شرعی فیصلے اہلسنّت و جماعت Sharai Faisle Ahle Sunnat Wa jamat

  • Home
  • India
  • Hazaribagh
  • شرعی فیصلے اہلسنّت و جماعت Sharai Faisle Ahle Sunnat Wa jamat

شرعی فیصلے اہلسنّت و جماعت Sharai Faisle Ahle Sunnat Wa jamat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from شرعی فیصلے اہلسنّت و جماعت Sharai Faisle Ahle Sunnat Wa jamat, Publisher, Al Jameatur Razviya Faizur Rasool Amrol, Dadpur, chauparan, hazaribagh, Hazaribagh.

23/04/2017
🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹=========➿➿➿========= *بیکار باتوں پر سوال نہیں کرنا چاہیے**سوال:-(٤٢)*کیا فرماتے ہیں مفتی...
07/04/2017

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹

=========➿➿➿=========

*بیکار باتوں پر سوال نہیں کرنا چاہیے*

*سوال:-(٤٢)*کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلئہ ذیل کے بارے میں کہ زید کھتاہے کہ المدرسة بیتی والمسجد بیت اللہ یہ حدیث مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم ہے مگرعمرکھتاہےکہ یہ حدیث نھیں ہے اگر حیث ہے تو کتاب کا حوالہ پیش کرو مگر زید کے کے پاس کوئ دلیل نھیں هے برائےکرم رھنمائ فرمائیں نوازش ھوگی

*المستفتی:-* عبدالوحیدقادری نریاؤں امبیڈکرنگریوپی

*الجواب:-* اعلی حضرت عليه الرحمة والرضوان سے ایک شخص نے سوال کیا کہ بعد شہادت کس قدر سر مبارک دمشق روانہ ہوئے تھے؟ اور کس قدر واپس آئے ؟ تو اعلی حضرت عليه الرحمة والرضوان نے اس کے جواب میں تحریر فرمایا کہ

" حدیث شریف میں فرمایا آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ بیکار باتیں چھوڑ دے 📚فتاوی رضویہ ج٩ نصف آخر ص ٢٧٤

حديث مذكور کے الفاظ یہ ہیں " من حسن اسلام المرءة تركه مالا يعنه' اه
📚ترمذى شريف ج٢ص٤٨

اور آپ کا سوال بھی کچھ اسی طرح کا ہے ایسے سوال سے آئندہ پرہیز کریں اور نماز روزہ وغیرہ روزمرہ کے پیش آنے والے ضروری مسائل حاصل کرنے کی کوشش کریں

اب آپنے جس سوال کا ذکر کیا هے اس کا جواب یہ ہے کہ تلاش بسیار کے بعد مجھے یہ عبارت حدیث کی کسی کتاب میں نہیں ملی اور گمان بھی یہی ہے کہ یہ الفاظ حدیث کے نہیں ہیں

لهذا عوام و خواص کو چاہئے کی بغیر تحقیق کوئی بھی بات نہ کہے هذا ما ظهر لی والعلم عندالله

📝کتبہ :- علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

*✅تصدیق و تصحیح:-*

🕌 محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

🏠کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین رضائے حبیب،
بپچو، کوڈرما، جھارکھنڈ (انڈیا )

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

💻http://sharaifaisleahlesunnat.blogspot.in/

🚦وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے بہتر ہے کال پر بات کر لیں پہلے -

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹=========➿➿➿=========*پیری مریدی کا ثبوت قرآن و حدیث سے**سوال:-(٤١)* کیا فرماتے ہیں علمائے...
07/04/2017

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹

=========➿➿➿=========

*پیری مریدی کا ثبوت قرآن و حدیث سے*

*سوال:-(٤١)* کیا فرماتے ہیں علمائےکرام ومفتیانِ اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ پیری مریدی کا سلسلہ کب سے رائج ہوا ؟

برائے کرم قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنايت فرمائیں ؟؟؟

*الجواب:-*بیعت کے معنی بیچنے کے ہیں درحقیقت مرید اپنی مرضی کومرشد صالح کے ہاتھ بیچ دیتاہے اسی وجہ سے اس عمل کو بیعت کہتے ہیں مقصد بیعت : آقا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ دل ایک ایسے پر کی مثل ہے جسے ہوا الٹتی پلٹتی رہتی ہے

📚مشکوۃ شریف، کتاب الایمان بالقدر

یعنی دل کو خواہشات کی ہوائیں یہاں سے وہاں پھیرتی رہتی ہیں تو ضروری ہے کہ کسی کا دست توانا اس پر رکھ دیا جائے تا کہ وہ الٹنے پلٹنے سے محفوظ ہوجائے
دلیل: صحابہ کرام نے حدیبیہ کے مقام پر آپ سے درخت کے نیچے بیعت کی تو اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا اور ارشاد فرمایا
"لقد رضی اللہ عن المومنین اذ یبایعونک تحت الشجرۃ"
ترجمہ: بے شک اللہ راضی ہوا مسلمانوں سے جب وہ تم سے بیعت کرتے ہیں درخت کے نیچے
📚سورة الفتح، آیت-١٨

اور حدیث میں ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بیعت کے وقت نہ تھے ۔حضور نے اپنا ایک ہاتھ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ کے قائم مقام کیا اور دوسرے ہاتھ کو دست قدرت کا نائب بنایا اور فرمایا
’’یہ اللہ کا دست قدرت ہے اوریہ عثمان کا ہاتھ ہے ،تو آپ نے ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھا اور بیعت کی
📚صحیح بخاری

اور اسی طرح اللّہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے که
"یوما ندعوا کل اناس بامامھم" ترجمہ: "جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے"
📚پارہ-١٥، سورہ بنی اسرائیل

نور العرفان فی تفسیر القرآن میں مفسیر شیہر مفتی احمد یار خان آیت کریمہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی صالح کو اپناامام بنالینا چاہئے شریعت میں تقلید کرکے اور طریقت میں بیعت کرکے تاکہ حشر آچھوں کے ساتھ ہو اگر امام صالح نہ ہو گا تو اس کا امام شیطان ہوگا اس آیت میں تقلید بیعت اور مریدی سب کا ثبوت ہے

📚نور العرفان فی تفسیر القرآن، سورہ بنی اسرائیل

حدیث شریف میں ہے
سیدنا عبادہ بن صامت رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے اس بات پر بیعت کی کہ ہر آسانی و دشواری ہر خوشی و ناگواری میں حکم سنیں گے اور اطاعت کریں گے اور صاحب حکم کے کسی حکم میں چوں وچرا نہ کریں گے

📚صحیح البخاری ،کتاب الاحکام جلد-٤

پس قرآن و حدیث کی روشنی میں پیری مریدی کے اثبات میں یہ مستحکم اور قطعی اصل ہے اور وہ بنیاد ہے جسے مضبوط اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کہا جاسکتا ہے اس میں کسی منکر کو انکار کی گنجائش نہیں اور آج تک کسی مجتہد نے اس سے انکار نہیں کیا اور جو بیعت سے انکار کرے وہ کم عقل اورگمراہ ہے

والله تعالی اعلم

📝کتبہ :- علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

*✅تصدیق و تصحیح:-*

🕌 محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

🏠کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین رضائے حبیب،
بپچو، کوڈرما، جھارکھنڈ (انڈیا )

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

💻http://sharaifaisleahlesunnat.blogspot.in/

🚦وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے بہتر ہے کال پر بات کر لیں پہلے -

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹=========➿➿➿=========*عورتوں کا طاق بھرنے کی رسم پوری کرنا**سوال:- (٤٠)*کیا فرماتے ہیں علم...
07/04/2017

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹

=========➿➿➿=========

*عورتوں کا طاق بھرنے کی رسم پوری کرنا*

*سوال:- (٤٠)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ :

ہندوستان کے کچھ علاقوں میں عورتیں شادی بیاہ ختنہ و عقیقہ وغیرہ کے موقع پر جمع ہوتی ہیں اور گاتی بجاتی ہوئی مسجد میں طاق بھرنے والی رسم پوری کرنے جاتی ہیں جس میں ملیدہ ،گلگے، یا لڈو وغیرہ پکا کر لیجاتی ہیں اور مسجد کے ممبر و محراب وغیرہ پر رکھتی ہیں، اور آٹے کا چراغ جلا کر واپس گاتی بجاتی ہوئی چلی آتی ہیں - تو عورتوں کا اس طرح گانا بجانا اور مسجد میں آنا کہاں تک درست ہے - مفصل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں -

قتیبہ عتیق مئو يوپی

*الجواب:-*اکثر جاہلوں میں یہ رواج ہے کہ بچوں کی پیدائش، یا عقیقہ، یا ختنہ یا شادی بیاه کے موقع پر محلہ یا رستہ کی عورتیں جمع ہوتی ہیں اور گاتی بجاتی ہیں یہ نا جائز و حرام ہے ردالمختار میں ہے کہ
"نغمة المراة عورة"
📚ردالمختار، ج-٢، ص-٧٨

اور اسی طرح ایک دوسری جگہ پر ہے کہ
"ان صوت المراة عورة علی الراجح"
📚رد المختار، کتاب الخطر والاباحة فصل فی النظر واللمس، ج-٩، ص-٥٣١

حضرت ضحاک رضی الله تعالی عنه سے روایت ہے کہ "گانا دل کو خراب کرنے والا اور رب تبارک و تعالی کو ناراض کرنے والا ہے
📚تفسیر احمدی

نیز فرمایا "جو شخص گانا سننے کے لیے بیٹھے گا الله تعالی قیامت کے دن اس کے دونوں کانوں میں پگھلایا هوا شیشہ ڈالے گا
📚ابن عساکر

اور فرمایا بچو! گانے اور باجے سننے سے کیونکہ گانا بجانا دل میں منافقت اگاتا ہے جس طرح پانی سبزه اگاتا ہے
📚زواجر

اسی طرح بے پردگی سخت گناه کبیره اور حرام ہے
الله تعالی قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ
"یاایھا النبی قل لازواجک وبنتک ونسآء المؤمنین یدنین علیھن من جلابیبھن ذالک ادنی ان یعرفن فلما یؤذنین وکان الله غفورا رحیما"

یعنی اے نبی صلی الله علیه وسلم اپنی ازواج اور صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادو کہ اپنی چادروں کا مالک حصہ اپنے منہ پر ڈالے رہیں یہ اس سے نزدیک تر ہے کہ ان کی پہچان ہو تو ستایئ نہ جائیں اور الله بخشنے والا مہربان ہے
📚سورة الاحزاب

"وقرن فی بیوتکن ولا تبرجن تبرج الجاھلیة الاولی"
اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پرده نہ رہو جیسے اگلی جاہلیت کی بے پردگی
📚سورة الاحزاب

اسی طرح معراج کی رات سرور کائنات نے جو بعض عورتوں کے عذاب کے ہولناک مناظر ملاحظہ فرمائے ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ایک عورت کو دیکھا جس کا جسم آگ کی قینچی سے کاٹا جا رہا تھا
فرمایا یہ اپنا جسم اور زینت غیر مردوں پر ظاہر کرتی تھی

📚مخلص از درة الناصحین

اسی طرح صاحب ترمذی شریف کی ایک حدیث نقل کرتے ہیں
"المرأة عورة فاذا خرجت استشرفھا الشیطن"
یعنی عورت پر پرده ہے جب وه نکلتی ہے تو شیطان اسے جھانکتا ہے
📚جامع ترمذی، حصہ-اول

اسی طرح دن میں چراغ جلانا یہ فضول خرچی میں ہے قرآن مجید میں ہے کہ
"ولا تبذر تبذیرا ان المبذرین کانوا اخوان الشیطین وکان الشیطن لربه کفورا"
اور فضول نہ اڑا بیشک اڑانے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا نا شکرا ہے
📚پاره-١٥، ع-٣

تو اس طرح عورتوں کا مسجد میں جانا، اور جمع ہو کر گانا وغیره گانا اور فضول خرچی کرنا جائز نہیں ہے
عوام کو چاہئے کہ ان سب بری رسموں سے اجتناب کریں اور اپنی آخرت کو خراب نہ کریں -

والله تعالی اعلم

📝کتبہ :- علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

*✅تصدیق و تصحیح:-*

🕌 محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

🏠کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین رضائے حبیب،
بپچو، کوڈرما، جھارکھنڈ (انڈیا )

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

💻http://sharaifaisleahlesunnat.blogspot.in/

🚦وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے بہتر ہے کال پر بات کر لیں پہلے -

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹=========➿➿➿========= *سود لینا دینا کیسا ہے**سوال:-٣٩* زید ایک مالدار انسان اور وہ کافر ا...
07/04/2017

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹

=========➿➿➿=========

*سود لینا دینا کیسا ہے*

*سوال:-٣٩* زید ایک مالدار انسان اور وہ کافر اور غیر مسلم کو روپیہ قرض دیتا ھے اور واپسی پر ان سے سود بھی لیتا ھے کیا زید کو ان سے سود لینا ارو اسکا استعمال کرنا شریعت کی روشنی جائز ھے یا نہیں جواب تھوڑا جلد عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی..

محمد اسماعیل رضآ بنگلور کرناٹک

*الجوب بعون الملک الوھاب* سود جس طرح لینا حرام ہے اسی طرح دینا بھی حرام ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں *لعن اللہ اکل الربا ومؤکلہ و کاتبہ و شاھدہ* اللہ کی لعنت سود کھانے والے اور کھلانے والے اور اسکا کاغذ لکھنے والے اور اس پر گواہی کرنے والے پر رواہ احمد و ابو داؤد والترمذی.ہاں محتاج کیلۓ جائز ہے اعلی حضرت امام احمد رضا فتاوی رضویہ جلد ہفتم مطبوعہ رضا اکیڈمی ممبئ صفحہ ۸۲ پر فرماتے ہیں محتاج کے یہ معنی جو واقعی حقیقی ضرورت قابل قبول شرع رکھتا ہو کہ نہ اس کے بغیر چارہ ہو نہ کسی طرح بے سودی روپیہ ملنے کا یارا ورنہ ہرگز جائز نہ ہوگا جیسے لوگوں میں رائج ہے کہ اولاد کی شادی کرنی چاہی سو روپے پاس ہیں ہزار روپے لگانے کو جی چاہا نو سودی نکلواے. و علی ھذا القیاس صدہا صورتیں ہیں کی یہ ضرورتیں نہیں تو ان میں حکم جواز نہیں ہو سکتا اگرچہ لوگ اپنے زعم میں ضرورت سمجھیں..اور سود کے لینے کے متعلق حدیثوں میں وعیدیں بھی آئیں ہیں..

حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ *من اکل درھما من ربو فھو مثل ثلث و ثلثین زنیۃ و من نبت لحمہ من سحت فالنار اولی بہ*یعنی ایک درھم سود کھانا تینتیس زنا کے برابر ہے اور جس کا گوشت حرام سے بڑھے تو نار جہنم اس کی زیادہ مستحق ہے رواہ الطبرانی فی الاوسط والصغیر.

📚فتاوی رضویہ , جلد ہفتم, ص ۸۲ مطبوعہ رضا اکیڈمی ممبئ

ھذا ما عندی والعلم عنداللہ

📝کتبہ:-صدام حسین قادری جوگیشوری, ممبئ

*✅تصدیق و تصحیح:-*

🕌 محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

🏠مولانا کوثر القادری مصباحی صدر المدرسین رضائے حبیب، بپچو، کوڈرما، جھارکھنڈ (انڈیا )

🏡 مفتى محمدنعمت اللہ رضوی خادم التدريس والإفتاء دارالعلوم غوثیہ رضوى وخطیب و امام جامع مسجد بانسبڑیا کلکتہ

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

💻http://sharaifaisleahlesunnat.blogspot.in/

🚦وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے بہتر ہے کال پر بات کر لیں پہلے -

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹=========➿➿➿=========*ہندوؤں کے میلے میں جانا* *سوال :-(٣٨)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام زید...
14/03/2017

🕹شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🕹

=========➿➿➿=========

*ہندوؤں کے میلے میں جانا*

*سوال :-(٣٨)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام زید سنی ہے اور وہ ہندو وغیرہ کے تہوار میں بکرا وغیرہ حلال کرنے جاتا ہے کیا اسکا وہاں جانا صحیح ہے یا نہیں اسکا جواب عنایت فرمائیں مع حوالہ

*سائل :-*محمد اسماعیل رضآ بنگلور کرناٹک

*الجواب:-* حضرت صدرالشریعه رحمة الله تعالی علیه ارشاد فرماتے ہیں کہ کفار کے میلوں، تہواروں میں شریک هوکر ان کے میلے اور جلوس مذهبی کی شان و شوکت بڑھانا کفر ہے جیسے رام لیلا اور جنم اسٹمی اور رام نومی وغیره کے میلوں میں شریک ہونا

📚بہار شریعت، ح-٩، ص-١٧٣

اب مذبوحہ جانور کے لئے شرعا ذبح کے وقت نیت کا لحاظ کیا گیا ہے جیسے
"واعلم ان المدار علی القصد عند ابتداء الذبح"

📚فتاوی ردالمحتار، ج-٥، ص-٢٠٣

اور مشرکین ہنود کی نیت چونکہ بتوں کے نام سے ذبح کرنے کی ہوتی ہے اور وه بتوں کو تعظیما اس کا مستحق بھی جانتے ہیں جس سے ان کو بتوں کا تقرب منظور ہوتا ہے اور ان جانوروں کی جان بتوں کے لئے لینا بھی بھینٹ چڑھانا اور ان کے نامزد کرنا ایسا فرض و موجب ثواب و نجات جانتے ہیں اس لئے ان کا نامزد کیا ہوا جانور اگرچہ مسلمان کےہاتھ سے الله کا نام لے کر ذبح کیا جائے قطعا حرام ہے کیونکه اس جانور کا مالک جو کے ہندو ہے اس کی نیت میں اس جانور کو دیوتا کے نامزد کرنے اور ذبح کرنے سے دیوتا کی تعظیم و تقرب منظور ہے:

📓تفسیر احمدیه کے صفحه-٥١، تفسیر ما اهل لغیر الله میں ہے
"معناه ذبح به لاسم غیر الله مثل لات و عزی واسماء الانبیاء و غیر مالک"
اور صفحه ٣٠٤ تفسیر ما ذبح علی النصب میں ہے ای حرم علیکم ما ذبح للاصنام اور ذبح علی الاصنام و هکذا ذکر فی الحسینی

الحاصل زید سنی کا ہندو تہوار میں بکرا وغیره حلال کرنے جانا جائز نہیں ہے زید کو چاہئے کہ توبہ و استغفار کرے اور آئنده ہندؤں کے یہاں کسی بھی غرض سے جانے سے گریز کرے -

والله تعالی اعلم

📝کتبہ :- علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

*✅تصدیق و تصحیح:-*

🕌 محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

🏠کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین رضاۓ حبیب،
بپچو، کودرما، جھارکھنڈ (انڈیا )

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

💻http://sharaifaisleahlesunnat.blogspot.in/

🚦وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے بہتر ہے کال پر بات کر لیں پہلے -

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*استخاره کا حکم**سوال:-(٣٧)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظا...
14/03/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*استخاره کا حکم*

*سوال:-(٣٧)*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس کے بارے میں کہ :- بہت سے لوگوں کا کچھ کام ہو جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہمیں استخارہ میں پہلے ہی پتہ چل گیا تھا اس وجہ سے ہم اس کام میں ہاتھ ڈالے - کچھ لوگ جب کسی کام کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ استخارہ کرتے ہیں تو یہ استخارہ کیا ہے ؟ اور اس کا طریقہ کیا ہے ؟ مہربانی کر کے اس کا جواب ضرور عنایت فرمائیں؟

عالیہ زمن قادریہ، جئے پور راجستھان انڈیا

*الجواب:-* استخاره الله تعالی سے کسی معاملے میں مدد طلب کرنا که وه کام اسکے حق میں بهتر هے یا نهیں
حدیث صحیح جس کو مسلم کے سوا جماعت محدثین نے جابر بن عبد الله رضی الله تعالی عنهما سے روایت کیا، فرماتے هیں که رسول الله صلی الله علیه و سلم هم کو تمام امور میں استخاره کی تعلیم فرماتے، جیسے قرآن کی صورت تعلیم فرماتے تھے
فرماتے هیں جب کوئ کسی امر کا قصد کرے تو دو رکعت نفل پڑھے پھر کهے
"اللهم انی استخیرک بعلمک واستقدرک بقدرتک و اسألک من فضلک_____________ (مکمل دعا بهار شریعت ح-٤ میں دیکھے اور اخر میں اپنی حاجت کا ذکر کرے
مثلا: میں فلاں کام شروع کرنے والا هوں مجھے فائده هوگا یا نهیں، یا میں فلاں سے شادی کرنا چاهتا هوں موافقت هوگی یا نهیں وغیره
📚صحیح البخاری، کتاب التهجد، ج-١
اور مستحب یه هے که اس دعا کے اول آخر الحمد لله اور درود شریف پڑھے اور پهلی رکعت میں قل یایها الکافرون اور دوسری میں قل هوالله پڑھے اور بعض مشائخ فرماتے هیں که پهلی میں و ربک یخلق ما یشآء ویختار یعلنون تک اور دوسری میں وما کان لمؤمن ولا مؤمنة آخر آیت تک بھی پڑھے
📚ردالمختار، کتاب الصلوة، مطلب فی رکعتی الاستخاره، ج-٢ ص-٥٧٠
بهتر یه هے که سات بار استخاره کرے که ایک حدیث میں هے
"اے انس! جب تو کسی کام کا قصد کرے تو اپنے رب سے اس میں سات بار استخاره کر پھر نظر کر تیرے دل میں کیا گزرا که بیشک اسی میں خیر هے"
اور بعض مشائخ سے منقول هے که دعاۓ مذکوره پڑھ کر باطهارت قبله رو سورهے اگر خواب میں سپیدی یا سبزی دیکھے تو وه کام بهتر هے اور سیاهی یا سرخی دیکھے تو برا هے اس سے بچے
📚ردالمختار، باب الوتر والنوفل، ج-٢، ص-٥٧٠
استخاره کا وقت اس وقت تک هے که ایک طرف راۓ پوری جم نه چوکی هو والله تعالی اعلم

کتبه---علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

*✅تصدیق و تصحیح:-*

محمد شمشیر رضا اجمیر المعلی

کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین رضاۓ حبیب،
بپچو، کودرما، جھارکھنڈ (هند)

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*حالت نماز میں بار بار کپڑے کو سمیٹنا**سوال:- (٣٦)*کیا فرماتے ہیں ع...
14/03/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*حالت نماز میں بار بار کپڑے کو سمیٹنا*

*سوال:- (٣٦)*کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کے حالت نماز میں اکثر لوگ روکوع وغیرہ سے اٹھتے وقت اپنے کپڑوں کو سیمٹتے ہیں اور یہ عمل بار بار ہوتا ہے کیا ایسا کرنے سے نماز ہوجاتی ہے؟؟؟

سگِ اختر رضا
محمد یوسف رضا مقام مانجرم تعلقہ نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر

*الجواب :-* حالت نماز میں کپڑے کو بار بار سمیٹنا عمل کثیر هے اور عمل کثیر مفسد نماز ہے

عمل کثیر کہ نہ اعمال نماز سے ہو نه نماز کی اصلاح کے لیے کیاگیا ہو نماز فاسد کر دیتاہے . عمل قلیل مفسد نماز نہیں . جس کام کے کرنے والے کو دور سےدیکھ کر اس کے نماز میں نہ ہونے کا شک نہ رہے بلکہ گمان غالب ہو کہ نماز میں نہیں تو عمل کثیر ہے اور اگر دور سے دیکھنے والے کو شبہ و شک ہو کہ نماز میں ہے یا نہیں , تو یہ عمل قلیل ہے

📚بہار شریعت جلد اول مفسدات نماز کا بیان

کپڑے یا داڑھی یا بدن کے ساتھ کھیلنا کپڑا سمیٹنا، مثلارکوع یا سجدے میں جاتے وقت آگے پیچھے سے اٹھا لینا اگر چه گرد سے بچانے کے لئےکیا ہو اور اگر بلا وجہ ہو تو اور زیاده مکروه ہے اور یہ سب مکروه تحریمی ہیں

📚بہار شریعت، حصه-٣
📚فتاوی ہندیہ، ج-٢

🌷والله تعالی اعلم

📝کتبه---علی حسین رضوی
اودےپور, راجستھان

*✅تصدیق و تصحيح:-*

```محمد شمشير رضا اجمير المعلى

کوثر القادری مصباحی
صدر المدرسین،
دارالعلوم رضاے حبیب, پپچو ,كودرما, جھارکھند (هند)```

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*١٩سالہ بیٹی کو گود میں بٹھانے پر حکم**سوال:-(٣٥)*السلام عليكم و رح...
14/03/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*١٩سالہ بیٹی کو گود میں بٹھانے پر حکم*

*سوال:-(٣٥)*السلام عليكم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
بعد سلام کہ ً عرض و گزارش یہ ہے کہ زید نے اپنی بچی جسکی عمر تقریبا 19 سال کی ہے وہ اپنی گود میں لے کر کے بیٹھے ہوں توشریعت کاکیا حکم ہے مع حوالے کہ ساتھ جواب عنایت فرمائیں کرم نوازش ہوگی
سائل *محمد نقی رضارضوی بائسی*

*الجواب:-* وعلیکم السلام و رحمته الله و بركاته : لڑکی چونکه ١٢ سال میں بالغ هو جاتی هے اور زید نے اپنی لڑکی کو گود میں بٹھایا جبکه وه ١٩ سال کی هے اور بٹھانے کے بعد باپ کو شهوت آ گئ تو اسکی بیوی اس پر حرام هو جائگی
یه افعال قصدا هوں یا بھول کر یا غلطی سے یا مجبورا بهر حال حرمت مصاهرت ثابت هو جائگی
📚بهار شریعت، حصه-هفتم
📚در مختار، ج-٤
اور حرمت مصاهرت کے لۓ شرط یه هے که عورت مشتهاة هو یعنی نو برس سے کم عمر کی نه هو اگر نو برس سے کم عمر کی لڑکی کو بشهوت چھوا یا بوسه لیا تو حرمت ثابت نهیں هوگی

📚در مختار، فصل فی المحرمات، ج،-٣

🏡کتبه---علی حسین رضوی
اودےپور راجستھان

🖋تصدق و تصحيح : محمد شمشير رضا اجميرالمعلى

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*نماز میں بار بار پیشاب کا قطرہ آنے پر حکم**سوال:-(٣٤)* کیا فرماتے ...
14/03/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*نماز میں بار بار پیشاب کا قطرہ آنے پر حکم*

*سوال:-(٣٤)* کیا فرماتے هیں علماے کرام ومفتیان شرع متین اس مسئله کے بارے میں که نماز کی حالت میں بار بار پیشاب کی قطرے آجاتے هیں تو کیا غسل بار بار کر نا هو گا

*الجواب بعون الملک الوھاب :-*

اگر پیشاب کے قطرے بار بار آتے هیں یعنی پورے وقت میں اتنی دیر بھی بیماری نهیں رکی که وضو کے ساتھ نماز ادا کر سکے تو وه معذور هے . اور معذور کا حکم یه که وقت میں وضو کر لے اور آخر وقت تک جتنی نمازیں چاهے اس وضو سے پڑھے اس بیماری سے اس کا وضو نهیں جا ے گا اور نه هی غسل کی ضرورت هے

📓قانون شریعت حصه اول معذور کا بیان

📕عام کتب فقه

🖋 کتبه:- محمد کوثر القادری مصباحی

🏡صدر المدرسین
دارالعلوم رضاے حبیب پپچو کوڈرما جھارکھند

🖋تصدیق و تصحيح :محمد شمشير رضا اجميرالمعلى

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻=========➿➿➿=========*گرم پانی میں ذبح کئے ہوئے مرغ کو ڈالنا**سوال:-(٣٣)* کیا فرماتے ہیں...
14/03/2017

🇲🇻شرعی فیصلے (اهلسنت والجماعت)🇲🇻

=========➿➿➿=========

*گرم پانی میں ذبح کئے ہوئے مرغ کو ڈالنا*

*سوال:-(٣٣)* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ :
مرغی کو ذبح کرنے کے بعد گرم پانی میں ڈال دیتے ہیں -کچھ لوگ کہتے ہیں کے مرغی کے پیٹ نجاست غلیظہ رہتا ہے تو لہذا ممکن ہے کہ نجاست کا اثر پہنچ جاتا ہے - مہربانی کر کے رہنمائی فرمائیں؟ ؟؟؟

*الجواب :-* صرف گرم میں ڈال کر مرغی کو نکال لینے سے اس کی نجاست تھیلہ سے نکل کر گوشت میں سرایت نہیں کر سکتی گرم کرنے والوں سے دریافت کیا گیا کہ گرم پانی میں جس مرغ کو ڈالا جاتا ہے وہ کتنا گرم ہوتا ہے تو انہوں نے بتایا کہ وہ پانی ٤٠ ڈگری پر گرم ہوتا ہے جس کا اثر مرغ کے چمڑیوں تک ہی ہوتا ہے اور پر آسانی سے نکل جاتے ہیں - جب وہ پانی ٨٠ ڈگری پر گرم کیا جائے گا تو مرغ کے پیٹ کی نجاست اس سے متاثر ہوگی -

بہرحال جب تک ظن غالب سے اس کی نجاست کا اس کے گوشت میں سرایت کرنا مفہوم نہ ہو گوشت کے ناپاک ہونے کا حکم نہیں دیا جائیگا - پھر یہ کہ مرغی کو بار بار دھونے کے بعد ہی پکاتے ہیں - لیکن احتیاط اسی میں ہے کہ ذبح کے بعد اس کے حلقوم کو دھویا جائے پھر اسے گرم پانی میں رکھیں -

📓طحطاوى میں ہے فالاولى قبل وضعها فى الماء المسخن ان يخرج ما فى جوفها او يغسل محل الذبح مما عليه من دم مسفوح تجمدا اه

🌷والله تعالى و رسوله اعلم

🖊كتبه:- محمد شمشىر رضا اجمير شريف

=========🔰🔰🔰=========

Ⓜohammad Shamsher Raza.

📲Whatsapp Contact No:-+918696737871

📩 Fb link:-
https://m.facebook.com/Sharaifaisleahlesunnat/

📧Telegram Link:-
https://t.me/joinchat/AAAAAEHtIZFTIFkRLFIU6A

وہاٹس ایپ گروپ صرف علمائے کرام حفاظ کرام و ائمہ مساجد کےلئے ہے خواہش مند حضرات رابطہ کیجئے

Address

Al Jameatur Razviya Faizur Rasool Amrol, Dadpur, Chauparan, Hazaribagh
Hazaribagh
825406

Telephone

08696737871

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شرعی فیصلے اہلسنّت و جماعت Sharai Faisle Ahle Sunnat Wa jamat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category


Other Publishers in Hazaribagh

Show All