قلندر آباد میڈیا سیل رپورٹ ،
قلندر آباد انٹرچینج سے لے کر لودھی آباد تک آئے روز حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس میں کئی نوجوان لقمہ اجل بن گئے،
آج جو حادثہ رونما ہوا اسکی وجہ وہی پرانا موڑ ہے جس کو 50 سال سے نہ تو کشادہ کیا گیا نہ ہی اس کے بارے میں محکمے کی طرف سے کوئی دلچسپی لی گئی،
قلندرآباد : بانڈی ڈھونڈاں بائی پاس کے حوالے سے قلندرآباد یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے
صدر قلندرآباد یونین آف جرنلسٹس
عابد خان ، نائب صدر ملک وسیم اعوان ، جوائنٹ سیکرٹری حاجی رضوان کی سرکل قلندرآباد کے اہم مسئلے پر گفتگو ۔۔۔
یہ ہے وہ القادر یونیورسٹی جس کو بنانے کے جرم کی اتنی بڑی سزا سنائی گئی،۔
نام نہاد ملاں جو نبی کے نام پر مر مٹنے کے دعوے کرتے ہیں اور دین کو اپنے ٹھیکے میں سمجھتے ہیں کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ کوئی ایک لفظ بھی بول دیں
یہاں صرف دین کو اپنی پگڑی اور نام اونچا کرنے تک استعمال کیا جاتا ہے ،باقی کسی کو دین سے مطلب نہیں،۔
یہاں دين بھی وہاں تک ہی استمال کیا جاتا ہے جہاں تک اپنا مطلب ہو,،،
البرونی ایجوکیشن سسٹم ککر موڑ مانگل اایبٹ آباد،،،
03409263266
قلندر آباد میڈیا سیل رپورٹ 2
مدرسہ اصحاب صفہ ریاں دا میرا میں نویں سالانہ تحفظ مدارس دینیہ و دستار فضیلت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں حفظ مکمل کرنے والے طلباء کرام کی دستاربندی کی گئی ۔۔۔ اور نعت ،تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے
اور امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کرام کو انعامات سے نوازا گیا
پروگرام کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث حضرت مولانا علامہ شبیر احمد کشمیری صاحب اور پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا پیر محمود الحسن شاہ صاحب تھے
اسکے علاوہ علاقہ بھر اور ایبٹ آباد کے کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی،مولانا شبیر احمد کشمیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ مدارس کی شکل میں ہے اور یہی مدارس ملت اسلامیہ کے تحفظ و بقا کی ضمانت ہیں،
آخر میں مدرسہ ھذا کے مہتمم مولانا شفیع الرحمن فاروقی نے تمام علماء کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور فرمایا کہ مدرسہ اصحاب صفہ ریاں دا میرا کے لیے 54 لاکھ روپے کی ایک کنال زمین خریدی گئی ہے جو کہ ابھی تک ادا نہیں کئے گئے ہیں ۔۔۔۔علاقہ بھر کے مسلمانوں اور استطاعت رکھنے والے حضرات سے اپیل ہے کہ وہ مدرسہ اصحابِ صفہ رض کے جگہ کی قیمت کے ادائیگی کے مد میں بھرپور تعاون فرماکر اپنے لیئے اور اپنے مرحومین
قلندر آباد ،
سالانہ تقریری مقابلہ مدرسہ اصحاب صفہ ریاں دا میرا 2025
سالانہ تقریری مقابلہ مدرسہ اصحاب صفہ ریاں دا میرا 2025
*5جنوری 2025 گورنمنٹ ہائی سکول ترنوائی کے 1990/91کے " کلاس فیلو " اور* *اساتذہ کی ایک میٹنگ کا انعقاد انداز شادی ہال " *مانسہرہ روڈ ظفر مارکیٹ میں کیا گیا،
جس میں 1990/1991 کے تمام اساتذۂ کرام اور داخلی ترنوائی کے مضفاتی تمام گاؤں جن میں ترنوائی،منڈریاں،گلڈانیاں،ترھڑی ، ریالہ،بٹ کنالہ/ڈنہ، کالو بانڈی، گیدڑ بن، لاگلبن، ہزیرہ، اکھوڑہ، لاڈہ گوڑہ،رانجن،لونپٹیاں اور ڈھیری کے لوگ شامل تھے،
اس میٹگ میں اندرون ملک سے علاقہ کے ملازمت پشہ لوگوں کے علاوہ بیرون ملک سے اور علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی,
*اس میٹنگ میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ*
(1) داخلی ترنوائی کا روڈ کشادہ اور پختہ کیا جائے ۔۔
(2) داخلی ترنوائی میں ڈسپنسری میں ڈاکٹر مہیا کئے جائیں
(3) گورنمنٹ ہائی سکول ترنوائی کو ہائیر سیکنڈری کیا جائے ۔۔
(4) علاقہ سے فاسفیٹ کی لیز ہولڈر کمپنیز سے مطالبہ ہے کہ علاقہ کو صحت کی بنیادی سہولیات سے آراستہ کریں جو کہ علاقے کے لوگوں کا حق ہے،
اور صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے وہ اس پورے علاقے کے لیے ایمبولنس ادویات، تعلیم ،پانی ،مواصلات مہیا کریں اور علاقہ کےلوگوں کے جائیداد ومکان اور انسانی وحیونی زندگی کا تحفظ معہیا کریں جو کہ ہمارے بنیادی حق ہے،
قلندر آباد میڈیا سیل رپورٹ ،
مین بازار قلندر آباد نورانی بریانی کے پاس بیسمینٹ میں کچرے کو اچانک اگ لگ گئی لوگوں نے فائر برگیڈ کو کال کر کے بلایا اور فائر برگیڈ نے اگ پر قابو پا لیا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،
بلڈنگ کی بیسمنٹ کے اندر کچرے کو پھینکنا کسی طرح بھی خطرے سے خالی نہیں ہے یہ کسی بھی وقت پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے،۔
قلندر آباد میڈیا سیل رپورٹ
گورنمنٹ ہائی سکول ترنوائی کی سیشن 1990 اور 1991 کے تمام کلاس فیلوز نے مل کر اپنے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انداز شادی ہال میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا،
جس میں محمد اقبال اور انکی ٹیم نے بھر پور محنت کی اور اس پروگرام کو کامیاب بنایا، تمام کلاس فیلوز کا مل کر بیٹھے کا مقصد اپنے 35 سال پرانے کلاس فیلو کو ملنا اور اُن کے دکھ سکھ میں شریک ہونا اور مالی طور پر مدد کرنا اور اجتماعی مسائل کو حل کرنا شامل ہے،
اس پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کرنا اور مزید اگے بڑھانا شامل ہے
قلندر آباد میں میڈیا سیل رپورٹ،
اکھوڑا کے ریائشی محمد واجد نے اپنے بھائی عبدالحمید کی پریس کانفرنس کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری بھائی نے سرا سر جھوٹ بولا ہے جس کے گواہ گاؤں میں جرگہ کے لوگ ہیں مجھے اور میرے بچوں کو عبدالحمید اور اسکے بچے نعمان حمید عدنان اور صدام حمید سے خطرہ ہے مجھے اور میری فیملی کو کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمدار یہی ہیں،مزید تفصیلات پپریس کانفرنس میں،
قلندر آباد میڈیا سیل رپورٹ،
داتا سٹاپ پر نہ معلوم وجوہات کی بنا پر رات گئے اچانک اگ لگ گئی جس میں عبدالرشید کی کریانہ کی دوکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگی،
عبدالرشید کا کہنا ہے کہ میں معذور ادمی ہوں میرا گزر بسر صرف اسی دکان سے تھا جو جل کر مکمل تباہ ہو چکی ہے میں بہت غریب آدمی ہوں حکومت سے اپیل کرتا ہوں میری مدد کی جائے،