Usama Niazi Tanoli

Usama Niazi Tanoli Journalist | Anchor | Social Media Marketer

30/01/2025

رنگ، روشنی، اور تخیل کا امتزاج—جہاں آرٹ زندگی سے ہمکلام ہوتا ہے۔انٹیریئر ڈیزائن محض دیواروں اور فرنیچر کا انتخاب نہیں، بلکہ ایک مکمل تخلیقی داستان ہے، جہاں رنگوں کا انتخاب، کنٹراسٹ کی ہم آہنگی، اور تھیم کی گہرائی ایک نئی دنیا تخلیق کرتی ہے۔ ہر جگہ، ہر گوشہ، ہر زاویہ اپنی ایک زبان رکھتا ہے، اور جب یہ تمام عناصر یکجا ہوتے ہیں، تو ایک ایسا شاہکار وجود میں آتا ہے جو نہ صرف آنکھوں کو محظوظ کرتا ہے بلکہ احساسات کو بھی بیدار کرتا ہے۔ ایمان جاوید، ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی باصلاحیت طالبہ، اس فن کو ایک نئی جہت عطا کرتی ہیں۔ ان کے لیے رنگ صرف رنگ نہیں، بلکہ جذبات کے استعارے ہیں— ان کے ڈیزائن میں فوکس انٹیریئر، متوازن کنٹراسٹ اور منفرد کلر تھیم مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، جہاں ہر رنگ ایک کہانی سناتا ہے اور ہر گوشہ ایک جذباتی تاثر بکھیرتا ہے۔ مختلف رنگ جب ہم آہنگ ہوتے ہیں، تو ایک نیا شاہکار تخلیق ہوتا ہے—یہی آرٹ ہے، یہی تخلیق ہے، یہی ایمان جاوید کی پہچان ہے۔ایمان ہر رنگ، ہر شیڈ اور ہر کنٹراسٹ کے ذریعے ایک مخصوص ماحول تخلیق کرتی ہیں—کبھی کلاسک، کبھی ماڈرن، کبھی پُرسکون اور کبھی پُرجوش۔دیکھے ان کا کام اسامہ نیازی تنولی کے ساتھMeet Student of Department of art and design Hazara University Mansehra,Iman Javed . She is An artist and Her work is showed in this video.

29/01/2025

Threads of Life– Where Art Meets Literature!
Meet Hareem Ayesha, a talented student of Art and Design at Hazara University, whose work is more than just paint on canvas—it's a story, a philosophy, and a reality check all in one!
Her art isn’t just about colors; it’s about threads—yes, literal threads—symbolizing the struggles of life. Twisted, tangled, yet holding everything together, just like the challenges we all face. With an aesthetic touch of literature and emotions, Hareem turns simple materials into profound artistic statements.
So, next time you feel life is unraveling, just look at her work and remember: every tangled thread has its own beauty. Hats off to the artist who stitches reality into creativity!
Usama Niazi Tanoli | Journalist

29/01/2025

Enjoying vibes of winter at Frozen Symphony at Art Exibition At Hazara University Mansehra

28/01/2025

بہادری وہ جس کی دشمن بھی تعریف کرے اور رہنما وہ جسے دنیا چاہتی ہو ،قومی ہیروز کی پورٹریٹس ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ آرٹ اینڈ ڈیزائن ایگزیبیشن میں ایک نمائش ، کرنل شیر خان ، سابقہ وزیراعظم عمران خان اور دختر مشرق بے نظیر بھٹو کی پورٹریٹس ، دیکھے حسن خان کا کام اسامہ نیازی تنولی جرنلسٹ کے ساتھ

27/01/2025

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں آرٹ ایگزیبیشن میں " پختون کلچر کی نمائش ، پراجکٹ " پشتو کے رنگ " میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کج عکاس بندی ، روباب کا سرور آرٹ کے سنگ رپورٹ: اسامہ نیازی تنولی | جرنلسٹ

27/01/2025

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں آرٹ ایگزیبیشن کا شاندار آغاز، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا عکاس،کلچر، ادب، اور آرٹ کا حسین امتزاج، 27 جنوری سے شروع ہونے والا میلہ طلبہ اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ، آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ "آرٹ ایگزیبیشن" میں علم و ادب، موسیقی، کلچر، اور معاشرت کے مختلف پہلو نمایاں ہینڈ میڈ پینٹنگز، اسکرپچرز، منفرد ڈیزائنز اور اسکریننگ کے ذریعے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ رپورٹ: اسامہ نیازی تنولی جرنلسٹ ہزارہ ایکسپریس نیوز

27/01/2025
27/01/2025

مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کی جانب شعور فاؤنڈیشن، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور حلقہ اربابِ سخن کی مشترکہ کاوش، بار کونسل اسلام اباد میں " آئین پاکستان کے تناظر میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ" کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ،مذہبی آزادی ،آئینِ پاکستان کا وعدہ، ایک پُرامن معاشرے کی بنیادکیا پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کی یہ کوشش کامیاب ہو پائے گی ؟ کیا عوام میں شعور بیدار کیا جا سکتا ہے ؟رپورٹ: اسامہ نیازی تنولی

اسلام آباد : افسوسناک حادثہ ,گاڑی نذر آتش ، فائر برگیڈ کی گاڑی خراب  مارگلہ روڈ پر گاڑی نذر آتش ہو گی ، فائر برگیڈ کی گا...
26/01/2025

اسلام آباد : افسوسناک حادثہ ,گاڑی نذر آتش ، فائر برگیڈ کی گاڑی خراب
مارگلہ روڈ پر گاڑی نذر آتش ہو گی ، فائر برگیڈ کی گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ، رسیکو آپریشن جاری ،ٹریفک کی روانی متاثر ،اسلام آباد پولیس نے موقع پر پہنچ گی ، شہریوں کی جان بچا لی گی ،
حادثہ منال ریسٹورنٹ کے راستے میں وقوع ہوا
وقوعہ سے صرف چانچ منٹ کی دوری پر ہونے کے باوجو د فائر برگیڈ کی گاڑی وقت پر نہ پہنچ سکی دوسری گاڑی کے آنے تک گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی ۔
رپورٹ: اسامہ نیازی تنولی

25/01/2025

مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا ایک منفرد پروجیکٹ " پاک روم " کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ،طلباء کے ہنستے مسکراتے چہرے ، وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ڈاکٹر محسن نواز کی آمد ، تقریب کی رنگینیاں اور ماضی کی یادیں، طلباء اپنے اپنے روم میٹ کی تلاش میں مگن ، تفریحی اور فن سے بھری تقریب ، چیئرمین مینجمنٹ سائنسز پروفیسر یاسرکی گیمز میں دلچسپی ، فوٹو سیشنز، پاک روم کیا ہے ؟ کیا پاک روم فیمل سٹوڈنٹس کے لیے اچھی جوائس بن سکے گا ؟ طلباء کیسا روم میٹ پسند کرتے ہیں ؟ مذید تفصیلات ہزارہ ایکسپریس کی رپورٹ میں
رپورٹ : اسامہ نیازی تنولی

24/01/2025

مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا ایک منفرد پروجیکٹ " پاک روم " کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ،طلباء کے ہنستے مسکراتے چہرے ، وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ڈاکٹر محسن نواز کی آمد ، تقریب کی رنگینیاں اور ماضی کی یادیں، طلباء اپنے اپنے روم میٹ کی تلاش میں مگن ، تفریحی اور فن سے بھری تقریب ، چیئرمین مینجمنٹ سائنسز پروفیسر یاسرکی گیمز میں دلچسپی ، فوٹو سیشنز، پاک روم کیا ہے ؟ کیا پاک روم فیمل سٹوڈنٹس کے لیے اچھی جوائس بن سکے گا ؟ طلباء کیسا روم میٹ پسند کرتے ہیں ؟جانیئے اسامہ نیازی تنولی کے ساتھ

23/01/2025

رنگ، نسل، اور تعصب کے خلاف ڈاکٹر محرب معز اعوان کی آوازپاکستان کے اتحاد کی طرف ایک قدم؟ پاکستان کا مستقبل، اتحاد یا انتشار؟"
کیا عوامی نیشنل پارٹی ہزارہ دشمن جماعت ہے؟
کیا ہم نفرت کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں؟
معروف ٹرانس جینڈر ،سوشل ایکٹیوسٹ ، عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر محرب معز اعوان کا ہزارہ یونیورسٹی کے باہر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سٹوڈنٹس سے خطاب
رپورٹ: اسامہ نیازی تنولی

ہزارہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز کے زیر اہتمام ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کے تعاون سے  ہزارہ یونی...
21/01/2025

ہزارہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز کے زیر اہتمام ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کے تعاون سے ہزارہ یونیورسٹی میں ایک شاندار "سیرت ماڈل کمپیٹیشن" اور "سیرت النبی ﷺ سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں نوجوانوں کو سیرتِ طیبہ کی روشنی میں زندگی گزارنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او یوتھ کلب راجہ ضیاء الحق تھے جبکہ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر محسن نواز ، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز کے سربراہ ڈاکٹر شاہد امین ، ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر عالم زیب ، اسسٹنٹ کمشنر بفہ میم ،پروفیسر معروف صدیقی ، ڈاکٹر سعید الحق جدون اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
سیرت ماڈل کمپیٹیشن میں طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے ماڈلز، جن میں مکی و مدنی ادوار کی عکاسی کی گئی تھی، شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ضیاء الحق نے نوجوانوں کو اسلام کے اصولوں پر عمل کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ آج کے دور میں اسلام پر عمل کرنا نہ صرف آسان ہے بلکہ اس پر عمل پیرا ہونے سے زندگی کے مسائل کا بہترین حل بھی ملتا ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کے کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیے اور ان کی رہنمائی کی۔۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محسن نواز نے اپنے خطاب میں ایسے مقابلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹس طلبہ میں شعور پیدا کرتے ہیں اور انہیں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر سیرت ماڈل مقابلے میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء کو نقد انعامات دیے گئے۔ مہمانانِ خصوصی راجہ ضیاء الحق اور وائس چانسلر ڈاکٹر محسن نواز نے انعامات تقسیم کیے اور طلبہ کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا، تقریب کے آرگنائزرز اور دیگر معزز شخصیات کو شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر پروفیسر محسن نواز کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایسے تعلیمی اور تخلیقی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔
تقریب میں شریک طلباء و طالبات اور دیگر شرکاء نے اس ایونٹ کو بھرپور انداز میں سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

رپورٹ : اسامہ نیازی تنولی | جرنلسٹ

21/01/2025

ہزارہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز کے زیر اہتمام ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کے تعاون سے ہزارہ یونیورسٹی میں ایک شاندار "سیرت ماڈل کمپیٹیشن" اور "سیرت النبی ﷺ سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں نوجوانوں کو سیرتِ طیبہ کی روشنی میں زندگی گزارنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او یوتھ کلب اسلام آباد راجہ ضیاء الحق نے نوجوانوں سے گفتگو کی—رپورٹ : اسامہ نیازی تنولی ہزارہ ایکسپریس نیوز مانسہرہ

20/01/2025

مانسہرہ کا موسم خوشگوار ، بونداباندی کا سلسلہ جاری ، درجہ حرارت3 سینٹی گریڈ ، آسمان ابر آلود

Keep your head high, your timeline in your hands, and your standards unshaken—some write history, but I’m here to report...
16/01/2025

Keep your head high, your timeline in your hands, and your standards unshaken—some write history, but I’m here to report it

Address

Abbottabad
22020

Telephone

+923054563131

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usama Niazi Tanoli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Usama Niazi Tanoli:

Videos

Share