Khan Mushtaq official

  • Home
  • Khan Mushtaq official
الف اللّٰہ دل رتّا میرا۔''ب''دی خبر نہ کائی۔''ب'' پڑھدیاں مینوں سمجھ نہ آوےلذت الف دی آئی.''ع'' تے''غ'' نوں سمجھ نہ جانا...
03/02/2025

الف اللّٰہ دل رتّا میرا۔''ب''دی خبر نہ کائی۔''ب'' پڑھدیاں مینوں سمجھ نہ آوےلذت الف دی آئی.''ع'' تے''غ'' نوں سمجھ نہ جاناں گل الف سمجھائی..بُلھیا قول الف دے پورےدل دی کرن صفائی۔
الف اللّٰہ سے میرا دل لال رنگ ہوا ہے مجھے 'ب' یعنی بیگانے کی خبر نہیں۔۔ 'ب' کو کیا سمجھوں جب میں الف میں ہی مست ہوں۔۔۔۔۔ 'ع' یعنی عین یا حاضر اور 'غ' یعنی غائب میں مجھے فرق سمجھ نہ آیا وہ 'الف' نے سمجھایا۔۔۔ اے بلھے شاہ وہی لوگ الف کو پا سکے جو دل کو صاف کر گئے نفس سے، حسد، بغض اور تکبر سے۔۔۔

*بابا بلھے شاہ رحمتہ اللّہ علیہ*

جب دیر ہو جائے تب پچھتاوے کے بادل اس تلخ حقیقت کا ادراک کرواتے ہیں، جس کا ہر انسان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار تو...
30/01/2025

جب دیر ہو جائے تب پچھتاوے کے بادل اس تلخ حقیقت کا ادراک کرواتے ہیں، جس کا ہر انسان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار تو سامنا کرنا ہی پڑتا ہے۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جو ہمیں اپنی قیمتی نعمتوں اور رشتوں کی قدر نہ کرنے پر ملامت کرتا ہے۔

جب تک ہمارے پاس کوئی چیز ہوتی ہے، ہم اس کی اہمیت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ہماری توجہ ہمیشہ اس چیز پر ہوتی ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے۔ لیکن جب وہ چیز ہمارے ہاتھ سے نکل جاتی ہے، تب ہمیں اس کی قدر کا احساس ہوتا ہے۔ یہ احساس اتنا شدید ہوتا ہے کہ ہم خود کو کوسنے لگتے ہیں۔

یاد رکھیں زندگی ایک تحفہ ہے اور ہمیں اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔ ہمیں اپنی زندگی میں آنے والے ہر لمحے کی قدر کرنی چاہیے اور اسے یادگار بنانا چاہیے۔ ہمیں اس بات کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے کہ جب ہم کسی چیز کو کھو دیتے ہیں تو اسے دوبارہ حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔!!!

30/01/2025

ضد انسان کو بے سکون کر دیتی ہے۔ ضد کرکے آپ کسی کی غلطی کی سزا اپنے آپ کو دیتے ہیں۔ بڑا دل کیجیے لوگوں کی غلطیوں کو معاف کرنا سیکھیں ۔!!!!

بعض لوگوں کے پاس بے پناہ الفاظ اور خیالات کا ذخیرہ ہوتا ہے پھر بھی وہ خاموش ہی رہتے ہیں کیونکہ ان کو بحث کرنا نہیں آتا، ...
28/01/2025

بعض لوگوں کے پاس بے پناہ الفاظ اور خیالات کا ذخیرہ ہوتا ہے پھر بھی وہ خاموش ہی رہتے ہیں کیونکہ ان کو بحث کرنا نہیں آتا، وہ ہر درد کا جواب خاموش مسکراہٹ اور معمولی آنسوؤں سے دیتے ہیں، وہ بظاہر خوش نظر آتے ہیں لیکن وہ زندگی سے لڑ رہے ہوتے ہیں وہ ان رویوں سے لڑ رہے ہوتے ہیں جو ناقابل بیان ہوتے ہیں.! ♥️

28/01/2025

ہم انسان بھی کتنے عجیب و غریب ہیں کہ ڈھونڈنے کو ہم رشتوں میں مخلصیاں ڈھونڈتے ہیں اور بات نبھانے کی آ جائے تو تھکان کا کہہ کر چھوڑ دیتے ہیں ، ہر کسی کو خون سے بھی بڑھ کر مخلص و صاف و شفاف رشتے چاہیئں لیکن اعلیٰ ظرفی کا کوئی مظاہرہ کرنے کو تیار ہی نہیں ، سوشل میڈیا کا دور ہے کہ یہاں ہلکی سی ہلکی بات پر بلاک آپشن آن ہو جاتے ہیں اور پھر توقعات رکھتے ہیں کہ خونی رشتوں میں احساس و مٹھاس ملے چاہے کوئی اپنا ہے یا نہیں ، مگر ظرف تو یہ ہونا چاہیئے کہ کسی سے غصہ و ناراضگی لاکھ سہی مگر پہل کرنے میں ہرگز کنجوسی نہیں کرنی چاہیئے بلکہ پہلی کر کے رشتے کو بچا لیا کریں.!!!

"غربت: ایک تلخ حقیقت اور پوری انسانیت کا المیہ"لوگ آپ کے حالات سے ہاتھ ملاتے ہیں، آپ سے نہیں۔ یہ زندگی کی ایک تلخ حقیقت ...
28/01/2025

"غربت:
ایک تلخ حقیقت
اور پوری انسانیت کا المیہ"
لوگ آپ کے حالات سے ہاتھ ملاتے ہیں، آپ سے نہیں۔ یہ زندگی کی ایک تلخ حقیقت ہے۔
زندگی میں ہر دکھ اور تکلیف برداشت کی جاسکتی ہے، مگر غربت ایسا بوجھ ہے جو انسان کی خودداری، عزتِ نفس، اور خوابوں کو بے دردی سے روند دیتا ہے۔ جب وسائل نہ ہوں تو دنیا کا رویہ بدل جاتا ہے۔ آپ کی بات کا وزن کم ہو جاتا ہے، اور لوگ آپ کو ایسے دیکھتے ہیں جیسے آپ میں کوئی بڑی کمی ہو۔ بے روزگاری جوانی میں ذلت و رسوائی کا دوسرا نام بن جاتی ہے، اور کبھی تو یہ لگتا ہے کہ فقر و افلاس موت سے بھی بدتر ہے۔
غربت صرف جیب کو خالی نہیں کرتی بلکہ دل و دماغ پر گہرے زخم چھوڑ جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا “عیب” بن جاتی ہے جو انسان کی تمام خوبیاں چھپا دیتی ہے۔ لوگ وسائل کے بغیر آپ کی محنت اور خلوص کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے، اور یہ دنیا کی بے رحمی کو ظاہر کرتا ہے۔
کیا واقعی انسان کی قدر صرف اس کی دولت سے کی جاتی ہے؟ کیا عزت اور خودداری صرف پیسے کی محتاج ہے؟ یا یہ ہم ہیں جنہوں نے اپنی اقدار کو دولت کے پیمانے پر تولنا شروع کردیا ہے؟ یہ ایسے سوالات ہیں جو دل کو جھنجھوڑ دیتے ہیں اور ہمیں مجبور کرتے ہیں کہ اس دنیا کی حقیقت پر غور کریں۔۔۔۔۔!!!

یا توں سانوں جانوں چک لے نہیں تے دکھ جہانوں چک لے یا دھرتی توں رات مکا دے یا سورج اسمانوں چک لے مٹی نوں بس رہن دے مٹی سا...
23/01/2025

یا توں سانوں جانوں چک لے
نہیں تے دکھ جہانوں چک لے

یا دھرتی توں رات مکا دے
یا سورج اسمانوں چک لے

مٹی نوں بس رہن دے مٹی
سارا زہر انسانوں چک لے

کندھاں سبھ برابر کر دے
سارا فرق مکانوں چک لے

جیہڑے پیار دے سینے وجن
ایسے تیر کمانوں چک لے

یا اج میری سن لے ربا
یا فر حرف زبانوں چک لے

ہر وہ عورت جو غیر مرد سے دوستی لگاتی ہے اسکی حیثیت کسی رکھیل سے کم نہی ہوتی یہاں دوست کے روپ میں جو مرد آپکو ملتا ہے اسک...
21/01/2025

ہر وہ عورت جو غیر مرد سے دوستی لگاتی ہے اسکی حیثیت کسی رکھیل سے کم نہی ہوتی یہاں دوست کے روپ میں جو مرد آپکو ملتا ہے اسکی نظر میں آپکی کیا اوقات ہے کبھی اسے اسکے دوستوں کی محفل میں باتیں کرتے سننا اگر آپکو مرد ذات سے نفرت نہ ہوگئی تو میرا نام بدل دینا شریف آدمی جب ایک عورت کو پسند کرتا ہے تو کہتا ہے کیا آپ مجھ سے نکاح کریں گی لیکن بیغیرت آدمی کو اگر آپ پسند آتی ہیں تو وہ آپ سے کہے گا کیا آپ مجھ سے دوستی کریں گی یہیں سے آپکو پتا چل جانا چاہئے کہ عزت دینے والا کون ہے اور عزت اتارنے والا کون ہے...؟؟؟

لیکن قصور سارا مردوں کا بھی نہی ہے آپ بھی برابر کی شریک ہوتی ہیں مرد نے کہا دوستی کروگی اور آپ نے کرلی اب کل کو کچھ بھی غلط ہوگا آپ کہوگی سارا قصور مرد کا ہے لیکن اپنی غلطی نہی دیکھوگی کہ جب اس نے دوستی کی دعوت دی تھی تو میں اسے انکار بھی کرسکتی تھی اگر عورت کو دوستی کی دعوت دینے والا مرد بیغیرت ہے تو بے حیاء وہ عورت بھی ہے جو اس دعوت کو قبول کرلیتی ہے...!

باغ بہاراں تے گلزاراں بن یاراں کس کاری .,یار ملے دکھ جان حاضر شکر کراں لکھ واری .,
15/01/2025

باغ بہاراں تے گلزاراں بن یاراں کس کاری .,
یار ملے دکھ جان حاضر شکر کراں لکھ واری .,

Address

Lala Chowk

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khan Mushtaq official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khan Mushtaq official:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share