اقوال زریں

اقوال زریں Nature Photography,Nature Capturing,Intersting Visiting Places and Location,Naat,Hamad and Bayans

11/10/2023

"اگر تمہیں سچائی چاہیے، تو پُرانی کُتب میں دیکھو؛ اگر سچے لوگ چاہییں، تو پُرانے گھرانوں میں تلاش کرو؛ ہر معاملے میں قدیم کو لازم پکڑو!"
امام ابو المظفر السمعاني رحمه الله
(معجم السفر : 1233)

11/10/2023

‏"شکر دو ہیں: ایک کھانے پینے، لباس اور بدن کی غذا کا؛ اور دوسرا توحید، ایمان اور غذائے قلب کا!"
امام ابن القيَّم رحمه الله
(مدارج السالكين : 182/2)

10/10/2023

*زِندگی میں آپ کا حقیقی مُقام وہی ہے جِس کا اِظہار لوگ آپ کی غیر موجودگی میں کرتے ہیں*

09/10/2023

الدارُ ليست بالبناءِ جميلةٌ
إن الديارَ جميلةٌ بذويها ...
ترجمہ ؛
مکان کبھی اپنے عمدہ اور دلکش طرزِ تعمیر کی بدولت خوبصورت نہیں بنتا ، مکان کی خوبصورتی تو بس اپنے مکینوں کی بدولت ہی ہوتی ہے ۔

اللہ پاک کا ڈر رکھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں
09/10/2023

اللہ پاک کا ڈر رکھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں

ایک صاحب نے اپنا واقعہ لکھا کہ وہ ایک نیم صحرائی علاقے میں گئے، وہ تانگہ پر سفر کر رہے تھے ، اتنے میں آندھی کے آثار ظاھر...
08/10/2023

ایک صاحب نے اپنا واقعہ لکھا کہ وہ ایک نیم صحرائی علاقے میں گئے، وہ تانگہ پر سفر کر رہے تھے ، اتنے میں آندھی کے آثار ظاھر ہوئے، تانگہ والے نے اپنا تانگہ روک دیا اس نے بتایا کہ اس علاقے میں بڑی ہولناک قسم کی آندھی آتی ہے،

وہ اتنی تیز ہوتی ہے کہ بڑی بڑی چیزوں کو اڑا کر لیجاتی ہے، اور آثار بتا رہے ہیں کہ اسوقت اسی قسم کی آندھی آرہی ہے، اسلئے آپ تانگہ سے اتر کر اپنے بچاؤ کی تدبیر کریں۔

آندھی قریب آگئی تو ہم ایک درخت کی طرف بڑھےتاکہ ہم اسکی آڑ میں پناہ لے سکیں، تانگہ والے نے ہمیں درخت کی طرف جاتے ہوئے دیکھا تو چیخ پڑا، اس نے کہا آپ درخت کے نیچے ہر گز نہ جائیے، اس آندھی میں بڑے بڑے درخت گر جاتے ہیں،

اسلئے اس موقع پر درخت کی پناہ لینا بہت خطرناک ہے، اس نے کہا اس آندھی کے مقابلے میں بچاؤ کی ایک ہی صورت ہے، اور وہ یہ ہے کہ آپ کھلی زمین پر اوندھے ہو کر لیٹ جایں، ہم نے تانگہ والے کے کہنے پر عمل کیا اور زمین پر منہ نیچے کر کے لیٹ گئے۔

آندھی آئی اور بہت زور کے ساتھ آئی، وہ بہت سے درختوں اور ٹیلوں تک کو اڑا کر لے گئی، لیکن یہ سارا طوفان ہمارے اوپر سے گزرتا رہا اور زمین کی سطح پر ہم محفوظ پڑے رہے، کچھ دیر کے بعد جب آندھی کا زور ختم ہو تو ہم اٹھ گئے، ہم نے محسوس کیا کہ تانگہ والے کی بات بلکل درست تھی۔ (زکریٰ 1989 )

آندھیاں اٹھتی ہیں تو انکا زور ھیمشہ اوپر اوپر رہتا ہے، زمیں کے نیچے کی سطح اسکی براہ راست زد سے محفوظ رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آندھی میں کھڑے ہوئے درخت تو اکھڑ جاتے ہیں مگر زمین پر پھیلی ہوئی گھاس بدستور قائم رہتی ہے،

ایسی حالت میں آندھی سے بچاؤ کی سب سے زیادہ کامیاب تدبیر یہ ہے کہ وقتی طور پر اپنے آپ کو نیچا کر لیا جائے۔

یہ قدرت کا سبق ہےجو بتاتا ہے کہ زندگی کے طوفانوں سے بچنے کا طریقہ کیا ہے، اس کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ جب آندھی اٹھے تو وقتی طور پر اپنا جھنڈا نیچا کرلو

کوئی شخص اشتعال انگیز بات کہے تو تم اسکی طرف سے اپنے کان بند کرلو، کوئی تمھاری دیوار پر کیچڑ پھینک دے تو اسکے اوپر پانی بہا کر اسے صاف کردو،

کوئی تمہارے خلاف نعرے بازی کرے توتم اسکےلئے دعا کرنے میں مصروف ہو جاؤ😊

08/10/2023

*رشتوں میں شکریہ اور معزرت کو اپنائیں، حقیقت میں یہی دو لفظ ہیں جو رشتوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں۔*

08/10/2023

جب اپنے من میں غفلت پاؤ تو اسے قبروں کا نظارہ کراؤ اور یاد دلاؤ کہ کوچ کا دن قریب ہے!
علامہ ابن الجوزیؓ

08/10/2023

‏جو اپنے خالق کے چہرے کا دیدار کرنا چاہتا ہے، وہ نیک عمل کرے اور کسی کو اس کی خبر نہ ہونے دے!

امام ابن المبارک رحمہ اللہ
رواه اللّالكائي(٢٣٥/٣)

07/10/2023

"عقلمند مومن کیلئے یہ مناسب نہیں ہے، کہ وہ کِسی بھی نیک عمل کو حقیر سمجھے؛ کیونکہ بسااوقات بہت چھوٹے سے عمل کی وجہ سے اُسے معاف کر دیا جاتا ہے!"
امام ابن عبد البر رحمه الله

07/10/2023

‏امام مالک بن دینارؒ فرماتے ہیں:
ہر ایسا بھائی، ہم نشین یا دوست جس سے تم دین کے معاملہ میں خیر کے لحاظ سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کرسکتے ہو، اس سے دور بھاگو ۔

[العزلۃ لابن ابی الدنیا : ۱۵۵]

*توجہ و طلب ///////**‏اتنا علم حاصل کرنے کے بعد بھی اگر آپکا دل صاف نہیں، انسانیت کا احساس نہیں تو آپکا علم گدھے پہ بوجھ...
06/10/2023

*توجہ و طلب ///////*

*‏اتنا علم حاصل کرنے کے بعد بھی اگر آپکا دل صاف نہیں، انسانیت کا احساس نہیں تو آپکا علم گدھے پہ بوجھ لادنے کے برابر ہے*

06/10/2023

"جب انسان چالیس سال کی عمر کو پہنچتا ہے، آسمان سے پکارنے والا اُسے پکارتا ہے؛ رخصتی کا وقت قریب آگیا، زادِ راہ تیار کر لو!"
امام محمد بن علی بن الحسين رضی الله عنهم
(روضة العقلاء : 52)

خدا آپ کے لیے وسائل پیدا کر سکتا ہے ،آپ کو صحیح راستہ دکھا سکتا ہے ،صحیح وقت پر صحیح لوگ آپ کی زندگی میں بھیج سکتا ہے اب...
26/07/2023

خدا آپ کے لیے وسائل پیدا کر سکتا ہے ،آپ کو صحیح راستہ دکھا سکتا ہے ،صحیح وقت پر صحیح لوگ آپ کی زندگی میں بھیج سکتا ہے

اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان وسائل کا کیسے استعمال کرتے ہیں ،آپ کسی راستے پر کس طرح اور کب تک چل سکتے ہیں ،کسی مخلص کا خود کی جانب بڑھا ہوا ہاتھ کیسے تھامتے ہیں ،کرنا آپ نے خود ہے

صحیح وقت پر صحیح جگہ پہنچنا آپ نے ہے ...!!🌹♥️🌹

29/11/2022
Alhamdulillah 😇✨
24/11/2022

Alhamdulillah 😇✨

Address

Sohar
19210

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اقوال زریں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to اقوال زریں:

Videos

Share

Category