلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔سنٹرل فار سوشل ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اہم نوعیت کے معاملہ پرتربیتی ورکشاپ میں شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان کا شمار ان پہلے 20ممالک میں شامل ہے جس کو موسمیاتی تبدیلیوں کاسامنا ہے۔ورکشاپ میں علماء کرام ،پادری ،سکھ کمیونٹی کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ ،سیاسی نمائندوں کے علاوہ مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین بھی شریک تھیں۔مقررین کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلیوں سے زمین کا ٹمپریچر بڑھنے سےبارشوں کا سلسلہ تھم رہا ہے، گلیشیئر ختم ہو رہے ہیں۔جنگلی حیات پر بھی اس کے برے اثرات مرتب ہوئےجنہوں نے خوراک کی ضرورت پوری کرنے کے لئے آبادیوں کا رخ کرلیا ہے ۔جنگلات میں انہیں خوراک نہیں ملتی۔چونکہ انسان سمیت ہر چیز کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے کاربن کو واپس لانے کا سب سے بڑا زریعہ درخت ہیں ۔ایک آدمی کے لئے 80 درخت ضروریات پوری کرتے ہیں۔مختلف مذاہب بھی اس کا درس دیتے ہیں ماحول کو کیسے بہتر رکھ سکتے ہیں ۔مقررین کا کہنا تھا مسجد ،منبر ومحراب گرجا گھروں،مندروں سے اس کی آگہی کے لئے آواز بلن
الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ
الحمدللہ جنوری 2025 بروز ہفتہ
دار ارقم عثمان کیمپس میں چھٹی سالانہ تقریب مقرر ہوئی۔ جس ک آغاز کلام پاک سے سورہ رحمان کیساتھ کیا۔
اس اعزازی تقریب میں چیف گیسٹ محترم محمد شفیق الرحمان صاحب *SDO*نے شرکت کی۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم میں سب سے اہم چیز تربیت ہے جو کہ موجودہ معاشرے میں بہت ضروری ہے۔ اسی تربیت میں صحیح اور غلط راستے کا فرق سمجھانا بھی والدین اور اساتذہ کی اہم ذمہ دادی قرار دیا.
انھی مہمانان گرامی میں میاں محمد نعمان صاحب جو کہ ڈائیریکٹر آف دار ارقم بالاکوٹ کیمپس ، محمد نقاش خان صاحب ایس ڈی او ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، خان گل خان صاحب ڈائریکٹر آف دار ارقم سکولز گڑھی حبیب اللہ کیمپس میم مہوش علی پرنسپل آف دار ارقم کاغان کالونی کیمپس بھی شامل تھیں ان تمام صاحبان کی شرکت نے تقریب کو رونق بخشی اور میاں محمد نعمان صاحب نے بہترین خطاب کرتے ہوئے دار ارقم سکولز کو بہترین اداروں میں سے ایک قرار دیا اسی کے ساتھ انھوں نے مجیب الرحمٰن صاحب جو ادارہ ھذا کے ڈائریکٹر ہیں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے دور کے بہترین مینجمنٹ ڈائریکٹر ثابت ہوئے ہیں۔
اس تقریب میں ننھے بچوں نے مختلف پاکستانی کلچرز کو بھی خوب صورت انداز میں پیش کیا اور بہت سے طلبہ و طالبات ن
ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا اور غیر قانونی فعل ہے نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ جیسے قبیح فعل سے اجتناب کریں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی
خیبر پختونخوا ہزارہ میں الخدمت بنو قابل فری آئی ٹی کلاسز کا آغاز
ایبٹ آباد : الخدمت بنو قابل فری آئی ٹی کورسز کی کلاسز کا باضابطہ آغاز صوبہ بھر میں قائم 20 مراکز ھیں۔
اس موقع پر درا ارقم سکول ایبٹ آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں نائب امیر اور نگران نو جوانان جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ہزارہ شکیل احمد خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
تقریب میں صدر الخدمت تنویر ملک۔ ہمایوں خان۔ ڈاکٹر وحید علوی۔ جاوید اختر صاحب۔ ادریس اعوان حقنواز تنولی اور منیجر بنو قابل پروگرام خیبر پختونخوا کامران زرین اور بنو قابل پروگرام کے رجسٹرڈ طلباء و طالبات، الخدمت کے ذمہ داران اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ایبٹ آباد محمد تنویر ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنو قابل پروگرام خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ اور باروزگار بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے نوجوانوں کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی ملے گی، جو نہ صرف ان کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی مضبوط بنائے گی۔نائب
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ہزارہ شکیل احمد نائب امیر نے اپنے خطاب میں بنو قابل پروگرام کے تحت رجسٹرڈ طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ی