21/09/2024
ایک دفعہ ایک بزرگ آدمی کی آنکھوں کا آپریشن ہوا.. ڈاکٹر نے احتیاطاور پرہیز بتائے.. اور ساتھ میں یہ بھی کہا کے اگلے معائنہ تک نماز میںجھکنے سے پرہیز کریں یا پھر اشارے سے نماز پڑھ لیں.. گھر آجانے کے بعد اس بزرگ نے کھانا پینا کم کر دیا اسکے گھر والوں کوپریشانی ہونے لگی. انہوں نے دوبارہ ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس نے کہا کہہو سکتا ہے روٹی یا کھانا کھاتے وقت آنکھوں میں درد ہوتا ہو اس لیئےنہ کھارہے ہوں۔
..ایک دو دن تک گھر والوں نے دیکھا مگر بزرگ کے کھانے میں کوئی تبدیلی نہ ہوئیں کچھ دنوں بعد انہوں نے بزرگ سے پوچھ لیا کہ آپ کھانا کیوں نہیں کھارہے..؟
ڈاکٹر نے تو سجدہ کرنے سے منع کیا تھا نہ کہ کھانا کھانے سے
تو بزرگ نے جواب دیا کے " جس کو سجدہ نہیں کر سکتا۔ اس کا رزقکھاتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے۔....