Dildar Ahmed Satti - Hazara Times

Dildar Ahmed Satti - Hazara Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dildar Ahmed Satti - Hazara Times, Newspaper, Ward 12, Abbottabad.

04/01/2024
04/01/2024

چیئرمین تحریک ترقی وکمال پارٹی امیدوار قومی اسمبلی این اے 48 فرخ بشیر کی خصوصی گفتگو ،سیاست میں کیوں حصہ لیا

ایبٹ آباد.... پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس، صدارت ضلعی صدر سرفراز خان جدون نے کی جبکہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA1...
04/01/2024

ایبٹ آباد.... پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس، صدارت ضلعی صدر سرفراز خان جدون نے کی جبکہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA17 صوبائی اسمبلی حلقہ PK45 سید سلیم شاہ بھی خصوصی شریک ہوئے، اجلاس میں تحصیل باڈی سمیت دیگر ذیلی ونگز کے عہدیداران شریک ہوئے جبکہ پارٹی کے سینئر قائدین بھی اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں آمدہ انتخابات میں سید سلیم شاہ سمیت پارٹی امیدواروں کی کامیاب انتخابی مہم کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا تو موثر نتائج کے لئے مختلف ذمہ داریوں کا بھی تعین کیا گیا، ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل اور پولنگ ڈے پر انتظامات و اقدامات بھی زیر غور آئے، شرکاء اجلاس نے اپنی اپنی تجاویز و آراء دیں جبکہ سینئر قائدین نے اپنے سیاسی و انتخابی افکار سے روشناس کیا، شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کیلئے جہاں اور جب ضرورت ہوئی لبیک کہیں گے، پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے آج سے ہی کمر بستہ ہیں انشاء اللہ فتح و کامرانی پاکستان پیپلز پارٹی کا مقدر ہوگی۔
ایبٹ آباد:ضلعی صدر پیپلز پارٹی سرفراز خان، امیدوارقومی و صوبائی اسمبلی سید سلیم شاہ و دیگر اجلاس میں شریک ہیں

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)جامع حدیقتہ السلام  سپلائی شیخ ڈھیری میں ختم بخاری اور تخفیط القرآن کی شاندار بابرکت تقریب منعقد...
04/01/2024

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)جامع حدیقتہ السلام سپلائی شیخ ڈھیری میں ختم بخاری اور تخفیط القرآن کی شاندار بابرکت تقریب منعقد کی گئی ہے۔ جس میں اہل علاقہ کے ساتھ ساتھ دور دراز سے کثیر تعداد میں لو گوں اور شعبہ تعلیم سے وابستہ معلمات نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی مولانا شیخ الحدیث وفاق المدارس کے مسئول ناظم خیبر پختونخوا مولانا حبیب الرحمن تھے ۔جنہوں نے اپنے مخصوص انداز میں ختم البخاری کی آخری حدیث کا درس دیا ۔اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مدرسہ ہذا کی تعریف کی۔مدرسہ حدیقتہ السلام میں چھ سالہ کورس کے ساتھ ساتھ تجوید القرآن کورس بھی کروایا جاتا ہے۔مدرسہ حدیقتہ السلام جو کہ وفاق المدارس العربیہ اور سرکاری طور پر رجسٹرڈ ادارہ ہے علاقہ میں اپنی مثال آپ ہے۔جس میں بچیوں کو فہم القرآن کورس کے ساتھ ساتھ بچیوں کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ تقریب میں بچیوں میں اعزاری چادر تقسیم کی گئی۔ اور مہمانوں نے مدرسہ حدیقتہ السلام کی انتظامیہ ،مہتم اور معلمات کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کے استحکام کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

انتہائی افسوس ناک اناللہ وانا الیہ راجعونأیبٹ أباد أل ٹریڈز فیڈریشن کے سابق سیکٹری اطلاعات اور ہمارے بہت ہی پیارے  بھائی...
04/01/2024

انتہائی افسوس ناک
اناللہ وانا الیہ راجعون
أیبٹ أباد أل ٹریڈز فیڈریشن کے سابق سیکٹری اطلاعات اور ہمارے بہت ہی پیارے بھائی سردار رومان صاحب کی اہلیہ بقضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں نماز جنازہ کل بروز بعد از نماز جمعہ ملکپورہ عید گاہ میں ادا کی جائے گی

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) کمپیوٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر شائد ملک ۔    جنرل سیکرٹری وقاص احمد     نے کابینہ ک...
04/01/2024

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) کمپیوٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے صدر شائد ملک ۔ جنرل سیکرٹری وقاص احمد نے کابینہ کے ہمراہ عہدوں کا حلف اٹھالیا ۔صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن ملک نعیم اعوان نے عہدوں کا حلف لیا ۔تقریب میں جنرل سیکرٹری آل ٹریڈرز فیڈریشن حاجی ممتاز خان،ایبٹ آباد بزنس کونسل کے چیئرمین سید افتخار علی شاہ ،رہنما وسیم علی ملک ،حاجی سلطان احمد نواز ،کبیر خان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر کمپیوٹر ڈیلرز نے درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ۔صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن ملک نعیم اعوان کا کہنا تھا تاجروں کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔تاجروں کے ٹیکس سے ملک کا نظام چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کے تاجروں کے جائز حقوق کا دفاع اولین ترجیح ہے۔عزت ونفس کو مجروع نہیں کرنے دینگے۔ملک نعیم اعوان کا کہنا تھا تاجر اپنے کاروبار میں دیانت اور سچائی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔تجارت انبیاء کرام کا پیشہ ہے اس میں دھوکہ ،فراڈ ،جھوٹ ،بددیانتی کا عنصر قابل گرفت ہے۔ملک نعیم اعوان کا کہنا تھا ایبٹ آباد کے تاجروں نے بھاری مینڈیٹ دیکر جو زمہ داری ہے اس کے لئے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔انہوں نے کمپیوٹر ڈیلرز کے مسائل پر متعلقہ محکموں کے افسران سے باضابطہ اجلاس میں اٹھانے اور حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔کمیپوٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ میں چیئرمین مسعود احمد ،سئنیر وائس چیئرمین راشد محمود ،وائس چیئرمین عامر عدنان ،سرپرست اعلی ساجد خان ،سینئر نائب صدر عمار اکرم ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلال مشتاق ،نائب صدور وقاص احمد ،وقاص سلیمانی ،سیکرٹری مالیات محمد کامران ،سیکرٹری اطلاعات عطا ء الرحمن شامل ہیں۔

ایوب میڈیکل کالج کے پروفیسر  ڈاکٹر عمر فاروق نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق دوبارہ ڈین کا چارج سنبھال لیا۔
04/01/2024

ایوب میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق دوبارہ ڈین کا چارج سنبھال لیا۔

ایبٹ آباد  پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں ڈین ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر فاروق کی بحالی کے احکامات کے بعد ایم ٹی آئی ا...
03/01/2024

ایبٹ آباد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں ڈین ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر فاروق کی بحالی کے احکامات کے بعد ایم ٹی آئی ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنر نے ایک بار پھر سابق ڈین ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ ہسپتال کے سابق ڈین ڈاکٹر عمر فاروق نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر کے اپنی معطلی کا پہلا فیصلہ کالعدم قرار دلوایا تھا ۔سابق ڈین ڈاکٹر عمر فاروق نے توہین عدالت پر دوبارہ رٹ کے لئے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ۔اس حوالہ سے بورڈ آف گورنر ایوب میڈیکل کمپلیکس اور سابق ڈین میں رسہ کشی شروع ہو چکی ہے ۔ہائیکورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد بورڈ آف گورنر نے فوری اجلاس کر کے ڈین کو دوبارہ معطل کر دیا ۔ اس سے قبل سولہ دسمبر کو معطلی کا فیصلہ غیر قانونی طور پر چھٹی اور بیرون ملک جعلی این او سی پر سفر کرنے کے الزام کی انکوائری مکمل ہونے پر کیا گیا تھا ۔ جس کے خلاف ڈاکٹر عمر فاروق نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر کے عدالت سے دوبارہ بحالی کا آرڈر جاری کروایا تھا۔ مگر آرڈر جاری ہونے کے بعد بورڈ آف گورنر نے دوبارہ معطلی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وجہ یہ بتائی ہے کہ 2019ء میں ان کی بطور ڈین تعیناتی خلاف قانون تھی ۔ ادارے کے اندرونی ذرائع کے مطابق ڈین تعیناتی کے لیئے ایم آئی ٹی ایکٹ 2015ء کے ریگولیشن کے مطابق بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کم از کم سات سال کا تجربہ ہونا ضروری تھا۔ مگر ریگولیشن میں غیر قانونی طور پر تبدیلی کرتے ہوئے تجربے کی مدت سات سے تین سال کر دی ۔ ذرائع کے مطابق ریگولیشن میں یہ تبدیلی خاموشی سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی تھی ۔ بورڈ آف گورنر نے اس بار معطلی کے لیئے ایم آئی ٹی ایکٹ 2015 کی دفعہ 9B 5 کے تحت ڈین کو اپنے عہدے سے برطرف کیا ہے ۔ اس مرتبہ ان پر جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے ریگولیشن میں تبدیلی کا الزام ہے ۔ نیز بورڈ آف گورنر ان سے گزشتہ چار سال کے دوران بطور ڈین وصول کی گئی تنخواہ و مراعات کی ریکوری کے لیئے فوجداری کارروائی بھی شروع کرنے کے لیئے تیار ہے ۔

03/01/2024

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)عام انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل ہونے کے بعد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کے الیکشن ٹربیونل میں 25اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔جن پر باقاعدہ سماعت آج سے شروع ہوگی۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے سابق وفاقی وصوبائی وزراء ،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سمیت آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔امیدواروں نے الیکشن کمیشن ،ریٹرننگ افسران اور مخالف فریق کی جانب سے اعتراضات کو چیلنج کرنے کے لئے اپیل دائر کی ہیں جن کا فیصلہ 10جنوری تک سنایا جائے گا جب کہ شیڈول کے مطابق 12جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔اس حوالہ سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے صوبائی حلقہ پی کے 45 اور قومی حلقہ این اے 17 سے کاغذات مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔سابق ایم این اے بابر نواز نے این اے 18میں عمر ایوب کے خلاف اعتراض داخل کیا اور عمر ایوب نے بابر نواز کے خلاف رٹ دائر کی ہے ۔این اے 15 مانسہرہ سے تحریک انصاف کے اعظم خان سواتی نےا پنی رٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا ہے۔اور این اے 14 سے کمال سیلم سواتی نے مس بشارت شاہ،اور بابر تنولی کے خلاف رٹ دائر کی ہے۔ہری پور کے حلقہ پی کے 46سے بلال خان نے یوسف ایوب کے خلاف اور جہانزیب خان نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اعتراض داخل کیا ۔جب کہ اسی حلقہ سے قاضی اسد خان نے سابق صوبائی وزیر اکبر ایوب کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔پی کے 48ہری پور سے طاہر جاوید نے سابق ایم پی اے فیصل زمان کے خلاف رٹ دائر کی ہے۔ایبٹ آباد کے صوبائی حلقہ پی کے 43 سے بھی سابق صوبائی وزیر مرحوم سردار ادریس کے فرزند سردار عتیق الرحمن نے الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار خالد ،احسان علی،محمد مرتضی نے بھی الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ۔پی کے 35بٹگرام سے عبدالمتین اور پی کے 37مانسہرہ سے بدری زمان نے مسز بشارت ،پی کے 40 سے محمد فیضان بابر نے ریٹرننگ ،این اے 15سے شاہد رفیق نے الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ۔جب کہ پی کے 44 سے محمد زبیر نے کاغذات مسترد کرنے پر الیکشن کمیشن کو فریق بناکراپیل دائر کی ہے۔پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کے الیکشن ٹربیونل میں جسٹس کامران حیات میاں خیل دائر اپیلوں پر آج سے باقاعدہ سماعت شروع کریں گے۔

ایبٹ آباد..... امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی سید سلیم شاہ سے عمران الرحمن مغل کی قیادت میں جبڑیاں سے محمد سہیل اور سٹی ار...
03/01/2024

ایبٹ آباد..... امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی سید سلیم شاہ سے عمران الرحمن مغل کی قیادت میں جبڑیاں سے محمد سہیل اور سٹی اربن سے بابر شاہ نے دیگر حلقہ احباب کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی و سماجی امور سمیت انتخابات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، محمد سہیل اور بابر شاہ نے حلقہ احباب اور ساتھیوں خاندان سمیت سید سلیم شاہ کی اعلانیہ حمایت کا اعلان کیا۔ انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کے عزم کیا۔

سید نیئر جعفری اور  چوہدری عبدالزاق کے ساتھ مرکزی آفس گلبرگ میں ملاقات
03/01/2024

سید نیئر جعفری اور چوہدری عبدالزاق کے ساتھ مرکزی آفس گلبرگ میں ملاقات

03/01/2024

ڈاکٹر راحیل شہزاد پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر کی میڈیا سے گفتگو ۔۔ ۔۔۔

03/01/2024

ایبٹ آباد کا 28 کروڑ کا سپورٹس جیمنیزیم 5 سالوں میں نہ بن سکا اس شہر کے نوجوانوں کےساتھ اتنی بڑی سازش آخر کیوں!

03/01/2024

نوتعینات ایم ایس ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد ڈاکٹر علی جدون کی میڈیا سے گفتگو

03/01/2024

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مانگل کی رہائشی بچی کی ڈاکٹر کی غفلت سے موت ترجمان ہسپتال ڈاکٹر جنید سرور کا اظہار افسوس اور وضاحت

امیدوار پی کے 45اسد جاوید خان کی الیکشن مہم  میں تیزی حلقہ کی عوام جوق در جوق اسد جاوید خان کی حمایت کرنے لگے
03/01/2024

امیدوار پی کے 45اسد جاوید خان کی الیکشن مہم میں تیزی حلقہ کی عوام جوق در جوق اسد جاوید خان کی حمایت کرنے لگے

03/01/2024

میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر این اے 48میں انتخابی مہم کے دوران تصویری جھلکیاں

03/01/2024

*الیکشن کمیشن پاکستان*

پشاور اور مردان میں الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ۔

امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پشاور میں تشہیری ہورڈنگز لگائے گئے تھے۔

پشاور اور مردان میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواران کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا۔

اسوقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔

03/01/2024

چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ ملک شفیق اعوان کا والدین کے لئے پیغام

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)آزاد امیدوار حلقہ این اے 16 سینئر سیاستدان وسابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہ...
02/01/2024

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)آزاد امیدوار حلقہ این اے 16 سینئر سیاستدان وسابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ اپنے ووٹ کسی احسان فراموش کو نہ دیں۔یہ سیاست کی سیڑھی سے پیسے کماتے ہیں جو آپ کی حثیت کو ملیا میٹ کر دیتے ہیں۔میں اکیلا فرد ہوں الیکشن آپ نے لڑنا ہے۔نوجوان بائر نکل مہم چلائیں۔ اسمبلیوں میں ردی مال کو روکنا ہے ۔ملک کے چپے چپے پر مافیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ اس قوم کے لئے ان کی سرکوبی کرے جو ان کے آس پاس ،فوج اور عدلیہ میں گھسے ہوئے ہیں ۔ملک کو ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں نہ دیں جن سے کوئی خیر کی توقع نہیں ہے۔انتخابات حقائق پر مبنی ہونے چائیں کسی کو زمین اور جیل میں بند کرکے انتخابات ہوئے تو کسی کو اعتبار نہیں ہوگا ۔2018 کے الیکشن کے بعد بھی ملک میں بدامنی پھیلی تھی۔2024 کے انتخابات میں نتیجہ پہلے سے نکلنے پر ایسی بدامنی آئے گی جسے کوئی نہیں سنھبال سکے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بارہ کہو میں یونین کونسل پلک کے عمائدین کی جانب سے انتخابی مہم کے جلسہ عام میں کیا ۔جب کہ اس موقع پر عوام کا ایک جم غفیر موجود تھا ۔سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ عوام کی مرضی کے بغیر نتیجہ نہیں نکال سکتی ۔کسی جعل سازی کو نہیں مانا جائے گا ۔ہاتھ جوڑ کر اداروں سے التجا کرتے ہیں ملک کو ایسے لوگوں کے ہاتھ میں نہ دیں جن سے خیر کی توقع نہیں ہے ۔کسی نے جرم کیا ہے اس کو سزا دیں ظالموں کی فہرست بنتی ہے پھر وہ مظلوم بن کر آجاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی مہم نظر نہیں آتی کچھ لوگ کہتے ہیں ہم الیکشن جیتے ہوئے ہیں ۔انہوں نے حلقہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے ووٹ کی حفاظت کرکے اپنے اندر سے ایسے لوگوں کو لائیں چائیے ان کا تعلق کسی بھی جماعت یا آذاد حثیت سے ہو۔پاکستان کی لیڈر شپ عوام کو ماضی کی باتیں بتا رہی ہے کسی نے ایئر پورٹ اور کسی نے موٹر وے بنایا ۔ہمیں آج اور آنے والے کل کی بات کرنی ہے۔آج پاکستان کے لوگوں کے مسائل مہنگائی ،بیروز گاری ہے۔نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔اس کا حل یہ ہے کہ ملک میں جمہوری نظام اپنی اصل حالت میں بحال ہو۔کسی کے اشارے پر ناچنے والی کٹ پتلیاں نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا منشور ڈھکوسلہ ہے ۔یہ بہت بڑا دھوکہ ہے ۔ملک کو بہترین معاشی پروگرام کی ضرورت ہے ۔قوم دن رات بھی محنت کرے اپنے قرضے نہیں اتار سکتی ۔سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا سیاست میں بت پرستی منظور نہیں ہے سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اپنے بت بنا کر عوام کے دلوں میں اتار رکھے ہیں۔جن کو پوجنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ان لیڈروں کی انا پاکستان سے بھی بڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی بقا مضبوط جمہوری اور آئینی اداروں پر ہوتی ہے۔اور جو قومیں پاسداری نہ کرسکیں اس کےزمہ دار لیڈر ہوتے ہیں ۔ملک کا نظام ،ہماری پارلیمنٹ ،جمہوری نظام اور سیاسی ڈھانچے کامستقبل تاریک ہے۔نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ہمارا مستقبل کسی اسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ کے زور آور فیصلوں ،آئی ایم ایف کے قرضوں ،امریکہ اور چین کی دوستیوں میں نہیں بلکہ نوجوانوں کی بقاء میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل اور ملک کی قسمت کھمبوں کے ہاتھوں میں ہے۔سیاسی جماعتوں نے اپنے ٹکٹ کھمبوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور لوگ اپنی لیڈر شپ سے اتنے وابستہ ہیں وہ کھمبوں کو ووٹ دینا چاہتے ہیں،پارلیمنٹ ردی کا ٹوکرا بنی ہوئی ہے ۔ان حالات میں دس سال بعد انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ملک کو قابل لوگوں کی ضرورت ہے چائیے وہ جس جماعت سے ہوں لوگ ان کو پارلیمنٹ میں بھیجیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کی ہے ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں سیاسی سرگرمی نہیں دیکھی الیکشن کے نتائج کی پروا نہیں لیکن اپنے لوگوں کا جوش وجذبہ ولولہ اور محبت سے 1985 کا منظر یاد آگیا ہے۔ آج ان کے ساتھ تیسری نسل بھی موجود ہے ۔انہوں نے حلقہ کے عوام پر زور دیا کہ نوجوان آگے آئیں اور ان کی رہنمائی کریں اور ووٹ کی حفاظت کریں ۔

ایبٹ آباد،چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ ملک شفیق اعوان محمد ناصر کو پروموشن آرڈر دے رہے ہیں
02/01/2024

ایبٹ آباد،چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ ملک شفیق اعوان محمد ناصر کو پروموشن آرڈر دے رہے ہیں

02/01/2024

ایبٹ آباد شہر کا3 ارب روپے کا آئی ٹی پارک کا منصوبہ برباد کرنے کا زمہ دار کون ہے آئی ٹی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین ایبٹ آباد کا ایم این اے ہوتے ہوئے یہ منصوبہ کیوں برباد ہواذرا سنیے تو۔۔۔۔

پی ٹی آئی کے سابق سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کے بھائی الیاس غنی کو گرفتار کر لیا گیا۔ الیاس غنی  اپنے بھائی مش...
02/01/2024

پی ٹی آئی کے سابق سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کے بھائی الیاس غنی کو گرفتار کر لیا گیا۔ الیاس غنی اپنے بھائی مشتاق غنی کی اپیل پشاور ہائیکورٹ میں جمع کروا کر آئے۔ جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

02/01/2024

سابق ممبر ضلع کونسل رانا صفدر زمان ایک بار مفاد لینے والوں پر برس پڑے کیہال میں ترقیاتی کام کس نے کروائے حقائق سے پردہ اٹھا دیا مذید اس ویڈیو میں

01/01/2024

امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 17 ملک محبت اعوان کی کنج وارڈ 12 میں انٹری دکان کا افتتاح اور عمائدین علاقہ سے گفتگو

چیفس جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابرہیم خان کے ساتھ صحافی ملک راشد اعوان کا ملاقات کے بعد  فوٹو
01/01/2024

چیفس جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابرہیم خان کے ساتھ صحافی ملک راشد اعوان کا ملاقات کے بعد فوٹو

01/01/2024

چیئرمین تحریک ترقی وکمال پارٹی فرخ بشیر کی کارنر میٹنگ الیکشن مہم جاری

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 17 ملک محبت اعوان نے کنج روڈ کے صدر سردار ظہیر کی...
01/01/2024

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 17 ملک محبت اعوان نے کنج روڈ کے صدر سردار ظہیر کی دکان کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر سابق صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن سردار شاہنواز ،سابق جنرل سیکرٹری سجاد خان ،مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سہیل انجم مغل ،سٹی جنرل سیکرٹری بنارس عباسی ،جنرل سیکرٹری کنج روڈ ملک عابد اعوان ،سابق صدر انجمن تاجران کنج روڈ حاجی فضل داد ستی کے علاوہ کثیر تعداد میں تاجر رہنما شریک تھے ۔امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان کا کہنا تھا سب سے بڑا نظریہ ملک کے لئے ہوتا ہے ۔ملک مضبوط ہوگا پالیسیاں ٹھیک ہوں گی تو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور معیشت بہتر ہو گی ۔ملک محبت اعوان کا کہنا تھا شہر کے عوام دس سال سے محرومیوں سے دوچار ہیں۔ شہر کی ترقی کے لئے ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو آپ کے حقوق کا تحفظ کر سکے ۔لیڈر عوام کی مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد شہر کے عوام مسائل سے دوچار ہیں ،روزگار نہیں ہے والدین بچوں کی بے روزگاری کے دکھ میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کا سخت بحران رہتا ہے اس کو حل کرنے کے لئے نصف کام کر چکے ہیں باقی ماندہ لوگوں نے موقع دیا تو حکومت میں آکر اس کو ترجیح بنیاد پر کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی کا قیام مسلم لیگ ن کاکارنامہ ہے اس میں میرٹ کی بنیاد پر ضلع کے لوگوں کی بھرتیاں کریں گے۔ملک محبت اعوان کا کہناتھا سیاست خدمت کے جذبہ سے کر رہا ہوں ۔ اللہ نے سب کچھ دے رکھا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آل ٹریڈرز فیڈریشن کے الیکشن میں مداخلت کا الزام درست نہیں ہے ۔کوئی بھی گواہی دے اس کا جرمانہ ادا کروں گا ۔ملک محبت اعوان کا کہناتھا عوام کی خدمت کے جذبہ سے میدان میں موجود ہیں عوام آزمائے ہوئے لیڈروں کو مسترد کر دیں اللہ نے موقع دیا کامیاب ہوکر مایوس نہیں کروں گا ۔

ایبٹ اباد پشاور ہائی کورٹ نے برطرف ہونے والے ڈین ایوب میڈیکل کا لج عمر فاروق کو بحال کر دیا گیا ہے ایڈوکیٹ کرن تنولی
01/01/2024

ایبٹ اباد پشاور ہائی کورٹ نے برطرف ہونے والے ڈین ایوب میڈیکل کا لج عمر فاروق کو بحال کر دیا گیا ہے ایڈوکیٹ کرن تنولی

01/01/2024

ایبٹ آباد شاہین انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز کی سالانہ تقسیم اسناد کی رنگا رنگ تقریب مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر اعوان مختلف سکولز کی پرنسپلز طلبہ والدین شریک ۔۔۔۔

عبد الطیف ولد سلطان سکنہ پٹن کلاں محلہ دوائی بکوٹ 23/12/2023 سے لاپتہ ہیں ذہنی توازن درست نہیں ھے جس کسی کو بھی معلومات ...
01/01/2024

عبد الطیف ولد سلطان سکنہ پٹن کلاں محلہ دوائی بکوٹ 23/12/2023 سے لاپتہ ہیں ذہنی توازن درست نہیں ھے جس کسی کو بھی معلومات ہوں یا کہیں دیکھا ہوتو قریبی پولیس اسٹیشن یا درج ذیل نمبر پر اطلاع کریں پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ
03335000136

01/01/2024

ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے جمع کرائے گئے 25 ہزار 951 کاغذات نامزدگی میں سے 22 ہزار 711 منظور، 3 ہزار 240 مسترد ہوئے، الیکشن کمیشن نے تفصیل جاری کردی

01/01/2024

ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد ہاؤس آفیسر ڈاکٹرز دو ماہ سے تنخواؤں سے محروم

01/01/2024

این اے 48 فرخ بشیر کی انتخابی مہم جاری عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی

Address

Ward 12
Abbottabad
ABBOTTABAD

Telephone

+923455156770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dildar Ahmed Satti - Hazara Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dildar Ahmed Satti - Hazara Times:

Videos

Share

Category


Other Newspapers in Abbottabad

Show All