Inkeshaf News

Inkeshaf News Inkeshaf News Agency (INA) ®

انکشاف نیوز ایجنسی جس کا مقصد مسلم قوم کو ارض مقدسہ کے تئیں بیدار کرنااور فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کرنا ہے ۔دنیا کے حالات پر ہم نظر ڈالتے ہیں تو پورے مشرق وسطیٰ میں شامِ جنگ برپا ہے ادھر اسرائیل کی جارحیت سے فلسطینی مسلمانوں کاجینا دوبھر ہے تو وہیں مصروشام، لیبیا، عراق وپاکستان میں مسلمان خود آپس میں دست وگریباں ہیں۔ ایسے وقت میں ان میں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے لیکن

اتحاد سے پرے عالمی طاقتیں ان جنگوں کو طول دے رہی ہیں ان حالات میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم میڈیا کا سہارا لے کر ان کے مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کریں اسی کے تحت ہم نے ’’انکشاف ‘‘ نامی ویب سائٹ کا اجراء کیا ۔ ہماری اولین کوشش یہی ہے کہ جہاں کہیں بھی انسانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اس کا انکشاف کیاجائے۔ اسی کے تحت ہم اس ویب سائٹ پر فلسطین، غزہ، شام،ا، عراق کے علاوہ دیگر ممالک کے حالات اور واقعات سے آگاہ کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔ لیکن ہمارا اولین مقصد فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی داستانِ الم پہنچانی ہے جس سے ہم ناواقف ہیں۔ لہذا اس ویب سائٹ پر آپ کو مذکورہ بالا مسلم ممالک میں جاری خونریزی، سیاسی اتھل پتھل، حصول اقتدار کی رسہ کشی اور کسمپرسی کے حصار میں قید مسلمانوں کے حالات سے آشنا کرایا جائے گا اس کے علاوہ ان علاقوں میں مسلمانوں کے ملی سماجی اور معاشرتی حالات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ زمانہ شناس اور مسلم دنیا کے حالات سے واقفیت کا ذوق وشوق رکھنے والے حضرات اس ویب سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Address

23-6/352
Hyderabad
500065

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inkeshaf News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Inkeshaf News:

Share

Category


Other Newspapers in Hyderabad

Show All