Waqar E Alam Pandra Roza Official

Waqar E Alam Pandra Roza Official سرزمین ہوڑہ سے شائع ہونے والا واحد اردو اخبار۔ تہزیب و ?

12/04/2024

یہ افسانچہ گزشتہ 5 مارچ 2024ءکو ہی فیس بک ساتھیوں کی نذر کرنا تھا لیکن کچھ مصروفیات کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکا. جس کےلیے معذرت خواہ ہوں.

امریکہ کا سخت رویہ
از:وفاعباس
عاقب (استاد سے) : سر آج 5 اپریل 2024 ء کے اخبار میں ایک اہم خبر دیکھنے کو ملی.
استاد:وہ کیا ہے؟
عاقب: سر خبر ہے کہ امریکہ کے سخت رویہ کو دیکھ کر اسرائیل ایرز کراسنگ کھولنے پر رضامند ہوا.
استاد: ہاں بیٹے اللَّهِ کا شکر ہے، امریکہ نے اہم قدم اٹھایا ہے. فلسطینیوں کو غذائی اجناس سے لے کر دوا علاج تک کے اشیا کی اشد ضرورت ہے جبکہ رمضان المبارک کا ڈھائی عشرہ بیت چکا ہے. امریکہ کو یہ قدم اور پہلے اٹھانے کی ضرورت تھی. بہرکیف دیر آید درست آید.
عاقب:وہ تو ٹھیک ہے لیکن.
استاد:پھر تمہاری لیکن کہو جو کہنا ہے.
عاقب: میں دراصل یہ کہنا چاہتا ہوں کہ 7 / اکتوبر 2023 ء کو حماس کے حملے کے بعد سے جو کچھ ہوا وہ امریکہ اور اس کے حواریوں کے اشارے پر ہوا ہے. اسرائیل کو بجائے روکنے کے اسے 1400/ارب ڈالر کا امداد فراہم کیاتاکہ اسرائیل مستحکم کارروائی کرسکے، بلکہ ایک امریکی وزیر نے یہاں تک کہہ دیا کہ سارے فلسطینیوں کو ختم کردینا چاہیے. اسرائیل جارحانہ کارروائی اور فلسطینیوں کے قتلِ عام کو روکنے کی ہرکوشش کو امریکہ نے تن تنہا ویٹو کرتا رہا ہے.
استاد: ہاں بیٹے یہ تو ٹھیک ہے لیکن تم کہنا کیا چاہتے ہو؟
عاقب: میں کہنا چاہتا ہوں کہ امریکہ ہی اصل قاتل ہے اور وہی مسیحا بھی بن کر سامنے آیا ہے اور اس سے بھی بڑی بات یہ کہ 57مسلم ممالک کے بزدل سورما ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کی مورت ہیں. جیسے امریکہ اور اسرائیل کو حرکت میں دیکھ کر انہیں بیت-الخلا سے باہر انے کی فرست نہیں ملتی.

26/02/2024

آج یہاں مجرا ہوگا
از: وفاعباس
عاقب (استاد سے) : سر آج آپ کوئی انوکھا قصہ سنائیں.
استاد: اچھا تم نے فرمائش کر ہی دیا تو سنو.
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں مرکزی کلکتہ کی ایک چائے دکان میں چائے پی رہا تھا کہ پاس کے ٹیبل پر بیٹھے دو لوگ کچھ باتیں کر رہے تھے. جو دیکھنے میں موٹیا مزدوری کرنے والے لگ رہے تھے. وہ جس ٹھیٹھ زبان میں باتیں کر رہے تھے اس زبان میں میں اس واقعے کو تو دہرا نہیں سکتا لیکن میں ان کی بات سمجھ گیا اور جو سمجھ گیا اسے اپنی زبان میں سنا رہا ہوں.
ایک نے دوسرے سے کہا: ارے رامو بھائی وہ مرغی گلی میں جو ایک بڑا سا پنڈال لگا ہے، خوب سجایا گیا ہے کیا آرکسٹرا ہونے والا ہے؟
دوسرا: ارے نہیں، آرکسٹرا میں تو ناچ، گانا کرنے والے ہیرو ہیروئین وغیرہ آتے ہیں، مگر آج یہاں پڑھے لکھے، اچھے، ماسٹر، پروفیسر اور شاعر جی لوگ آئیں گے. مجرا ہوگا.
(عاقب استاد کی زبانی دوسرے کی بات سن کر ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوگیا.) اور جب ہنسی رکی تو کہنے لگا.
عاقب: سر وہ تو موٹیا مزدور اور ان پڑھ لوگ تھے. آج کل تو.
استاد: آج کل تو کے کیا معنیٰ تم ہمیشہ معمہ بجھاتے ہو.
عاقب: جی ابھی چند ہفتے قبل جب کہ مغربی بنگال کا 16 واں کل ہند کتابی میلہ منعقد ہوا تھا جو دس دنوں کا ہوتا ہے اور ہر دن ایک ادبی وثقافتی پروگرام اکاڈمی کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے. امسال 2024ء میں بھی جنوری کے آخری عشرے میں یہ میلہ اہتمام پذیر ہوا جس میں ایک شام خواتین کا مشاعرہ بھی شامل تھا. ہوا یہ کہ ایک خاتون جنہیں اکاڈمی کئی برسوں سے مدعو کرتی رہی امسال ان کا نمبر کٹ گیا تو انہوں نے خواتین کے اس مشاعرے کوخواتین کے مجرے سے تعبیر کیا. بنگال کے شعراء ادباء نے ان کی خوب کھنچائی کی.
استاد: ہاں بیٹے بہت بدزبان خاتون ہے وہ.

18/02/2024

علماء حضرات سے در خواست ہے کہ وہ شعبان کے مہینے میں کثرت سے اور عام دنوں میں گاہے گاہے مائیک کی تیز آواز کے ساتھ جو شبینہ پڑھی جاتی اسے بھی بند کروائیں یا پھر مائیک کی آواز اس قدر ہو کہ اس پر شرعی حکم نافذ نہ ہو.
دوسری بات یہ کہ شبینہ اس طرح سے پڑھی جائے کہ قرآن کریم کے الفاظ سمجھ میں آئیں.

31/01/2024
20/12/2023

ایران بڑی مچھلی
از:وفاعباس
عاقب (استاد سے) :ایک خبر فیس بک پر سننے کوملی لیکن اس میں کتنی صداقت ہے نہیں پتہ.
استاد :کیا خبر ہے ذرا میں بھی سنوں؟
عاقب :سر پتہ چلا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل حماس جنگ بندی کا ڈیڈ لائن 31 دسمبر 2023 ء مقرر کرتے ہوئے اسرائیل کو کہا کہ اس کے بعد میں اس جنگ سے علاحدہ ہوجاؤں گا.
استاد : اچھا ایسی بات ہے لیکن امریکہ ایسا کیوں کرےگا. اس نے تو حماس کے خاتمے کے لئے اسرائیل کو ہتھیار سپلائی کی ہے اور کہا ہے کہ میں آخری دم تک اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوں بلکہ یو این او میں ہوئے پاس کئی قراردادوں کو ( 145،اور 153 کے مقابلے) اکیلے ہی ویٹو کرچکا ہے. وہ بہت ہی شاطر ملک ہے. کوئی تو راز ہے اس بیان میں پوشیدہ.
عاقب :ہاں بالکل یہی بات ہے.
استاد :وہ کیا راز ہوسکتا ہے؟ضرور کوئی گہری چال ہے.
عاقب :ہاں سر واقعی بڑی سازش ہے. آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ حماس یا فلسطینی نہایت کمزور، اور اسرائیلی حصار میں سسکتی زندگی جی رہے ہیں. ان کے وطن پر اسرائیل قابض ہے. انہیں ناپ کر کھانا پانی، بجلی، دوائیں اور ضروریات زندگی کے دیگر اشیاء ملتی ہیں. ایسی صورت میں وہ بھلا اسرائیل جیسے طاقتور ملک سے کیوں جنگ مولے گا. ظاہر سی بات ہے کوئی ملک تو ہے جو حماس کو جدید ہتھیار فراہم کررہا ہے. ان کے لیے زمیندوز سرنگیں بنوائے اور اس تعاون کے بل پر حماس نے امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور دیگر کئی ممالک کے دانت کھٹے کردیے ہیں جبکہ اس سلسلے میں سب کی نظر ایران کی طرف ہے کہ وہی حماس کی مدد کررہا ہے کیونکہ خلیج، ایشیا، اور عربوں میں سب سے طاقتور مسلم ملک ایران ہے اور جو روس کی مدد سے ایٹمی طاقت بننے جارہا ہے اور امریکہ و اسرائیل کو کب یہ بات ہضم ہوگی. لہٰذا امریکہ کے خیال میں حماس، حذب اللَّهَ ،ہوتی و دیگر جنگجو تنظیمیں چھوٹی مچھلیاں ہیں جبکہ بڑی مچھلی ایران ہے اور امریکہ بہت عرصے سے اس کا شکار کرنا چاہتا ہے. اس لیے حماس کے خلاف جنگ بند کرکے اپنی ساری توانائی ایران کے خلاف استعمال کرےگا. حماس کے معاملے میں امریکہ، اسرائیل اور اسکے حواریوں کو بڑی ذلت اٹھانی پڑرہی ہے جبکہ ایران کے خاتمے کے بعد کوئی اسلامی ملک اس کے خلاف زباندرازی کی جرات نہیں کر سکتا. رہی بات حماس و فلسطین کی تو وہ چٹکیوں میں مسل دیے جائیں گے.
استاد :ہاں بیٹے تمہاری بات کافی وزنی ہے. ایران کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے.

20/12/2023

ایران بڑی مچھلی
از:وفاعباس
عاقب (استاد سے) :ایک خبر فیس بک پر سننے کوملی لیکن اس میں کتنی صداقت ہے نہیں پتہ.
استاد :کیا خبر ہے ذرا میں بھی سنوں؟
عاقب :سر پتہ چلا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل حماس جنگ بندی کا ڈیڈ لائن 31 دسمبر 2023 ء مقرر کرتے ہوئے اسرائیل کو کہا کہ اس کے بعد میں اس جنگ سے علاحدہ ہوجاؤں گا.
استاد : اچھا ایسی بات ہے لیکن امریکہ ایسا کیوں کرےگا. اس نے تو حماس کے خاتمے کے لئے اسرائیل کو ہتھیار سپلائی کی ہے اور کہا ہے کہ میں آخری دم تک اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوں بلکہ یو این او میں ہوئے پاس کئی بلوں کو 145،اور 153 کے مقابلے اکیلے ہی ویٹو کرچکا ہے. وہ بہت ہی شاطر ملک ہے. کوئی تو راز ہے اس بیان میں پوشیدہ.
عاقب :ہاں بالکل یہی بات ہے.
استاد :وہ کیا راز ہوسکتا ہے؟ضرور کوئی گہری چال ہے.
عاقب :ہاں سر واقعی بڑی سازش ہے. آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ حماس یا فلسطینی نہایت کمزور، اور اسرائیلی حصار میں سسکتی زندگی جی رہے ہیں. ان کے وطن پر اسرائیل قابض ہے. انہیں ناپ کر کھانا پانی، بجلی، دوائیں اور ضروریات زندگی کے دیگر اشیاء ملتی ہیں. ایسی صورت میں وہ بھلا اسرائیل جیسے طاقتور ملک سے کیوں جنگ مولے گا. ظاہر سی بات ہے کوئی ملک تو ہے جو حماس کو جدید ہتھیار فراہم کررہا ہے. ان کے لیے زمیندوز سرنگیں بنوائے اور اس تعاون کے بل پر حماس نے امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور دیگر کئی ممالک کے دانت کھٹے کردیے ہیں جبکہ اس سلسلے میں سب کی نظر ایران کی طرف ہے کہ وہی حماس کی مدد کررہا ہے کیونکہ خلیج، ایشیا، اور عربوں میں سب سے طاقتور مسلم ملک ایران ہے اور جو روس کی مدد سے ایٹمی طاقت بننے جارہا ہے اور امریکہ و اسرائیل کو کب یہ بات ہضم ہوگی. لہٰذا امریکہ کے خیال میں حماس، حذب اللَّهَ ،ہوتی و دیگر جنگجو تنظیمیں چھوٹی مچھلیاں ہیں جبکہ بڑی مچھلی ایران ہے اس لیے حماس کے خلاف جنگ بند کرکے اپنی توانائی کو ایران کے خلاف استعمال کرےگا. حماس کے معاملے میں امریکہ، اسرائیل اور اسکے حواریوں کو بڑی ذلت اٹھانی پڑرہی ہے جبکہ ایران کے خاتمے کے بعد کوئی اسلامی ملک اس کے خلاف زباندرازی کی جرات نہیں کر سکتا. رہی بات حماس و فلسطین کی تو وہ چٹکیوں میں مسل دیے جائیں گے.
استاد :ہاں بیٹے تمہاری بات کافی وزنی ہے. ایران کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے.

11/09/2023

زلزلہ آنے پر ذیل کی تدابیر پر عمل کریں
از:محمد واجد
1- اگر آپ کسی عمارت کے اندر ہیں تو فرش پر بیٹھیں اور کسی مضبوط فرنیچر کے نیچے جائیں۔ اگر کوئی میز یا ایسا فرنیچر نہیں ہے تو اپنے چہرے اور سر کو ہاتھوں سے ڈھانپیں اور کمرے کے ایک کونے میں جھک کر بیٹھ جائیں یا پیٹ کے بل سوجائیں تاکہ گردوغبار ناک منہ میں نہ گھس جائے.
2.اگر عمارت کثیر منزلہ ہوتو اس کے مکین اگر نیچے اتر سکتے ہوں تو اتریں ورنہ چھت پر چلے جائیں کہ اس میں ملبے میں دب جانے کا خدشہ کم ہے.
3- اگر آپ عمارت سے باہر ہیں تو عمارت، درختوں، کھمبوں اور تاروں سے دور ہٹ جائیں۔
4- اگر آپ گاڑی میں سفر کر رہے ہیں تو جلد از جلد گاڑی کو روکیں اور گاڑی کے اندر ہی بیٹھے رہیں۔
5- اگر آپ ملبے کے ڈھیر کے نیچے دب گئے ہیں تو کبھی ماچس کو روشن نہ کریں، نہ ہلائیں اور نہ ہی کچھ دھکیلیں۔
6- اگر آپ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں تو، کسی بھی پائپ یا دیوار پر ہلکے سے تھپتھپائیں، تاکہ امدادی کارکن آپ کی صورتحال کو سمجھ سکیں۔ اگر آپ کے پاس سیٹی ہے تو اسے پھونک دیں۔
7- شور تب کریں جب کوئی دوسرا راستہ نہ ہو۔ شور مچانا دھول اور گندگی سے آپ کی سانسوں کو گھٹا سکتا ہے۔
8- اپنے گھر میں ڈیزاسٹر ریلیف کٹ ہمیشہ تیار رکھیں۔

افسوس ناک خبر:خاتون صحافی شیریں دلوی کی اطلاعات کےمطابق یکم/ستمبر-23ء کی شام معروف صحافی عبدالرحمان صدیقی کا روزنامہ ہند...
02/09/2023

افسوس ناک خبر:
خاتون صحافی شیریں دلوی کی اطلاعات کےمطابق یکم/ستمبر-23ء کی شام معروف صحافی عبدالرحمان صدیقی کا روزنامہ ہندستان کے دفترمیں حرکت قلب بندہوجانےسےانتقال ہوگیا.
*انا للہ وانا الیہ راجعون*۔
اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرماکردرجات بلند فرمائےوپسماندگان کوصبرجمیل عطاکرےآمین۔
تدفین: آج 2/ستمبر-23ءکی شام(04:00)چاربجے ایم,ایم ویلی قبرستان ممبرامیں ہوگی۔
سوگوار: مدیر :محمد واجد
پندرہ روزہ وقارِ عالم ہوڑہ ،مغربی بنگال

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سے وابسطہ الکا حسن نے بھی اس امتحان میں نمایاں کارنامہ انجام دیا۔ان کے اس کارنامے پ...
23/08/2023

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سے وابسطہ الکا حسن نے بھی اس امتحان میں نمایاں کارنامہ انجام دیا۔ان کے اس کارنامے پر گھر والوں کے ساتھ ساتھ محلے والوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

23/08/2023

گاندھی کے تین بندر
از:وفاعباس
استاد(عاقب سے): بیٹے عاقب ہم نے اکثر بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کے تین بندروں کی سبق آموز کہانی سنی ہیں جن میں ایک اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر یہ کہہ رہا ہے کہ برا مت دیکھو دوسرا اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر یہ پیغام دے رہا ہے کہ برا مت کہو جبکہ تیسرا بندر دونوں ہاتھوں سے اپنے کانوں کو ڈھک رکھا ہے یعنی برا مت سنو جس کا مطلب ہے کہ اگر ان تین باتو پر انسان عمل پیرا ہو تو سماج سے بہت ساری خرابیاں دور ہوجائیں گی لیکن بیٹے تم نے فیس بک پر جاوید نہال ہشمی کا ایک پوسٹ دیکھا ہوگا.
عاقب: وہ کیا سر؟
استاد: انہوں نے گاندھی کے انہی تین بندروں کے پیغام کو کچھ اس طرح بیان کیا ہےکہ "گاندھی جی کے تینوں بندر ارتقائی منزلیں طے کر کے اب انسان بن چکے ہیں. اب وہ برا ہوتے دیکھ کر اپنی آنکھیں بند کر لیتے ہیں، مظلوموں کی چیخ سے کانوں پر جوں نہیں رینگتی، برائی کے خلاف منہ نہیں کھولتے.
عاقب: ہاں سر نہال صاحب کی بات اپنی جگہ بالکل درست ہیں لیکن.
استاد: پھر لیکن اب اس میں لیکن ویکن کیا کہو کیا کہنا چاہتے ہو.
عاقب: سر جہاں تک میرا خیال ہے کہ جب باپو جی کا قتل گوڈسے نے کیا اس وقت ملک میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی اور برسرِ اقتدار تھی اور اسے چاہیے تھا کہ اس قتل سے منسلک جولوگ اور تنظیمی تھیں ان کی جڑیں کھود دیتے لیکن ایسا نہیں ہوا لہٰذا گاندھی جی کے ساتھ ان کے یہ تین پیغام اور وہ تینوں بندر بھی مرگئے. اب وہ محض پتھر کی مورت ہیں ان میں کوئی ارتقائی عمل ناممکن ہے. یہی وجہ ہے کہ ہر جانب بدنظمی بدامنی، قتل و خون کا بازار گرم ہے.
استاد: ہاں بیٹے تمہاری دلیلیں بھی اپنی جگہ مستحکم ہیں. یہی حال تو بابری مسجد میں رام للہ رکھنے کا ہے اگر نہرو نے اسی وقت اسے ہٹا دیا ہوتا تو بابری مسجد مسمار نہ ہوتی نیز آج ملک میں بھگوا دھاریوں کا ٹھاٹھیں مارتا سیلاب اس قدر آتنک نہ مچاتا جس میں آج کانگریسی بھی ڈوب رہے ہیں.

Address

Howrah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waqar E Alam Pandra Roza Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waqar E Alam Pandra Roza Official:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Howrah

Show All