𝐏𝐀𝐊 𝐈𝐓𝐀𝐋𝐘 𝐍𝐄𝐖𝐒

𝐏𝐀𝐊 𝐈𝐓𝐀𝐋𝐘 𝐍𝐄𝐖𝐒 ہم اپنے فیسبک پیج پر ویلکم کہتے ہیں خبروں اور انفارمیشن کے لیے ہمارا پیج لائک اور شیئر کریں شکریہ

01/01/2025

Capracotta Isernia Molise(Italy). ❄️☃️اٹلی کے کچھ علاقے شدید ٹھنڈ اور برف باری کے لپیٹ میں۔
27/12/2024

Capracotta Isernia Molise(Italy). ❄️☃️
اٹلی کے کچھ علاقے شدید ٹھنڈ اور برف باری کے لپیٹ میں۔

15/12/2024
01/12/2024

تفصیلات کے مطابق اِس کے بھائی کے پاس اٹلی کے ڈاکومنٹ تھے اور یہ شخص اپنے بھائی کے ڈاکومنٹ پر اٹلی جانے کی کوشش کرتے ہوئے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔

25/11/2024

اٹلی پلٹ زارا سگی خالہ کے ہاتھوں ماری گئیباپ دو دن سے بیٹی کے نمبر پر ڈسکہ کے نواحی گاؤں کال کر رہا تھا مگر نمبر بند تھا...
16/11/2024

اٹلی پلٹ زارا سگی خالہ کے ہاتھوں ماری گئی

باپ دو دن سے بیٹی کے نمبر پر ڈسکہ کے نواحی گاؤں کال کر رہا تھا مگر نمبر بند تھا ، وہ گھبرا کر بیٹی کے سسرال چلا آیا اور پوچھا زارا کہاں ہے ؟ فون کیوں بند ہے اس کا ، جبکہ زارا کا دو سال کا بیٹا گھر میں موجود تھا ، ساس اور نندوں نے بتایا دو دن پہلے رات کو کسی آشنا کے ساتھ بھاگ گئی ، موبائل بھی ساتھ لے گئی ۔ ہم تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ، خاموشی سے تلاش کررہے ہیں ۔۔۔
باپ کو یقین نہ آیا ، چار سال پہلے اس نے بہت چاؤ سے اس کا رشتہ اس کی خالہ صغری کے بیٹے قدیر سے کیا ، اور وہ دونوں بہت خوش تھے ، ہاں سگی خالہ اس سے اکثر نالاں رہتی تھی مگر وہ پھر بھی بیٹی کو نباہ اور صبر کی تلقین کرتا رہا ۔ اس نے تلاش گمشدگی کے لیے پولیس کی مدد لی ، پولیس نے سسرالیوں کے بیان لیے ، زارا کی ساس اور نندوں کو شامل تفتیش کیا گیا ، ہر ایک کے بیان میں تضاد موجود تھا ، جس پر پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ زارا بھاگی نہیں بلکہ 11 نومبر کی رات انہوں اس کو مار کر پھینک دیا تھا۔ اور اس کے شوہر کو بھی یہی بتایا کہ وہ کسی سے رابطے میں تھی اور گھر سے نکل گئی ، جبکہ زارا سات ماہ کی حاملہ تھی ، اس کے ساتھ ننھی جان بھی ماری گئی ۔

جھگڑا کیا تھا؟ وہی ساس بہو کی ازلی چپقلش اور نند بھابی کا بیر ۔۔۔ زارا کی پانچ نندیں تھیں اور قدیر ان کا اکلوتا بھائی ۔۔ اور انہوں نے خود زارا کا رشتہ مانگا اور اپنے ہاتھوں سے رخصت کرکے گھر لائیں ۔ جھگڑا پیسے کا تھا ، ان کا خیال تھا ان کا بیٹا سارا خرچ بہو کے ہاتھ رکھتا ہے جبکہ اسے سب کچھ ماں بہنوں کو دینا چاہیے ، وہ خود زارا کو دیں ۔ انہی جھگڑوں سے تنگ آ کر قدیر اسے اٹلی بھی لے گیا اور کچھ ماہ پہلے سسرال چھوڑ گیا ۔ اس بار ساس اور نندوں نے سوچا کہ زارا کو واپس ہی نہ جانے دیا جائے اور قدیر کی ساری کمائی ہمیں ملے ، پلان کے تحت لاہور سے کسی کو بلایا ، فجر سے کچھ دیر پہلے سوئی ہوئی زارا کے منہ پر تکیہ رکھ کر سانس بند کی اور موت کے حوالے کردیا ۔۔۔ اب مسئلہ لاش کا تھا کہ وہ کہاں کریں ۔۔ اور شناخت کیسے چھپائیں تو سر کو دھڑ سے الگ کرکے چولہے پر جلایا گیا تاکہ نین نقش مسخ ہوجائیں ، پھر جسم کاٹ کر دو الگ الگ بوریوں میں ڈالا ، ایک بوری نہر میں اور ایک دور جھاڑیوں میں پھینک دی ۔ پولیس نے ان کی نشان دہی پر مختلف جگہوں سے جسم کی باقیات برآمد کر لیں ۔
لوگ کہتے ہیں رشتہ اپنوں میں کریں ۔۔ اپنا مارے گا بھی تو چھاؤں میں ڈالے گا۔۔ یہاں تو چھاؤں میں بھی نہیں ڈالا گیا ۔۔۔ اور پھر اپنا ہو ۔۔ تو مارے ہی کیوں ؟؟

🚨 اٹلی، قومی ٹرانسپورٹ ہڑتال - جمعہ، 8 نومبر 🚨کل، 8 نومبر 2024 کو اٹلی میں قومی ٹرانسپورٹ کی 24 گھنٹے ہڑتال ہوگی۔ اس دور...
07/11/2024

🚨 اٹلی، قومی ٹرانسپورٹ ہڑتال - جمعہ، 8 نومبر 🚨

کل، 8 نومبر 2024 کو اٹلی میں قومی ٹرانسپورٹ کی 24 گھنٹے ہڑتال ہوگی۔ اس دوران میٹرو، بس اور ٹرام سروسز دستیاب نہیں ہوں گی اور مخصوص اوقات میں چلنے والی گاڑیوں کا کوئی شیڈول نہیں ہوگا۔

🔹 مسافروں کی صرف 30% خدمات دستیاب ہوں گی۔
🔹 بنیادی خدمات جیسے کہ اسکول بسیں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے لئے ضروری ٹرانسپورٹ، اور خصوصی ضروریات کے افراد کی مدد کے لیے کچھ خدمات جاری رہیں گی۔

براہ کرم اپنی سفری ضروریات کا پہلے سے انتظام کریں اور دوسروں کو بھی اطلاع دیں۔

#ہڑتال

04/11/2024

50 ہزار یورو ۔ اطالوی میڈیا کے مطابق  ایک مائی جی ساری زندگی اپنے پیسے اور زیوارت ایک گدے میں محفوظ کرتی رہی کل اس کے گھ...
30/10/2024

50 ہزار یورو ۔ اطالوی میڈیا کے مطابق ایک مائی جی ساری زندگی اپنے پیسے اور زیوارت ایک گدے میں محفوظ کرتی رہی کل اس کے گھر کام والی آئی اور اس میٹرس کو پرانا سمجھ کر کوڑے والوں کو دے دیا ۔۔ شام کو مائی جی کو پتہ چلا تو انہوں نے فوراً پولیس والوں کو اطلاع دی اور پولیس کوڑے کے مرکز میں جا کر ایک گھنٹہ لگا کر اسے ڈھونڈتی رہی ۔خیر مائی جی کی کمائی حلال کی تھی اس لئے وہ گدا مل گئے جس میں 50ہزار یورو کی رقم او ر زیوارت تھے ورنہ کوڑے والے اسے کسی بڑے کچرہ خانہ میں منتقل کرنے والے تھے

اطلاع برائے میلان ایمبیسی
21/10/2024

اطلاع برائے میلان ایمبیسی

پاکستان سے درج ذیل درخواست گزاروں کے پاسپورٹ موصول ہوئے ہیں۔  ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ لینے کے لیے سف...
17/10/2024

پاکستان سے درج ذیل درخواست گزاروں کے پاسپورٹ موصول ہوئے ہیں۔ ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ لینے کے لیے سفارت خانے تشریف لائیں۔

اٹلی میں عجیب و غریب حادثہ پاکستانی جانبحقجب وقت مقررہ آجائے تو موت روک لیتی ھےفیرارا(آفتاب احمد)فیرارا کے قریب ایک دل د...
01/10/2024

اٹلی میں عجیب و غریب حادثہ پاکستانی جانبحق
جب وقت مقررہ آجائے تو موت روک لیتی ھے
فیرارا(آفتاب احمد)فیرارا کے قریب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جہاں ایک 34 سالہ پاکستانی نژاد شخص اپنی گاڑی کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ فیرارا کے علاقے بوارا میں پیش آیا۔ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق، 34 سالہ شخص اپنی گاڑی میں دیہی سڑک پر سفر کر رہا تھا۔
گاڑی اچانک رک گئی، اور وہ یہ جاننے کے لیے نیچے اُترا کہ کیا مسئلہ ہے۔ اُس نے گاڑی کو جیک سے اُٹھانے کی کوشش کی، لیکن سڑک پر پکی سطح نہ ہونے کی وجہ سے زمین بیٹھ گئی اور وہ گاڑی کے نیچے آ کر کچلا گیا۔

اٹلی: مچہراتہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری زین وڑائچ کے نانا جان چودھری لیاقت ہنجرا کے ایصال ثواب کیلئے ختم شریف کا اہتما...
30/09/2024

اٹلی: مچہراتہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری زین وڑائچ کے نانا جان چودھری لیاقت ہنجرا کے ایصال ثواب کیلئے ختم شریف کا اہتمام چوہدری ندیم گجر کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور چودھری لیاقت ہنجرا کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔بعد ازاں محفل میں شریک شرکہ کے لیے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔۔۔۔

Referendum Cittadinanza 2024اٹلی میں نیشنلٹی کی درخواست جمع کرانے کے لیے 10 سال کا وقت پانچ سال کرنے کے لیے ایک عوامی ری...
23/09/2024

Referendum Cittadinanza 2024
اٹلی میں نیشنلٹی کی درخواست جمع کرانے کے لیے 10 سال کا وقت پانچ سال کرنے کے لیے ایک عوامی ریفرنڈم کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
وزارت انصاف نے اس ریفرنڈم کو اپنی ویب سائٹ پر دستخطوں کے لیے شائع کیا ہوا ہے جس کا لنک اس پوسٹ کے اخر میں اپ کو ملے گا۔
اگر 30 ستمبر تک یہ دستخط 5 لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں تو اس کے بعد گورنمنٹ پر لازم ہوگا کہ وہ پبلک ریفرنڈم کو کال کریں،
اس ریفرنڈم میں اگر اٹالین عوام تائید کرتی ہے تو پھر نیشنلٹی کے لیے وقت ابھی کے دس سالوں سے کم ہو کر پانچ سال ہو جائے گا،
اس وقت دستخطوں کے پہلے مرحلے میں ہے، جسکی مطلوبہ تعداد پانچ لاکھ کے 50 فیصد سے زیادہ دستخط ہو چکے ہیں اس کا مطلب ہے کہ اڑھائی لاکھ لوگوں نے اس ریفرنڈم کی کال کی حمایت کر دی ہے مزید اڑھائی لاکھ رہ جاتے ہیں جو اتنی بڑی تعداد نہیں، ایک ہفتہ ابھی باقی ہے، اگر ہم کوشش کریں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔
میں نے نوٹ کیا ہے کہ
اٹالین عوام اس بارے میں کافی متحرک ہے، فرینڈ کے لیے دستخط صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جن کے پاس اٹالین نیشنلٹی ہے اور ریفرنڈم میں ووٹ بھی وہی ڈال سکتے ہوں گے جن کے پاس ووٹ کا حق ہے، خاص طور پر دائیں بازو کی پارٹیاں میری اپ ہم وطنوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد ساتھ کام کرنے والے ڈرین لوگوں کو اس بارے میں متحرک کریں کہ یہ پہلا ٹارگٹ پورا ہو سکے اگر یہ ریفرنڈم کامیاب ہو جاتا ہے تو اٹلی میں بسنے والے ہم غیر ملکیوں کے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور اپنی وال پر کاپی پیسٹ کریں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچ سکے۔
ہمت مرداں مد خدا

ڈاکٹر راجہ افتخار خان پادوا

https://pnri.firmereferendum.giustizia.it/referendum/open/dettaglio-open/1100000

𝐏𝐀𝐊 𝐈𝐓𝐀𝐋𝐘 𝐍𝐄𝐖𝐒

جہاں پر انسانیت اور احساس زندہ ہوتی ہے وھاں بارڈر ایسے ہوتے ہیں ۔۔۔ بیلجیم اور نیدرلینڈز کا برائے نام بارڈر ۔۔۔۔
22/09/2024

جہاں پر انسانیت اور احساس زندہ ہوتی ہے وھاں بارڈر ایسے ہوتے ہیں ۔۔۔
بیلجیم اور نیدرلینڈز کا برائے نام بارڈر ۔۔۔۔

16/09/2024

Indirizzo

Macerata

Sito Web

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando 𝐏𝐀𝐊 𝐈𝐓𝐀𝐋𝐘 𝐍𝐄𝐖𝐒 pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Contatta L'azienda

Invia un messaggio a 𝐏𝐀𝐊 𝐈𝐓𝐀𝐋𝐘 𝐍𝐄𝐖𝐒:

Video

Condividi