16/12/2024
آج مورخہ 14 جمادی الثانی بمطا بق 16 دسمبر خانقاہ برکاتیہ کے ولی عہد سجادہ نشین حضرت علامہ مولانا پیر سید امان میاں برکاتی مکنپور شریف میں خانقاہ عالیہ حضور سیدنا سید بدیع الدین قطب المدار رضی اللہ عنہ میں شرف زیارت کے حاضر ہوئے اور سرکار مداریہ تقریباً ایک کھنٹہ مستفیض ہوتے رہے فاتحہ خوانی کے ہر چہار جالیوں سے زیارت کی اور نہایت محظوظ ہوئے پائنتی جالی پر ناچیز سید ظفر مجیب مداری نے خانقاہ عالیہ مداریہ کا تبرک یعنی دستار عزت سید امان میاں صاحب کے سر باندھ کر استقبال کیا تمام علماء کرام کی موجودگی میں بعدہ فقیہ العصر شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اسرافیل حیدری مداری کے دولت کدہ پر پر وقار خاطر مدارت کا انتظام کیا گیا اس موقع پر خانقاہ مداریہ مکنپور شریف کی قیمتوں مطبوعات پیش کی گئیں
الذکر المختصر فی القطب المزدہر
تذکرہ مشائخ مداریہ
سلسلہ مداریہ
معارف قطب المدار
مقام قطب المدار
طواف استفاضہ
گرونانک اور سلسلہ مداریہ
سوانح حیات زندہ شاہ مدار
کونڈو کی نیاز کا شرعی حکم
مدار الارواح