Apna Japan Network

Apna Japan Network اپنا جاپان ۔ جاپان میں پاکستان کمیونٹی کا ترجمان جریدہ

سوشی – جاپان کا مشہور اور روایتی کھاناسوشی جاپان کا ایک روایتی اور عالمی سطح پر مشہور کھانا ہے جو تازہ سمندری غذا، چاول،...
15/03/2025

سوشی – جاپان کا مشہور اور روایتی کھانا

سوشی جاپان کا ایک روایتی اور عالمی سطح پر مشہور کھانا ہے جو تازہ سمندری غذا، چاول، اور دیگر اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف جاپانی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے بلکہ دنیا بھر میں اسے خاص پسند کیا جاتا ہے۔

سوشی کی تاریخ

سوشی کی تاریخ تقریباً 2000 سال پرانی ہے۔ اس کی جڑیں جنوب مشرقی ایشیا سے جڑی ہوئی ہیں، جہاں مچھلی کو محفوظ کرنے کے لیے چاول اور نمک کا استعمال کیا جاتا تھا۔ وقت کے ساتھ جاپان میں اس تکنیک کو بہتر بنایا گیا اور ایدو دور (17ویں صدی) میں وہ سوشی وجود میں آئی جو آج ہم کھاتے ہیں۔

سوشی کے اہم اجزاء

سوشی مختلف اقسام میں تیار کی جاتی ہے، لیکن اس کے بنیادی اجزاء درج ذیل ہیں:
✔ سوشی چاول (vinegared rice) – یہ چاول سرکہ، چینی اور نمک کے ساتھ تیار کیے جاتے ہیں۔
✔ کچی یا پکی مچھلی – سامن (Salmon)، ٹونا (Tuna) اور جھینگے سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔
✔ نوری (سمندری گھاس) – یہ پتلی چادریں چاول اور دیگر اجزاء کو لپیٹنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
✔ سویا سوس، وازابی اور ادرک – ذائقہ بڑھانے کے لیے یہ سوشی کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔

سوشی کی اقسام

سوشی کی کئی اقسام ہیں، جن میں سے چند مشہور درج ذیل ہیں:

1️⃣ نِگری (Nigiri) – ایک ہاتھ سے بنائی گئی سوشی جس میں چاول کے اوپر ایک ٹکڑا مچھلی رکھا جاتا ہے۔
2️⃣ ماکی (Maki) – نوری میں لپٹی ہوئی سوشی رول جس میں چاول اور دیگر اجزاء ہوتے ہیں۔
3️⃣ اوشی سوشی (Oshi Sushi) – چاول اور مچھلی کو دباکر مستطیل شکل میں تیار کی جاتی ہے۔
4️⃣ تیماکی (Temaki) – ہاتھ سے بنی کون شکل کی سوشی، جو کھانے میں آسان اور مزیدار ہوتی ہے۔
5️⃣ ساشی می (Sashimi) – بغیر چاول کے صرف کچی مچھلی کے ٹکڑے، جو سادہ مگر لذیذ ہوتے ہیں۔

سوشی کھانے کا طریقہ
• سوشی عام طور پر چوپ اسٹکس سے کھائی جاتی ہے، لیکن کچھ لوگ ہاتھ سے کھانا بھی پسند کرتے ہیں۔
• ہر سوشی کے ٹکڑے کو سویا سوس میں ڈپ کر کے کھایا جاتا ہے، لیکن زیادہ سوس ڈالنے سے اصل ذائقہ متاثر ہو سکتا ہے۔
• وازابی کو اعتدال میں استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ بہت تیز ہوتا ہے۔
• کھانے کے دوران ادرک کے ٹکڑے (Gari) چبانے سے ذائقہ صاف ہوتا ہے تاکہ اگلی سوشی کا ذائقہ بہتر محسوس ہو۔

سوشی دنیا بھر میں مقبول کیوں ہے؟

✅ صحت بخش – سوشی میں پروٹین، اومیگا-3 فیٹی ایسڈ اور وٹامنز بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
✅ ہلکی اور متوازن غذا – یہ زیادہ چکنائی اور کیلوریز سے پاک ہوتی ہے، جس کی وجہ سے صحت مند خوراک کے طور پر پسند کی جاتی ہے۔
✅ ثقافتی ورثہ – جاپانی ثقافت میں سوشی کو انتہائی نفاست اور خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، جو اسے مزید خاص بناتا ہے۔

نتیجہ

سوشی نہ صرف جاپان کی ایک روایتی ڈش ہے بلکہ یہ ایک آرٹ بھی ہے، جسے مہارت کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اگر آپ جاپانی کھانوں کے شوقین ہیں تو سوشی ضرور آزمائیں، کیونکہ یہ صحت بخش، لذیذ اور غذائیت سے بھرپور ہے!

کیا آپ نے کبھی سوشی کھائی ہے؟ اگر ہاں، تو کون سی قسم آپ کو سب سے زیادہ پسند آئی؟ 🍣

07/03/2025
دی پنجاب امپاورمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبلٹیز رولز 2024 کی منظوری کے ساتھ ہی صوبہ پنجاب نے پاکستان میں دیگر صوبوں سےپہلے رولز...
31/01/2025

دی پنجاب امپاورمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبلٹیز رولز 2024 کی منظوری کے ساتھ ہی صوبہ پنجاب نے پاکستان میں دیگر صوبوں سےپہلے رولز بنا کر 2022 کا قانون عملی طور پر ایکٹیو کر لیا ہے جس کیلئے کلیدی کردار ڈی جی سوشل ویلفئیر خواجہ محمد اسکندر ذیشان اور سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے قانونی مشیر طاہر پرویز ملک اور ان کی ٹیم کا رہا۔
پنجاب حکومت نے ایک روز پہلے معذور افراد کے حقوق کیلئے بنائی گئی کونسل کو مکمل طور پر ایکٹو کرتے ہوئے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز رولز 2024 کی منظوری اور گزٹ نوٹیفائی کر دیا ہے۔
پنجاب امپاورمنٹ آف پرسنز وِد ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2022 کو 19 دسمبر 2022 کو نافذ کیا گیا تھا تاکہ معذور افراد (PWDs) کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کے آئین اور اقوام متحدہ کے حقوق کے کنونشن(UNCRPD) کے مطابق معاشرے میں ان کی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت 28 رکنی سی آر پی ڈی کی قیادت پنجاب کے وزیر سوشل ویلفئیر و بیت المال کے پاس ہے جنہوں نے سی آر پی ڈی ڈائریکٹر مزمل یار اور ان کے سارے اسٹاف کو خصوصی طور پر سراہا۔
معذور افراد کے لئے کام کرنیوالے طاہر پرویز ملک جو سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں نے ساکورہ وہیل چئیر پراجیکٹ جاپان کے صدر برائے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز اور پریزیڈنٹ مائل اسٹون پاکستان شفیق الرحمن اور نائب صدر ساکورہ وہیل چئیر پراجیکٹ حبیب الرحمن کے ہمراہ مدینہ میں روضہ رسول ص کے چابی بردار شیخ نوری محمد احمد علی ، جو خود بھی وہیل چئیر استعمال کرتے ہیں ، سے ملاقات کی اور خود کو حرم شریف کے خادم اعلی کی خدمت کرنے کی اجازت لی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک مخصوص ڈیزائن کی حامل "حرم وہیل چئیر" پر کام ہو گا اور طاہر پرویز ملک نے کہا کہ مکہ و مدینہ میں استعمال ہونے والی وہیل چئیرز آگے چلنے والے حاجیوں کے پاؤں کو چوٹ لگاتی ہیں اور جو وہیل چیئرز وہ جاپان کے تعاون سے تیار کرائیں گے وہ آرام دہ ہونگی اور کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گی ۔ طاہر پرویز ملک نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کی خدمت کے لئے کردار ادا کرنا انکے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

پاکستان ایمبیسی ٹوکیو کی اطلاع کے مطابق گفٹ سکیم کے تحت پاکستان میں کار بھیجنے کے لئے اوورسیز پاکستانی مندرجہ ذیل ہدایات...
26/09/2024

پاکستان ایمبیسی ٹوکیو کی اطلاع کے مطابق

گفٹ سکیم کے تحت پاکستان میں کار بھیجنے کے لئے اوورسیز پاکستانی مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

یہ پروگرام صبح 9بجے شروع ہوکر 1 بجے تک جاری رہے گا۔دعا کے بعد نماز ظہر 1:30 پر ادا کی جائے گی۔بعد ازاں طعام ہوگا
21/09/2024

یہ پروگرام صبح 9بجے شروع ہوکر 1 بجے تک جاری رہے گا۔دعا کے بعد نماز ظہر 1:30 پر ادا کی جائے گی۔بعد ازاں طعام ہوگا

15/09/2024



وہ دانائے سُبل، ختم الرُّسل، مولائے کُلؐ جس نے
غُبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادیِ سینا

تشریح:
آپ ﷺ ہی اُس صراطِ مستقیم سے واقف ہیں جو اللّٰہ ﷻ تک پہنچا سکتا ہے اور آپ ﷺ ہی کی ذات والا صفات ہے جس پر اس دنیا میں آنے والے انبیاء اور پیغمبروں کا سلسلہ ختم ہوا یعنی آپ ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔ آپ ﷺ ساری کائنات کے آقا اور سردار ہیں۔ آپ ﷺ ہی کی ذاتِ پاک ہے جو راستے کی گرد کو بھی کوہ طور کی تجلیات میں ڈھالنے کی قدرت رکھتی ہے۔

نگاہِ عشق و مستی میں وہی اوّل، وہی آخر
وہی قُرآں، وہی فُرقاں، وہی یٰسیں، وہی طٰہٰ

تشریح:
اگر عشق و مستی کی نگاہ سے دیکھا جائے تو آپ ﷺ کی ذاتِ پاک اول بھی ہے اور آخر بھی۔
اول تو اس طرح کہ دنیا و آخرت ہر جگہ سب سے اول ہی ہیں۔ سب سے پہلے آپ ﷺ کا نور پیدا ہوا جیسا کہ فرمایا "اَوَّلُ مَا خَلَقَ اللّٰہ نُوࣿرِیࣿ"۔ سب سے پہلے نبوت آپ ﷺ کو عطا ہوئی خود فرماتے ہیں "کُنࣿتُ نَبِیًّا وَّ اٰدَمُ بَیࣿنَ الطِّیࣿنِ والࣿمَاء" ہم اس وقت نبی تھے جب حضرت آدم اپنی آب و گل میں جلوہ گر تھے۔ میثاق کے دن اَلَسࣿتُ بِرَبِّکُمࣿ کے جواب میں سب سے پہلے بلیٰ فرمانے والے حضور ﷺ ہی ہیں۔ بروز قیامت سب سے پہلے آپ ﷺ کی قبرِ انور کھولی جائے گی۔ بروز قیامت اول حضور ﷺ کو سجدہ کا حکم ملے گا۔ سب سے پہلے حضور ﷺ شفاعت فرمائیں گے۔ اور شفاعت کا دروازہ حضور ﷺ ہی کے دست اقدس پر کھلے گا۔ اول حضور ﷺ ہی جنت کا دروازہ کھلوائیں گے۔ اول حضور ﷺ ہی جنت میں تشریف فرما ہوں گے بعد میں تمام انبیاء۔ پہلے حضور ﷺ ہی کی امت جنت میں جائے گی بعد میں باقی امتیں، غرضیکہ ہر جگہ اولیت کا سہرا ان ہی کے سر پر ہے۔
اس قدر اولیت کے باوجود پھر آپ ﷺ آخر بھی ہیں۔ سب سے آخر حضور ﷺ کا ظہور ہوا خاتم النبین آپ ہی کا لقب ہوا۔ سب سے آخر حضور ﷺ ہی کو کتاب ملی۔ سب سے آخر حضور ﷺ ہی کا دین آیا۔ سب سے آخر دن قیامت تک حضور ﷺ ہی کا دین رکھا گیا ہے۔
آپ ﷺ کا قلبِ مطہر مہبطِ وحی ہے، اس لیے آپ ﷺ قرآن (باطنی) بھی ہیں۔ آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ قرآن کی عملی تفسیر ہے۔ چنانچہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں "کَانَ خُلقہُ القران" یعنی آپ ﷺ کو اگر سیرت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو آپ ﷺ مجسم قرآن ہیں۔
آپ ﷺ کی ذات مبارک چونکہ معیار حق و باطل ہے اس لیے آپ ﷺ کو فرقان بھی کہہ سکتے ہیں یعنی حق اور باطل کے درمیان امتیاز کرنے والا۔ اور قرآن میں اللّٰہ ﷻ نے آپ ﷺ کو "یٰسین" اور "طٰہ" کے مقدس القاب سے بھی نوازا ہے۔

حوالہ:
کلام: علامہ محمد اقبال
کتاب: بالِ جبریل ( غزلیات حصہ دوم)
غزل نمبر ۱
تیسرا حصہ

شرح پیشکش: ملک محمد عارف بارا

جاپان میں میلاد النبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مرکزی پروگراموں کے پوسٹرز کے مطابق اہل اسلام ان پروگراموں میں شرکت یقین...
11/09/2024

جاپان میں میلاد النبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مرکزی پروگراموں کے پوسٹرز کے مطابق اہل اسلام ان پروگراموں میں شرکت یقینی بنا کر اپنے ایمان کو افروز کریں۔

جبکہ ٹوکیو میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 37 واں سالانہ جلوس اتوار 22 ستمبر سہ پہر ٹوکیو ٹاور سے شروع ہو گا۔

08/09/2024

Mumtaz Hussain
We will be delighted to upload posts of you send us. And encourage other member who wish to post their experience or stories.

We strictly avoid ports regarding immigration or visa services. Thanks 🙏 for appreciation and keep with us. Admin

اپنا جاپان نیٹ ورک کے معزز ممبران اور عالم اسلام کو ماہ ربیع الاول مبارک ہو۔
05/09/2024

اپنا جاپان نیٹ ورک کے معزز ممبران اور عالم اسلام کو ماہ ربیع الاول مبارک ہو۔

05/09/2024

住所

Shibuya-ku, Tokyo

ウェブサイト

アラート

Apna Japan Networkがニュースとプロモを投稿した時に最初に知って当社にメールを送信する最初の人になりましょう。あなたのメールアドレスはその他の目的には使用されず、いつでもサブスクリプションを解除することができます。

事業に問い合わせをする

Apna Japan Networkにメッセージを送信:

ビデオ

共有する

カテゴリー