Vehla Wela

Vehla Wela پیج اور یوٹیوب بنانے کا مقصد یہ ھے کہ ھم اپنی ثقافت کا اعادہ کر سکیں اور دنیا کو یہ بتا سکیں کہ مڈل کلاس فیملیز پاکستان میں کیسے رہتی ھیں

Today's Best Photo ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️        's Best            •      
10/09/2022

Today's Best Photo ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️








's Best














10/09/2022

سبزی خریدنے کا میرا طریقہ کار
تحریر : منزہ ذوالفقار

میں : سبز دھنیا دے دیں۔
دوکاندار : کتنا؟
میں : بیس کا
دوکاندار (ایک بڑی ساری دھنئیے کی گٹی لفافے میں ڈالتے ہوئے) : کوئی اور سبزی ؟
میں : سبز مرچیں بھی چاہئیں۔
دوکاندار : کتنے کی ڈال دوں؟
میں : تیس کی۔
دوکاندار (آدھا کلو مرچیں لفافے میں ڈالتے ہوئے) : کچھ اور ؟
میں : ادرک بھی۔
دوکاندار : کتنا ؟
میں (سبز دھنیا اور سبز مرچ کی مقدار سے پریشان ہوتے ہوئے احتیاط سے ): دس کا۔
دوکاندار : دس کا نہیں آتا ۔ بہت مہنگا ہے جی ۔
میں : اچھا ، اب مجھے کیا پتہ۔ تھوڑا سا ڈال دیں اپنے حساب سے

چند مہینے گزر جانے کے بعد کسی وجہ سے دوبارہ سبزی خود خریدنا پڑی۔

میں : سبز دھنیا دے دیں۔
دوکاندار : کتنا ؟
میں (سوچتے ہوئے کہ پچھلی بار دھنیا زیادہ لے گئی تھی۔ ضائع ہوا) : پانچ روپے کا
دوکاندار (کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہوئے ): پانچ کا نہیں ملنا ۔ لبدا ای نہیں کیتوں اج کل (کہیں سے مل ہی نہیں رہا آج کل)
میں (دل میں شرمندہ ہوتے ہوئے): اچھا جتنے کا آتا ہے اتنے کا دے دیں۔ اور سبز مرچیں بھی چاہئیں۔
دوکاندار: کتنے کی ڈال دوں؟
میں (پچھلی بار کی آدھا کلو مرچوں کے گل جانے کا افسوس کرتے ہوئے) : دس کی ڈال دیں۔
دوکاندار (غصے سے چار مرچیں لفافے میں ڈالتے ہوئے ) : کچھ اور ؟
میں : مرچیں تو کم ہیں آپ ۔۔۔۔۔۔۔
دوکاندار ( میری پوری بات سنے بغیر غصہ دباتے ہوئے بلند آواز سے ) : شکر کریں میں نے چار دے دیں۔ آج کل مرچ بہت مہنگی ہو گئی ہے۔ کچھ اور لینا ہے آپ نے۔
میں : لیموں بھی چاہئیں ۔
دوکاندار : کتنے کے ؟
میں ( مہنگائی کا سوچتے ہوئے اور یہ بھی کہ پچھلی بار پچاس کے صرف پانچ آئے تھے۔ پندرہ ، بیس تو ہوں ) : دو سو کے دے دیں۔
دوکاندار نے جھٹ پٹ ایک کلو لیموں تول کر لفافے کو گرہ لگا دی۔
میں (گھبرا کر) : انکل مجھے تو پندرہ ، بیس لیموں چاہئیں۔
دوکاندار شدید غصے میں آ کر تیزی سے لیموں واپس ٹوکرے میں ڈھیر کرنے لگا۔ اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ پہلا لفافہ بھی میرے ہاتھ سے چھین کر کہے " بی بی میری نظروں سے اوجھل ہو جا"۔

10/09/2022

Ayesha Nafees Vlogs Village Life | Pakistani Family Vlogs
Sitara Yaseen New Video Nie Bnai friends

مجھ کو مِلا تھا باپ سے ورثے میں بس سکوتپھِر  میں نے جا  کے شہر سے باتیں خرید لیں✍️مصور عباس"🌹
09/09/2022

مجھ کو مِلا تھا باپ سے ورثے میں بس سکوت
پھِر میں نے جا کے شہر سے باتیں خرید لیں

✍️مصور عباس"🌹

09/09/2022

*‏دیہاتوں میں ایک کیڑا پایا جاتا ہے جسے گوبر کا کیڑا (گونگٹ) کہا جاتا ہے*
*اسے گائے بھینسوں کے گوبر کی بو بہت پسند ہوتی ہے*
*وہ صبح اٹھ کر گوبر کی تلاش میں نکل پڑتا ہے اور سارا دن جہاں گوبر ملے اس کا گولا بناتا رہتا ہے*
*شام تک اچھا خاصا گولا بن جاتا ہے ﭘﮭﺮ اس گولے کو دھکا دیتے ‏ہوئے اپنی بل تک لے جاتا ہے*
*لیکن بل پر پہنچ کر اسے* *احساس ہوتا ہے کہ گولا تو بڑا بنا اور بل کا سوراخ چھوٹا ہے*
*بہت کوشش کے باوجود بھی گولا بل کے اندر نہیں جا سکتا اور اسے وہیں پر چھوڑ کر اندر چلا جاتا ہے*
*یہی حال ہمارا ہے ساری زندگی حلال حرام کی تمیز کیے بغیر‏دنیا کا مال و متاع جمع کرنے میں ﻟﮕﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ اور جب آخری وقت قریب آتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ سب تو*
*"ﻗﺒﺮ" میں ساتھ نہیں لے جا سکتے ﺍﻭﺭ ﮨﻢ زندگی بھر کی*
*کمائی ﮐو حسرت سے دیکھتے ﮨﯽ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﮯ ہیں.......*

09/09/2022

Husband Ko Nend Nae Ati Rat Ko | Pakistani Family Vlogs

یہ سعودی بچہ اپنی بہنوں کے سکول بیگ خود اٹھائے لے جا رہا ہےمجھے یہ دیکھ کر بہت پیار آیا کہ  بہنوں کے بوجھ بھائی کتنی خوش...
08/09/2022

یہ سعودی بچہ اپنی بہنوں کے سکول بیگ خود اٹھائے لے جا رہا ہے
مجھے یہ دیکھ کر بہت پیار آیا کہ بہنوں کے بوجھ بھائی کتنی خوشی سے اٹھاتے ہیں❤❤

زمانہ قدیم1782 کے سکے اور قیامِ پاکستان کے بعد سکوں کا موازنہپاکستان کی کرنسی روپيہ  ہے آج کل  یہ غائب  ہوگۓ ہیں اور ہما...
08/09/2022

زمانہ قدیم1782 کے سکے اور قیامِ پاکستان کے بعد سکوں کا موازنہ
پاکستان کی کرنسی روپيہ ہے
آج کل یہ غائب ہوگۓ ہیں اور ہماری نوجوان نسل کو اس کے بارے میں معلومات نہیں ہیں
ہمارے بزرگ ان سکوں کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں

شکرگڑھ کے سپوت سیلاب زدگان کی مدد کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے  پاک آرمی کے نائیک مدثر شہید کی شہادت کے...
08/09/2022

شکرگڑھ کے سپوت سیلاب زدگان کی مدد کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے نائیک مدثر شہید کی شہادت کے ایک ماہ بعد ننھے مہمان کی آمد
اللہ تعالیٰ نے شہید کی بیوہ کو بیٹے کی صورت میں خوبصورت تحفہ عطا کیا ہے ۔

اللہ تعالیٰ نائیک مدثر شہید کے درجات بلند فرمائے۔
آمین ثمہ آمین

بے روزگاری کے ستائے شہری نے 👆خود کو بجلی کے بلوں میں جھکڑ کر منہ پر تالا لگا لیا، جان لیوا بجلی کے بلوں سے پریشان شہری ک...
07/09/2022

بے روزگاری کے ستائے شہری نے 👆خود کو بجلی کے بلوں میں جھکڑ کر منہ پر تالا لگا لیا، جان لیوا بجلی کے بلوں سے پریشان شہری کا انوکھا احتجاج

07/09/2022

ایک گاؤں میں چیتا آتا کمزوروں کی جھونپڑیوں سے ان کے کسی نہ کسی معصوم بچے کو اٹھا کر لے جاتا۔
اس گاؤں کے سارے طاقتور ملکر کمزوروں کی مالی مدد بھی کرتے، اور دوسروں میں بھی مدد کا جذبہ پیدا کرنے کا بہانہ بنا بنا کر اپنی مدد کی تشہیر دور دور تک کرتے بھی رہتے۔
عبادت گاہوں میں اجتماعی توبہ کا انتظام بھی کروایا جاتا۔
جب بھی کسی طاقتور سے پوچھا جاتا کہ چیتے کو پکڑنے کی کوشش کیوں نہیں کی جاتی تو وہ کہتا جناب کوشش تو بہت کرتے ہیں، رات میں گاؤں کے چاروں طرف پہرہ بھی بٹھاتے ہیں مگر شاید یہ ہمارے اعمال کی سزا ہے۔ گناہ بہت بڑھ گئیے ہیں، دعا کریں کہ مالک کائنات ہم پر رحم فرمائے۔
کمزوروں کو سکھایا جاتا کہ سب مل کر اپنے اپنے گناہوں سے توبہ کرو اور دعا کرو کہ چیتا مر جائے۔ یا وہ ہماری بستی سے ہی کہیں دور چلا جائے۔
سب دعائیں کرتے رہے مگر کوئی دعا قبول نہ ہوئی، چیتے کے منہ کو بچوں کے خون کی صورت ایک آسان شکار کرنے کا چسکا لگ چکا تھا۔
پھر ایک دن مالک کائنات کے حکم سے اس کمزور انسان کا بچہ چیتا اٹھا کر لے گیا، جسے مالک کائنات نے دعا کرنے کا سلیقہ سکھا دیا تھا۔
اس انسان نے ہاتھ اٹھائے، آسمان کی طرف روتی ہوئی آنکھوں سے دیکھا اور کہا، اے وہ ذات کہ جس نے سب کچھ تخلیق کیا اور تن تنہا تخلیق کیا، اور جسکا کوئی شریک نہیں، تو نے چیتے کو پیدا کیا ہے، اسے درندہ بنایا ہے، اسکا کوئی قصور نہیں وہ تو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لئیے شکار کرے گا، اور جہاں اسے شکار آسانی سے مل جائے وہ اسے شکار کرنے کہیں اور کیوں جائے گا۔
اے مالک کائنات اگر تو چاہے تو وہ چیتا دوبارہ کبھی یہاں نہیں آئے گا، مگر میں جانتا ہوں کہ تو نے یہ دنیا امتحان کی جگہ بنائی ہے اور تو یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ تیرے طاقتور بندے تیرے کمزور بندوں کی تکلیف میں کتنا درد محسوس کرتے ہیں۔
اے مالک کائنات میں تجھ سے چیتے کے مرنے کی دعا نہیں کرتا، کیونکہ اگر تو چاہتا تو ایسے کسی چیتے کو پیدا ہی نہ کرتا۔
میں تجھ سے صرف اتنا مانگتا ہوں کہ تو نے جس جس کو یہ طاقت اور دولت دے رکھی ہے کہ وہ اس چیتے کو پکڑ کر مار دیں، تو اسی چیتے کے ہاتھوں ویسے ہی ان میں سے کسی کا بچہ بھی شکار کروا دے جیسے تو نے میرا بچہ شکار کروایا ہے۔
اگلی صبح گاؤں میں ہنگامہ بپا تھا کہ گاؤں کے سب سے طاقتور کے گھر کے صحن سے چیتا اسکا بچہ اٹھا کر لے گیا ہے۔
آس پاس کے سات گاؤں کے طاقتور، اپنی گاڑیوں، شکاری کتوں اور اسلحہ سے لیس لوگوں کے ساتھ چیتے کی تلاش میں نکل پڑے، سب کی زبان پر ایک ہی جملہ تھا کہ اب اس چیتے کی ہمت بہت بڑھ گئی ہے، یہ کمزور جھونپڑیوں کو چھوڑ کر اونچی حویلیوں کی دیواریں پھلانگنے لگا ہے۔
درجنوں شکاری کتوں نے کچھ ہی دیر میں چیتا ڈھونڈھ نکالا۔
اسے مار دیا گیا۔ اسکی لاش کو گاؤں کے بیچوں بیچ لٹکا کر گولیاں برسائی گئیں۔

کہتے ہیں کہ اس گاؤں سے دوبارہ پھر کبھی کسی کمزور کا بچہ کسی چیتے کا شکار نہیں بنا۔

آج کتنے سال گزر چکے ہیں، اس گاؤں کے داخلی راستے پر اس طاقتور گاؤں والے کے چیتے کا شکار ہونے والے بچے کے نام کی ایک بہت بڑی پتھر کی یادگار بنائی گئی ہے، جس پر لکھا گیا ہے کہ جانباز شہید جس کے خون کی برکت سے رب العالمین نے گاؤں والوں کو ایک خونی درندے سے نجات دی۔
دور دور کے گاؤں سے لوگ اس طاقتور کے بچے کی ماں سے اپنی مشکلوں کے لئیے دعائیں کروانے آتے ہیں کیونکہ سب کا ماننا یہ ہے کہ گاؤں سے بچے تو بڑے گناہگاروں کے بھی اٹھائے گئیے مگر آخر کار دعا ایک نیک دل ممتا کی مورت کی ہی قبول ہوئی اور سب کو اس عذاب سے نجات مل گئی۔۔۔

آئیے اس کمزور گناہگار انسان سے دعا کرنے کا سلیقہ سیکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ کاش ایسے ہی نیک دلوں اور طاقتوروں کا سب کچھ بھی یہ پانی برباد کر دے کہ جو اس ملک میں ڈیم بنانے یا بنوانے کی طاقت رکھتے ہوئے بھی ان طاقتوروں کی طرح اس دن تک صرف گنہگار غریبوں میں صرف دیگیں، راشن، اور کپڑے بانٹتے رہیں گے جب تک کہ انکا اپنا بچہ اس سیلاب میں۔ نہیں بہہ جاتا۔
آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی
ہم جنہیں حرف دعا یاد نہیں۔۔۔

میری سادگی دیکھ کیا چاہتاہوں
07/09/2022

میری سادگی دیکھ کیا چاہتاہوں

وقت حاضر میں ایک روٹی چاہئیے صاحبجنت  الفردوس  کے  سارے   محل  تمہارےخدایا سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
07/09/2022

وقت حاضر میں ایک روٹی چاہئیے صاحب
جنت الفردوس کے سارے محل تمہارے

خدایا سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

07/09/2022
غریبوں یہ کہہ کر بےوقوف بنایا جاتا ھے کہ امیروں کو ذہنی سکون نہیں ھوتا👈 Vehla Wela
07/09/2022

غریبوں یہ کہہ کر بےوقوف بنایا جاتا ھے کہ امیروں کو ذہنی سکون نہیں ھوتا👈 Vehla Wela

کون کون میرے ساتھ اتفاق کرتا ھے؟
07/09/2022

کون کون میرے ساتھ اتفاق کرتا ھے؟

07/09/2022

مانسہرہ شہر میں آج ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ خبروں کے مطابق مانسہرہ سٹی کی اسسٹنٹ کمشنر قرة العين پلاسٹک کے تھیلوں کے خلاف بازار میں کارروائی کر رہی تھیں۔ ایک نان شاپ پہ چھاپہ مارا تو مالک نے وہاں کام کرنے والے بچے کو پلاسٹک کے تھیلے چھت پر لے جا کے چھپانے بھیج دیا۔ اے سی کے ساتھ موجود سپاہی نے اس دوران بچے کو تاڑ لیا اور ثبوت حاصل کرنے اس کے پیچھے لپکا۔ بچہ ڈر کر بھاگا تو بجلی کی تاروں سے جا ٹکرایا۔ ہائی وولٹیج کرنٹ سے موقع پر ہی بچے کی موت واقع ہو گئی۔ سپاہی اور اے سی صاحبہ تو موقع سے فرار ہو گئے لیکن اب شہر بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔۔

جب سے خبر سنی ہے طبیعت شدید مکدر تھی۔ نیوز فیڈ سکرول کرتے ایک جگہ بچے کی جلی ہوئی لاش کی تصویر نظر آئی تو برداشت جواب دے گئی۔ سوچتا ہوں کہ آفیسر رینک تک پہنچنے کے لیے لوگوں کو انسانیت کے ساتھ عقل بھی بیچنی پڑتی ہے کیا؟ آخر یہ سمجھنے میں کس خردمند کو مشکل ہو گی کہ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی نافذ کرنا ہمارے جیسے سماج میں فضول اور واہیات حرکت ہے۔ شہر میں روٹی کا تنور چلانے والا ہر ایک یا دو روٹی کے ساتھ کپڑے کا شاپر دے گا تو کمائے گا کیا اور کھائے گا کیا؟ مہنگائی اور انفلیشن دیکھیں، کاروبار اور روزگار کی صورتحال دیکھیں اور ہمارے آفیسرز کی حرکتیں دیکھیں۔۔

جو کام سماج کی شعوری تربیت کے باوجود دہائیوں میں کہیں جا کر انسانی عادت بنتا ہے، وہ کام یہ غبی لوگ اپنے عہدے کے رعب میں کروانا چاہتے ہیں۔ کیا ان بیوقوفوں کو کوئی نہیں بتاتا کہ آپ غاصب انگریز کی طرف سے رعایا پر "مسلط نہیں کیے گئے"، بلکہ ایک آزاد ملک کے شہریوں کے "ویل ایجوکیٹڈ اور ویل بیہیوڈ آفیسر" بنائے گئے ہیں۔ آپ کا کام پبلک کو ڈیل کرنا ہے، پبلک کو سدھانا نہیں۔ معاف کیجیے گا کہ میں چند ایک اچھے لوگوں سے مل کر یہ سوچنے لگا تھا کہ حالات شاید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اکا دکا اچھے لوگوں کے علاوہ بیوروکریسی آج بھی اتنی ہی گندی اور غلیظ ہے جتنا ملک پہ قابض کوئی بھی دوسرا مافیا۔۔۔ وقاص خان

فیصل مسجد کے احاطے میں بے ہودہ ویڈیو بنانے والی نا معلوم خاتون ٹک ٹاکر  کے خلاف تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں 295A توہین م...
05/09/2022

فیصل مسجد کے احاطے میں بے ہودہ ویڈیو بنانے والی نا معلوم خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں 295A توہین مذہب کی سخت ترین دفعات کے تحت مقدمہ درج۔

انتظامیہ کو مزید مستقل پالیسی بنانی ہوگی تا کہ یہ سلسلہ پوری طرح رک جائے۔

اب سولر پلیٹ سے چھوڑاٶ جان اب پیشہ خدمت ہے نائٹ پلیٹ جو کام کریں  دن رات  بغیر بیٹری کے  بجلی  ups اور بیٹریوی سے مکمل ن...
05/09/2022

اب سولر پلیٹ سے چھوڑاٶ جان اب پیشہ خدمت ہے نائٹ پلیٹ جو کام کریں دن رات بغیر بیٹری کے
بجلی ups اور بیٹریوی سے مکمل نجات حاصل کریں۔۔۔۔ نائٹ پلیٹ لائف ٹائم گارنٹی کیساتھ دستیاب ہے ۔۔۔

ME NY yh Post ek watts app group ME dekha ta aap sub ki raye chye ti K kya yh real hy K night Solar plate 220 watt 13000 py plz tell me ya yh logo ko bewaqof bna rae

Good Morning Kiya     Jeet Jae Ga ?
05/09/2022

Good Morning
Kiya Jeet Jae Ga ?

جو بھی اچھا کام کرے ھم سب کو اس کی حوصلہ افزائ کرنا چاہیے جزاک اللہیہ قالین، کمبل دھونے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ CSS ...
04/09/2022

جو بھی اچھا کام کرے ھم سب کو اس کی حوصلہ افزائ کرنا چاہیے
جزاک اللہ
یہ قالین، کمبل دھونے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ CSS ٹاپر رانا حیدر طاہر اسسٹنٹ کمشنر خپلو ہے۔جو بادوا ہاسٹل کے یتیم بچوں کے زیر استعمال قالین، کمبل اور بسترے دھو رہے ہیں

ایبٹ آباد پولیس کی انسانی ہمدردی کی عمدہ  مثال لاہور سے آئی ٹورسٹ فیملی  عارف  رشید  ولد یوسف کی فیملی  کے 8 ممبران  جن ...
04/09/2022

ایبٹ آباد پولیس کی انسانی ہمدردی کی عمدہ مثال
لاہور سے آئی ٹورسٹ فیملی عارف رشید ولد یوسف کی فیملی کے 8 ممبران جن میں دو مرد 5 خواتین شامل تھیں گزشتہ رات نتھیاگلی سے میراجانی ٹریک ڈگری بنگلہ روانہ ہوئے اور جنگل میں راستہ بھٹک گئے جن کی گمشدگی کی اطلاع رات 8 بجے پولیس کو موصول ہوئی جس پر مقامی پولیس نے بر قت کارروائی کرتے ہوئے رات سیاحوں کو تلاش کرنے کا آپریشن شروع کیا اور رات تین بجے کے قریب سیاحوں کو ڈھونڈ نکالا جنہیں اگلی صبح بخیریت اپنی فیملی کے بقیا ممبران کے حوالہ کر دیا گیا ۔
اچھے کام کی حوصلہ افزائ ھونی چاہیے
جزاک اللہ

بھوک سے مر جاتے ہیں زمین نہیں بیچتےہم گاوں کے لوگ ہیں یقین نہیں بیچتے ❤️❤️
04/09/2022

بھوک سے مر جاتے ہیں زمین نہیں بیچتے
ہم گاوں کے لوگ ہیں یقین نہیں بیچتے ❤️❤️

04/09/2022

Katas Raj Temple Ma Hindu Pandat Bachan Gata Hoa | Hindu Ebadet Kesa Krta Hen Pakistan Ma
The Shri Katas Raj Temples (Punjabi, Urdu: شری کٹاس راج مندر) (Sanskrit: कटासराज) also known as Qila Katas (قلعہ کٹاس),[2] is a complex of several Hindu temples connected to one another by walkways.[2] The temple complex surrounds a pond named Katas which is regarded as sacred by Hindus.[3] The complex is located in the Potohar Plateau region of Pakistan's Punjab province. The temples are located near the town of Choa Saidanshah, and are near the M2 Motorway.

The temples' pond is said in the Puranas to have been created from the teardrops of Shiva, after he wandered the Earth inconsolable after the death of his wife Sati.[3][2] The pond occupies an area of two kanals and 15 marlas, with a maximum depth of 20 feet.

The temples play a role in the Hindu epic poem, the Mahābhārata,[4] where the temples are traditionally believed to have been the site where the Pandava brothers spent a significant portion of their exile.[3] It is also traditionally believed by Hindus to be the site where the brothers engaged in a riddle contest with the Yakshas, as described in the Yaksha Prashna.[5][4][6] Another tradition states that the Hindu deity Krishna laid the foundation of the temple, and established a hand-made shivling in it.

The temples were visited by India's former deputy prime minister Lal Krishna Advani in 2005. In 2006, the Pakistani government began restoration works at the temples, with further improvements announced in 2017.

💓طلب اولاد کے لئے مجرب المجرب عمل💓🍀🌹محترم قارئین اکرام شادی کے بعد اولاد اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے یقین جانیے جولوگ ...
04/09/2022

💓طلب اولاد کے لئے مجرب المجرب عمل💓

🍀🌹محترم قارئین اکرام
شادی کے بعد اولاد اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے یقین جانیے جولوگ اس نعمت سے محروم ہے ان کو راتوں کو اٹھ اٹھ کر روتے ہوئے دیکھا ہے اللہ تعالی سب کو صاحب اولاد بنائے نیک صالح بیٹے اور بیٹیاں عطا فرمائے آمین
حصول اولاد کے لئے علماء بہت سارے وظائف بتاتے ہیں لیکن آج آپ کی خدمت میں انتہائی مجرب اور گرنٹی والا عمل پیش کر رہا ہوں ۔
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼لطف کی بات یہ ہے کہ یہ عمل سیدنا حضرت زکریا علیہ السلام کا ہے جس کے کرنے کے بعد اللہ تعالی نے ان کو حضرت یحییٰ علیہ الصلاۃ وسلام جیسا خوب صورت صحت مند اور انتہائی نیک بیٹا عطا فرمایا ۔
اس عمل کی کوئی خاص تعداد تو متعین نہیں ہے البتہ روزانہ سو مرتبہ پڑھنا انشاءاللہ کافی رہے گا ۔
🌻رٙبِّی ھٙبْ لِی مِنْ لّٙدُنْکٙ ذُرِّیّةٙٙ طٙیِّبٙہ
اِنّٙکٙ سٙمِیعُ الدُّعٙاء🌻
سورۃ آل عمران آیت نمبر 38
میرا یقین ہے کہ یہ وظیفہ کرنے کے بعد جراثیموں کی کمی اور میڈیکل جیسے مسائل بھی پورے ہو جائیں گے ۔انشاءاللہ

03/09/2022

Ma Sitara K Khilaf Ku Hue | Sitara Yaseen


Sitara Yaseen New video
Sitara Yaseen New Vlog
Sitara Yaseen New

ایبٹ آباد میں موسمی اخروٹ، اناردانہ اور جڑی بوٹیاںاخروٹ، اناردانہ اور دیگر موسمی پھل پدر کے مہینے میں تیار ہوتے ہیں۔ کبھ...
03/09/2022

ایبٹ آباد میں موسمی اخروٹ، اناردانہ اور جڑی بوٹیاں
اخروٹ، اناردانہ اور دیگر موسمی پھل پدر کے مہینے میں تیار ہوتے ہیں۔ کبھی یہ پھل دار درخت ایبٹ آباد میں تھے اور اب شہر کے مضافات میں دستیاب ہیں۔ ایبٹ آباد کے زیادہ تر مقامی پھل سربانہ، بگنوٹر اور شہر کے نواحی علاقوں سے آتے ہیں۔ ان کا ذائقہ دکانوں سے بہت اچھا ہے اور قیمت میں بھی سستا ہے۔
Seasonal Wallnuts, Anardana and Herbs in Abbottabad
Wallnut, anardana and other season fruit ready in the month of Padre. once these fruits trees are in Abbottabad and now they are available on the outskirts of city. Most of Abbottabad local fruits come from Sarbana, Bagnoter and other suburbs of the city. Their taste is much better than shops and also cheap in price.
Photo: Abbottabad

Kia Pakistan Ma koi Esa Jo Esa Bat kra
03/09/2022

Kia Pakistan Ma koi Esa Jo Esa Bat kra

یہ ہوتا ہے انصاف۔۔ملزم ایک 15 سالہ لڑکا تھا۔ ایک اسٹور سے چوری کرتا ہوا پکڑا گیا۔ پکڑے جانے پر گارڈ کی گرفت سے بھاگنے کی...
03/09/2022

یہ ہوتا ہے انصاف۔۔
ملزم ایک 15 سالہ لڑکا تھا۔ ایک اسٹور سے چوری کرتا ہوا پکڑا گیا۔ پکڑے جانے پر گارڈ کی گرفت سے بھاگنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کے دوران اسٹور کا ایک شیلف بھی ٹوٹا۔

جج نے فرد ِ جرم سنی اور لڑکے سے پوچھا "تم نے واقعی کچھ چرایا تھا؟"

"بریڈ اور پنیر کا پیکٹ" لڑکے نے اعتراف کرلیا۔

"کیوں؟"

"مجھے ضرورت تھی" لڑکے نے مختصر جواب دیا۔

"خرید لیتے"

"پیسے نہیں تھے"

"گھر والوں سے لے لیتے"

"گھر پر صرف ماں ہے۔ بیمار اور بے روزگار۔ بریڈ اور پنیر اسی کے لئے چرائی تھی۔"

"تم کچھ کام نہیں کرتے؟"

"کرتا تھا ایک کار واش میں۔ ماں کی دیکھ بھال کے لئے ایک دن کی چھٹی کی تو نکال دیا گیا۔"

"تم کسی سے مدد مانگ لیتے"

"صبح سے مانگ رہا تھا۔ کسی نے ہیلپ نہیں کی"

جرح ختم ہوئی اور جج نے فیصلہ سنانا شروع کردیا۔

"چوری اور خصوصاً بریڈ کی چوری بہت ہولناک جرم ہے۔ اور اس جرم کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔ عدالت میں موجود ہر شخص، مجھ سمیت۔ اس چوری کا مجرم ہے۔ میں یہاں موجود ہر فرد اور خود پر 10 ڈالر جرمانہ عائد کرتا ہوں۔ دس ڈالر ادا کئے بغیر کوئی شخص کورٹ سے باہر نہیں جاسکتا۔" یہ کہہ کر جج نے اپنی جیب سے 10 ڈالر نکال کر میز پر رکھ دیئے۔
"اس کے علاوہ میں اسٹور انتظامیہ پر 1000 ڈالر جرمانہ کرتا ہوں کہ اس نے ایک بھوکے بچے سے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے، اسے پولیس کے حوالے کیا۔ اگر 24 گھنٹے میں جرمانہ جمع نہ کرایا گیا تو کورٹ اسٹور سیل کرنے کا حکم دے گی۔"

فیصلے کے آخری ریمارک یہ تھے: "اسٹور انتظامیہ اور حاضرین پر جرمانے کی رقم لڑکے کو ادا کرتے ہوئے، عدالت اس سے معافی طلب کرتی ہے۔"
فیصلہ سننے کے بعد حاضرین تو اشک بار تھے ہی، اس لڑکے کی تو گویا ہچکیاں بندھ گئی تھیں۔ اور وہ بار بار جج کو دیکھ رہا تھا۔
("کفر" کے معاشرے ایسے ہی نہیں پھل پھول رہے۔ اپنے شہریوں کو انصاف ہی نہیں عدل بھی فراہم کرتے ہیں)
پوسٹ اچھی لگی تو شیر کر دیں
جزاک اللہ

03/09/2022

5 گھنٹے میں 5kھزار اللّه
ٹائپ کا ٹارگٹ ہے....کمنٹ آن ھے
جزاک اللہ

اپنی اپنی قیمتی راۓ سے نوازیں جزاک اللہ💌💌💌💌💌💌
03/09/2022

اپنی اپنی قیمتی راۓ سے نوازیں جزاک اللہ💌💌💌💌💌💌

صبح الخیر 👩‍❤️‍👩💏👨‍❤️‍💋‍👨👩‍❤️‍💋‍👩‏عربی کا ایک مقولہ ہے کہعورت اگر پہاڑ توڑ کر دوسری جگہ منتقل کر دے اور اسے فقط اتنا کہہ...
02/09/2022

صبح الخیر 👩‍❤️‍👩💏👨‍❤️‍💋‍👨👩‍❤️‍💋‍👩
‏عربی کا ایک مقولہ ہے کہ
عورت اگر پہاڑ توڑ کر دوسری جگہ منتقل کر دے اور اسے فقط اتنا کہہ دیا جائے کہ تمہارے ہاتھ سلامت رہیں تو اسکی تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے...

سیلاب متاثرین کی مدد کریں مگر کیمرا بند کر کےجزاک اللہ
02/09/2022

سیلاب متاثرین کی مدد کریں مگر کیمرا بند کر کے
جزاک اللہ

دلیل پور چوأسیدن شاہ وطن کی مٹی گواہ رہناکرنل سجاد لودھی ایس ایس جی کمانڈو کشمیر بم دھماکہ میں جام شہادت نوش کر گئےکرنل ...
02/09/2022

دلیل پور
چوأسیدن شاہ

وطن کی مٹی گواہ رہنا
کرنل سجاد لودھی ایس ایس جی کمانڈو کشمیر بم دھماکہ میں جام شہادت نوش کر گئے
کرنل سجاد لودھی کا تعلق چکوال کی تحصیل چوأسیدن شاہ کے قصبہ دلیل پور ہے

02/09/2022

Sitara Yaseen Buri Tra Expose | ‎Salma Yaseen vlogs Really Sorry
Pak Village Insider
Nasir Amin Voice
Salma Yaseen vlogs
Bebo Ki Roshani

Naina Akbar ​
Bebo Ki Roshani Bebo Ki Roshani

02/09/2022

جوتے پالش کرنے والا یہ ننھا سا بچہ مسلسل پانچ روز سے الخدمت فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے لیے پیسے جمع کروا کرجارہا ہے۔ پرسوں اس بچے کے پاس پیسے نہیں تھے تو پہلے بچے نے جوتے پالش کیے اور 60 میں سے تیس روپے عطیہ کرگیا۔

01/09/2022

*ہڑتال ہڑتال ہڑتال*
پورے ملک پاکستان میں 10ستمبر سے لیکر 15تک پٹرول پرمکمل ہڑتال اگر کوئی بھی گاڑی پٹرول پمپ پر نظر آئی پٹرول ڈلواتے تو اس کے خود زمندار ہوں گے اب یہ عوام کا فیصلہ ہے مہنگائی نے غریب عوام کا براحال کردیا ہے بہت دیکھ لیاہے سب حکومتوں کو سب ہی غریب کا پیٹ کاٹ کر آپنا پیٹ بھر رہے ہیں
یہ علان تمام تاجر برادری اور پورے پاکستان کی عوام کی طرف سے کیا جارہا ہے یاد رہے 10سے لیکر 15تاریخ تک مکمل پٹرول بند رہے گا سب دوست ساتھ دیں اور آپنے علاقے کے تمام پٹرول پمپ پر نظر رکھیں اور یہ ہڑتال پرامن ہوگی کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی اس توڑ پھوڑ سے ہمارا عوام کاہی نقصان ہوتا ہے ہم نے صرف پٹرول بند کرنا ہے
اس میسج کو فرض سمجھ کر تمام گروپس میں سینڈ کریں اور ساتھ دیں شکریہ....

💔💔💔👇👇👇👇
01/09/2022

💔💔💔👇👇👇👇

یقین کیجیے،  لاکھوں کروڑوں  پہ بھاری ہوتی ہے ایسی رقم ❤️
01/09/2022

یقین کیجیے، لاکھوں کروڑوں پہ بھاری ہوتی ہے ایسی رقم ❤️

انا للہ ہی وا انا الیہ راجعون ایک افسوس ناک خبر عباسپور کے مقام پر طالبعلم نے میٹرک کے نتائج میں فیل ہونے پر خودکشی کر ل...
01/09/2022

انا للہ ہی وا انا الیہ راجعون
ایک افسوس ناک خبر عباسپور کے مقام پر طالبعلم نے میٹرک کے نتائج میں فیل ہونے پر خودکشی کر لی
افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہر سال نتائج کے دنوں میں ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں اس کا ذمہ دار ہمارہ معاشرہ ہے کیونکہ ہمارے ہاں ہر بچے کو ایک ہی زاویے سے دیکھا جاتا ہےہر بچے پر یہی دباءو ڈالا جاتا ہے کے وہ 80 یا 90 فیصد نمبر لے ہر کسی کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارہ بچا ڈاکٹر انجینیر یا کسی اور بڑی پوسٹ پر ہی جائےاخر کیوں کیا اس دنیا میں ہم اسی کام کے لیے آئے ہیں آج ہم اپنے مقصد حیات کو فراموش کر کےاس عارضی زندگی کے کے پیھچے بھاگ رہے ہیں میری گفتگو کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم اس دنیا کے سب کام چھوڑ دیں جیسے درخت جب چھوٹا ہو اسے جس سمت میں اگایا جائے اسی سمت میں چالا جاتا ہے اسی طرح اگر بچے کی اچھی طرح پرورش کی جائے اور بجائے اس کے کے اسے شروع سے ہی ڈاکٹر اور انجینئر بننے کے خواب دیکھائے جاہیں پہلے اسے دین کی طرف راغب کیا جائے اسے اچھے اور برے کی پہچان کروائ جائے تا کہ وہ بڑا ہو کر دین اور دنیا کو ایک ساتھ لے کر چل سکے اوراس طرح کہ ناخوشگوارواقعات سے مہفوظ رہ سکےہر بچہ کی اپنی صلاحیت ہوتی ہے اور بچوں کو ہر بات پہ ایک دوسرے کے ساتھ کمپر کرنا بھی غلط ہے اگر 80 فییصد لوگ ایک دو پوسٹوں پر ہی تعینات ہو جاہیں تو باقی نظام کیسے چلے گا اس لیے ہمیں ہر شعبہ کو اعمیت دینا ہو گی لمہ فکریہ تو یہ ہے کے ہمارے ہاں تعلیم کے معیار کو صرف نمبروں کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے اگر تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہی ہے تو جتنا پیسا ہم اپنی تعلیم پر لگاتے ہیں اتنے ہی پیسے سے ہم ایک کامیاب کاروبار کر سکتے ہیں بات حکمرانوں کی نااہلی کی بھی آتی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ک ہم ایک بچے کو خودکسی کر
نے پر مجبور کر دیں ایسے واقعات کا زمہ دار کوئ ایک شخص نہں بلکہ پورا معاشرہ ذمہ دار ہے میرا مطلب یہ بھی نہیں کہ والدین اور اساتذہ اپنے بچوں کو نصیحت کرنا ہی چھوڑ دیں مگر جب اچھی تعلقین اور پرورش کی جائے گی تو ہم ایسے درد ناک واقعات سے بچ پا ہیں گئے
Copied.

Address

Kpk Pakistan Village Dhamtour City Abbottabad
Abbottabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923403783659

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vehla Wela posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vehla Wela:

Videos

Share

Category