ایبٹ آباد ہاکی سٹیڈیم روڈ نالے بند روڈ سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا واسا کے دعوے منظر عام پر
تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سردار یاسر کڑلال بانی چیرمین سردار بابا حیدر زمان کی چھٹی برسی کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں
ایبٹ آباد تحریک صوبہ ہزارہ کے بانی چیئرمین بابا حیدر زمان کی چھٹی برسی میں ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم میں صوبہ ہزارہ سرفہرست شامل کرانے کا اعلان کیا ہے۔جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔مقررین نے نوجوانوں کو بھی تحریک میں صف اول رہنے پر زور دیا ہے۔جمعرات کے روز مرحوم بابا حیدر زمان کی خدمات پر چھٹی برسی میں چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار گوہر زمان ،صدر سلطان العارفین خان جدون ،ایم کیو ایم کے شکیل عباسی،علامہ زبیر احمد ظہیر اسلامی جمہوری اتحاد ،سردار یاسر کڑلال،سید مصدق شاہ ، سردار محمد رمضان پاکستان عوامی تحریک کے ریجنل رہنما سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر قانون علی افضل خان جدون ،انجمن اتحاد شہریاں کامران احمد ایڈووکیٹ ،انجنیئر احسان اللہ بٹگرام ،چرچز ایسوسی ایشن کے زاکر پال ایڈووکیٹ ،تحریک انصاف کے وسیم شہزاد خٹک ،سردار مصری کڑلال ،سردار جاوید،سابق ناظم سردار صادق ،سردار اسد جاوید ،عبدالصبور قریشی مرکزی جنرل سیکرٹری کے علاوہ دیگر بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔مقررین کا کہنا تھا صوبہ ہزارہ کا قیام انتظامی بنیادوں پر ضرورت ہے۔ہزارہ میں وسائل کی کمی نہیں ہے
ایبٹ آباد (الوطن نیوز) ایبٹ آباد جھافر سپر کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ایبٹ آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سردار مقرب خان سابق فارن ڈپلومیٹ تھے جبکہ تقریب سے سردار شجاع سابق تحصیل نائب ناظم ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سردار آفتاب احمد ، سردار سلیم صاحب سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، سردار شفیق جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد پریس کلب، سلطان تنولی ایڈووکیٹ، سردار منور ایڈووکیٹ اور بڑی تعداد میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ٹیمز کپٹنز شامل تھے ۔تقریب کے شاندار انعقاد پر تمام مہمانوں نے سردار سعید، سردار جاوید، سردار زبیر سردار شاہد سلطان ،سردار نصیر بابا, ڈسٹرک ہیلتھ فوڈذ انسپیکٹر سردار امتیاز اور دیگر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد دی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔۔۔
ایبٹ آبادوفاقی ٹیکس محتسب ہزارہ کےایڈوائزر شوکت محمود نے کہا ہےکہ ٹیکس وصولی کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )حکام کے غیر قانونی طریقہ کار ،ٹیکسز نوٹسز اور ٹیکس دہندہ کوجائز رقم کی واپسی پر رکاوٹوں پر سائلین وفاقی ٹیکس محتسب سے رجوع کریں ۔ٹیکس محتسب کے اقدامات سے سائلین کو ادائیگیاں ممکن ہوئی ہیں۔ریاست کو ٹیکس جمع کرنے کا حق حاصل ہے۔لیکن اس میں حراسمنٹ کو روکنے کے لئے وفاقی محتسب بلا معاوضہ معاونت مہیا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ٹیکس محتسب ہزارہ ریجن کے ایڈوائزر شوکت محمود کا کہنا تھا سائل کسی بھی شکایت کے اندراج کے لئے ویب سائٹ ،ای میل ،موبائل ایپ ،ایف ٹی او اور پورٹل یا بذریعہ ڈاک درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔سائل کو اس کے باقاعدہ آفس آنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ٹیکس محتسب ایڈوائزر فائلر کی شکایت پر ایف بی آر سے فوری رابطہ کرکے وقت کا تعین کرکے جواب طلب کرتا ہے۔اسی طرح جو درخواست گزار پیشی پر نہ پہنچ سکے اس کو ویڈیو لنک کے زریعے سہولت مہیا کی جاتی ہے وہ اپنی معروضات کا دفاع کر سکے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکس محتسب 60 روز میں ہر شکایت کو حل کرتا ہے اور 45 روز کے اندر محتسب کے فیصلوں پر عمل درآمد بھی فوری یقینی بنایا جاتا ہے۔جس پر ایف بی آر پا
ایبٹ آباد گوردوارہ گلی میں 12 ربیع الاول کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے موقع پر کامی بھائی نے سارہ دن چنے کا لنگر فری تقسیم کیا
ابیٹ آباد محفل میلاد مصطفےالنبی