16/08/2022
گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول زیارت معصوم ایبٹ آباد
بچوں کا مستقبل تباہ کرنے میں سب سے زیادہ ہاتھ اسکول کی انتظامیہ کا ہے،سکول میں پرنسپل نہ ہونے کی وجہ سے،تمام ،ss صاحبان اور اسکول کے سینئر ٹیچر نے مل کر,ایک ایسا نظام بنایا ہوا ہے کہ وہ اپنا فائدہ دیکھتے ہیں,اپنی مرضی سے اسکول میں آتے ہیں اور اپنی مرضی سے چھٹی کرتے ہیں,سکول میں بائیو میٹرک سسٹم لگا ہوا ہے لیکن اس میں پانی ڈال کے دو تین دن بعد خراب کر دیتے ہیں پھر تین چار مہینے تک اسے کوئی ٹھیک نہیں کرواتا,اس دوران اساتذہ اپنی مرضی سے سکول آتے ہیں اور جاتے ہیں,جو ٹیچر چھٹی پہ ہو,صبح کے ٹائم اس کی اپلیکیشن رجسٹر میں رکھ دیتے ہیں,اور اگر شام تک کوئی چیکنگ والا نہ آئے تو اس کی اپلیکیشن ہٹا کر اس کی حاضری لگا دیتے ہیں,کچھ ٹیچر گھنٹہ دو گھنٹے اسکول میں صبح لیٹ پہنچتے ہیں،اور چھٹی سے پہلے نکل جاتے ہیں،اگر ہماری کسی بات سے کسی کو اختلاف ہے تو وہ کوئی میٹرک سسٹم کو لیبارٹری میں چیک کروا لیں۔اور پوچھنے والا کوئی ہے نہیں،کیوں کے سکول ٹیچر میں سے ایک ٹیچر کا بھی بچہ اسکول میں نہیں پڑتا،اور نہ ہی سیاسی قیادت میں سے کسی کا بچہ اسکول میں پڑھتا ہےپی ٹی سی چیئرمین ڈاکٹر مصدق صاحب کا بچہ بھی اسلام آباد میں پڑھ رہا ہے۔یہ سب غریب عوام کے بچے ہیں اور پوچھنے والا کوئی ہے نہیں ،کے پی کے انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس بات کا نوٹس لے اور اسکول کے مسائل حل کریں.