Hawzah News Agency Urdu

Hawzah News Agency Urdu

حوزہ نیوز ایجنسی
(Ur.hawzahnews.com)
علماء و مراجع کرام، برصغیر ہند و پاک اور دنیا بھر میں رونما ہونے والے اہم دینی واقعات اور خبروں سے فوری آگاہی کیلئے، ہمارا گروپ جوائین کیجئے۔ یاد رہے کہ حوزه نیوز کی سائیٹ پر دینی طلبا اور علماء کرام کی ثقافتی دینی خدمات اور تبلیغی سرگرمیوں کو نشر بھی کیا جاتا ہے۔
آپ اپنی رپورٹس ہمیں اس وٹس اپ نمبرز پر بھیج سکتے ہیں۔

+989301721254

ہمیں سوشل میڈیا پر جوائن کریں
http://www.instagram.com/hawzahnews_ur www.fb.com/hawzahnews.urdu www.Twitter.com/hawzahnews_ur

حوزہ/ روزانہ کی خبریں تصاویر کے آئینے میں
25/12/2024

حوزہ/ روزانہ کی خبریں تصاویر کے آئینے میں

25/12/2024

حوزہ نیوز ایجنسی کی خبریں ایک نظر میں (تاریخ: 25 دسمبر 2024)

آیت اللہ مدرسی:حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات بشریت کے لیے ایک عظیم نعمت اور ہر انقلابی کے لیے نمونہ عمل ہےحوزہ نیوز ایجنسی ...
25/12/2024

آیت اللہ مدرسی:

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات بشریت کے لیے ایک عظیم نعمت اور ہر انقلابی کے لیے نمونہ عمل ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مدرسی نے ولادت حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان، ایک صالح معاشرہ اور امت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان عناصر کے خلاف جدوجہد کی جائے جو بچوں اور معصوموں کے قتل اور انسانی فطرت کو بگاڑنے پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں جاری جنگیں، تباہ کاریاں اور انحرافات اس وجہ سے ہیں کہ لوگ خدا پر ایمان اور نبوی تعلیمات سے دور ہو چکے ہیں۔ خاندان نبوی کے نقش قدم پر چلنے سے ان مسائل کا حل ممکن ہے۔

آیت اللہ مدرسی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی ذات بشریت کے لیے ایک عظیم نعمت ہے، کیونکہ وہ رسالت کے تسلسل کی علامت ہیں۔ قرآن کریم نے رسول اکرم (ص) کو "رحمت للعالمین" قرار دیا ہے، اور اسی طرح حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کو بھی اسلام کی مکمل معرفت کے ساتھ پہچاننا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو تربیت کے ذریعے صالح مرد اور خواتین کی پرورش کی جا سکتی ہے، جو معاشرتی حقیقت کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آیت اللہ مدرسی نے کہا کہ لڑکیوں کو صرف تعلیمی ڈگری حاصل کرنے یا شادی کے بارے میں سوچنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ انہیں حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی طرح مثالی ماں بننے کے بارے میں بھی غور کرنا چاہیے۔ یہ ذمہ داری والدین اور خاندان کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صالح اور قابل ماؤں کی تربیت یافتہ نسل ہمیں آج کے سنگین چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے۔

آیت اللہ مدرسی نے دنیا بھر میں بے گناہوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو "وحشیانہ دنیا" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں تقریباً 45,000 افراد کی قربانی دی جاتی ہے تاکہ کوئی ایک شخص حکومت حاصل کر سکے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) ہر مجاہد اور انقلابی کے لیے ہمیشہ سے نمونہ عمل رہی ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا ظہور نہیں ہوتا۔ اس وقت لوگ حضرت صدیقہ طاہرہ (سلام اللہ علیہا) کی حقیقی عظمت کو جان سکیں گے۔

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی "حشد الشعبی" کے انحلال کی مخالفتحوزہ/ لبنانی اخبار "الاخبار" کی رپورٹ کے مطابق بعض حلقوں نے ...
25/12/2024

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی "حشد الشعبی" کے انحلال کی مخالفت

حوزہ/ لبنانی اخبار "الاخبار" کی رپورٹ کے مطابق بعض حلقوں نے آیت اللہ سید علی سیستانی سے درخواست کی ہے کہ وہ الحشد الشعبی عراق کے انحلال کے لیے فتویٰ جاری کریں لیکن نجف اشرف کے اس شیعہ مرجع تقلید نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی اخبار "الاخبار" نے بغیر کسی کا نام لئے ایک عراقی ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ عراقی حکومت کو متعدد بار بین الاقوامی اور علاقائی قوتوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں الحشد الشعبی کے انحلال اور عراقی مقاومتی گروہوں کے اسلحہ کو حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایک دوسرے عراقی ذریعے نے "الاخبار" کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے عراق "محمد الحسان" نے دو بار نجف اشرف کا دورہ کیا تاکہ آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کریں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد آیت اللہ سیستانی سے الحشد الشعبی کے انحلال یا اسے دیگر سیکیورٹی وزارتوں میں ضم کرنے کے لیے فتویٰ طلب کرنا تھا، کیونکہ یہ تنظیم خود آیت اللہ سیستانی کے فتوے کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی۔

عراقی حکومت کے قریبی پہلے عراقی ذریعہ نے الاخبار سے گفتگو کے دوران کہا: الحشد الشعبی کو منحل کرنے کا معاملہ دراصل ایک مغربی خواہش ہے۔ یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور خاص طور پر یہ مسئلہ امریکہ کی طرف سے اٹھایا گیا جو ہمیشہ عراقی گروہوں (مقاومتی گروہوں) کے خلاف عدم اطمینان کا اظہار تھا۔

رپورٹ کے مطابق پہلی ملاقات میں آیت اللہ سیستانی نے محمد الحسان کو ملاقات کا موقع دیا اور عراق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم ایک ماہ بعد ہونے والی دوسری ملاقات میں آیت اللہ سیستانی نے اس سے خود ملاقات سے انکار کر دیا اور اپنے بیٹے سید محمد رضا کو اس سے ملاقات کے لیے بھیجا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے عراق نے آیت اللہ سیستانی سے پہلی ملاقات میں الحشد الشعبی کو منحل کرنے کی درخواست کی جو اس شیعہ مرجع تقلید نے ردّ کر دی اور پھر دوسری ملاقات میں آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ کے نمائندے سے خود نہ ملنا اور اپنے بیٹے کو بھیجنا اس بات کی واضح علامت ہے کہ وہ الحشد الشعبی کے انحلال کے مطالبے سے متفق نہیں ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔

حوزہ  /روزانہ کی خبریں تصاویر کے آئینے میں۔
22/12/2024

حوزہ /روزانہ کی خبریں تصاویر کے آئینے میں۔

ویڈیو/ حوزہ نیوز ایجنسی کی خبریں ایک نظر میں (تاریخ: 12 دسمبر 2024)
12/12/2024

ویڈیو/ حوزہ نیوز ایجنسی کی خبریں ایک نظر میں (تاریخ: 12 دسمبر 2024)

12/12/2024
12/12/2024

حوزہ نیوز ایجنسی کی خبریں ایک نظر میں (تاریخ: 11 دسمبر 2024)

حوزہ نیوز ایجنسی کی خبریں ایک نظر میں (تاریخ: 09 دسمبر 2024)
09/12/2024

حوزہ نیوز ایجنسی کی خبریں ایک نظر میں (تاریخ: 09 دسمبر 2024)

📸تصاویر/ ہزاروں بسیجیوں کی رہبرِ انقلاب سے ملاقات
26/11/2024

📸تصاویر/ ہزاروں بسیجیوں کی رہبرِ انقلاب سے ملاقات

حوزہ/ بسیج کی تشکیل کے سالگرہ کے موقع پر، ملک بھر سے ہزاروں بسیجیوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ رہبرِ انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

Address

Qom

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hawzah News Agency Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hawzah News Agency Urdu:

Videos

Share