Ullma E Ahle hadees

Ullma E Ahle hadees Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ullma E Ahle hadees, Media, Ghubrah.
(4)

Iss Page parr aap tamam Ulama e Ahle Hadees ke latest takreer videos oar natain oAR Ulama kee shairy collection hasil dekh saktay hain playe list main oar mazeed Islamic Videos k liye humain zaroor like karain Jazak Allah

04/08/2024
09/07/2024

حُسین دی میں ادا تو سدکے حُسین دی میں وفا تو سدکے

27/03/2024

17رمضان المبارک یوم وفات سیدہ عائیشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ

علامہ احسان الٰہی ظہیرؒ کون؟مارچ کا مہینہ بہت گراں گزرتا ہے، دل غمگین ہو جاتا ہے، احساسات جگمگا اُٹھتے ہیں، دل کے آنگن ...
23/03/2024

علامہ احسان الٰہی ظہیرؒ کون؟

مارچ کا مہینہ بہت گراں گزرتا ہے، دل غمگین ہو جاتا ہے، احساسات جگمگا اُٹھتے ہیں، دل کے آنگن میں عجیب سے خیالات رقص کرنے لگتے ہیں، تین دھائیاں قبل بچھڑا وہ شخص یاد آنےلگتاہے جسے کبھی آنکھ بھر کے دیکھا بھی نہیں تھا، صرف اُس کی بے خوف آواز سُنی تھی۔۔

وہ پُردرد آواز جو دنیائےاسلام کے ہر قیامت آفرین سانحہ پر صدائے صور بن کر بلند ہو جاتی تھی۔۔ وہ بےقرار دل جو اسلام اور مسلمانوں کی ہر مصیبت پر بےتاب ہو جاتا تھا۔۔ وہ اشک آلود آنکھیں جو دین و ملت کے ہر غم میں آنسوؤں کا دریا بن جاتی تھیں۔۔

کیا آدمی تھا؟ صرف نو سال کا تھا کہ احسانِ الٰہی سے حافظ احسان الٰہی ہوگیا۔ جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ اور جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے ہوتے ہوئےمدینہ یونیورسٹی پہنچا۔وہاں سے لوٹا تو حافظ احسان الٰہی سے"حافظ احسان الٰہی ظہیر" ہوگیا۔۔ مسلکی رسالوں کی ادارت، مختلف زبانوں میں لا جواب تصانیف اور شاہین نگاہ خطابت نے اسے حافظ احسان الہی ظہیر سے "علامہ احسان الٰہی ظہیر" بنا دیا۔۔

وہ واقعی علامہ کہلانے کے سزاوار تھے، مسجد چینیاں والی لاہور سے خطابت کا آغاز کیااور دیکھتےہی دیکھتےپورےملک پر چھاگئے۔۔ عرب، یورپ اور امریکہ تک چھائے رہے۔۔

بیک وقت ادیب، خطیب، مترجم، مؤلف، مصنف، مبلغ، سیاستدان اور تاجر۔۔دیانت وامانت اورخلوص وللّٰہیت سےلبریز ایسے آدمی خال خال ہی پیدا ہوتے ہیں۔۔

فاضل عربی، فاضل فارسی، فاضل اردو، اَلسنہ شرقیہ سے لیس تھے۔۔ چھےمضامین میں ایم اے کر رکھا تھا،لفظ’’علامہ‘‘ ان کےنام کے ساتھ بہت خوبصورت لگتا تھا، وہ واقعی علامہ تھے۔۔

سیاست میں نوابزادہ نصر اللہ خاں مرحوم کو اپنا سیاسی مربی قرار دیتے تھے۔۔ ان کی سیاسی شام غریباں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے تھے۔۔

بھٹو سےخوب ٹکر لی اور پوری بہادری سے انکے مقابل ڈٹے رہے۔ جنرل ضیاء الحق کے حامی بھی رہے اور مخالف بھی۔۔ مولانا ابو الکلام آزادؒ کےبعدبرصغیر میں بےباک،جرأت مند،عزم واستقلال کاشہسوار حضرت علامہ کے علاوہ کوئی نہیں نظر آتا۔۔

ضیاء الحق کی حمایت اس لئے کی کہ شاید یہ شخص اسلام کا نفاذ کر دے، مخالفت اس لئے کی کہ ضیاء الحق اپنے دس سالہ اقتدار میں اسلام کا نفاذ کر سکا، نہ ہی جمہوریت نافذ کر سکا اور نہ ہی فحاشی و عریانی کو بند کر سکا۔۔

بقول مجیب الرحمٰن شامی وہ آغا شورش کاشمیری کے بعد ایشیاء کے سب سے بڑے خطیب تھے۔۔

مدینہ یونیورسٹی میں قیام کے دوران ایک مرتبہ مسجد نبوی کے باب السعود میں نمازمغرب کےبعد عربی میں ایک جاندارتقریر کی۔فلسطین اورکشمیر کےپس منظرمیں مسلمانوں کےماضی کوآواز دی۔۔تب مسجد نبوی میں تقریر پر پابندی نہیں تھی۔۔ بھیڑ بڑھتی اور آنکھیں بھیگتی چلی گئیں۔سسکیاں آہوں اورکراہوں میں بدل گئیں۔اذان عشاء نےتقریر منقطع کرنے پر مجبور کر دیا۔۔

نماز کھڑی ہوگئی۔۔سلام پھری تولوگ پل پڑے۔۔اظہارِ محبت میں ماتھا چومنے لگے۔ کچھ بھیڑ چھٹی تو عرب دھرتی کے بڑے خطیب، دمشق یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر، ڈاکٹر مصطفیٰ سباعی کو سامنے کھڑا پایا۔۔

نظریں ادباً جھک گئیں، ڈاکٹر صاحب آگے بڑھے، کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے پوچھا۔ کہاں سے ہو نوجوان؟ بولے: پاکستان سے۔۔ پاکستان سے؟ انہوں نےحیرت سےسوال دہرایا؟جی ہاں پاکستان سے۔۔انہوں نے علامہ کو سینےسےلگایا اوربولے: لوگ مجھےعالم عرب کا سب سے بڑا خطیب کہتےہیں لیکن میں کہتا ہوں "انت اخطب منی" تم مجھ سے بھی بڑے خطیب ہو (سفر حجاز صفحہ نمبر 53)

سیرت النبی ﷺ اور فضائل صحابہ ان کے پسندیدہ موضوعات تھے۔ صحابہ کے ابتدائی حالات اور رسول اللہ ﷺ پر آنے والی مشکلات کا تذکرہ کرتے تو اشک بار ہو جاتے۔۔ لوگوں کی بھی دھاڑیں نکل جاتیں۔ جب حسن مصطفیٰ ﷺ کا تذکرہ چھیڑتے تومحسوس ہوتا"بلبل چہک رہا ہے ریاض رسول ﷺ میں"۔۔

وہ جہاں جاتے"اہل حدیثیت" انکے ہمراہ جاتی تھی۔۔ جلسہ ہو یا نجی محفل۔۔ عام گفتگو ہو یا سیاسی مجلس۔۔ ہر جگہ اپنا مسلکی تشخص برقرار رکھتےتھے۔۔لفظ"اہلحدیث"پر جرح و نقد برداشت نہ کرتے تھے۔۔

مولائے میر حضرت ابراہیم سیالکوٹیؒ، حضرت مولانا سید داؤد غزنویؒ اور مولانا اسماعیل سلفیؒ کے مشن کو لے کر آگے بڑھے۔۔ لیکن ہر عظیم شخصیت کی طرح اپناعلیحدہ تعارف بھی قائم کیا۔۔انہوں نےلفظ اہل حدیث کوگالی سمجھ کر قبول کیا اور اسےسعادت کے طور پر منوایا۔.

مختلف مذاہب ومسالک پربےشمار کتابیں لکھیں جو لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوکر نہ صرف عالم عرب بلکہ دنیا بھر میں پھیل ہوئی ہیں۔۔ ان کا سب سے بڑا کمال یہ تھا کہ انہوں نے براہِ راست عربی میں لکھا تھا۔.بقول مولانا محمد اسحاق بھٹی "مذاہب و مسالک پر ان کے عقائد و نظریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان سے بڑھ کر کوئی نہیں لکھ سکا، اس میں وہ یکا و تنہا تھے"۔۔ (ہفت اقلیم)

یوں معلوم ہوتا ہے۔ جو کام سو برس میں ہونا تھا اللہ تعالیٰ نے ان سے چند سالوں میں لے لیا۔ وہ شعلہ مستعجل ثابت ہوئے۔۔ سازشیوں کی سازش سےمنصوبہ بنا۔۔22 اور23 مارچ 1987 کی درمیانی شب قلعہ لچھمن سنگھ لاہور کی اہل حدیث کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے جب علامہ کے منہ سے نکلا۔۔

کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

یہ الفاظ ابھی ادا نہ ہو پائے تھے کہ تباہی پھیل گئی۔ اہلحدیثوں کی بساط الٹ گئی۔مولانا قدوسیؒ،مولانا محمد خان نجیبؒ یکےبعد دیگرے اور مولانا حبیب الرحمٰن یزدانیؒ دوسرے روز شہید ہو گئے۔۔

علامہ شدید زخمی ہوئے۔۔ میو ہسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد شاہ فہد کی فرمائش پرانھیں ریاض ملٹری ہسپتال (سعودی عرب) پہنچایا گیا۔ لیکن قضا و قدر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔۔

اللہ تعالیٰ نےاپنےدین کےمتوالے،توحید کےرکھوالے، اور سنت کے دیوانے کو دیارِ حبیب میں بلوا کر شہادت کے خلعت سے سرفراز فرمایا۔۔ 30 مارچ 1987 کو ان کے جسد خاکی سے روح پرواز کر گئی۔۔

ریاض کی شاہی مسجد میں الشیخ عبد العزیز بن بازؒ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ یہ ریاض کے جنازوں میں سے ایک تاریخی جنازہ تھا۔ جس میں ہزاروں اہل علم اور عام لوگوں نے شرکت کی۔۔

دوسرا جنازہ مسجد نبوی کے امام نےپڑھایا۔ اور پھر علامہ شہیدؒ کو صحابہؓ،تابعین، تبع تابعین، محدثین، مفسرین، مجاہدین اور اولیاء کرام کے قبرستان البقیع میں دفن کردیا گیا۔۔ پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔۔

17/03/2024

یہ اشعار آپ کا دل جیت لیں گے

تقریب تکمیل صحیح البخاری میں شرکت فرما کر چھ سالہ درس نظامی کے بعد سند فراغت حاصل کرنے والے قرآء اور خطباء کی حوصلہ افزا...
18/02/2024

تقریب تکمیل صحیح البخاری میں شرکت فرما کر چھ سالہ درس نظامی کے بعد سند فراغت حاصل کرنے والے قرآء اور خطباء کی حوصلہ افزائی فرمائیں اور آنے والے معزز علماۓ اکرام کے واعظ سماعت فرمائیں
جزاک اللّہ خیرا کثیرا

14/02/2024

اللہ تبارک وتعالیٰ فحاشی اور منکرات کے کاموں کو انتہائی ناپسند فرماتے ہیں

14فروری کوئی ڈے نہیں بلکے بےحیائی ہے
13/02/2024

14فروری کوئی ڈے نہیں بلکے بےحیائی ہے

13/02/2024

ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے نوجوان نسل کو اہم پیغام ویڈیو مکمل سن کر جانا اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے آمین

11/02/2024

قاری عبدالرزاق ساجد صاحبِ...

مجھ کو شاہوں کی خوشآمد کا سلیقہ ہی نہیںظہیر کے لب ہلتے ہیں پیغمبر ﷺ کی ثنا خوانی میں
10/02/2024

مجھ کو شاہوں کی خوشآمد کا سلیقہ ہی نہیں
ظہیر کے لب ہلتے ہیں پیغمبر ﷺ کی ثنا خوانی میں

06/02/2024

شہباز شریف ہو،عمران خان ہو، نواز شریف ہو، بلاول بھٹو زرداری ہو۔۔ اوران کےبالمقابل اگرحافظ ابتسام الہی ظہیر ہوں۔۔تو میراووٹ حافظ صاحب کو جائے گا۔۔ ایک پڑھے لکھے دین دار آدمی کا، روایتی سیاست دانوں کے ساتھ موازنہ بنتا ہی نہیں۔۔

علم آگہی شعور اور عدل و انصاف کا دور پلٹے گا ان شاءاللہ
04/02/2024

علم آگہی شعور اور عدل و انصاف کا دور پلٹے گا ان شاءاللہ

جوان بوڑھے اور مائیں بہنیں 8 فروری کو حق سچ کا ساتھ دینے کیلئے دروازے پر مہر لگائیں گے ان شاءاللہ
03/02/2024

جوان بوڑھے اور مائیں بہنیں 8 فروری کو حق سچ کا ساتھ دینے کیلئے دروازے پر مہر لگائیں گے ان شاءاللہ

1987 میں علامہ احسان الہی ظہیر  شہید ہوئے تو بریلوی علماء نے کہا ’’مر گیا مردود نہ فاتحہ نہ درود‘‘تو اسکا جواب مولانا ضي...
02/02/2024

1987 میں علامہ احسان الہی ظہیر شہید ہوئے تو بریلوی علماء نے کہا
’’مر گیا مردود نہ فاتحہ نہ درود‘‘
تو اسکا جواب مولانا ضيأالرحمان فاروقی دیو بندی عالم نے اپنی ایک تقریر میں دیتے ہوئے کہا !
’’کیا مردود مرکے جنت البقیع میں دفن ہوتا ہے ۔۔۔؟؟؟؟ْ
نہیں !
مردود وہ ہوتا ہے جس کو ریاض ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ گستاخ مکہ اور مدینہ میں داخل نہيں ہو سکتا ۔۔۔
اور محب وہ ہوتا ہے جس پر دھماکہ لاہور شہر میں ہوتا ہے ۔۔۔
فوت ریاض ہسپتال میں ہوتا ہے ۔۔۔
جنازہ مسجد نبوی میں ہوتا ہے ۔۔۔
اور دفن جنت البقیع میں ہوتا ہے ۔۔۔
اور تجھے زندہ کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ‘‘

شہید عالم اسلام علامہ احسان الہی ظہیر کی یہ وہ خوبی ہے جس کو بیگانوں نے مانا ۔۔۔
اللہ کروڑوں رحمتیں نازل فرمائیں علامہ شہید کی قبر پر۔۔۔۔۔۔۔
آمین اللھم آمین

شہید عالم اسلام  حضرت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ ❤️❤️اللہ پاک اپکی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرماے آمین!
01/02/2024

شہید عالم اسلام
حضرت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ ❤️❤️
اللہ پاک اپکی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرماے آمین!

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Barbi Doll, Waris Ali, Muneeb Jani, Malik Imran, Azhar Iq...
31/01/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Barbi Doll, Waris Ali, Muneeb Jani, Malik Imran, Azhar Iqbal

30/01/2024

I want to give a huge shout-out to my top Stars senders. Thank you for all the support!

Anas Sonu

29/01/2024

تعزیت کرتے وقت دعا کے لیے ہاتھ اُٹھانا؟

ماشاءاللّٰہ 🥰 اللّٰہ تعالیٰ کامیاب فرمائے ۔۔۔۔۔ قائد انقلاب علامہ ابتسام الہٰی ظہیر صاحب حفظہ اللّٰہ تعالیٰ ✨چلڈرن پارک ...
27/01/2024

ماشاءاللّٰہ 🥰 اللّٰہ تعالیٰ کامیاب فرمائے ۔۔۔۔۔
قائد انقلاب علامہ ابتسام الہٰی ظہیر صاحب حفظہ اللّٰہ تعالیٰ ✨
چلڈرن پارک کھڈیاں خاص قصور ❤️

25/01/2024

*👈 ووٹ مانگنے✨*
والوں کے پاس پراڈو لینڈ کروزر اور ووٹ دینے والوں
کے پاس حسرتیں، بےبسی بھوک اور افلاس❗
بس اتنی سی کہانی ہے 77 سال کی💯🔥سوچیں ضرور

25/01/2024

قاری بنیامین عابد صاحب

رات 2 بجے اوکاڑہ جی ٹی روڈ کرمانوالہ دربار اور پنجاب کالج کے درمیان  قاری بنیامین عابد صاحب کے ساتھ ڈکیتی ہورہی تھی اسی ...
18/01/2024

رات 2 بجے اوکاڑہ جی ٹی روڈ کرمانوالہ دربار اور پنجاب کالج کے درمیان قاری بنیامین عابد صاحب کے ساتھ ڈکیتی ہورہی تھی اسی دوران دھند کی وجہ سے ایک ٹرک پیچھے سے آ کر گاڑی کو ٹکرا گیا جو کہ ایک خوفناک اور بھیانک حادثہ ہوا ۔
بہت افسوس ہوا ۔۔۔😭😭😭😭😭

16/01/2024
11/01/2024

ماشاءاللہ قاری بنیامین عابد صاحب...❤️
اللہ کون کرے انکار تیریاں شانوں دا💫🥀

23/10/2023

میں فلسطین ہوں😳😳

09/10/2023

قاری بنیامین عابد صاحِب

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Arslan Sheikh, ساجد راجپوت, Ahmed Bux Ab...
04/10/2023

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Arslan Sheikh, ساجد راجپوت, Ahmed Bux Abbasi, Shabir, Syco Q, Zkirullah Shaheen, Kharal Sb, قاری جمیل الرحمن, Muhammed Huzaifa, Haseeb Khan

26/09/2023

جشن عید میلاد النبی..

Address

Ghubrah
56300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ullma E Ahle hadees posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Ghubrah media companies

Show All