Baloch Studio

Baloch Studio Now Follow My Page If You Come Here 🙂

اب کرائے کا سرٹیفیکٹ نہیں لگے گااب ہر فارمیسی پر فارماسسٹ لازمی ہوگا- ہر فارمیسی پر جس کی کیٹگری لگی ہوگی اس کی موجودگی ...
10/02/2025

اب کرائے کا سرٹیفیکٹ نہیں لگے گا
اب ہر فارمیسی پر فارماسسٹ لازمی ہوگا-

ہر فارمیسی پر جس کی کیٹگری لگی ہوگی

اس کی موجودگی لازمی قرار دے دی گئی ہے. لائسنس بیچنے والا دور ختم پاکستان میں 90 پرسنٹ میڈیکل سٹور فارمیسیز نے بی کیٹگری اور ڈی فارمیسی کی سندیں خرید رکھی ہیں جس کی ماھانہ پیمنٹ کی جاتی ہے جن کی سندیں ہیں ان کے نام پر لائسنس بنے ہوئے ہیں جبکہ فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر وہ کام نہیں کرتے مالک کوئی اور ہے کام کسی اور کا ہے نام کسی اور کا استعمال ہو رہا ہے ڈرگ انسپیکٹرز اور ہائر اتھارٹیز اگر پراپر چیک کریں تو تقریبا کافی میڈیکل سٹورز فارمیسیز بند ہو جائیں گی

تمام ڈائریکٹوریٹس کو حکم نامہ جاری

تلاش گمشدہ تونسہ شریف مرتضیٰ ٹاؤن کا رہائشی محمد شیراز ولد محمد نواز قیصرانی گذشتہ روز دوائی لینے بازار گیالیکن ابھی تک ...
09/02/2025

تلاش گمشدہ
تونسہ شریف مرتضیٰ ٹاؤن کا رہائشی محمد شیراز
ولد محمد نواز قیصرانی گذشتہ روز دوائی لینے بازار گیا
لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں آیا
محمد شیراز کی گمشدگی پر والدین انتہائی پریشان ہیں
اگر کسی شخص نے اسے کہیں دیکھا ہو یا کسی کو
اس کے بارے میں علم ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
برائے رابطہ -!!
0323_8647821
Please Share it 🙏

08/02/2025

ضلع ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں دن دیہاڑے ظلم کی انتہاء

رانا کامران جونی جو سعودی عرب میں ہے اس کے کہنے پر اس کے بھائیوں اور ہمراہ ساتھیوں نے رانا طارق کپڑے والے کے معصوم بیٹے فیضان طارق کو سرعام بے دردی سے مار رہے ہیں۔ توبہ بھئی توبہ کیسے ظالم انسان ہیں یہ لوگ۔مقدمہ درج ہونے کی صورت میں گواہوں کو دھمکیاں

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔ تاکہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔

وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں۔

07/02/2025

*محمکہ پبلک ہیلتھ کی ناقص انجینرنگ ۔عوام اور میونسپل کمیٹی اتنظامیہ کو عذاب میں ڈال دیا*
تونسہ میں سیوریج کا مسلئہ بھیانک بنتا مسلئہ بنتا جا رہا ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کی ناقص انجنیرنگ کا خمیازہ شہر کے عوام کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پبلک ہیلتھ نے جب شہر میں سیوریج کا سسٹم کے کام کا آغاز کیا تو اس میں سب سے پہلے نکاسی کے لئےچھوٹے پائپ استعمال کیے گئے جو نکاسی کا کام نہیں دے سکے دوسرا محکمہ پبلک ہیلتھ نے مزید دیسی انجنیرنگ کا مظاہرہ کیا کہ پانی کو فلوو کی طرف نکالنے کے بجائے مغرب اونچائی کی جانب نکاسی کی کوشش کی۔اور منگڑوٹھہ روڈ پر چالیس چالیس فٹ تک کے گڑھے کھود کر سیوریج گٹر بنائے۔ اور محلوں میں بھی اسطرح کام کیا گیا۔ ظلم یہ اوپر ٹف ٹائل لگا کر بعض جگہوں پر گٹر ڈھکن تک چھپا دئے گئے۔ اور روڈ پر بھی گٹر کے ڈھن دفن کر دئے گئے۔ اس ناقص سیوریج سسٹم کو کئی سال گزرنے کے باوجود آج تک میونسپل کمیٹی نے باضابطہ طور پر لینے سے انکار کیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ انکی ناقص حکمت عملی ،ناقص انجیرنگ کا خمیازہ عوام اس صورت میں بھگتا رہے ہیں کہ ہسپتال چوک۔ نیو کالج چوک۔ مسجد حیدر کرار کے قریب سمیت بیشتر محلوں میں سیوریج سسٹم جواب دے گیا ہے اور شہر میں تعفن کے باعث رہنا مشکل بن رہا ہے۔ منگروٹھا چوک پر اور ٹب روڈ پر سیوریج سسٹم کی وجہ سے مالی و جانی نقصانات کا خطرہ الگ سےہے۔ میونسپل کمیٹی کا آدھا بجٹ اسی سیوریج سسٹم کو مرمت کرنے پر خرچ ہو رہا ہے ۔مجبورا شہر میں درجنوں پیٹر انجن لگا دیے گئے ہیں ۔ جن پر ماہانہ پٹرول کا بجٹ خرچ ہوتا ہے۔ شہر میں کوئی انتظامیہ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر تک تعینات رہنانہیں چاہتے کیونکہ ایک سیوریج سسٹم کی وجہ سے ہر آفیسر یہاں سے ٹرانسفر کرنے کی کوششیں شروع کردیتا ہے۔ جبکہ محمکہ پبلک ہیلتھ والے ناقص سیوریج سسٹم بچھاکر چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔وہ کسی کو جواب دہ نہیں حالانکہ تمام انجینئرز کو اس ناقص سسٹم،ناقص انجیرنگ پر قانون کے کٹہرے میں ہونا چاہیے تھا۔ اور اس کا بوجھ مجبوراً میونسپل کمیٹی کو اٹھانا پڑ رہا ہے اور مفت میں گالیاں بھی وہی کھا رہے ہیں۔ محکمہ پبلک ہیلتھ میں شہر میں جتنے بھی منصوبوں میں اپنی انجینرنگ کے جوہر دکھائے وہ سب قابل گرفت ہیں ۔ چاہے وہ عید روڈ پر لگائے گئے کروڑوں کے سٹریٹ لائٹس ہیں جن کے کھمبے گرتے جا رہے ہیں اور وہ باقاعدہ ایک مہینے بھی روشن نہیں رہے۔ اور ہمیشہ کے لئے بند ہو گئے ۔اسی طرح انکی ٹف ٹائل کا منصوبہ ہے کہیں کسی بھی گلی میں صحیح طریقے سے لیول نہیں کیا گیا اور ایٹیں رکھ دی گئی بارشوں میں گلیوں کا برا حال ہوتا ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کے لگائے گئے سولر سٹریٹ لائٹس بیشتر خراب ہو چکے ۔ جنہیں ٹھیک کرنا گناہ عظیم سمجھتے ہیں۔ اسی محکمہ پبلک ہیلتھ کے تمام شہر میں لگائے گئے کروڑوں کی لاگت سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ جواب دے گئے۔ جو سردار عثمان بزدار کی وزارت اعلی کے دنوں تک چلتے رہے۔ یہ محکمہ سفید ہاتھی بن چکا ہے۔ انکے منصوبوں کا خمیازہ ہر طرف سے عوام اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ بھگتنے پر مجبور ہے اس محکمے میں تمام منصوبہ سازوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا موجودہ حکومت کی زمہ داری ہے ۔ جو اربوں کا بجٹ انہوں نے ضائع کرکے عوام کے مشکلات پیدا کیں۔ ان سے جواب لیناوقت کی ضرورت ہے۔ تاکہ آئندہ کبھی شہروں میں کوئی محکمہ اس قسم کی ناقص انجیرنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

07/02/2025

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد

دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا

سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے

اور شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں

ایس ایچ او طاہر سلیم تھانہ سٹی تونسہ شریف تعینات
06/02/2025

ایس ایچ او طاہر سلیم تھانہ سٹی تونسہ شریف تعینات

😢😢😥😢
06/02/2025

😢😢😥😢

06/02/2025

*معاونین حج کا رزلٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ Result معلوم کرنے کے لیے nts پورٹل لوگن کریں۔*

https://portal.nts.org.pk/login

06/02/2025

آپ کا دشمن امریکہ ، برطانیہ اور روس نہیں ہے

بلکہ آپکا اصل دشمن آپکے محلے کا منشیات فروش ہے

06/02/2025

*سونا پھر مہنگا، تاریخ میں پہلی بار فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب*

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا رجحان جاری ہے، آج فی تولہ قیمت یکدم 5 ہزار 300 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کے نرخ 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 4 ہزار 158 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کے دام 2 لاکھ 35 ہزار 454 روپے ریکارڈ کیے گئے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 36 روپے بڑھ کر 3 ہزار 350 روپے جبکہ 10 گرام کے نرخ 31 روپے اضافے سے 2 ہزار 872 روپے ریکارڈ کیے گئے۔

06/02/2025

*روس کا کل رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 2 امریکہ یا 2 چین یا 5 بھارت یا 21 پاکستان جتنے ملک سما سکتے ہیں ۔ یہ سیارہ پلوٹو کے سائز کا ہے. روس میں 11 الگ الگ ٹائم زون استعمال ہوتے ہیں، اسکی سرحدیں 14 ممالک سے ملتی ہیں، یہاں ایک لاکھ سے بھی زیادہ دریا موجود ہیں*
⭕ دنیا کی سب سے لمبی ریلوے لائن بھی روس میں ہی ہے۔ یہ 9200 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر ایک طرف سے نان سٹاپ سفر شروع کیا جائے تو آخری سٹیشن تک پہنچتے پہنچتے 153 گھنٹے (6 دن سےبھی زیادہ) لگ جاتے ہیں، صرف ماسکو سے 90 لاکھ لوگ میٹرو ریلوے سے روزانہ سفر کرتے ہیں.
⭕ روس کی کل آبادی 15 کروڑ کے قریب ہے اور خواتین کی تعداد مردوں سے ایک کروڑ زیادہ ہے، شرح خواندگی تقریبا 100 فیصد ہے، دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی گیس کے ذخائر یہاں پائے جاتے ہیں، یورپ اپنی 40 فیصد گیس روس سے حاصل کرتا ہے
⭕ روس کے پاس 8400 ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ پاکستان کے پاس 165 ہتھیار بتائے جاتے ہیں، روس نے 2017 میں 66 ارب ڈالرز دفاع کا بجٹ رکھا تھا.
⭕ روس پر کسی ملک کا قبضہ کرنا تقریبا ناممکن ہے۔ اسکی وجہ وہاں کا سرد ترین موسم اور رقبہ ہے۔ بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق روس پر مکمل قبضے کرنے کیلئے تقریبا سوا کروڑ فوج درکار ہے۔۔
⭕ روس کے بارے میں یہ بات بھی مشہور رہی ہے کہ اس نے 15 کے قریب خفیہ شہر آباد کئے ہوئے ہیں، ان شہروں کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہاں کون رہتا ہے، کیا ہوتا ہے؟....

06/02/2025

ڈیرہ غازی خان سمیت پورے پنجاب میں تجاوزات کے خلاف ایکشن جاری ہے
مارکیٹوں ،بازار، روڈ،چوکوں اور گھروں کے سامنے بڑھی ہوئی ہر قسم کی تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے
اس مہم کے دوران ہر دو طرف سے یعنی عوام اور انتظامیہ تجاوزات گرانے ہٹانے میں مخصوص اور لازمی ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہے
ایمرجنسی میں کوئی بھی کاروائی کی جائے اس میں جانی و مالی نقصان سے بچنا لازمی ہے
*رسک،خطرہ،خدشہ*
ان تینوں کا بغور جائزہ لیا جائے
انتظامیہ کے آپریشن کے دوران یا شہریوں کا از حد تجاوزات ہٹانے سے پہلے رسک ، خطرہ اور خدشہ کوسامنے رکھیں لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ممکنہ کسی بھی جانی مالی نقصان سے بچا جا سکے .

06/02/2025

ملتان میں ناجائز تجاوزات گراتے ہوۓ بندے شید کے نیچے آ گۓ

05/02/2025

مظفرگڑھ
دوائی کے پیسے مانگنے پر غربت سے تنگ شوہر سیخ پا ہوگیا،اپنی 7 سالہ بیٹی اور بیوی کو آگ لگادی،آگ سے جھلسنے والی ماں اور بیٹی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

محمد یعقوب ولد عبدالغفور عمر17سال نویں کلاس کا سٹوڈنٹ رہائش دراہمہ ضلع ڈیرہ غازی خان پیدائشی دونوں ہاتھوں سے معذور ھے وز...
05/02/2025

محمد یعقوب ولد عبدالغفور عمر17سال نویں کلاس کا سٹوڈنٹ رہائش دراہمہ ضلع ڈیرہ غازی خان پیدائشی دونوں ہاتھوں سے معذور ھے وزیراعلی پنجاب و کمشنرڈیرہ غازی حکومتی نمائندوں ایم این اے ایم پی اے صاحبان سے گزارش ھے کہ اس نوجوان کو کوئی درجہ چہارم کی نوکری دیکر معاشرے میں عزت سے زندگی گزارنے کا موقع دیں ۔۔۔رابطہ ولد یعقوب 03302691213

بلوچ لیوی میں بھرتیوں کا شیڈول جاری ، لیکن قد کی پیمائش  کوہ سلیمان کے امیدواروں کیلئے 5 فٹ 6 انچ رکھنا ، کوہ سلیمان کے ...
05/02/2025

بلوچ لیوی میں بھرتیوں کا شیڈول جاری ، لیکن قد کی پیمائش کوہ سلیمان کے امیدواروں کیلئے 5 فٹ 6 انچ رکھنا ، کوہ سلیمان کے نوجوانوں کی امیدوں کے برعکس ہوسکتا ہے معتبر ذراٸع کےمطابق پنجاب پولیس میں قد کی پیمائش کوہ سلیمان کے نوجوانوں کیلئے 5 فٹ 5 انچ ہے۔۔۔۔۔۔
جسمانی پیمائش میں سختی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقتدر حلقے فیصلہ کر چکے ہیں کہ کوہ سلیمان کی سیٹوں پر باہر سے لوگوں کو بھرتی کروایا جائے گا کیونکہ کوہ سلیمان کے نوجوانوں کی اکثریت اس پیمائش پر پورا نہیں اترے گی اور کوہ سلیمان کے کوٹے کی سیٹیں بچ جائیں گی اور پھر ان کو S and GAD کی پالیسی کے مطابق اوپن میرٹ پر کنورٹ کردیا جائے گا۔۔۔۔
لہذا کوہ سلیمان کے تمام باشعور لوگوں سیاستدانوں اور عمائدین سے اپیل کی جاتی ہے جسمانی پیمائش کے فیصلے پر نظر ثانی کروائیں۔۔۔سابقہ بھرتی پالیسی کے مطابق کوہ سلیمان کے نوجوانوں کیلئے قد کی پیمائش 5 فٹ 4 انچ تھا اس بار جسمانی پیمائش میں اتنی سختی ، آخر یہ فیصلہ زمینی حقائق سے ہٹ کر کیوں ہوا؟؟

05/02/2025

گندم کا ریٹ کم،کھاد کا ریٹ زیادہ،گنے کا ریٹ کم ،چینی کا ریٹ ذیادہ،یہ دوغلی پالیسی کسان کے معاشی قتل کے مترادف ہے

05/02/2025

پنجاب حکومت کا رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ

صوبے بھر میں مستحق خاندانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے

مستحق خاندان کو رمضان پیکیج کی مد میں گھر کی دہلیز پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے

بینک اف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے ذریعے گھر گھر تقسیم کرے گا

پے آرڈر ملنے کے بعد فی خاندان بینک میں جمع کروا کر رقم وصول کرے گا

کیش وصول کرنے کے لئے شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک کروانا لازم ہو گا

Address

Quezon City

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baloch Studio:

Videos

Share