JK Legal Care

JK Legal Care JK Legal Care is a new venture launched by a lawyer of High Court of J&K and Ladakh.
(1)

09/04/2024

Can a major son claim the maintenance from his father if he pursuing his Education under Section 125 Cr.PC.
....

جموں وکشمیر ریزرویشن رولز 2005میں ترامیم ،ایس او176جارینئے 4درج فہرست قبائل کو اعلیحدہ10فیصدکوٹہ، او بی سی زمرہ میں41برا...
16/03/2024

جموں وکشمیر ریزرویشن رولز 2005میں ترامیم ،ایس او176جاری
نئے 4درج فہرست قبائل کو اعلیحدہ10فیصدکوٹہ، او بی سی زمرہ میں41برادریاں شامل ،ریزرویشن کی مجموعی شرح60فیصدہوگئی
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//یوٹی انتظامیہ نے جموں وکشمیر ریزرویشن رولز2005میں ترامیم کر کے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے ٹھیک چند گھنٹے قبل نیا ایس او جاری کر دیا۔اس کے ساتھ ہی اب اقتصادی طور کمزور طبقہ جاتEWSسمیت ریزرویشن کی مجموعی شرح جموں وکشمیر میں60فیصد ہوگئی ہے۔16مارچ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل اجلاس میں نئے ریزرویشن رولز کو منظوری دی گئی تھی۔ آئین (جموں وکشمیر)شیڈولڈ ٹرائب آرڈر(ترمیمی)قانون 2024کے تحت گذشتہ ماہ پارلیمنٹ کی طرف سے جن 4قبائل(پہاڑی نسلی گروپ، گڈا برہمن، کولی اور پاڈری ٹرائب) کو ایس ٹی زمرہ میں شامل کیاگیا تھا، کو اعلیحدہ سے 10فیصد ریزرویشن کوٹہ دیاگیاہے۔ پی ایس پی 4فیصد کوٹہ اب ختم کر دیاگیا ہے جوکہ ایس او127/2020کے تحت مل رہاتھا۔ او بی سی طبقہ جات کو 8فیصد ریزرویشن دی گئی ہے جنہیں پہلے سوشل کاسٹ (ایس سی)زمرہ میں 4فیصد ریزرویشن حاصل تھی۔ آر بی ے، اے ایل سی /آئی بھی کوٹہ کی سابقہ پوزیشن ہی برقرار رکھی گئی ہے۔مورخہ 16مارچ2024کو جاری ایس او 176/2024کے تحت ریزرویشن رولز2005کے رول 4میں ترمیم کرتے ہوئے ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ میں ایس سی کو آٹھ فیصد، شیڈیول ٹرائب کو 20فیصد(دس /دس فیصد الگ الگ کوٹہ) ، او بی سی کو8فیصد، اے ایل سی/آئی بی کو چار فیصد اور آر بی اے کو10فیصد ریزرویشن ہے۔ای ڈبلیو ایس کو10فیصد کے علاوہ ایکس سروس مین کو 6فیصد اور جسمانی طور معذور افراد کو 4فیصد ہاری زینٹل ریزرویشن دی گئی ہے۔جموں وکشمیر ریزرویشن رول 2005کے رول نمبر13میں بھی ترمیم کی گئی ہے، اس میں ہاری زینٹل ریزرویشن کے تحت جسمانی طور معذور افراد کو 4فیصد، ڈیفنس اہلکاروں کے بچوں کو تین فیصد، پیرا ملٹری فورسز اور یوٹی پولیس اہلکاروں کے بچوں کو ایک فیصد اور کھیل کود میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو پروفیشنل کورسز میں داخلہ کے وقت 2فیصدی ریزرویشن ملے گی۔ رول نمبر15کے تحت ایم ڈی /ایم ایس /ایم ٹیک ، انجینئرنگ ، ایگریکلچرل سائنسز وایسے ہی دیگر پی جی کورسز میں اوپن کٹاگری کو50فیصد، ایس سی کو آٹھ فیصد، ایس ٹی کو بیس فیصد(دس /دس فیصد الگ الگ کوٹہ)،آر بی اے کو 10فیصد، اے ایل سی/آئی بی کو4فیصداو بی سی کو 8فیصد اور ای ڈبلیو ایس کو10فیصدی ریزرویشن ملے گی جبکہ ہاری زینٹل ریزرویشن کے تحت ڈیفنس اہلکاروں کے بچے کوایک فیصد، پیرا ملٹری فورسز اور یوٹی پولیس کوایک فیصد، کھیل کود میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایک فیصدی ریزرویشن دی جائے گی۔ قابل ِ ذکر ہے کہ ایس او127/2020کے تحت جموں وکشمیر میں ای ڈبلیو ایس سمیت مجموعی طور ریزرویشن کی شرح 50فیصد تھی جس میں شیڈیولڈ کاسٹ کو 8فیصد، شیڈیولڈ ٹرائب کو10فیصد، سوشل کاسٹ4فیصد، اے ایل سی/آئی بی کو 4فیصد، آر بی اے 10فیصد ،پی ایس پی 4فیصد اورای ڈبلیو ایس کو10فیصد ریزرویشن تھی جبکہ ہاری زینٹل ریزرویشن میں ایکس سروس مین کو6فیصد اورجسمانی طور معذور افراد کو4فیصد ریزرویشن حاصل تھی۔
پہاڑی ایتھنک گروپ
پہاڑی طبقہ کے کسی بھی شخص کو ایس ٹی کٹاگری لینے کے لئے وہی لوازمات درکار ہوں گے جوکہ (پی ایس پی )کے تحت تھے ، البتہ اب آمدنی کی کوئی قید نہ ہوگی۔ ریزرویشن رول 21کے تحت پہاڑی ایتھنک گروپ کے تحت شیڈیول ٹرائب کا حقدار وہ ہوگا جس کا تعلق پہاڑی کلان، کیمونٹی یا قبیلہ سے ہو اور وہ ثقافتی، نسلی اورلسانی طور مخصوص شناخت رکھتا ہو، وہ پہاڑی زبان بولتا ہو یا اُس کی مادری زبان لازمی طور پہاڑی ہو، وہ اپنا آدھار کارڈ/ووٹرشناختی کارڈ/ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پیش کرے۔ تحصیلدار کو کلی اختیار دیاگیا ہے کہ وہ اس زمرہ کے تحت ایس ٹی سرٹیفکیٹ کا دعویٰ کرنے والوں کی تصدیق وتوثیق کرے۔
پاڈری ٹرائب
شخص کو ایس ٹی کلیم کرے ، وہ پاڈری ٹرائب کا ممبر ہو اور اِس کو محکمہ مال ودیگر دستاویزات سے ثابت کرنا ہوگاکہ اُس کے ابا واجداد ضلع کشتواڑ کے پاڈر علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ علاوہ ازیں آدھار کارڈ/ووٹر شناختی کارڈ /ڈومیسائل سرٹیفکیٹ رکھتا ہو۔تحصیلدار کو کلی اختیار دیاگیا ہے کہ وہ اس زمرہ کے تحت ایس ٹی سرٹیفکیٹ کا دعویٰ کرنے والوں کی تصدیق وتوثیق کرے۔
گڈا برہمن
رول کے مطابق جوشخص خود کو گڈا براہمن قبیلہ کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے کو ، سرٹیفکیٹ جاری کرنے والی اتھارٹی کو اِس کی جوازیت پیش کرنی ہوگئی جس میں مقامی سطح پر انکوائری، لمبردار اور چوکیداری رپورٹ وغیرہ لازمی ہوگی۔ علاوہ ازیں آدھار کارڈ/ووٹر شناختی کارڈ /ڈومیسائل سرٹیفکیٹ رکھتا ہو۔اس کے لئے بھی تحصیلدا ر ہی مجاز اتھارٹی رہے گا۔ کولی کے لئے اعلیحدہ سے ریزرویشن رول میں کوئی زکر نہ کیاگیا ہے۔
او بی سی طبقہ
پہلی مرتبہ او بی سی زمرہ کے تحت جموں وکشمیر میں ریزرویشن دی گئی ہے جس کے تحت41برادریاں مستفیدہوں گی۔ پہلے سوشل کاسٹ زمرہ کے تحت اِن پسماندہ طبقہ جات کو چا رفیصد ریزرویشن تھی جو اب OBCزمرہ کے تحت بڑھا کر آٹھ فیصد کر دی گئی ہے۔ مجموعی طور 35طبقہ جات کو او بی سی زمرہ میں شامل کیاگیا ہے۔ ان میں بچھ ہانجی، شکارہ والہ، بھٹ ہانجی ماسوائے ہاو¿س بوٹ مالکان، ماہی گیری بشمول گادا ہنز، مرکبان جن کی روزی روٹی کا مکمل انحصار مرکبانی پر ہے، کمہار، شاکساز، موچی، بنگی خاکروب، حجام/نائی، دھوبی، بھانڈز/بھگت، میراثی، مداری/بازی گر، کل فقیر، دم بالی فقیر ، دومس (ماسوائے ایس سی)، شوپڑی واتل، سینسی، سکلی گارز، جواہر، گھراٹی(صرف دیہات میں)(گھراٹی میں صرف وہ شخص آئے گا جوکہ پانی پر چلنے والی چکی چلاتا ہے، مشین پر چلنے والی مشین نہیں ) ، تیلی، تلوانی، تیلی(مسلم کے ساتھ ساتھ ہندو تیلی بھی)، لوہار، ترکھان/نجار، گلکار(مستری)،لبانہ کیمونٹی، شیر گوجری، گوجری، گوجر، یوگی/جوگی/ناتھ، بوریہ، باوریہ کیمونٹی، واگہے (چوپان)، گھیراتھ/بھٹی/چھنگ کیمونٹی/جاٹ کیمونٹی، سینی کیمونٹی، مرکبان /پونی والہ، سوچی کیمونٹی/کرسچن برادری(جوکہ ہندو والمیکی سے عیسائی بنی ہے)، سونار/سوانکر/زرگر، پیرنہ /کوڑو/کواڑ/بوجرو/ڈبدبے برہمن/گوہرکان، گورکھا، مغربی پاکستانی رفیوجی (ایس سی کو چھوڑ)اور اچاریہ شامل ہیں۔قابل ِ ذکر ہے کہ عدالت عظمیٰ نے اندرا ساہنی کیس نمبر WP(C)930/1990میں مورخہ 16 نومبر 1992 کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں نے ہی طے کیا ہے کہ آئین کی دفعات 15(4) اور 16(4) کے تحت ریزرویشن 50فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ معاشی طور پر کمزور طبقوں (EWS) کو دیا گیا ریزرویشن، حکومت نے دفعہ 15(6) اور 16(6) کے تحت فراہم کیا ہے، جو کہ آئین کے103 ویں ترمیمی قانون 2019 کے ذریعے شامل کیا گیا تھا۔حکومت کے مطابق اس طرح EWSکو دیا گیا 10فیصد کا ریزرویشن دفعہ 15(4) اور 16(4) کے تحت دیئے گئے ریزرویشن پر 50فیصد کی حد کی خلاف ورزی نہیں کرتااور یہ دفعہ 15(4) اور 16(4) کے تحت درج فہرت ذاتوں، درج فہرت قبائل اور دیگرپسماندہ طبقات کو دیے گئے ریزرویشن سے الگ ہے اور یہ قانونی طور پر محفوظ ہیں۔

24/02/2024
21/02/2024

Dowry prohibition laws, ,

01/05/2023
23/09/2022

Conversation with Mr.Sheikh Altaf Husaain Advocate regarding to Sexual Offences against Children(The Protection of Children From Sexual Offences (POCSO) Act, with Altaf Hussain Janjua Advocate (Host)

09/09/2022

Conversation with Muzafar Iqbal Khan Advocate and former Judge, on the topic "Legal Rights of an accused person and laws regarding to Custodial death/torture"
You can watch on youtube also
https://youtu.be/cdg1XUx2kr0

https://youtu.be/cdg1XUx2kr0
09/09/2022

https://youtu.be/cdg1XUx2kr0

Conversation with Muzafar Iqbal Khan Advocate and former Judge, on the topic "Rights of an accused person and laws regarding to Custodial death/torture"

09/09/2022

Conversation with Muzafar Iqbal Khan Advocate and former Judge, on the topic "Rights of an accused person and laws regarding to Custodial death/torture"

09/09/2022

Conversation with Muzafar Iqbal Khan Advocate and former Judge, on the topic "Rights of an accused person and laws regarding to Custodial death/torture"

21/08/2022

Conversation with President J&K High Court Bar Association,Jammu Sh M.K Bharadwaj Sr. Advocate regarding JKHCBAJ Strike.

04/08/2022

Conversation with Former Sr Additional Advocate General Mr. H.A. Siddiqui Advocate regarding the maintenance under Section 125 Cr.PC and other related laws.

02/08/2022

Conversation with a law student and social activist Mr Ahtsham ul Haq regarding to quality Legal Education and legal activities.

01/08/2022

Conversation with Former Sr.Additional Advocate General Mr. H.A.Siddiqui Advocate regarding compensation under Land Acquisitions Act and other laws.

24/08/2021

Interview with Sh M.K.Bhardwaj Sr Advocate and Presidential Candidate JKHCBAJAMMU'S Election Discussion regarding issues facing by Lawyers.

Address

JK Legal Care Provides Legal Service And Legal Consultation At J&K
Tawi - Jammu

Telephone

+919906585312

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JK Legal Care posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JK Legal Care:

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other Video Creators in Tawi - Jammu

Show All