Mughal news

Mughal news news network

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=697489769056735&id=100063871547930&sfnsn=scwspmo&mibextid=RUbZ1f
22/07/2023

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=697489769056735&id=100063871547930&sfnsn=scwspmo&mibextid=RUbZ1f

کوٹلی: (محمد مرتضیٰ مغل سے) آزاد کشمیر بھر میں شہری آٹے کے حصول کے لیے ترسنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر میں سرکاری آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث بیشتر خاندان جو پرائیویٹ مہنگا آٹا نہیں خرید سکتے، فاقے کاٹنے پر مجبور ہیں۔ چند روز قبل کوٹلی کے علاقے گوئی راج محل میں سرکاری ڈپو پر آٹا لینے کے لئے شہریوں کا جم غفیر دیکھا گیا۔ شہریوں نے آٹا نہ ملنے پر اور تھیلوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاج بھی کیا۔ احتجاج میں شامل ایک غریب خاندان کی بچی نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر انتہائی افسوس ناک تحریر درج تھی۔ پلے کارڈ اٹھا کر معصوم بچی نے آٹا نہ ملنے پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کو بتایا کہ "اگر آٹا نہیں دے سکتے تو ہمیں زہر دے دو" ۔
احتجاج میں شامل مظاہرین نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے چار چار لائسنس جاری ہیں جبکہ ڈیلروں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کا فوڈ انسپکٹر انہیں دھمکیاں بھی دیتا ہے۔ آٹے کے بحران پر ایک سراپا احتجاج ایک خاندان کے بچوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 4 روز سے چاول کھا کر گزارا کر رہے ہیں جبکہ آج ان کو صرف 5 کلو آٹا دیا جا رہا ہے۔
محکمہ خوراک کا موقف ہے کہ آٹے کہ ایلوکیشن کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو 5 کلو آٹا دیا جا رہا ہے جس سے تمام خاندانوں تک آٹا پہنچایا جا رہا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آٹے کی ایلوکیشن کی کمی کے موقف سے نہ تو شہریوں کی بھوک مٹ سکے گی اور نہ ہی 5 کلو آٹے سے 1 ہفتے میں غریب خاندانوں کے فاقے ختم ہو سکیں گے۔
احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آٹے کے بحران پر قابو پایا جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔



11/07/2023
https://www.facebook.com/462954377597866/posts/1360608774499084/?sfnsn=scwspmo&mibextid=RUbZ1f
24/06/2023

https://www.facebook.com/462954377597866/posts/1360608774499084/?sfnsn=scwspmo&mibextid=RUbZ1f

تیتری نوٹ ، ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید ،1 زخمی
آزاد کشمیر (صدائے کشمیر نیوز) تیتری نوٹ کے قریب واقع سیز فائر لائن پر بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ۔ دو شہری شہیدجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ کھیتوں میں مال مویشی چرانے والوں پر بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی جس سے قاسم نامی شہری موقع پر ہی شہید ہوگیا ۔ شہید ہونے والوں میں محمد قاسم اور عبید نامی نوجوان شامل ،بید نامی نوجوان ہجیرہ ہسپتال پہنچتے ہی دم۔توڑ گیا ۔حفیظ نامی نوجوان کو زخمی حالت میں قریب ہیلتھ یونٹ پہنچا دیا گیا ہے۔شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بارہ دری تیترینوٹ سے ہے ۔

Address

Nakyal Azad Kashmir, Pakistan
Katra
000786

Telephone

+923455483039

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mughal news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mughal news:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Katra

Show All