FM 101 Abbottabad

FM 101 Abbottabad Voice of million FM 101.4
For live streaming radio.gov.pk. The voice of all Generations
FM 101 Abbottabad
a channel of
Radio Pakistan

16/01/2025

خیال ۔۔

آج  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات جناب عطا تارڑ  ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان  اور ترکی کے ایمبیسیڈر نے ریڈ...
15/01/2025

آج وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات جناب عطا تارڑ ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور ترکی کے ایمبیسیڈر نے ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ترکی کے تعاون سے اسٹیٹ آف آرٹس میوزیم کا افتتاح کیا اس موقع پر سیکریڑی انفارمیشن عنبرین جان اور ترکی کے ایمبیسیڈر اور تمام ڈائریکٹر ز نے شرکت کی۔

15/01/2025
15/01/2025

ضلع ہری پور میں ایپکا انتخابات ۔۔اختر نواز خان کامیاب ۔

🔥 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شاندار موقع 🔥اگر آپ ہیوی مشینری آپریٹر یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھ کر اپنے مستقبل کو روش...
13/01/2025

🔥 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شاندار موقع 🔥

اگر آپ ہیوی مشینری آپریٹر یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھ کر اپنے مستقبل کو روشن بنانا چاہتے ہیں، تو یہ آپ کے لیے سنہری موقع ہے!

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور این ایل سی کے تعاون سے رجسٹرڈ خاندانوں کے نوجوانوں کے لیے مفت کورسز اور وظائف کا آغاز!

✨ کورس 1: ہیوی مشینری آپریٹر
📆 مدت: 6 ماہ
🏠 فری ہاسٹل کی سہولت
💸 ماہانہ وظیفہ: 2500 روپے
🔞 عمر کی حد: 18 سے 35 سال
👥 سیٹس: صرف 25

✨ کورس 2: ڈیجیٹل مارکیٹنگ
📆 مدت: 3 ماہ
🏠 فری ہاسٹل کی سہولت
💸 ماہانہ وظیفہ: 2500 روپے
🔞 عمر کی حد: 18 سے 35 سال
👥 سیٹس: صرف 25

کلاسز کا آغاز: 15 جنوری 2025

⏳ سیٹیں محدود ہیں، جلدی کریں!
📞 مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں:
☎ فون: 0923560316
📱 موبائل: 03149672943

اب موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں!
.4Abbottabad.

skills

13/01/2025

ڈائریکٹر دار ارقم اسکول کاغان کالونی ایبٹ آباد

11/01/2025

آج ریڈیو اسٹیشن پر خوشیوں کی گونج! 🌟

دارِ ارقم کاغان کالونی، ایبٹ آباد کے 50 حفاظ طلباء وطالبات نے ریڈیو اسٹیشن کا دورہ کیا! 📻🎙
بچوں نے ریڈیو کی دنیا کے حیرت انگیز پہلوؤں کو قریب سے دیکھا اور سیکھا کہ آواز سامعین کی سماعتوں تک کیسے پہنچتی ہے۔ 🎧❤️

طلبہ کی چمکتی آنکھیں اور جوش و جذبہ دیکھ کر ہمیں یقین ہوا کہ آنے والا کل نہایت روشن ہے! 🌟

ریڈیو اسٹیشن کی ٹیم نے طلبہ کو خوش آمدید کہا، ریڈیو کے مختلف شعبوں کا تعارف کرایا اور اُن کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ 🔊✨

آپ کے خوابوں کو اڑان دینے کی یہ کاوش جاری رہے گی! ✨

#ریڈیوپاکستان ایبٹ آباد
#دارارقم ایبٹ آباد
#نئی نسل کےخواب

11/01/2025

برف باری والے علاقوں کی سیاحت ایک مشکل شوق ہے جس میں حادثات کا امکان بھی رہتا جہاں چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آپ اپنے سفر کو مشکلات اور حادثات سے محفوظ بنا سکتے ہیں ۔




10/01/2025

خیبرپختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں!
🏞️ ٹھنڈیانی روڈ پراجیکٹ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور کے ویژن کے تحت ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر و توسیع کا کام برق رفتاری سے جاری ہے۔
🚧 24.377 کلومیٹر لمبی شاہراہ کی بحالی کے لیے 2994.12 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اچھی سڑکیں نہ صرف عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرتی ہیں بلکہ سیاحت کو فروغ دے کر اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھتی ہیں۔
🔹 13000 میٹر ارتھ ورک
🔹 33 کلورٹس
🔹 4500 میٹر رٹیننگ والز
🔹 جدید لیبارٹری کے ذریعے تعمیری معیار کی جانچ

🌲 پرفضا مقامات تک آسان رسائی کے اس عظیم منصوبے سے نہ صرف مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

خیبرپختونخوا کا مستقبل روشن!

خیبرپختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں!🏞️ ٹھنڈیانی روڈ پراجیکٹوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور کے ویژن کے تحت...
10/01/2025

خیبرپختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں!
🏞️ ٹھنڈیانی روڈ پراجیکٹ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور کے ویژن کے تحت ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر و توسیع کا کام برق رفتاری سے جاری ہے۔
🚧 24.377 کلومیٹر لمبی شاہراہ کی بحالی کے لیے 2994.12 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اچھی سڑکیں نہ صرف عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرتی ہیں بلکہ سیاحت کو فروغ دے کر اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھتی ہیں۔
🔹 13000 میٹر ارتھ ورک
🔹 33 کلورٹس
🔹 4500 میٹر رٹیننگ والز
🔹 جدید لیبارٹری کے ذریعے تعمیری معیار کی جانچ

🌲 پرفضا مقامات تک آسان رسائی کے اس عظیم منصوبے سے نہ صرف مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

خیبرپختونخوا کا مستقبل روشن!

ٹھنڈیانی

08/01/2025

🌟 Tune in to FM101.4 for "Sehat aur Zindagi" 🌟
🗣 Host: Khalid Tanoli
🎓 Special Guest: Dr. Mohib Ullah Wazir
🕡 When: Every Thursday | 6:30 PM - 7:00 PM
📞 Join the Conversation Live for next show:
Call us at 0992-9310348 or 0992-9310349

💬 Your questions, their expert answers—because your health matters!

🌍 کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی سفر – ایک خطرناک حقیقت! 🛶آئے دن خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں کہ کشتی ڈوبنے سے کئی تارکین وط...
07/01/2025

🌍 کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی سفر – ایک خطرناک حقیقت! 🛶

آئے دن خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں کہ کشتی ڈوبنے سے کئی تارکین وطن جاں بحق ہوگئے اور کچھ کو بچا لیا گیا۔ یہ کہانی برسوں سے جاری ہے، پہلے مشرق وسطیٰ کا سفر تھا، اب یورپ جانے کا رجحان ۔

ایجنٹوں کی خطرناک چالیں
انسانی سمگلرز لوگوں کو خواب دکھاتے ہیں اور غیر قانونی طریقوں سے ایران، ترکیہ، یونان اور اٹلی جیسے ممالک پہنچاتے ہیں۔ خشکی کے راستے، لانچوں کا سفر، اور سمندری طوفان ان مسافروں کے لیے موت کے کھیل بن جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے، کچھ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جبکہ انسانی سمگلرز/ ایجنٹ اپنی جان بچا کر نکل جاتے ہیں۔اپنے اردگرد ایسے لوگوں کی نشاندھی کریں جو معصوم لوگوں کو بے یقینی،تاریکی اور موت جیسے انجام سے دوچار کرتے ہیں ۔

منزل کا تعین کریں، لیکن قانونی طریقے سے!
اگر یہی لوگ قانونی راستہ اپنائیں، تو نہ صرف ان کا پیسہ محفوظ ہوگا بلکہ ان کی جان بھی۔ متعلقہ سفارت خانوں سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔

ہمارے ایک شاعر نے کیا خوب کہا:
بھاگ نہ پاکستان سے باہر،
سب کچھ پاکستان میں ہے!

اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں، لیکن محفوظ اور قانونی راستے سے۔ اللہ سب کا حامی و ناصر ہو۔

07/01/2025

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ایم آر آئی مشین کی گمشدگی کا معاملہ ۔
ڈاکٹر ثاقب ملک ۔ڈین سی ای او کی خصوصی گفتگو ۔

06/01/2025

مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارش آور بالائی علاقوں میں بارش آور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔وادی کاغان کے علاقوں ناران،بٹہ کنڈی شوگراں میں برفباری ہو رہی ہے ۔سیاحتی مقامات ناراں بٹہ کنڈی میں ایک فٹ سے زائد جبکہ شوگراں میں چار آنچ سے زائد برف پڑ چکی ہے ۔کاغان بازار میں دو انچ کے قریب برف ہو چکی ہے بالائی علاقوں میں شدید برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آور مشیر سیاحت ؤ ثقافت اور آثار قدیمہ زاہد چن زیب کی حصوصی ہدایت آور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان کے احکامات پر
کے ڈی اے نے وادی کاغان میں سٹاف کو مشینری کے ساتھ ہائی الرٹ کر کے مختلف مقامات پر تعینات کر دیا ہے برفباری سے بند ہونے والی شوگراں روڈ سمیت وادی کاغان میں دیگر سڑکوں سے سے برف صاف کر کے گاڑیوں کی امدورفت بحال کر دی ہے ۔کے ڈی اے نے سیاحوں آور مقامی افراد کی رہنمائی آور مدد کیلئے مختلف مقامات پر اضافی سٹاف آور مشینری کو تعینات کیا ہؤا ہے کیوائی شوگراں پارس آور کاغان میں ٹوررزم پولیس سمیت اضافی سٹاف کو تعینات کر دیا ہے

ہزارہ پھلاں دا کھارہ ۔دنیا بھر میں بسنے والے زارے والوں کو ہزارہ کلچر ڈے کی دلی مبارکباد! 🌸زندہ قومیں نہ صرف اپنی ثقافت ...
06/01/2025

ہزارہ پھلاں دا کھارہ ۔
دنیا بھر میں بسنے والے زارے والوں کو ہزارہ کلچر ڈے کی دلی مبارکباد! 🌸

زندہ قومیں نہ صرف اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں بلکہ اسے فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات کرتی ہیں۔
ہزارہ کلچر ڈے منانے کا مقصد ہماری روایات، منفرد طرزِ زندگی، اور ثقافتی ورثے کو سمجھنا اور اسے نسل در نسل زندہ رکھنا ہے۔

ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے، اور ہماری پہچان ہی ہماری طاقت!
آئیں، مل کر اپنے کلچر کی خوبصورتی اور عظمت کو دنیا بھر میں اجاگر کریں۔

ہزارہ کلچر ڈے مبارک ہو!
Hazara Culture Day! 🎉
.

04/01/2025

World braille day.

02/01/2025

"درد مسکراتے ہیں" کی تقریبِ رونمائی: مانسہرہ کی ادبی تاریخ کا یادگار دن!

سالِ نو کا پہلا دن، مانسہرہ کی حسین وادیوں میں اردو ادب کی خوشبو بکھیر گیا۔ نوجوان شاعر عامر خان عامر کے شعری مجموعے "درد مسکراتے ہیں" کی شاندار تقریبِ رونمائی نے نہ صرف ادب کے شائقین کو متاثر کیا بلکہ مانسہرہ کی ادبی فضا میں نئی روح پھونک دی۔

تقریب کی صدارت کی معروف نقاد ڈاکٹر عادل سیماب نے، جبکہ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عادل سعید قریشی اور دیگر نامور شخصیات نے اس تقریب کی اہمیت میں اضافہ کیا۔

تقریب کے پہلے حصے میں "درد مسکراتے ہیں" کی گہرائی اور فکری خوبصورتی پر جامع مقالہ پیش کیا گیا، جس نے سامعین کو کتاب کے منفرد رنگوں سے روشناس کرایا۔ دوسرے حصے میں منعقدہ مشاعرے نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ ملک بھر کے ممتاز شعرا نے اپنی تخلیقات پیش کیں، جن میں عامر خان عامر کا کلام خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔

یہ تقریب نہ صرف مانسہرہ بلکہ اردو ادب کی تاریخ میں یادگار بن گئی۔ "درد مسکراتے ہیں" امید، حوصلے اور جذبات کی ایسی کہانی ہے جو نئی نسل کو روشنی فراہم کرے گی۔

ادب زندہ ہے، اور یہ روشنی مستقبل کی راہوں کو روشن کرے گی
.4 Abbottabad.
.

Address

Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 08:00 - 22:00
Tuesday 07:45 - 22:00
Wednesday 08:00 - 22:00
Thursday 08:00 - 22:00
Friday 07:45 - 22:00
Saturday 07:45 - 22:00
Sunday 07:45 - 22:00

Telephone

0992-9310349

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FM 101 Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FM 101 Abbottabad:

Videos

Share

Category