Urdu Independent

Urdu Independent HUMANITY/ RESPECT

خالدہ ضیا اپنے خلاف کرپشن کے آخری مقدمے میں بھی بریبنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے ملک کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو ان کے خلا...
16/01/2025

خالدہ ضیا اپنے خلاف کرپشن کے آخری مقدمے میں بھی بری

بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے ملک کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو ان کے خلاف کرپشن کے آخری مقدمے میں بھی بری کر دیا ہے۔ یوں ان کے لیے اگلے سال کی پہلی ششماہی میں ہونے والے ممکنہ الیکشن میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

16/01/2025

اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد غزہ اور اسرائیل میں شہریوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔

15 ماہ کی جنگ کے بعد بالآخر ایک ایسے معاہدے پر اتفاق ہوا ہے کہ جس میں ’مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوجوں کا غزہ سے انخلا، حم...
16/01/2025

15 ماہ کی جنگ کے بعد بالآخر ایک ایسے معاہدے پر اتفاق ہوا ہے کہ جس میں ’مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوجوں کا غزہ سے انخلا، حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی‘ شامل ہو گی۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کی گرفتاری کے بعد حامیوں نے کرپشن انویسٹی گیشن آفس کے باہر ریلی نکالی۔ تحقیقاتی اداروں نے ...
15/01/2025

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کی گرفتاری کے بعد حامیوں نے کرپشن انویسٹی گیشن آفس کے باہر ریلی نکالی۔ تحقیقاتی اداروں نے صدر یون کو بدھ کی صبح کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد گرفتار کیا۔ جنوبی کوریا میں پہلی بار کسی صدر کو بغاوت کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ صدر یون نے تین دسمبر 2024 کو ملک میں مارشل لا لگانے کا اعلان کیا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد ہی اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

فلسطینی افراد غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلح کے ساحل پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متاثرہ بے گھر افراد کے خیموں کا نقصان...
15/01/2025

فلسطینی افراد غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلح کے ساحل پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متاثرہ بے گھر افراد کے خیموں کا نقصان معائنہ کر رہے ہیں۔

غزہ کی جنگ: مجوزہ فائر بندی معاہدے کے اہم نکاتامریکہ اور مصر کی مدد سے قطری ثالثوں نے غزہ سیزفائر ڈیل کا جو حتمی مسودہ ا...
14/01/2025

غزہ کی جنگ: مجوزہ فائر بندی معاہدے کے اہم نکات

امریکہ اور مصر کی مدد سے قطری ثالثوں نے غزہ سیزفائر ڈیل کا جو حتمی مسودہ اسرائیل اور حماس کو مہیا کیا ہے، اس پر جنگی فریقین نے ابھی تک اپنی آمادگی ظاہر نہیں کی۔ تاہم ثالثوں کو امید ہے کہ یہ معاہدہ عنقریب طے پا سکتا ہے۔

سات اکتوبر 2023ء کو فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں شروع ہونے والی غزہ کی جنگ، جسے اب تک 15 ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، کو رکوانے کی کوششوں کے بنیادی مقاصد دو ہیں۔ ایک فائر بندی اور دوسرا حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی۔
امریکہ، مصر اور قطر کے ساتھ مل کر گزشتہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے اس تنازعے میں جو فائر بندی کرانا چاہتا ہے، اس کے لیے جاری کوششوں میں اب اس لیے بہت تیزی آ چکی ہے کہ امریکہ کے عنقریب اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے صدر جو بائیڈن اور ان کے جانشین اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کی خواہش ہے کہ یہ فائر بندی معاہدہ 20 جنوری کو ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری سے پہلے پہلے طے پا جائے۔
دوحہ میں جاری مذاکرات کے نتیجے میں کل پیر کو علی الصبح اس معاہدے کا ایک حتمی مسودہ قطری ثالثوں کی طرف سے اسرائیل اور حماس دونوں کے نمائندوں کے حوالے کر دیا گیا تھا، جس پر فریقین کا حتمی جواب ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
مجوزہ فائر بندی معاہدے کے اہم نکات
یرغمالیوں کی واپسی:
اس معاہدے کے نتیجے میں پہلےمرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے، جن میں خواتین، بچے اور فوجی خواتین شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ رہا کیے جانے والے ان اسرائیلی یرغمالیوں میں 50 برس سے زائد عمر کے افراد بھی شامل ہوں گے اور وہ بھی جو زخمی یا بیمار ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے قبضے میں اسرائیلی یرغمالیوں میں سے زیادہ تر ابھی تک زندہ ہیں، تاہم حماس کی طرف سے ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
پہلے مرحلے کا دورانیہ:
فائر بندی کے پہلے مرحلے کا دورانیہ کئی ہفتے ہو گا۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مدت کی ابھی تک کوئی تخصیص نہیں کی گئی تاہم فلسطینی ذرائع کے مطابق اس اولین مرحلے کا دورانیہ 60 دن ہو گا۔
پہلے مرحلے کے بعد کا 16 واں دن:
اگر اس پہلے مرحلے پر عمل درآمد طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق ہوتا ہے، تو اس کے نفاذ کے بعد 16 ویں دن اس سیزفائر ڈیل کے دوسرے مرحلے سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔
اس مرحلے میں باقی ماندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے، جن میں اسرائیلی مرد فوجی اور سویلین نوجوان شامل ہوں گے، جبکہ ساتھ ہی ان یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی، جو اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی رہائی:
اسرائیل اس فائر بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو 'کافی تعداد میں‘ رہا کرے گا۔ ان قیدیوں میں کچھ ایسے بھی ہوں گے، جو ہلاکت خیز حملوں کے جرم میں طویل مدت کی قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔
اسرائیل کے مطابق ان قیدیوں کی حتمی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی جبکہ فلسطینی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ایک ہزار سے زائد ہو گی۔
فوجی انخلا:
اسرائیل غزہ سے اپنے فوجی تب تک نہیں نکالے گا، جب تک کہ اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جاتے۔ ان یرغمالیوں کی واپسی کے بعد بھی اسرائیلی فوجی انخلا مرحلہ وار مکمل ہو گا۔ تاہم اسرائیلی فوجی دستے غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے قریب اس لیے تعینات رہیں گے کہ مستقبل میں وہ اسرائیلی سرحدی قصبوں اور دیہات کو فلسطینیوں کے ممکنہ حملوں سے بچا سکیں

14/01/2025

امریکہ میں آگ برف اور زلزلے کے بعد ہوا کا طوفان

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک 24 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں مکانات اور عمارتیں جل...
14/01/2025

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک 24 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں مکانات اور عمارتیں جل کر راکھ ہو چکی ہیں۔ جنگلات میں لگی آگ کا تیز ہواؤں کے باعث مزید مقامات تک پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالیہ تاریخ میں کب، کہاں جنگلات میں آگ لگی؟ جانیے ان گرافکس میں۔

ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ بارہ سال کے لیے اسکول جائے، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی کا عالمی تعلیمی کان...
14/01/2025

ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ بارہ سال کے لیے اسکول جائے، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی کا عالمی تعلیمی کانفرنس سے خطاب

13/01/2025

بریکنگ
جاپان میں زبردست 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

13/01/2025

لاس اینجلس میں طیاروں سے آگ بجھانے کی مناظر۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے جہاں ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے وہیں بڑی تعداد میں گاڑیاں ...
13/01/2025

امریکی شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے جہاں ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے وہیں بڑی تعداد میں گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہو چکی ہیں۔ حکام کی جانب سے جلنے والی گاڑیوں کے اعداد و شمار تو جاری نہیں کیے گئے۔ البتہ کئی گھروں کے باہر اور پارکنگ کے لیے مخصوص مقامات پر جلی ہوئی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔ آتش زدگی کے سبب اب تک 24 افراد کے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 16 افراد لاپتا بھی ہیں جب کہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

12/01/2025

لاس اینجلس میں آگ بجھانے کی سائنسی ایجادات کی تمام تر کوششیں ناکام۔
آگ کے آس پاس اذان دینے کے لئے مسلمانوں کو طلب کرلیا گیا،،ـ

11/01/2025

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ایک بڑا ہوائی جہاز پانی بھر کر اُڑتے ہی گر کر تباہ اور جل کر راکھ ہو گیا، پانی سے بھرا جہاز 5 سیکنڈ میں گر کر تباہ ہوگیا

11/01/2025

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چار روز قبل لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ اب تک ہزاروں ایکڑ رقبہ جل چکا ہے جب کہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق کم از کم 11 افراد ہلاک اور 10 ہزار مکانات و عمارتیں جل چکی ہیں۔

آگ سے متاثرہ علاقوں میں صفائی کے عمل کے دوران بھی مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔ آگ کے باعث ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے۔

متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا ...
11/01/2025

متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا جا رہا ہے۔ چار روز قبل لگنے والی آگ پر اب بھی قابو پانے کی کوشش جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی شہر لوس اینجلس کی چند تصاویر
10/01/2025

امریکی شہر لوس اینجلس کی چند تصاویر

10/01/2025

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تیزی سے رہائشی مکانات کو جلا کر راکھ کر رہی ہے

Adres

America

Website

Meldingen

Wees de eerste die het weet en laat ons u een e-mail sturen wanneer Urdu Independent nieuws en promoties plaatst. Uw e-mailadres wordt niet voor andere doeleinden gebruikt en u kunt zich op elk gewenst moment afmelden.

Video's

Delen