Quran & Sunnah

Quran & Sunnah حیَّ علی الفلاح

*خُطبات جمعہ*
26/12/2024

*خُطبات جمعہ*

26/12/2024

ایک بار ضرور سنیں اس قاری صاحب کو۔۔۔
واللہ، دیکھو کتنا سکون ملتا ہے 🫀🫀🫀

*Tomorrow After Fajar Bayan At Jamia Masjid Madina Hill's Bathandi Jammu, Fajar Namaz Timing 6:30 Am Sharp*. ❗
26/12/2024

*Tomorrow After Fajar Bayan At Jamia Masjid Madina Hill's Bathandi Jammu, Fajar Namaz Timing 6:30 Am Sharp*. ❗

26/12/2024

*زیارتِ قبور کا شرعی طریقہ*

*شیخ الحدیث مفتی نذیر احمد قاسمی مدظلہ*

*سوال:-*
سوال یہ ہے کہ مقبرہ جانے کے اسلامی آداب کیا ہیں کیا مقبرہ میں ہاتھ اُٹھا کر دُعا کرنے کی اجازت ہے٬٬ ہر خاص وعام کو مقبرہ جانے کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ دینی فریضہ بھی ہے٬٬ براہ کرم تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں؟

*سہیل احمد..رعناواری سرینگر*

*جواب:-*
زیارت قبور کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ قبرستان میں داخل ہو کر یہ کلمات پڑھے جائیں٬٬ السلام علیکم یا اہل القبور الی الآخر٬٬ یہ پوری دعاء دعائوں کی کسی کتاب سے یاد کر لی جائے۔ مخصوص قبر مثلاً والدین، اقارب میں سے کسی کی قبر پر خصوصی طور سے فاتحہ پڑھنا ہو تو قبر کے پاس اس طرح کھڑے ہوں کہ کھڑے ہونے والے شخص کا چہرہ میت کے سر کے سامنےآئے۔ پھر دعا و استغفار کرے۔ ہاتھ اُٹھا کر بھی دُعا کرنا درست ہے٬ حضرت رسول اکرم ﷺ نے مدینہ المنور ہ کے مقبرہ جنت البقیع میں کھڑے ہاتھ اُٹھا کر دعا فرمائی۔ *یہ حدیث مسلم ، نسائی اور مسندِ احمد میں ہے۔* البتہ بہتر ہے کہ جب دعا کرنے کے لئے ہاتھ اُٹھائے جائیں تو ربرو قبلہ ہو کر دُعاء کریں تاکہ کسی کو یہ شبہ نہ ہونے پائے کہ صاحب قبر سے طلب حاجت کے لئے ہاتھ اُٹھائے گئے ہیں۔ قبرستان میں گزرتے ہوئے اس کا اچھی طرح اہتمام کیا جائے کہ قبروں پر پائوں نہ پڑے۔ قبرستان میں چلنے کے لئے جو راستہ بنایا گیا ہو اُس راستے میں جوتا پہن کر چلنے میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ دو قبروں کے درمیان جوتے پہن کر نہ چلے۔
*مقبرے میں پہنچ کر سب سے اہم کام اپنی موت کو یاد کرنا ہے۔* جو بلا شبہ یقینی چیز ہے اور جس طرح مقبرہ میں مدفون لوگ سبھی ہماری طرح اس زمین پر رہتے سہتے اور زندگی کی دوڑ دھوپ میں سرگرم تھے مگر آج خاک کے نیچے آسودہ ہیں۔ اس طرح ہمارا بھی ہونا طے ہے۔

اس تصور اور خیال کے نتیجے میں اپنی آخرت کی فکر کی جائے۔ احادیث میں ہے کہ زیارت قبور سے منع کیا گیا تھا پھر اجازت دے دی گئی، اسلئے کہ یہ آخرت کی یاد دلائے گی۔

دوسرے مقبرے میں کوئی غیر شرعی حرکت نہ کی جائے۔ یہ غیر شرعی حرکات کچھ از قبیل بدعات ہیں اور کچھ از قیبل رسوم و رواجات ہیں۔ ان کو جاننا بھی ضروری ہے اور ان سے پرہیز کرنا بھی ضروری ہے..؟

*فقط واللہ اعلم*

*جمعہ بیان*
26/12/2024

*جمعہ بیان*

*خُطبہ جمعۃ المُبارک*
26/12/2024

*خُطبہ جمعۃ المُبارک*

*اصلاحی مجلس*
26/12/2024

*اصلاحی مجلس*

26/12/2024

*نعتِ رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم*
نعت خواں
*حضرت مفتی مُشتاق احمد صاحب قاسمی* حفظہ اللّٰہ

26/12/2024

📌 *"مومن ایسا تو نہیں ہوتا."*

مومن راز رکھنے والا ہوتا ہے، ایک انسان سے باتیں سن کر دوسرے تک پہنچانے والا نہیں ہوتا۔ وہ سمندر کی سی وسعت رکھتا ہے، جس کے اندر جو ڈالا جائے وہ پی جاتا ہے، سہہہ جاتا ہے، سب کچھ اچھال کر باہر نہیں پھینک دیتا۔
ہمارے معاشرے میں، گھروں میں یہ بات عام ہے، ایک جگہ پر ہوتے ہیں تو انھی کے خیرخواہ بن بیٹھتے ہیں، بس وہاں سے نکلتے ہی خیرخواہی اور محبتیں ختم کسی دوسرے کے گھر جا کر وہی باتیں دہراتے ہیں، اور گھروں میں رشتوں میں اختلافات، بدگمانیاں ڈالتے ہیں۔
یہ ایک مومن کا رویہ نہیں ہوتا، یہ منافقت ہے، چغل خوری ہے کہ باتیں ادھر ادھر کی جائیں۔
اور چغل خور کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "چغل خور جنت میں داخل نہ ہوگا"
*[📙صحیح مسلم: 290]*

26/12/2024

*ملازم طبقہ متوجہ ہو*

*ایک مُلازم کا عبرت ناک واقعہ*

*حضرت مفتی نذیر احمد صاحب قاسمی* دامت برکاتہم العالیہ

*"لمحہ فکریہ: معذرت کے ساتھ ۔۔۔"**کیا یہ ٹوپی پہن کر ہم آفس جاسکتے ہیں۔؟* *معززین کی کسی محفل میں بیٹھ سکتے ہیں۔؟**شادی ...
26/12/2024

*"لمحہ فکریہ: معذرت کے ساتھ ۔۔۔"*

*کیا یہ ٹوپی پہن کر ہم آفس جاسکتے ہیں۔؟*
*معززین کی کسی محفل میں بیٹھ سکتے ہیں۔؟*

*شادی بیاہ کی کسی تقریب میں جا سکتے ہیں ؟*

*اگر نہیں تو۔۔۔۔۔۔*

*اپنے رب، اپنے خالق و مالک کے حضور پیش ہوتے وقت کس دھڑلے سے یہ پلاسٹک ٹوٹی پھوٹی ٹوپی پہنتے ہیں؟*

*یادرکھیں! نماز کا پروٹوکول یہ ہے کہ نمازی حضرات عمدہ، صاف ستھرا اور معیاری لباس اور معیاری ٹوپی پہن کر اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہوں۔❤️*

*اِستبراء کیا ہے؟*
26/12/2024

*اِستبراء کیا ہے؟*

*Court Marriage**کورٹ مریج کا کیا حکم ہے؟*
26/12/2024

*Court Marriage*
*کورٹ مریج کا کیا حکم ہے؟*

26/12/2024

*Mashallah*

*Hazrat M***i Muhammad Ayoub Sahab Naqshbandi* DB

Address

Chattabal
Srinagar
190010

Telephone

+919018851234

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran & Sunnah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category