The Beauty of phalla Hazara kpk

The Beauty of phalla Hazara kpk beauty of natural beauty

02/10/2024
17/09/2024

پٹرول کے 330 روپے ہونے کے وقت جو کرایہ بڑھایا گیا تھا آج 250 روپے فی لیٹر کے بعد بھی وہی کرایہ ہے
کیوں؟

بہت ہی پیارے بھائی ضیاء الرحمن  جھلیاریاں والے طویل علالت کے آج خالق حقیقی سے جا ملے اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلی مق...
05/09/2024

بہت ہی پیارے بھائی ضیاء الرحمن جھلیاریاں والے طویل علالت کے آج خالق حقیقی سے جا ملے
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

ایبٹ آباد سوزوکیوں والوں کا یہ عالم ہے فرنٹ سیٹ پر لڑکی بیٹھے تو گانا لگ جاتا ہے ،، آ تینو موج کراواں 😩اور مرد بیٹھ جائے...
27/07/2024

ایبٹ آباد سوزوکیوں والوں کا یہ عالم ہے فرنٹ سیٹ پر لڑکی بیٹھے تو گانا لگ جاتا ہے ،، آ تینو موج کراواں 😩
اور مرد بیٹھ جائے سپیکر میں سے آوازیں آرہی ہونگی ،، دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے 🙄🤔

05/07/2024

افسوس ناک خبر
پھلہ والے سیک محمد عرف سیکو استاد اللہ پاک کو پیارے ہو گے اللہ تعالی مغفرت فرمائے آمین

30/06/2024

سب پاکستانی اس بات پر غور کریں کہ آپ کے ملک میں 7 چیزیں عام آدمی بلکہ پوری غریب عوام کیلئے انتہائی مہنگی ہیں۔

(1) بجلی
(2) گیس
(3) گاڑی
(4) پیٹرول
(5) گھر
(6) علاج
(7) سفر

اور یہی 7 چیزیں آپ کےحکمرانوں، بیوروکریٹس، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے لئے بالکل مفت ہیں۔

جب تک اشرافیہ کو مفت مراعات کا سلسلہ بند نہیں ہوگا، مہنگائی کبھی ختم نہیں ہو گی۔

28/06/2024

مشکل وقت مضبوط آدمی بناتے ہیں مضبوط آدمی آسان وقت پیدا کرتے ہیں”آسان وقت کمزور آدمی پیدا کرتا ہے اور کمزور آدمی مشکل وقت پیدا کرتا ہے

پھلہ پٹی والے عبارت خان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا...
22/06/2024

پھلہ پٹی والے عبارت خان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.

أَشْهَدُ أنْ لا إلَٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ وَأشْهَدُ أنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ‎

اللّٰهِ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔
اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن.

15/06/2024

میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

ابتدائی خبر لورہ سرحد بیکری والے چوہدری عظیم کے بھائی چوہدری سلیم تھانہ مکھنیال کی حدود بانڈی میں بیٹی  سمیت بیٹی کے سسر...
01/06/2024

ابتدائی خبر
لورہ سرحد بیکری والے چوہدری عظیم کے بھائی چوہدری سلیم تھانہ مکھنیال کی حدود بانڈی میں بیٹی سمیت بیٹی کے سسرال میں معمولی تلخ کلامی پر سسرال کی گولیوں کا نشانہ بن گے !! باپ بیٹی کے اندوناک قتل کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی !! لواحقین پولیس سمیت موقع پہ پہنچ گئی !! ایس ایچ او سمیت پولیس کہ بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خان پور منتقل کیا جائے گا
مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا

31/05/2024

جب سے کرکٹ دیکھ رہا ہوں پاکستان کو دعا کے سہارے کھیلتے دیکھا مگر اس دفعہ ورلڈ کپ کیلئے لگتا ہے " ساتھ دیگ بھی دینا پڑے گا"

"یہ صدی واقعی احمقوں کی پذیرائی کی صدی ہے"ایک بے سرے شخص چاہت فتح علی خان نے "بدو بدی" گانے پر 20 ملین ویوز لے لیئے۔  یع...
31/05/2024

"یہ صدی واقعی احمقوں کی پذیرائی کی صدی ہے"
ایک بے سرے شخص چاہت فتح علی خان نے "بدو بدی" گانے پر 20 ملین ویوز لے لیئے۔
یعنی اب ہمیں اپنے علما کرام، سائنس دانوں ،علم و ادب سکھانے والوں اور معیشت دانوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔
آج ہمارے آئیڈیل ناچ گانے والے، ٹک ٹاکر، یوٹیوبر بنتے جا رہے ہیں
ہم اخلاقی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں ہر شعبہ زوال کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔
چاہت فتح علی خان جیسے مسخرے اور بھانڈ ہر شعبہ میں ٹاپ پر بیٹھ کر ملک کو سرکس بنا رہے ہیں۔
ہمارے نوجوان کبھی اختر لاوا، کبھی یہ بھانڈ اور کبھی حریم شاہ جیسی ٹک ٹاکر سے متاثر ہو کر انہیں اپنا آئیڈیل بنائے ہوئے ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ عطا فرمائے. آمین

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون مصباح عباسی کا سن کر دل بہت رنجیدہ ھوا موت کا ذائقہ ھر ذی روح نے چکھنا ھے موت ایک اٹل فیصلہ ھ...
29/05/2024

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
مصباح عباسی کا سن کر دل بہت رنجیدہ ھوا موت کا ذائقہ ھر ذی روح نے چکھنا ھے موت ایک اٹل فیصلہ ھے ایسی اچانک والی موت کا صدمہ انتہائی زیادہ ھوتا ھے مگر اللہ پاک کا فیصلہ ھے ھر حال میں قبول کرنا ھے
مصباح عباسی جیسے لوگ موجودہ وقت میں ناپید ھیں
اللہ پاک کروٹ کروٹ بخشے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور تمام گھر والوں اور دیگر لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

انا لله وانا اليه راجعون کنڈاں والے عبارت عباسی کا جواں بیٹا ناصر بھائی رضا الہی سے انتقال کر گیا اللہ تعالیٰ اس خوبصورت...
19/05/2024

انا لله وانا اليه راجعون
کنڈاں والے عبارت عباسی کا جواں بیٹا ناصر بھائی رضا الہی سے انتقال کر گیا
اللہ تعالیٰ اس خوبصورت جوانی کے صدقے کامل مغفرت فرمائے اور اخرت اسان فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے

دیکھ لو میں کیا کمال کر گیا
زندہ بھی ہوں اور انتقال کر گیا

18/05/2024

تحصیل لورا میں لائٹ دن 12 بجے کے بعد غائب ہے


Abbottabad region

گاوں کے مرکز میں لٹکتا موت کا بم. کسی بڑے حادثے کا منتظر. پھلہ کے تمام دوست اس پوسٹ کو شیئر کریں.     Abbottabad region ...
12/05/2024

گاوں کے مرکز میں لٹکتا موت کا بم. کسی بڑے حادثے کا منتظر. پھلہ کے تمام دوست اس پوسٹ کو شیئر کریں.


Abbottabad region

مسجد میں کھڑی یہ عورت حدیقہ کیانی ہے بطور گلوکارہ مشہور ہوئی ، آج کل پورے پاکستان میں اس کے بیوٹی پارلر کی چین ہے ایک نا...
11/05/2024

مسجد میں کھڑی یہ عورت حدیقہ کیانی ہے
بطور گلوکارہ مشہور ہوئی ، آج کل پورے پاکستان میں اس کے بیوٹی پارلر کی چین ہے
ایک ناکام شادی کے بعد ایسے بے سہارا بچے کو گود لیا جس کا سارا خاندان 2005 کے زلزلے میں مر چکا تھا
اس بچے کو اپنا نام دیا ، تعلیم دی ، ایک مفید شہری بنایا

پچھلے سال بلوچستان میں سیلاب کی تباہی کے بعد حدیقہ نے اس علاقے میں "وسیلہ راہ " کے نام سے ریسکیو کا کام سٹارٹ کیا اور اس علاقے میں خود جا کے تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیا

اور اب لگ بھگ حدیقہ کیانی نے سیلاب زدگان کے لیے 370 گھر ، دو میٹرنٹی ہوم اور دو مساجد تعمیر کروا کر بتا دیا کہ
حدیقہ جیسے لوگ اس معاشرے کے لیے امید کی کرن اور رول ماڈل ہیں

خصوصاً یہ بات سمجھانے کے لیے کہ آپ اللہ کی مخلوق کے لیے کتنے فائدہ مند ہو
۔۔۔

دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن آج 3 مئی کو اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا ۔ انشاء اللہ کامیابی پاکستان کے...
03/05/2024

دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن آج 3 مئی کو اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا ۔ انشاء اللہ کامیابی پاکستان کے قدم چومے گی۔🇵🇰🇵🇰🇵🇰❤✌

Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Beauty of phalla Hazara kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other TV Networks in Abbottabad

Show All